Jamiat Ahli-hadees Tehsil Dooru

Jamiat Ahli-hadees Tehsil Dooru Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Jamiat Ahli-hadees Tehsil Dooru, Religious organisation, 𝗝𝗮𝗺𝗶𝗮𝘁 𝗺𝗮𝗻𝘇𝗶𝗹 𝗯𝗮𝗿𝗯𝗮𝗿 𝘀, Srinagar.

26/05/2026
📢 Dawah Event Announcement / Deeni IjtimahYou are invited to attend a special Dawah Event On 25th April 2026, Saturday a...
22/04/2026

📢 Dawah Event Announcement / Deeni Ijtimah

You are invited to attend a special Dawah Event On 25th April 2026, Saturday at Masjid E Sabir Reshipora Zaldora Dooru

🕌 Time: Magrib To Isha Salah

📖 Under the supervision of
Jamiat Ahle Hadees Tehsil Dooru@

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتهاللہ ربّ العزت کے فضل و کرم سے آج مورخہ 19 اپریل 2026 بروز اتوار بعد نماز ظھر تا 5:00 ب...
20/04/2026

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاته

اللہ ربّ العزت کے فضل و کرم سے آج مورخہ 19 اپریل 2026 بروز اتوار بعد نماز ظھر تا 5:00 بجے جامع اھل الحدیث آرہ بل ڈورو میں *تحصیل قیادت کا نویں مہینے کے اندر ایک نہایت اہم، بامقصد اور پُراثر دوسری تحصیل شوریٰ کا اجلاس صدرِ تحصیل جمعیت اھل الحدیث ڈورو* کی صدارت میں منعقد ہوئی۔
شوری مجلس میں ناظم تحصیل،ناظم تبلیغ،ناظم تعلیم، نائب صدر، اکاؤنٹ سمیت دیگر شوریٰ ممبران اور مہمانان گرامی نے خلوصِ دل سے شرکت فرمائی۔
نشست کا آغاز حسب معمول تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ اس کے بعد ناظم تحصیل نے تمام ذمہ داران کا نشست میں اپنی حاضری کو یقینی بنانے کے لیے تحصیل قیادت کا نمائندہ بنکر تہہ دل سے خوش آمدید کیا۔ نشست کو آگے بڑھاتے ہوئے ناظم تبلیغ محترم شبیر احمد ایتو نے *تبلیغ دین کی اہمیت اور اسکے تقاضے* پر قرآن و حدیث کی روشنی میں بصیرت افروز خطاب فرمایا اور تبلیغ دین کو موجودہ فتنوں اور اندھیروں میں ملت کو نکالنے کے لیے واحد راستہ قرار دیا اور تبلیغ دین کو جماعت کا نصب العین اور شرف قرار دیا۔ اس کے بعد ناظم تعلیم *مدثر احمد راتھر نے بھی علم دین کی اہمیت اور اسکے تقاضے پر روشنی ڈالی* اور سامعین کو روشناس کرایا کہ مرنے کے بعد اعمال کا سلسلہ بالکل بند ہوتا ہے اور علم دین وہ واحد راستہ ہے جو مسلمان کو مرنے کے بعد بھی نفع بخش اور درجات میں بلندی کا ذریعہ بنتا ہے۔
بعد ازاں ناظم تبلیغ نے تبلیغ کے شعبے میں تحصیل قیادت کی کارکردگی کو شوریٰ کے سامنے پیش کیا اور اس سلسلے میں اپیل کی کہ مقامی جمعیات سے لیکر بالائی جمعیت تک نظام کا پاس لحاظ اور پالن کیا جائے۔ اسی طرح ناظم تعلیم نے بھی تحصیل قیادت کی کارکردگی کو شوریٰ کے سامنے پیش کیا اور تعلیم کے نظام کو مزید مستحکم اور بہتر بنانے کے خاطر بنیادی ڈھانچے سے لے کر اوپری سطح تک آپسی تال میل کا ہونا ضروری قرار دیا۔ اس کے بعد نشست میں موجود ممبران شوریٰ سے ایجنڈا کے سلسلے میں آرائیں اور مشاورات لی گئیں۔ ایسے ہی اکاؤنٹنٹ محترم پیر غلام جیلانی نے بھی موجودہ قیادت کا گوشوارہ پیش کیا اور ناظم تحصیل نے بھی تحصیل جمعیت کی کارکردگی اور بالخصوص تحصیل سطح پر پہلی دفہ اکاؤنٹ کا کھولا جانا کو شوریٰ کے سامنے پیش کیا اور جمعیت کے اثر رسوخ کو بڑھانے کے خاطر مزید مستحکم اور کار بند ہونے پر زور دیا اور جمعیت کے اغراض و مقاصد کو پائے تکمیل تک پہنچانے کےلیے مالی قربانی دینے پر زور دیا۔ آخر پر *صدر تحصیل محترم ارشید احمد گنائی نے اجتماعیت کی اہمیت اور اس کے تقاضے* پر قرآن و حدیث کی روشنی میں بصیرت اور ایمان افروز خطاب فرمایا اور واضح کیا کہ جمعیت کے تئیں ہمارا نعرہ انفرادیت کا نہیں بلکہ اجتماعیت کا ہونا چاہیے اور واضح کیا کہ حدیث کی رو سے اجتماعیت جنت میں جگہ پانے کا بہترین سبب اور ذریعہ ہے۔ مذکورہ تینوں بیانوں میں قرآن و حدیث کی روشنی میں اتحاد، دعوت الی اللہ، اجتماعیت اور شعوری بیداری جیسے اہم موضوعات پر پُراثر انداز میں روشنی ڈالی گئی
اور یہ تینوں خطابات بلاشبہ دلوں کو جھنجھوڑنے، عزم کو تازہ کرنے، اور دعوتی سفر کو مضبوط بنانے کا ذریعہ بنے گی ان شاء اللہ۔

مزید برآں، صدرِ تحصیل نے مجلس میں اٹھائے گئے سوالات کا تشفی بخش جوابات ارسال کیے اور فرمایا کہ تحصیل جمعیت اھل الحدیث ڈورو کے تحت دعوتی اجتماعات، تربیتی ورکشاپس اور فکری نشستوں کا سلسلہ ان شاء اللہ باقاعدگی سے جاری رکھا جائے گا، تاکہ جماعتی کارکنان کی تربیت اور دعوتی میدان کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔
نشست شوریٰ کے لیے مرتب شدہ ایجنڈا کے پانچ نقات پر تمام ذمہ داران نے اتفاق کیا اور مستورات کی تعلیم و تربیت کے سلسلے میں تحصیل سطح پر قیادت کی خصوصی توجہ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ تحصیل جمعیت کا اسکینر (Scanner) تحصیل کی ہر مسجد شریف میں ہونا چاہیے

نشست کے اختتام پر صدر تحصیل نے تمام ذمہ داران کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور نہایت عاجزی اور تواضع کے ساتھ دعا کی، اور مجلس کا اختتام ان پاکیزہ الفاظ پر کیا:

"سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلٰهَ إِلَّا أَنْتَ، أَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبُ إِلَيْكَ"

اس کے بعد نمازِ عصر کی امامت بھی صدرِ تحصیل نے ہی فرمائی۔
یہ مجلس اس بات کی روشن دلیل ہے کہ تحصیل جمعیت اھل الحدیث ڈورو اپنے دینی، دعوتی، تعلیمی اور تنظیمی فرائض سے بخوبی باخبر ہے، اور اخلاص، حکمت اور نظم و ضبط کے ساتھ اپنی صفوں کو مستحکم کر رہی ہے۔

ہم اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ وہ ان بابرکت کوششوں کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے، ہمیں مزید اخلاص، فہم، استقامت اور جذبۂ عمل عطا فرمائے، اور ہماری جماعت کو دین کا مؤثر ذریعہ و مظہر بنائے۔

آمین یا رب العالمین

*ناظم تحصیل*
*جمعیت اہل حدیث ڈورو*

دینی اجتماع  #مقرر: مولانا مشتاق احمد ویری صاحب حفظہ اللہ  #وقت: مغرب تا عشاء  #مقام:  مسجد حنفیہ ہر مانٹہ پورہ اسلام آب...
28/01/2026

دینی اجتماع
#مقرر: مولانا مشتاق احمد ویری صاحب حفظہ اللہ
#وقت: مغرب تا عشاء
#مقام: مسجد حنفیہ ہر مانٹہ پورہ اسلام آباد

تمام مسلمانوں سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ اس بابرکت دینی اجتماع میں بھرپور شرکت فرمائیں۔
اللہ تعالیٰ ہمیں اخلاص عطا فرمائے اور اس دینی مجلس کو ہمارے لیے نافع و بابرکت بنائے۔

Address

𝗝𝗮𝗺𝗶𝗮𝘁 𝗺𝗮𝗻𝘇𝗶𝗹 𝗯𝗮𝗿𝗯𝗮𝗿 𝘀
Srinagar
190001

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamiat Ahli-hadees Tehsil Dooru posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share