110 Azadari Network

110 Azadari Network Majalis e Aza or Frameen Masomeen as

08/11/2024

30/03/2024
‏ہمیں جنت کی شکل معلوم ہی نہ ہوتی 🥀ہوتا نہ گر حسینؑ کا روضہ زمین پر ✨🙌اَللّهُمَ اَرزُقنـٰا فِی اَلْدُنْیٰا زیٰارَۃ اَلْح...
08/03/2024

‏ہمیں جنت کی شکل معلوم ہی نہ ہوتی 🥀
ہوتا نہ گر حسینؑ کا روضہ زمین پر ✨🙌

اَللّهُمَ اَرزُقنـٰا فِی اَلْدُنْیٰا زیٰارَۃ اَلْحُسَیْن (ع)
وَ فِی اَلْاٰخِرَۃ شِفٰاعَة اَلْحُسَیْن (ع)💜

19/07/2023

اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ💔😭
‏یہ آخری چاند تھا جو بہن بھائیوں نے ایک ساتھ دیکھا
اس کے بعد بہن رسیوں میں بندھی اور بھائ نیزے پر دیکھتا رہا 😭😭😭
محرم الحرام 1445ھ

😭😭😭😭😭😭😭😭

07/07/2023

*🌹🌹الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ الْإِسْلَامَ دِينًا*🌹🌹

*🌹❤️🌹مَنْ کُنْتُ مَوْلاهُ، فَهذا عَلِىٌّ مَوْلاهُ*🌹❤️🌹

*الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِی جَعَلَنَا مِنَ الْمُتَمَسِّکِینَ بِوِلایَةِ أَمِیرِ الْمُؤْمِنِینَ وَ الْأَئِمَّة عَلَیْهِمُ السَّلامُ*

_*عید غدیر خم، عید اللہ الاکبر، یوم اعلان ولایت و امامت امیر المومنین علی ابن ابی طالب (علیہ السلام) کے پر مسرت موقع پر حضرت ولی العصر(عج) اور تمام شیعان حیدر کرار اور آپ کی خدمت میں مبارک باد پیش کرتا ہوں*_110azadarinatwork

06/07/2023

‎ مَن کُنْتُ مَوْلاهُ، فَهذا عَلِىٌّ مَوْلا
(EID-E-GHADIR)
‎غدیر خم مکہ و مدینہ کے درمیان واقع اس علاقے کا نام ہے جہاں سرکار دوعالم حضرت محمد مصطفی صل اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حجۃ الوداع کے بعد حکم خدا وندی سے حضرت علی علیہ السلام کو اپنا جانشین اور ولی مقرر کرنے کا اعلان فرمایا۔

‎اسلامی جمہوریہ ایران سمیت دنیا بھر میں عید غدیر کا جشن انتہائی شان و شوکت کے ساتھ منایا جارہا ہے جبکہ پاکستان اور ہندوستان سے بھی اطلاعات ہیں کہ عید غدیر کی مناسبت سے ہر طرف جشن اور محفلوں کا سلسلہ جاری ہے۔

‎غدیرکا نام تو ہم سبھی نے سنا ہے، یہ سرزمین مکہ اورمدینہ کے درمیان، مکہ شہر سے تقریبا دوسو کلومیٹر کے فاصلے پر جحفہ کے پاس واقع ہے یہ ایک چوراہا ہے مختلف سرزمینوں سے تعلق رکھنے والے حجاج کرام یہاں پہنچ کرایک دوسرے سے جدا ہو جاتے ہیں یہاں سے شمالی سمت کا راستہ مدینہ کی طرف، جنوبی سمت کا راستہ یمن کی طرف، مشرقی سمت کا راستہ عراق کی طرف اور مغربی سمت کا راستہ مصر کی طرف جاتا ہے آج کل یہ سرزمین بھلے ہی متروک ہو چکی ہو مگر ایک دن یہی سرزمین تاریخ اسلام کے ایک اہم واقعہ کی گواہ تھی اوریہ واقعہ اٹھارہ ذی الحجہ 10 ہجری قمری کا ہے جس دن حضرت علی علیہ السلام رسول اکرم کے جانشین کے منصب پر فائز ہوئے۔

‎یوں تو پیغمبر اسلام کی پوری حیات طیبہ مختلف جہتوں سے اہمیت کی حامل ہے لیکن واقعہ غدیر آّپ کی حیات مبارکہ کا ایک اہم ترین واقعہ ہے۔

‎آپ(ص) نے غدیر خم کے اہم خطبے میں فرمایا کہ "من کنت مولاہ فہذا علی مولاہ"۔ جس کا میں مولا ہوں میرے بعد علی اس کے مولا ہیں۔

‎ عیدسعید غدیر کو اسلامی روایتوں میں عیداللہ الاکبر بھی کہا جاتا ہے اور اس عید کو سبھی ادیان کی سب سے بڑی عید کہا جاسکتا ہے کیونکہ اس دن سبھی پیغمبران الہی کی محنتوں کا نتیجہ عملی شکل میں سامنے آیا تھا -) 💫💫💫💫110azadarinatwork

05/07/2023

حرم مطہر امام علی ابنِ ابی طالب علیہ السّلام عید غدیر کی تیاریاں مکمل ❤️❤️110azadarinatwork #

15/06/2023

خدا کا لاکھ لاکھ شکر ہے 🙏🙏🙏🌹🤲😭🤲🤲😭😭
زندانِ شام دمشق میں
حضرت سکینہ سلام الله عليها بنت امام حسین علیہ السلام لاڈلی بیٹی کو ظالموں بے انتہاء تکلیفیں دیں آج مومنین کی خدمت میں آپکی اصل قبر مطھر کی ویڈیو شئیر کی جارہی ہے
واضح رہے 34برس کے بعد ضریح مبارک تبدیل ہورہی ہے۔
مومنین سے گزارش ہے درود شریف پڑھیں اور اس ویڈیو کو آگے بھیجیں تاکہ دوسرے مومنین بھی زیارت کر سکیں ۔
اجروکم من اللہ خیرا اَللَّهُمَّ صَلّ ِعَلىٰ مُحَمَّدٍ وَّآلِ مُحَمَّدٍ وَّعَجِّل فَرَجَهُـم
🙏🌹😭😭😭😭💔👑🤲

Address

Najaf

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when 110 Azadari Network posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share