Ghulam Baqir Najfi

Ghulam Baqir Najfi Student in Najaf Ashraf iraq

20/04/2023

الوداع الوداع يا شهر رمضان
نجف اشرف حرمِ امیر المؤمنین علی علیہ السلام ماہ مبارک رمضان کو الوداع
پروردگار ہر سال ہمیں یہ مبارک مہینہ اور اس کی رحمتیں اور برکتیں نصیب فرمائے ہماری عبادات کو قبول فرمائے ۔۔
امام زمانہ عج کے ظہور میں تعجیل فرمائے آمین

09/02/2023

استغاثہ امام زمانہ عج
آج سے تین برس پہلے نجف اشرف میں میرے نکاح کے بعد کی تقریب ..
منقبت خواں ۔۔ مولانا قمر عباس نجفی
اللهم عجل لوليك الفرج

22/12/2022

پروردگار سیدہ فاطمہ صدیقہ کبری سلام اللہ علیہا کے مصائب کے صدقے میں امام زمانہ عج کے ظہور میں تعجیل فرما
اور ہمیں امام زمانہ عج کی معرفت اور زیارت نصیب فرما
اللهم عجل لوليك الفرج بحق فاطمة الزهراء س

16/12/2022

قال الإمام المهدي (عج ): أما وجه الانتفاع بي في غيبتي فكالانتفاع بالشمس إذا غيبها عن الأبصار السحاب .
”اور لوگ مجھ سے غیبت میں اس طرح مستفیض ہوں گے جیسے سورج کے بادلوں میں چھپ جانے کے بعد سورج سے مستفیض ہوتے ہیں ۔“ (کمال الدين ج 1 ص 207 ) .
اللهم عجل لوليك الفرج

11/11/2022

قَالَ امام جعفر الصادق عليه السلام: إِنَّ فَاطِمَةَ بِنْتَ مُحَمَّدٍ صلي الله عليه و آله و سلم تَحْضُرُ لِزُوَّارِ قَبْرِ ابْنِهَا الْحُسَيْنِ عليه السلام فَتَسْتَغْفِرُ لَهُمْ ذُنُوبَهُمْ۔

حضرت امام صادق (ع) نے فرمایا کہ: حضرت فاطمہ(س) بنت حضرت محمّد(ص) اپنے بیٹے حسین کی قبر کی زیارت کرنے والے زائرین کے پاس حاضر ہوتی ہیں اور ان کے گناہوں کی بخشش کے لیے دعا کرتی ہیں۔

ابن قولويه، جعفر بن محمد، الوفاة: 367، كامل الزيارات ج1 ص118، محقق: امينى، عبد الحسين‏، چاپ اول‏، ناشر: دار المرتضوية،

26/08/2022

يا سَرِيعَ الرِّضَا اغْفِرْ لِمَنْ لا يَمْلِكُ إِلَّا الدُّعاءَ، فَإِنَّكَ فَعَّالٌ لِما تَشاءُ ..
اے اپنے بندوں سے جلد راضی ہو جانے والے! اپنے اس بندے کو بخش دے جس کے پاس دعا کے سوا کچھ نہیں، یقیناً تو جو چاہتا ہے کرتا ہے ..
پروردگار امام حسین علیہ السلام کی شہادت کے صدقے میں بارش و سیلاب متاثرین پر اپنا خصوصی رحم و کرم فرما ۔۔
اور امام حسین علیہ السلام کے مصائب کے صدقے میں انہیں اس مصیبت سے نجات عطا فرما ۔۔
اور غیب سے ان کی مدد فرما
اللهم عجل لوليك الفرج
يا صاحب الزمان عج بحق الحسين عليه السلام ادركنا

23/08/2022

سن 2011 میں جب میں چھٹی جماعت میں تھا اس وقت سندھ میں شدید بارش ہوئی تھی اگرچہ اس دفعہ کی بارش 2011 والی بارش سے کئی گنا زیادہ ہے ، 2011 میں بارش کی وجہ سے بے انتہا پریشانیوں کا سامنا ہوا ، جیسے کھانے کے حوالے سے کیونکہ گاؤں میں کھانا لکڑی جلا کر اس کی آگ پر بنایا جاتا ہے ، جب بارش ہوتی ہے تو وہ لکڑیاں گیلی ہو جاتی ہیں تو اس وجہ سے ان کو آگ لگانا بہت مشکل ہوتا ہے اگر تھوڑی دیر کے لئے بارش ہو پھر تو ٹھیک ہے لکڑیاں اندر کسی جگہ رکھ دی جاتی ہیں ، اگر مسلسل بارش ہو تو پھر یہ سب کچھ بہت مشکل ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے گھر میں کھانا پکانا انتہائی مشکل ہو جاتا ہے ، اس وجہ سے لوگ فاقہ کرنے پر مجبور ہوتے ہیں ،
دوسری جو سب سے بڑی مشکل ہوتی ہو وہ ہے کچے گھر یا سادہ سے بنے ہوئے پکے گھر ، جب بارش مسلسل ہوتی رہے تو گھر کی چھت ٹپکنا شروع ہو جاتی ہے ، جب بارش کئی دن تک مسلسل ہو تو گھر گر جاتے ہیں ، 2011 میں ہماری آنکھوں کے سامنے ہمارا گھر گر گیا ، لیکن شکر ہے کہ کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا ، لیکن انتہائی مشکل ہوتا ہے کہ آپ کے سامنے کئی گھروں کی چھتیں گر چکی ہوں ، آپ کے گھر کی چھت ٹپک رہی ہو ، اب اس ٹپکتی چھت کے نیچے سونا کہ جو کبھی بھی گر سکتی ہے صرف خدا پر بھروسہ ہوتا ہے کہ وہ ہی حفاظت کرے گا ،
خیر اس کے علاوہ جو مسئلہ وہ راستوں کا ہوتا ہے کہ انسان کہیں آ جا نہیں سکتا، ہر جگہ پانی ہی پانی ہوتا ہے ،
آخری بات سب سے اہم اثاثہ انسان کے گھر میں پلے جانور ہوتے ہیں ، چاہے وہ بکری ہو ، گائے ، بھینس یا مرغیاں ہی کیوں نہ ہو ، گاؤں کے لوگ اپنی جان سے زیادہ اپنے جانوروں کی حفاظت کرتے ہیں اگر آپ کی نظر سے وہ ویڈیوز گذری ہوں جن میں نظر آتا ہے کہ انسان خود تو پانی میں ڈوب رہا ہے لیکن وہ اپنے سر پر ٹوکری میں رکھی مرغیوں کی حفاظت کی پوری کوشش کرتا ہے ،
اس کے علاوہ اور بھی بہت مسائل ہیں جو بارش میں پیش آتے ہیں ،
بس کیونکہ اس دفعہ نجف اشرف عراق میں ہوں لیکن اس کے باوجود جب سے بارش کے زیادہ ہونے کی خبریں سنی ہیں چاہے وہ سندھ میں یا بلوچستان اور پنجاب میں ، تب سے ایسا محسوس ہو رہا کہ یہ سب مشکلات آج بھی میرے دل پر گزر رہی ہیں ، دل بے انتہا بے چین اور پریشان ہے پاکستان کے ہر فرد کے لئے جن کے گھر گر گئے ، جو کھانے کے حوالے سے پریشان ہیں حتی کہ صرف انسان ہی نہیں بلکہ جانوروں کا بھی دکھ ہے جن سے ان کا مالک اپنی جان سے زیادہ پیار کرتا ہے ،
سندھ ، پنجاب اور بلوچستان کے ہر شخص کے لیے ہم بے چین ہیں ہر وقت ہم ان کے لئے دعا کرتے ہیں کہ جلد سے جلد تمام مخلوقات اس مصیبت سے نجات حاصل کر لے اور یقیناً ہمارے وقت کے امام صاحب العصر و الزمان عج بھی بے چین ہوں گے کیونکہ امام ایک شفیق پدر ہیں ،
پس آخر میں دعا ہے کہ خدا بحق رحمۃ للعالمین اس بارش کو لوگوں کے لیے باعثِ رحمت قرار دے اور بارش اور سیلاب کو یہی روک دیے ،
اور جو بھی اس مشکل میں ہے پروردگار امام حسین علیہ السلام کے مصائب کے صدقے میں ان کو اس مشکل سے نکال دے ، اور غیب سے لوگوں کی مدد فرمائے اور جو لوگ مدد کرنے پر قدرت رکھتے ہیں خدا انہیں توفیق دے کہ وہ اس مشکل گھڑی میں سب کا ساتھ دیں
ایک بار پھر سرزمینِ مشکل کشا امام علیہ السلام سے تمام مخلوقات کے لیے دعاگو ہوں
پروردگار بحق محمد و آل محمد علیہم السلام اپنا رحم و کرم فرمائے
اللهم عجل لوليك الفرج
غلام باقر نجفی

17/08/2022

امام زمانہ عج کی طولانی عمر ۔۔
غلام باقر نجفی
أَللّهمَّ وَلاَ تَسْلُبْنَا الْيَقِينَ لِطُولِ ٱلأَمَدِ فِي غَيْبَتِهِ
وَلاَ تُنْسِنَا ذِكْرَهُ وَٱنْتِظَارَهُ وَٱلإِيمَانَ بِهِ وَقُوَّةَ الْيَقِينِ فِي ظُهُورِهِ حَتَّىٰ لاَ يُقَنِّطُنَا طُولُ غَيْبَتِهِ مِنْ قِيَامِهِ، وَيَكُونَ يَقِينُنَا فِي ذَلِكَ كَيَقِينَنَا فِي قِيَامِ رَسُولِكَ صَلَوَاتُكَ عَلَيْهِ وَآلِهِ،( دعا زمن الغيبة )
خدایا امام زمانہ عج کی غیبت کے طولانی ہونے کی وجہ سے ہمارے یقین کو چھین نہ لینا ، ان کے ذکر، ان کے انتظار ، ان پر ایمان ، ان کے ظہور پر محکم یقین سے ہمیں غافل نہ ہونے دینا تاکہ غیبت کا طولانی ہونا ان کے قیام سے ہمیں مایوس نہ کر دے اور ہمارا یقین ان کی غیبت پر ویسا ہی ہو جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قیام کا یقین ہے ۔۔
پروردگار!! ہمیں امام زمانہ عج کی معرفت عطا فرما ۔۔ ان کو ہم سے راضی فرما ۔۔اس دنیا میں ان کی زیارت اور آخرت میں شفاعت نصیب فرما
اللهم عجل لوليك الفرج

12/08/2022

سید الشہداء علیہ السلام کی شہادت پر پوری کائنات کا گریہ!!
غلام باقر نجفی

29/07/2022

محرم کا چاند 😭😭
اے چاند محرم کے تُوں بدلی میں چلا جا
تُجھے دیکھ کے مر جائے نہ بیمار ہے صغریٰ

گھر زہرا کا لُٹنے کی خبر توں نے سُنائی
تُجھے دیکھ کے روتی ہے محرم میں خدائی
چودہ سو برس بیتے سب کرتے ہیں شکوہ
اے چاند ۔۔۔۔۔
اللهم عجل لوليك الفرج

اللهم عجل لوليك الفرج
11/07/2022

اللهم عجل لوليك الفرج

امام صاحب العصر و الزمان  کی بارگاہ میں چھوٹی سی کاوشامام زمانہ عج کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے تمام مومنین کی خدمت میں...
19/03/2022

امام صاحب العصر و الزمان کی بارگاہ میں چھوٹی سی
کاوش
امام زمانہ عج کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے تمام مومنین کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔۔
آج 15 شعبان المعظم 1443 ھ امام زمانہ عج کا 1188 واں یوم ولادت ہے ۔۔
یہ بات سننا آسان ہے لیکن اس بات کو سمجھنا اتنا ہی مشکل ہے کہ ایک انسان اتنا عرصہ ( 1188 سال ) کیسے گزار سکتا ہے ، اور وہ بھی وہ ہستی کہ جن کی حکومت ہر چیز پر ہے ، جن کی اطاعت ہر چیز پر واجب ہے ، کیسے وہ اس حالت میں زندگی گزار سکتے ہیں کہ دنیا میں ظالم حکمران بنا پھر رہا ہو !؟ شیعوں پر ظلم کیئے جا رہے ہوں ! امام بارگاہ سے لیکر مقاماتِ مقدسات تک کوئی بھی چیز محفوظ نہ ہو !! یہاں تک کہ ان کی جدہ محترمہ کائنات کی عورتوں کی سردار فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا
کے روضہ مبارک کو مسمار کر دیا گیا ہو ان کی قبر پر پہرہ ہو !!؟
آخر سب کچھ امام زمانہ عج کیسے برداشت کر سکتے ہیں ، 11 سو سال کے اس عرصے میں نا جانے کونسا ایسا درد ہو یا کونسی ایسی تکلیف ہو جو میرے مظلوم امام زمانہ عج پر نہ آئی ہو ۔۔
اگر دنیا کے کسی کونے میں شیعوں پر ظلم ہو اور ہمیں معلوم ہوتا ہے تو ہم پریشان ہو جاتے ہیں ، ہمارے دل محزوں ہو جاتے ہیں ۔۔۔
تو سوچیئے!! امام زمانہ عج جو ایک شفیق پدر اور والد ہیں ۔ ان کے دل پر کیا گزرتی ہو گی جو انہیں ان مظالم کا معلوم ہوتا ہو گا ، !
اور ایسا بھی نہیں ہے کہ امام زمانہ عج کچھ نہیں دیکھ رہے ، بلکہ ہر چیز امام کی آنکھوں کے سامنے ہے ۔۔
ایک عراقی عالم دین نے بیان کیا کہ اگر آپ یہ سمجھنا چاہتے ہیں کہ اس وقت امام زمانہ عج کس حالت میں زندگی گزار رہے ہیں تو اس طرح سمجھ لیں کہ ایک خاندان کے بڑے کو چاہے وہ والد ہو یا بڑا بھائی ، جس کے پورے خاندان یعنی ماں باپ، بہن بھائی ، بیٹے بیٹیاں اور بیوی کو ایک کمرے میں قید کر لیا جائے ، اور اس خاندان کے بڑے کو کمرے سے باہر لے جا کر کمرے کی کھڑکی پر کھڑا کر دیا جائے ، کمرے کے اندر ظالم اس کے خاندان پر ظلم کر رہے ہوں ، تشدد کر رہے ہوں، وہ کھڑکی سے دیکھ رہا ہو ، مدد کرنا چاہ رہا ہو لیکن نہ کر پا رہا ہو تو اس وقت اس کے دل پر کیا گزر رہی ہو گی ، تو امام زمانہ عج کی حالت بھی کچھ اس طرح سے ہے ، کہ جب شیعوں پر ظلم ہوتا ہے اور وہ يا صاحب الزمان عج ادركني پکارتے ہیں ، تو اس وقت امام عج کے دل پر کیا گزرتی ہو گی ۔۔
جہاں پر امام زمانہ عج کا ظہور مصلحتِ خداوندی کا منتظر ہے وہیں پر اپنے شیعوں کی آمادگی اور تیاری کا بھی منتظر ہے ۔۔ علماء نے جو غیبت کے اسباب بیان فرمائے ہیں ان میں سے ایک امام عج کی حفاظت بھی ہے ، کہ ایسا نہ ہو کہ جیسے گزشتہ انبیاء کرام اور آئمہ علیھم السلام کے ساتھ ہوا کہ لوگوں نے انہیں نہیں پہچانا اور شہید کردیا ، خدا اپنے امام کی حفاظت چاہتا ہے کیونکہ امام زمانہ عج آخری حجتِ خدا ہیں ، تو جب تک لوگ آمادہ نہیں ہوں گے امام زمانہ عج کا ظہور نہیں ہو گا ۔
یوسفِ زہرا کے قدموں سے اٹھنے والے مٹی کے ہر ایک زرہ پر قربان جاؤں ، امام کا وجود خدا کی طرف سے اس کائنات پر احسان ہے اگر امام زمانہ عج نہ ہوں تو کائنات میں کسی بھی چیز کا وجود نہ ہوتا ۔
امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں ۔۔ اگر زمین پر حجتِ خدا کا وجود نہ ہوتا تو زمین اپنے پر رہنے والوں کو نگل لیتی ( الکافی )
امام زمانہ عج وہ امام ہیں کہ جن کی وجہ سے اس کائنات کا نظام باقی ہے ، امام زمانہ عج نے شیخ مفید کے نام جو خط لکھا اس میں خود امام فرماتے ہیں ۔۔
و إنا غير مهملين لمراعاتكم ولا ناسين لذكركم و لو لا ذالك لنزل بكم البلاء ..
ہم تمہاری دیکھ بھال میں کوتاہی نہیں کرتے اور نہ ہی تمہارے ذکر کو بھلانے والے ہیں اگر ایسا نہ ہوتا تو تم پر بلائیں نازل ہو جاتیں ۔
تو آئیے ہم اپنی زندگی میں دیکھیں کہ ہم امام زمانہ عج کو کتنا یاد کرتے ہیں وہ امام کہ جن کے دل پر پہلے ہی کربلا کے مصائب ہیں خود امام زیارتِ ناحیہ میں فرماتے ہیں کہ اے ابا عبداللہ میں صبح اور شام آپ کی مصائب پر خون کے آنسوں روتا ہوں ۔۔
اگر ہم اس بات کو سمجھیں تو امام زمانہ عج سب سے مظلوم امام ہیں ، 11 سو سال سے اپنے جد کی مصائب پر خون کے آنسوں رو رہے ہیں پھر اس کے بعد شیعوں پر ہونے والے مظالم ، مقاماتِ مقدسات پر ہونے والے ظلم ، اور اس بھی بڑھ کر ہمارے اعمال بھی امام زمانہ عج کو افسردہ اور غمگین کردیتے ہیں ۔۔
وہ مظلوم امام جب ان کے سامنے ہمارے اعمال جاتے ہیں تو امام کا دل محزوں ہو جاتا ہے اور امام زمانہ عج پر کیا گزرتی ہو گی جب امام دیکھتے ہوں گے کہ ایک شخص جو ہم اہلبیت سے محبت کا دعویٰ کرتا ہے اپنی جان قربان کرنے کا دعویٰ کرتا ہے لیکن افسوس کہ اس کے اعمال ایسے نہیں جیسے ہم اہلبیت چاہتے ہیں ، وہ دنیا داری میں اتنا مگن ہو گیا ہے کہ حلال و حرام میں فرق نہیں کرتا، شہرت اور دولت کے لئے کیا کچھ کر گزرتا ہے ، جب امام یہ سب دیکھتے ہیں تو امام کا غمگین دل مزید غمگین ہو جاتا ہے ۔۔
انسان جس سے محبت کرتا ہے ہر وقت اس محبوب کو یاڈ کرتا ہے ، مگر افسوس جب امام زمانہ ہمارے اعمال دیکھتے ہیں کہ اس شیعہ نے جو اپنے آپ کو ہمارا عاشق کہتا ہے ، پوری ہفتے ، پورے مہینے میں ایک مرتبہ بھی مجھے یاد نہیں کیا ، اور اپنی مشکلات میں جہاں وہ پوری دنیا کے پاس جاتا ہے ، کیا مشکلات میں مبتلا ہوتی ہی اس کے ذہن میں یہ آیا کہ میرے وقت کے امام موجود ہیں وہ حل کر دیں گے یا پہلے دنیا کے دوسرے لوگ ذہن میں آئے !!؟ نہیں میرا شیعہ سب سے پہلے دنیا کے دروازوں پر جاتا ہے لیکن جب وہاں سے مایوس ہو جاتا ہے پھر ہمارے دروازے پر آتا ہے لیکن ہم تو اتنے کریم ہیں کہ پھر بھی اس کو خالی ہاتھ نہیں لوٹاتے اور اس کی مشکل کو حل کرتے ہیں ۔۔۔
تو ہمیں چاہیے کہ ہر وقت ہر لمحہ اپنے وقت کے امام کو یاد کریں ، اپنی خوشی اور اپنے ہر غم میں ، اٹھتے بیٹھتے امام کو یاد کریں ، دنیا کی مشکلات اور پریشانیوں کی وجہ سے اپنے وقت کے امام سے غافل نہ ہوں کیونکہ تمام مشکلات کا حل ظہورِ امام زمانہ عج میں ہی ہے ۔۔
امام سجاد علیہ السلام فرماتے ہیں کہ
إن اهل زمان غيبته و القائلين بإمامته و المنتظرين لظهوره أفضل من اهل كل زمان ..( كتاب كمال الدين )
امام زمانہ عج کی غیبت کے زمانے میں رہنے والے اور ان کی امامت کا اقرار کرنے والے اور ان کے ظہور کا انتظار کرنے والے تمام لوگوں سے افضل ہیں ۔۔
امام زمانہ عج کہ جو شہداء کربلا کے خون کے منتقم ہیں وہ امام عاشقوں کے دلوں کا سکون ہیں ، عاشق تنہائی میں بیٹھ کر اپنے امام سے باتیں کر کے ، اپنے دل کے احوال سنا کر سکون حاصل کرتے ہیں ،
امام زمانہ عج کا نام سنتے ہی دلوں کو سکون اور اطمینان حاصل ہو جاتا ہے ، وہ امام جو مشکل کشاء کے فرزند ہیں ، ہر مشکل میں اپنے شیعوں کی مدد کرتے ہیں اس لیئے روایات میں یہ ملتا ہے کہ جب امام زمانہ کا ظہور ہو گا تو اکثر لوگ یہ کہیں گے کہ ہم نے تو انہیں پہلے دیکھا ہے اور انہوں نے مختلف مقامات پر ہماری مدد بھی کی ہے .
عاشقوں کی روح اور ان کے دل ہمیشہ اپنے معشوق کے لیے بے تاب رہتے ہیں اس لیئے دعائے ندبہ جو امام کیلئے ایک نوحہ ہے ، جب امام کا ایک عاشق اس کی تلاوت کرتا ہے تو اپنے امام سے مخاطب ہو کر کہتا ہے کہ۔۔
عَزِيزٌ عَلَيَّ أَنْ أَرى الخَلْقَ وَلاتُرى
اے میرے مولا میرے لیئے کتنا سخت ہے کہ میں پوری دنیا کو تو دیکھ سکتا ہوں مگر آپ کو نہیں دیکھ سکتا ۔
بِنَفْسِي أَنْتَ مِنْ مُغَيَّبٍ لَمْ يَخْلُ مِنّا
میری جان آپ پر فدا ہو ! آپ ایسے غائب ہیں جو کبھی بھی ہم سے الگ نہیں ہوئے ۔۔
هَلْ مِن مُعينٍ فَأُطِيلَ مَعَهُ العَوِيلَ وَالبُكاءَ
میرے مولا کیا کوئی مددگار ہے جس کے ساتھ مل کر گریہ و زاری کروں !؟
مَتى نَنْتَقِعُ مِنْ عَذْبِ مائِكَ فَقَدْ طالَ الصَّدى
مولا آخر کب ہم آبِ شیریں سے سیراب ہوں گے اب پیاس کا عرصہ بہت زیادہ طویل ہو گیا ہے !!
فَنُقِرُّ عَيْناً مَتى تَرانا وَنَراكَ
مولا ہم اپنی آنکھوں کو ٹھنڈا کر سکیں ، کب آپ ہمیں اور ہم آپ کو دیکھیں گے ۔۔!!؟
تو ایک عاشق ہمیشہ اپنے امام کیلئے بے تاب اور منتظر رہتا ہے ۔۔
آخر میں خداوند متعال سے دعا ہے کہ
وَٱجْعَلْنَا مِمَّنْ تَقِرُّ عَيْنُهُ بِرُؤْيَتِهِ ( دعاء زمن الغیبہ )
پروردگار ہمیں ان لوگوں میں سے قرار دے جن کی آنکھیں امام زمانہ عج کے دیدار سے ٹھنڈی ہوں
أَللّهمَّ وَلاَ تَسْلُبْنَا الْيَقِينَ لِطُولِ ٱلأَمَدِ فِي غَيْبَتِهِ
وَلاَ تُنْسِنَا ذِكْرَهُ وَٱنْتِظَارَهُ وَٱلإِيمَانَ بِهِ وَقُوَّةَ الْيَقِينِ فِي ظُهُورِهِ حَتَّىٰ لاَ يُقَنِّطُنَا طُولُ غَيْبَتِهِ مِنْ قِيَامِهِ، وَيَكُونَ يَقِينُنَا فِي ذَلِكَ كَيَقِينَنَا فِي قِيَامِ رَسُولِكَ صَلَوَاتُكَ عَلَيْهِ وَآلِهِ،
خدایا غیبت کے طولانی ہونے کی وجہ سے ہمارے یقین کو چھین نہ لینا ، ان کے ذکر، ان کے انتظار ، ان پر ایمان ، ان کے ظہور پر محکم یقین سے ہمیں غافل نہ ہونے دینا تاکہ غیبت کا طولانی ہونا ان کے قیام سے ہمیں مایوس نہ کر دے اور ہمارا یقین ان کی غیبت پر ویسا ہی ہو جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قیام کا یقین ہے ۔۔
پروردگار!! ہمیں امام زمانہ عج کی معرفت عطا فرما ۔۔ ان کو ہم سے راضی فرما ۔۔اس دنیا میں ان کی زیارت اور آخرت میں شفاعت نصیب فرما
اللهم عجل لوليك الفرج 🤲
امام زمانہ عج اس چھوٹی سی کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائیں اور علم و عمل میں اضافہ فرمائیں
آمیں
محتاج دعا ۔۔ غلام باقر نجفی

Address

Najaf

Telephone

+9647706777493

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ghulam Baqir Najfi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Ghulam Baqir Najfi:

Share