20/09/2025
جشنِ عید میلادُ النبی ﷺ
الحمد للہ ثم الحمد للہ!
دہلی کی سرزمین پر عظیم الشان محفلِ میلاد مصطفی ﷺ بعنوان:
جلسۂ عید میلادُالنبی ﷺ
زیرِ اہتمام: آسی اکیڈمی، دہلی
اس پرکیف اور بابرکت محفل میں تشریف لا رہے ہیں
حضور صاحبِ سجادہ خانقاہِ آسیہ رشیدیہ
حضرت علامہ صوفی ضیاءُاللطیف آسی دامت برکاتہم العالیہ
بانی مدرسہ حضور محبوبِ الٰہی
حضرت علامہ جُنید عالم قادری نظامی مدظلہ العالی
اس کے علاوہ ہندوستان کے مشہور و معروف علمائے کرام، نعت خواں حضرات اور شعرائے کرام بھی اپنے نورانی بیانات اور عقیدت بھرے کلام سے محفل کو منور فرمائیں گے۔
📅 تاریخ: 20 ستمبر 2025
📍 مقام: آسی اکیڈمی، دہلی
تمام عاشقانِ رسول ﷺ سے پرخلوص درخواست ہے کہ کثیر تعداد میں شریک ہو کر ثوابِ دارین حاصل کریں اور اپنی حاضری سے اس محفل کو کامیاب بنائیں۔
نور والے دن کو نورانی بنائیے، حضور ﷺ کے میلاد کی خوشیاں منائیے!
اللہ پاک آسی اکیڈمی کو دن دُگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے اور اسے دین و سنت کی خدمت کا عظیم مرکز بنائے۔