03/12/2025
*آیت الله سيد حافظ ریاض حسین نجفی (دام ظله)* خاندان سادات کے ایک علمی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں ، آپ برصغیر کی بزرگ علمی شخصیت ہیں، کئ کتابوں کے مصنف اور ہزاروں علماء کرام و طلاب عزیز کے استاذ محترم ہیں آپ کے خاندان کی اور خود آپ کی مذہب اہلبیت علیہم السلام اور ملت جعفریہ کے لیے گراں قدر خدمات ہیں جن کی فہرست بہت طویل ہے ،
*آپ کی* خاندان عصمت وطہارت کے ساتھ جو مودت و عقیدت ہے وہ بلکل واضح اور روز روشن کی طرح ہے آپ خود سید اور نسل جناب ابو طالب علیہ السلام ہیں جناب حضرت ابو طالب علیہ السلام کے ایمان اور شان پہ آپ کے خطابات ریکارڈ پہ موجود ہیں
*میری دعا ہے* اللہ عزوجل سے قوم کو تفریق وتقسیم سے محفوظ رکھے اور علماء حق کا سایہ قوم و ملت کے سروں پے قائم و دائم فرمائے رکھے آمین بحق محمد وآل محمد علیہم السلام۔
Jabir Ali Najafi