Imam Ali Shrine - UR

Imam Ali Shrine - UR حرم مقدس امیرالمومنین امام علی علیہ السلام کا آفیشل اردو اکاؤنٹ
The official Urdu account for Imam Ali (as) holy shrine
(1)

حرم مقدس امیرالمومنین علیه السلام کا ٹرانسپورٹ کا شعبہ زائرینِ اربعین کی خدمت میں مصروفحرم مقدس امیرالمومنین علیه السلام...
02/08/2026

حرم مقدس امیرالمومنین علیه السلام کا ٹرانسپورٹ کا شعبہ زائرینِ اربعین کی خدمت میں مصروف

حرم مقدس امیرالمومنین علیه السلام کا ٹرانسپورٹ شعبہ چوبیس گھنٹے زائرینِ اربعین کی خدمت میں مصروف ہے۔ یہ شعبہ سفری سہولیات کی فراہمی اور حسینی مواکب کی معاونت کے ذریعے زائرین کو سہولتیں فراہم کر رہا ہے۔

31/07/2026

اربعین قریب آ رہا ہے

دنیا جائے گی
اُن ہاتھوں پر ہماری جان قربان جو ہاتھ زائرینِ امام حسین علیہ السلام کی خدمت انجام دیتے ہیں

جو یہاں عزداری میں شرکت کر رہے ہیں اُن کی خدمت انجام دیجئے
ایک پانی کا گلاس ہی لے کے کھڑے ہو جائیں
ہر وہ کام جس سے اللہ خوش ہو وہ عبادت ہے

اِس کا مطلب خدمت امام حسین علیہ السلام بھی چونکہ اس سے اللہ راضی اور خوش ہوتا ہے اس لئے یہ بھی عبادت ہے



30/07/2026

ہائے میں بھی یہیں زائروں میں رہوں گی
اور زائروں کی میں خدمت کروں گی

یہ وقت پھر کب آئے گا
لے لو سلام زینب سلام اللہ علیہا کا

آئی ہوں پھر سے نینوا
لے لو سلام زینب سلام اللہ علیہا کا



28/07/2026

اربعین میں حرمِ مقدس امیرالمومنین علیہ‌السلام کا روحانی ماحول

زائرین امیرالمومنین علیہ‌السلام کے ضریح کے گرد حلقہ بنائے اپنے دل کا غم ہلکا کر رہے ہیں۔

اربعینِ حسینی کے موقع پر نجفِ اشرف، حماسہ حسینی کا نقطہ آغاز ہے۔



28/07/2026

وہ کیسا وقت تھا بابا

تمہارا ساتھ تھا بابا وہ کیسا وقت تھا بابا
نہیں تھا حال تب ایسا میرے رخسار کا بابا

جو بولی ہِند کی بیٹی کہاں ہے گھر تیرا بہنا
گِرے آنسو تھے آنکھوں سے تو یاد آیا وہ گھر اپنا

عبا میں آپ علیہ السلام کے چُھپنا چُھپانا آپ علیہ السلام کا بابا

وہ کیسا وقت تھا بابا

تھے زخمی کان پہلے سے طمانچے کچھ لگے اُس پہ
گِرا جو خون کانوں سے تو یاد آئے تھے وہ لمحے

دُرّوں کا جب ہے چاچا نے مجھے تحفہ دیا بابا
وہ کیسا وقت تھا بابا



حرمِ مقدسِ امیرالمؤمنین (علیہ السلام) کے ۴ ہزار رضاکار خدام اربعین زائرین کی خدمت میں مصروفحرمِ مقدسِ امیرالمؤمنین (علیہ...
27/07/2026

حرمِ مقدسِ امیرالمؤمنین (علیہ السلام) کے ۴ ہزار رضاکار خدام اربعین زائرین کی خدمت میں مصروف

حرمِ مقدسِ امیرالمؤمنین (علیہ السلام) میں ۴ ہزار سے زائد رضاکار خدام سات روزہ شفٹوں کے منظم نظام کے تحت اربعین زائرین کو مختلف خدمات فراہم کر رہے ہیں۔



شہادتِ حضرت رقیہ سلام اللہ علیہا ؑ
27/07/2026

شہادتِ حضرت رقیہ سلام اللہ علیہا

ؑ

Address

Imam Ali (as) Holy Shrine
Najaf

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Imam Ali Shrine - UR posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share