Jamaat-e-Islami Hind Yadgir District

Jamaat-e-Islami Hind Yadgir District This is offical page of Jamaat-e-Islami Hind Yadgir Unit. follow page and stay connected with us.

محمد ﷺ ہیں آخری نبی، یہ ایمان ہماراقیامت تک رہے گا یہ اعلان ہمارا
20/08/2026

محمد ﷺ ہیں آخری نبی، یہ ایمان ہمارا
قیامت تک رہے گا یہ اعلان ہمارا

𝐉𝐈𝐇 𝐀𝐬𝐬𝐚𝐦 𝐓𝐞𝐚𝐦 𝐰𝐢𝐭𝐡 𝐒𝐁𝐅 𝐕𝐨𝐥𝐮𝐧𝐭𝐞𝐞𝐫𝐬 𝐨𝐧 𝐭𝐡𝐞 𝐆𝐫𝐨𝐮𝐧𝐝As part of ongoing relief and rehabilitation efforts, the JIH Assam team...
12/08/2026

𝐉𝐈𝐇 𝐀𝐬𝐬𝐚𝐦 𝐓𝐞𝐚𝐦 𝐰𝐢𝐭𝐡 𝐒𝐁𝐅 𝐕𝐨𝐥𝐮𝐧𝐭𝐞𝐞𝐫𝐬 𝐨𝐧 𝐭𝐡𝐞 𝐆𝐫𝐨𝐮𝐧𝐝

As part of ongoing relief and rehabilitation efforts, the JIH Assam team, along with SBF volunteers, conducted a comprehensive assessment of highly vulnerable and flood-affected areas. The team is actively engaged in relief work, reaching out to affected communities and extending essential support to those in need.

اسلام علیکم ورحمتہ وبرکاتہ *خواتین کے لیے خوشخبری*!آپ اور آپ کے خاندان کی صحت و تندرستی کے پیشِ نظر، ایک مفت میڈیکل چیک ...
26/07/2026

اسلام علیکم ورحمتہ وبرکاتہ

*خواتین کے لیے خوشخبری*!

آپ اور آپ کے خاندان کی صحت و تندرستی کے پیشِ نظر، ایک مفت میڈیکل چیک اپ کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
اس کیمپ میں درج ذیل سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی:
🩺 بلڈ پریشر چیک اپ
🩸 بلڈ شوگر ٹیسٹ
💊 مفت ادویات
🦴 جوڑوں اور گھٹنوں کے درد کا معائنہ
تمام خواتین سے گزارش ہے کہ اس بہترین موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور اپنی صحت کا لازماً معائنہ کروائیں۔

*نوٹ*:-
اپنے ساتھ ادھار کارڈ بھی لے کر آئے

📍مقام:
ہدایت سینٹر
مسجد عبدالحی
دبیر کالونی، یادگیر
📅 تاریخ:
28 جولائی، منگل
🕙 وقت:
صبح 10:00 بجے سے دوپہر 1:00 بجے تک

زیراہتمام:-
شعبۂ خواتین
جماعتِ اسلامی ہند، یادگیر

SIO Telangana's leadership and cadre joined the Parliament March at Jantar Mantar in solidarity with students protesting...
21/07/2026

SIO Telangana's leadership and cadre joined the Parliament March at Jantar Mantar in solidarity with students protesting the Union government's policies and actions in the education sector.

We strongly condemn the Delhi Police's use of lathi-charge and tear gas against peacefully protesting students. Several students were injured, and many were arbitrarily detained.

The government's response to students' legitimate democratic demands with force instead of dialogue is deeply condemnable. SIO Telangana stands in unwavering solidarity with the protesting students and demands the immediate release of all detained students, accountability for the police action, and meaningful engagement with the issues raised by the student community.

21/07/2026
جماعت اسلامی ہند (JIH) کے ایک وفد نے محمد علی جوہر یونیورسٹی کیمپس کا دورہ کیا اور انہدام کے حکم کے خلاف احتجاج کرنے وال...
21/07/2026

جماعت اسلامی ہند (JIH) کے ایک وفد نے محمد علی جوہر یونیورسٹی کیمپس کا دورہ کیا اور انہدام کے حکم کے خلاف احتجاج کرنے والے طلباء سے ملاقات کی۔

وفد پر مشتمل تھا:
1. محمد شفیع مدنی – سیکرٹری، JIH
2. محمد احمد – سیکرٹری، جے آئی ایچ
3. انعام الرحمان – اسسٹنٹ سیکرٹری، JIH
4. ضمیر حسن فلاحی - صدر، JIH اتر پردیش ویسٹ
5. سید خلیق احمد - سینئر صحافی
6. مولانا عبدالسلام بستوی - امیرِ مقامی، JIH رامپور

وفد نے انہدام کے حکم پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور احتجاج کرنے والے طلباء کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اعادہ کیا۔ اس نے ہزاروں طلباء کے تعلیمی مستقبل کو محفوظ بنانے، تعلیمی اداروں کی حفاظت اور اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا کہ کوئی بھی اقدام انصاف،
مناسب عمل اور تعلیم کے حق کے اصولوں کو برقرار رکھے۔

A delegation of Jamaat-e-Islami Hind (JIH) visited the Mohammad Ali Jauhar University campus and met with the students protesting against the demolition order.

The delegation comprised:
1. Mohammad Shafi Madni – Secretary, JIH
2. Mohammad Ahmad – Secretary, JIH
3. Inam ur Rehman – Assistant Secretary, JIH
4. Zameer Hasan Falahi – President, JIH Uttar Pradesh West
5. Syed Khaleeq Ahmad – Senior Journalist
6. Maulana Abdussalam Bastawi – Ameer-e-Muqami, JIH Rampur

The delegation expressed deep concern over the demolition order and reaffirmed its solidarity with the protesting students. It emphasized the need to safeguard the academic future of thousands of students, protect educational institutions, and ensure that any action taken upholds the principles of justice, due process, and the right to education.

امیر جماعت اسلامی ہند کی قطری سفیر سے ملاقات، شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کی وفات پر اظہارِ تعزیتنئی دہلی: جماعت اسلامی ہند...
13/07/2026

امیر جماعت اسلامی ہند کی قطری سفیر سے ملاقات، شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کی وفات پر اظہارِ تعزیت

نئی دہلی: جماعت اسلامی ہند کے امیر سید سعادت اللہ حسینی نے آج ہندوستان میں قطر کے سفیر سے سفارت خانے میں ملاقات کی اور قطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر دلی تعزیت اور گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

امیر جماعت نے کہا کہ شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی نے قطر کی ترقی، امتِ مسلمہ کے مسائل سے وابستگی اور بالخصوص فلسطینی عوام کی سیاسی، انسانی اور تعمیری معاونت میں نمایاں کردار ادا کیا، نیز ملک عزیز ہندوستان سے دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہونچایا ، ان کی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔

اس موقع پر امیر جماعت نے مرحوم کے اہلِ خانہ، امیرِ قطر، حکومتِ قطر اور برادر عوام سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کی خدمات کو شرفِ قبولیت عطا کرے، انہیں اپنی وسیع رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

قطری سفیر محمد حسن جابر الجاسر نے امیر جماعت کی آمد، اظہارِ تعزیت اور دعاؤں پر شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان خیر سگالی، باہمی احترام اور تعاون کے جذبات کو مزید فروغ دینے کی امید ظاہر کی۔
وفد میں معاون قیم جماعت سید محی الدین شاکر اور اسٹنٹ سکریٹری ڈاکٹر رضوان رفیقی شریک تھے

الحمد للہ!بورڈ آف اسلامک ایجوکیشن (BIE) یادگیر یونٹ کے زیرِ اہتمام منعقدہ تقریبِ تہنیت میں امتحان میں نمایاں کامیابی حاص...
13/07/2026

الحمد للہ!
بورڈ آف اسلامک ایجوکیشن (BIE) یادگیر یونٹ کے زیرِ اہتمام منعقدہ تقریبِ تہنیت میں امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کی گئی۔
تقریب میں اوّل اور دوم پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو میمنٹو، نقد انعام (Cash Prize) اور تعریفی اسناد (Certificates) سے نوازا گیا، جبکہ دیگر کامیاب طلبہ و طالبات کو تعریفی اسناد (Certificates) اور قلم (Pen) پیش کیے گئے۔
اس موقع پر معزز مہمانانِ کرام، اساتذۂ کرام، والدین اور عوام الناس نے شرکت فرمائی اور طلبہ کی کامیابی پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اللہ تعالیٰ تمام طلبہ و طالبات کو دین و دنیا میں مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور انہیں ملت و امت کے لیے مفید بنائے۔ آمین۔

وزیرِ صحت و خاندانی بہبود کرناٹک یو ٹی قادر کا جماعت اسلامی ہند کرناٹکا کے مرکزی دفتر شانتی سدن کا خیرسگالی دورہبنگلورو:...
10/07/2026

وزیرِ صحت و خاندانی بہبود کرناٹک یو ٹی قادر کا جماعت اسلامی ہند کرناٹکا کے مرکزی دفتر شانتی سدن کا خیرسگالی دورہ
بنگلورو: کرناٹک کے وزیرِ صحت و خاندانی بہبود جناب یو ٹی قادر نے جماعت اسلامی ہند، حلقہ کرناٹکا کے مرکزی دفتر شانتی سدن کا خیرسگالی دورہ کیا، جہاں امیرِ حلقہ ڈاکٹر محمد سعد بلگامی، سیکریٹری حلقہ اکبر علی اُڈپی، اسسٹنٹ سیکریٹریز محمد طلحہ سدی باپا اور ریاض احمد رون سمیت دیگر ذمہ داران نے ان کا استقبال کیا۔
پروگرام کا آغاز سیکریٹری حلقہ اکبر علی اُڈپی کے افتتاحی کلمات سے ہوا۔ انہوں نے معزز وزیر کی سیاسی خدمات کا تذکرہ کرتے ہوئے ان کا خیرمقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ ریاست اور قوم و ملت کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے۔
اپنے خطاب میں امیرِ حلقہ ڈاکٹر محمد سعد بلگامی نے جماعت اسلامی ہند کا تعارف پیش کرتے ہوئے کہا کہ جماعت ملک بھر میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی، خدمتِ خلق اور اسلام کے آفاقی پیغام کو مختلف ہندوستانی زبانوں میں عام کرنے کے لیے سرگرم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کرناٹکا میں شانتی پراکاشنہ، سنمارگہ اور انوپما کے ذریعے اسلامی تعلیمات اور بھائی چارے کا پیغام عام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے قرآن پروچن، مسجد درشن، سیرت مہمات، سدبھاونا منچ، ایچ بی ایس اسپتال کے ڈائلیسس سینٹر اور شمع کلینک جیسی رفاہی خدمات کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ جماعت دعوت، سماجی ہم آہنگی اور عوامی خدمت کو ساتھ لے کر آگے بڑھ رہی ہے۔
ڈاکٹر سعد بلگامی نے ریاست میں بڑھتی فرقہ پرستی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے سیکولر، جمہوری اور آئیڈیا آف انڈیا پر مبنی مثبت بیانیہ کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے حکومت سے تمام شہریوں، خصوصاً کمزور طبقات، کے جان و مال اور آئینی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کی اپیل کی اور وزیر موصوف پر زور دیا کہ وہ حکومت اور ملت کے درمیان ایک مضبوط پل کا کردار ادا کریں۔
وزیرِ صحت و خاندانی بہبود یو ٹی قادر نے کہا کہ ریاست میں امن، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور قانون کی بالادستی برقرار رکھنا حکومت کی ترجیح ہے اور کانگریس حکومت اپنے سیکولر اصولوں اور عوام سے کیے گئے وعدوں پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے جماعت اسلامی ہند کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ جماعت برادرانِ وطن کے ساتھ روابط استوار کرنے، اسلامی تعلیمات کو مثبت انداز میں عام کرنے اور بالخصوص مسلم نوجوانوں کی تربیت کر کے انہیں معاشرے کی تعمیروترقی اور سماجی خدمت میں مؤثر کردار ادا کرنے کے لیے تیار کر رہی ہے، جو ایک قابلِ تحسین خدمت ہے۔
پروگرام کے اختتام پر وزیر موصوف کی شال پوشی کے ذریعے تہنیت کی گئی۔
اس موقع پر دفترِ حلقہ کے سیکرٹریز مولانا وحید الدین خان عمری مدنی، یوسف کنی، مولانا حامد عمری اور لبید شافعی، مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران اور رفقائے جماعت موجود تھے۔

Address

HIDAYAT CENTRE Masjid-e-Abdul Hai, Dabeer Colony
Yadgir
585201

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamaat-e-Islami Hind Yadgir District posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share