Imam Ali Holy Shrine - Urdu

Imam Ali Holy Shrine - Urdu The official Urdu Page of Imam Ali's holy shrine.

حرم امام علی علیہ السلام کا آفیشل اردو فیس بک پیج

The official Urdu Page Holy Shrine of Imam Ali a.s

حرم امام علی علیہ السلام کا آفیشل اردو فیس بک پیج

12/12/2025

اللّٰهُمَّ صَلِّ عَلَى الصِّدِّيقَةِ فاطِمَةَ الزَّكِيَّةِ
اے اللہ! صلوات بھیج صِدّیقہ، پاکیزہ فاطمہ سلام اللہ علیہا پر

حَبِيبَةِ حَبِيبِكَ وَنَبِيِّكَ
جو تیرے حبیب اور نبی کی محبوبہ ہیں

وَأُمِّ أَحِبَّائِكَ وَ أَصْفِيائِكَ
اور تیرے محبوب اور برگزیدہ بندوں کی ماں ہیں

الَّتِي انْتَجَبْتَها
کہ جنھیں تو نے منتخب فرمایا

وَفَضَّلْتَها وَاخْتَرْتَها
اور فضیلت بخشی اور برگزیدہ بنایا

عَلَىٰ نِساءِ الْعالَمِينَ
اور تمام جہان کی عورتوں پر برتری عطا فرمائی

إقبال الأعمال، سید بن طاووس، ج2، ص624

12/12/2025

انتظار ف*ج ، بڑی عبادت

فرمان امام صادق علیہ السلام
اِنْتَظَرُوا اَلْفَرَجَ وَ لاٰ تَيْأَسُوا مِنْ رَوْحِ اَللّٰهِ فَإِنَّ أَحَبَّ اَلْأَعْمَالِ إِلَى اَللَّهِ عَزَّ وَ جَلَّ اِنْتِظَارُ اَلْفَرَجِ
ف*ج کا انتظار کرو اور خدا کی رحمت سے مایوس نہ ہو کیونکہ خدا کی نظر میں سب سے پسندیدہ عمل امام زمانہ عج اللہ تعالی ف*جہ الشریف کے ظہور کا انتظار ہے۔
الخصال، شیخ صدوق، ج2، ص610

یہ انتظار ہمارے تمام اعمال کو معنی اور مطلب بخشتا ہے، ہمیں نامیدی سے باہر نکالتا ہے اور یہی کامل یمان کی نشانی ہے کہ ہم بادلوں کے پیچھے پوشیدہ اس خورشیدِ ولایت کے نکلنے کا انتظار کریں اور اس طرح خود کو آمادہ کرین کہ جب وہ ظہور کریں تو ہم سب ان کے وجود سے بہرہ مند ہو سکیں۔

حرمِ مقدسِ امیرالمؤمنین علیہ‌السلام میں محفلِ ولادتِ بانوئے دو جہاں سلام‌اللہ‌علیہا حرمِ مقدسِ امیرالمؤمنین علیہ‌السلام ...
12/12/2025

حرمِ مقدسِ امیرالمؤمنین علیہ‌السلام میں محفلِ ولادتِ بانوئے دو جہاں سلام‌اللہ‌علیہا

حرمِ مقدسِ امیرالمؤمنین علیہ‌السلام میں شبِ ولادتِ بنتِ رسول، حضرتِ زہرا سلام‌اللہ‌علیہا کی مناسبت سے ایک عظیم الشان محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا۔

روزِ ولادتِ بی بی دو عالم شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہرا سلام‌اللہ‌علیھا پر 3ہزار سے زائد دخترانِ فاطمی نے آغازِ بندگی کا ...
11/12/2025

روزِ ولادتِ بی بی دو عالم شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہرا سلام‌اللہ‌علیھا پر 3ہزار سے زائد دخترانِ فاطمی نے آغازِ بندگی کا جشن برپا کیا۔

11/12/2025

صَلِّ عَلٰى الصِّدِّيقَةِ الطَّاهِرَةِ
درود بھیجیں صِدِّیقہ طاہرہ

فاطِمَةَ الزَّهْرَاءُ
بی بی فاطمہ زہراء سلام‌اللہ‌علیہا

سَيِّدَةِ نِسَاءِ الْعَالَمِيْنَ
تمام جہانوں کی عورتوں کی سردار پر۔

مصباح المتهجد، شیخ طوسی، ج2، ص577

10/12/2025

دشمنِ بی بی سلام‌اللہ‌علیھا دوزخ میں

ابن مطہر حلی اپنی کتاب میں لکهتے ہیں:

فرمانِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ
اے فاطمہ سلام‌اللہ‌علیھا! اگر تمام پیغمبر اور تمام مقربین فرشتے مل کر بھی آپ کا حق غصب کرنے والے دشمن کی شفاعت کریں تو بھی اللہ اسے آتشِ جہنم سے باہر نہ نکالے گا۔

مطہر حلی، ج1، ص225

10/12/2025

#ریلز
عظمت بی بی فاطمہ سلام اللہ علیہا

زہرا سلام اللہ علیہا تیری عظمت کے کیا کہنے
ہر بیٹی عام باپ کیلئے رحمت ہوتی ہے، فاطمہ سلام اللہ علیہا اُس کیلئے رحمت ہے جو خود رحمة للعالمین ہے۔

ہر ماں کے قدموں میں عام اولاد کیلئے جنت ہے، فاطمہ سلام اللہ علیہا کے قدموں میں اُن کی جنت ہے جو خود جنت کے جوانوں کے سردار ہیں۔

ایک مرد کہ مقابلے پہ کم از کم دو عورتیں گواہی دیں تو نِصاب پورا ہو، جس کی شان میں پڑھ رہا ہوں تیری عظمتوں کے کیا کہنے زہرا سلام اللہ علیہا، مباہلہ میں توحید کو اپنے لیے گواہوں کی ضرورت پیش آئی، محمد صلی اللہ علیہ وآلہ جیسا مرد علی علیہ السلام جیسا مرد حسنین علیھما السلام جیسے مرد چار معصوم علیھم السلام مرد ایک طرف اکیلی زہرا سلام اللہ علیہا مستور ہوکے ایک طرف۔

سوره آل عمران، آیه 61
المحاسن، احمد بن محمد برقی، ج1، ص144

09/12/2025

نامِ فاطمہ سلام‌اللہ‌علیھا کا اثر

شیخ کلینی اپنی کتاب میں لکهتے ہیں:

فرمانِ امامِ کاظم علیہ‌السلام
جس گھر میں محمد، احمد، علی، حسن، حسین، جعفر، طالب یا عبداللہ نام کے افراد موجود ہوں یا پھر خواتین میں کسی کا نام فاطمہ ہو تو وہ گھر فقر و فاقے کا شکار نہیں ہوگا۔

الکافی، شیخ کلینی، ج6، ص19

سب سے خندہ پیشانی سے ملنافرمانِ حضرتِ فاطمہ سلام‌اللہ‌علیھا:مومن کا خندہ پیشانی سے پیش آنا اس کے جنت میں جانے کا سبب ہے۔...
09/12/2025

سب سے خندہ پیشانی سے ملنا

فرمانِ حضرتِ فاطمہ سلام‌اللہ‌علیھا:
مومن کا خندہ پیشانی سے پیش آنا
اس کے جنت میں جانے کا سبب ہے۔

التفسير الإمام العسکري عليهالسلام، ج1، ص354

حرمِ امیرالمؤمنین پر پرچمِ ولادتِ بی‌بی زہرا بلندولادتِ حضرتِ فاطمہ سلام‌اللہ‌علیھا کا مبارک پرچم، ہفتۂ عفت و پاکدامنی ک...
08/12/2025

حرمِ امیرالمؤمنین پر پرچمِ ولادتِ بی‌بی زہرا بلند

ولادتِ حضرتِ فاطمہ سلام‌اللہ‌علیھا کا مبارک پرچم، ہفتۂ عفت و پاکدامنی کے ایک پروگرام کے تحت، گنبدِ مطہّرِ امیرالمؤمنین علیہ‌السلام پر لہرا دیا گیا.

Address

Najaf

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Imam Ali Holy Shrine - Urdu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share