09/07/2026
اہلِ سنت کے علماء کے کلام میں یزید کا کفر
الباعونی لکھتے ہیں:
"اور میرا گمان نہیں کہ جس شخص نے اس (فعل) کو حلال سمجھا اور اہلِ بیتِ نبویؐ کے ساتھ ایسا طرزِ عمل اختیار کیا، اس نے اسلام کی خوشبو تک سونگھی ہو، یا حضرت محمد ﷺ پر ایمان لایا ہو، یا ایمان کی مٹھاس اس کے دل میں رچی بسی ہو۔ اور نہ ہی وہ اپنے رب پر، ایک پلک جھپکنے کے برابر بھی، ایمان رکھتا تھا، حالانکہ قیامت کے دن سب اسی کے سامنے جمع کیے جائیں گے اور اپنے رب ہی کی طرف انہیں لوٹ کر جانا ہے۔"
حوالہ: جواہر المطالب في مناقب علي بن أبي طالب، جلد 2، صفحہ 312، مجمع إحياء الثقافة الإسلامية۔