Institute of Arabic & Islamic Studies Soura Srinagar

Institute of Arabic & Islamic Studies Soura Srinagar عربی زبان کے ذریعے قرآن پاک سکھانےکا بہترین ادارە

معہد کا انتساب و انتظام:
ادارہ ہذا کا نام اگر چہ معہد اللغۃ العربیۃ و الدراسات الاسلامیۃ ہے تا ہم اس کا انتساب آنحضورﷺ کی رضاعی ماں حضرت مائی حلیمہ سعدیہ رضی اللہ عنہا کی طرف ہے کیونکہ حضرت مائی حلیمہؓ نے فخر کائنات کو نہ صرف دودھ پلایا بلکہ و فصیح زبان بھی سکھائی کہ جس پر سارا عرب ناز کرتا ہے۔
سرپرست اعلیٰ:
حضرت مولانا رابع الحسنی الندوی مدظلہ العالی ناظم ندوۃ العلماء لکھنؤ و صدر کل ہند مسلم پرسن

ل لا بورڈ اس ادارے کے سرپرست اعلیٰ ہیں۔
نگران اعلیٰ:
حضرت مولانا پروفیسر عبد الرحمن وار صاحب ادارے کے بانی اور تاحیات نگران اعلیٰ ہیں۔
مدیر اعلی:
حضرت مولانا پروفیسر عبد الرحمن وار صا حب ادارے کے تاحیات مہتمم اور ناظم اعلیٰ ہیں۔
ادارے کے بہتر انتظام و انصرام اور اس کو معہد سے اسلامک یونیورسٹی کی اور لے جانے کے لیے معہد کو مفید تعلیمی اور تعمیری مشوروں سے نوازنے کے لیے احباب و رفقاء کے ایک مخلص و تجربہ کار بورڈ کا لرضاء اللہ تعاون حاصل ہے۔
ادارے کی بنیاد و آغاز:
اس ادارے کی بنیاد دراصل وہ تعلیمی اکائیاں ہیں جو معھد اللغۃ العربیۃ و الدراسات الاسلامیۃ کے نام سے ۱۹۸۹ سے شہر سرینگر کے مختلف علاقوں میں بالعموم اور مسجد سید جعفر صاحب صورہ میں بالخصوص درس و تدریس کے کام میں محوہیں۔ اب ان جملہ اکائیوں کو ایک مرکزی شکل دیکر معہد کے نظم میں لایا گیا۔ اس ادارے میں درس و تدریس کا وہی طریقہ اختیار کیا گیا ہے جو کہ عرب ممالک میں غیر عرب طلباء کیلئے مخصوص ہے، یعنی براہ راست عربی زبان سکھانا اور پھر علوم اسلامیہ، تاکہ ایک طالب علم علوم اسلامیہ کا کما حقہٗ درک کرسکے۔
ادارے کا مسلک و مشرب:
ہمارا یہ ادارہ بنیادی طور پر ایک دعوتی اور علمی ادارہ ہے اور دعوت وعلم کسی خاص مسلک کے لئے خاص نہیں ہوتے، اسلئے ہر مسلک و مکتب فکر کا برابر احترام کرتا ہے، اور معاملات و تعلقات ہر مکتب فکر کے ساتھ دوستانہ و ہمدردانہ ہیں۔ ادارے میں نہ صرف ہر طرح کے مسلک کے طالب علم کو داخلے کی اجازت ہوگی بلکہ ایک غیر مسلم کے لیے بھی اگر چاہے تو اسے بھی داخلہ دیا جائے گا تاکہ اس تک اللہ کا آخری پیغام پہنچ سکے۔
ادارے کی ریکوگنیشن:
ادارہ جن خطوط و مناہج پر رواں ہے اس کے مشاہدے کے بعد ندوۃ العلماء لکھنؤ نے اسے کلّی طور پر تسلیم کر لیا ہے تاہم دوسری نامور عالمی اسلامی یونیورسٹیوں جیسے دار العلوم دیوبند، الازھر، الجامعۃ الاسلامیہ مدینہ منورہ، جامعۃ أمّ القری مکہ مکرمہ ،جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، جامعہ عثمانیہ حیدر آباد، جامعہ بنارس، کشمیر یونیورسٹی اور اسلامی یونیورسٹی وغیرہ سے بھی ریکوگنیشن کی کوششیں کی جارہی ہیں۔
ادارے کے اوقات درس:
یہ ادارہ ایک کل وقتی (چوبیس گھنٹہ) ادارے کے ساتھ ساتھ ایک پارٹ ٹائم ادارہ بھی ہے کہ جہاں تعلیم دین اور جدید علوم و فنون وقت کے تقاضوں کو ملحوظ نظر رکھتے ہوئے پڑھائے جاتے ہیں۔ یہ سلسلہ ہر چند کہ دن و رات جاری رہتا ہے تا ہم عام تعلیم یافتہ طبقہ کی فراغت کے اوقات کے مطابق صباحی درس کا بھی اہتمام ہے یعنی صبح بعد نماز فجر تا صبح ۹ بجے تک درس جاری رہتا ہے۔ طلباء قال اللہ و قال الرسولﷺ سے فیضیاب ہوتے ہیں۔ مستقبل قریب میں انشااللہ یہ ادارہ ایک کھلی جامعہ Open Universityکے طرز کے ادارے کی شکل بھی اختیار کر یگا۔
ادارہ کا طریقہ تعلیم:
اس ادرے میں بالکل جدید اور معروضی طرز پر تعلیم دی جاتی ہے۔ ادارے کا میڈیم عربی زبان ہیہے اور عربی زبان بلاوسطہ طریقے Direct Methodسے پڑھائی جاتی ہے یعنی یہ زبان خود اسی زبان کے ذریعے سے سکھائی جاتی ہے، اور اسلامی علوم کے درس کیلئے بھی یہی زبان ذریعہ تعلیم ہے، طلباء کے عربی سمجھنے، بولنے اور لکھنے پرمعقول توجہ دی جاتی ہے۔اور تمام ہندوستانی مدارس و معاہد اور اداروں میں سے یہ اس نوعیت کا پہلا اور منفرد ادارہ ہے۔
داخلے کا طریقہ و شرائط:
ادارے میں ہر سال دس شوال سے ۲۹ شوال تک طلباء کا داخلہ ہوتا ہے۔ اور مختلف کلاسوں میں داخلے کیلئے عمر کے مختلف معیار قائم ہیں۔ مثلاً زبان و علوم پڑھانے کیلئے داخلے کی عمر کی کم سے کم حد ۱۸ سال اور زیادہ سے زیادہ ۴۰ سال مقرر ہے۔ جبکہ شیوخ (بزرگوں) کی کلاس کیلئے عمر کی کم سے کم حد ۴۰ سال اور زیادہ کی کو ئی قید نہیں۔ شعبۂ طالبات کیلئے بھی یہی معیار قائم ہے تاہم امیدوار قابلیت و دینداری کی بنیاد پر عمر کی حد میں نرمی کا مستحق ہوگا۔
ادارے میں زیر تعلیم طلباء:
اس وقت ادارے میں متعدد کلاسیں مصروفِ درس ہیں جن کی تفصیل بذیل ہے:
۱۔ ایک کلاس شہر سرینگر کے اکثر اور کچھ وہ بھی جو دوسرے شہر و دیہات کے باشندے ہیں مگر سرینگر میں ملازمت ، کاروبار وغیرہ میں مشغول ہیں کی تقریباً 50 جوانوں پر مشتمل ہے یہ کلاس ہراتوار صبح کے ۳۰:۹بجے سے ۰۰:۱۲بجے تک ادارہ کے جز وقتی کام کے طور پرمعہدمیں رواں ہے اور قواعد لغت و قرآن مع ترجمہ اور احادیث مبارکہ کے دروس سے مستفید ہورہے ہیں۔
۲۔ دوسری کلاس تقریباً 20 طلباء و طالبات پر مشتمل ہے یہ کلاس صبح کے اوقات میں ۶بجے سے ۸ بجے تک جاری ہے اور قواعد لغت و ترجمہ قرآن پاک کی تعلیم پا رہے ہیں یہ کلاس بھی معہد میں جاری ہے۔
۳۔تیسری کلاس ان طلباء وطالبات کی ہے جنہوں نے معہد سے ثانویہ تک کی یا پھر کسی دوسرے معتبر اسلامی ادارے سے حفظ و عربی دوم تک کی تعلیم حاصل کی ہے قرب و جواراور دور کے تقریباً 15 طلباء وطالبات پر مشتمل ہے جو علوم اسلامیہ قرآن،حدیث ،فقہ اور انشاء وادب ماہر اور تجربہ کار اساتذہ حضرات سے پڑھتے ہیں ۔اس کلاس کے درس کا وقت صبح ۶بجے سے ۹ بجے تک ہے۔
ان تمام کلاسوں میں اعلی پیمانے پر سہولیات فراہم کرنے کی حتی المقدور کوشش کی جارہی ہے اور تعلیم میں جدید وسائل سے پورا استفادہ کیا جارہا ہے حال میں ہر کلاس میں سمارٹ بورڈ کے بجائے قیمتی LCD TV لگادئے گئے ہیں جنہیں کمپیوٹر کے ذریعہ استعمال کیا جاتاہے ۔
طلباء کی عربی زبان معیاری بنانے کے لئے معیاری عربی چینلوں کے پروگرام بھی دکھائے جاتے ہیں ۔
۴۔ چوتھی کلاس ان بچوں کی ہے جو قرآن شریف ناظرہ وحفظ اور ابتدائی عربی قوائد وزبان سیکھ رہے ہیں ان کے درس کے اوقات شام ۶بجے سے ۷ بجے تک ہیں اور یہ کلاس مسجد سعید جعفر صورہ اور معہد میں جاری ہیں۔
ادارے کے منفرد تعلیمی نظام کو زیادہ فائدہ مند اور نفع بخش بنانے کے لیے کل وقتی (جوبیس گھنٹہ) نظام تعلیم و تربیت کی ضرورت شدت سے محسوس کی جارہی تھی جو اب بحمد للہ شرمندہ تعبیر ہوتا ہوا نظر آرہا ہے اس کے لیے ادارے نے پہلی فرصت میں علاقہ رنگل (صورہ سے صرف ۷ کلو میٹر کی دوری پر) میں زمین کا ایک بڑا رقبہ حاصل کیا ہے جو اگر چہ مستقبل کے لحاظ سے ناکافی ہے مگر ابتدائی ضروریات کے لیے تعمیری اعتبار سے مناسب ہے جب تک اس رقبہ پر لیکچر تھیٹرس، تحقیق و ریسرچ کے لیے ضروریات اور ہوسٹل سہولیات باہم میسر ہو جائیں گی تب تک ادارے کا کل وقتی تعلیمی نظم حسب سابق صورہ کے (کلی خان) علاقہ میں جاری و ساری رہیگا۔ ادارے نے تعلیمی نظام کے لیے یہ بلڈنگ بھی کرایہ پر حاصل کی ہے ۔
اس کے علاوہ ادارہ سے فارغ طلباء شہر کے مختلف مقامات مثلاً آنچار، صورہ، نیو کالونی صورہ، نوشہرہ، لعل بازار، زونی مر، بژھ پورہ، میڈیکل انسٹی ٹیوٹ صورہ، پاندچھ، خانیار، ہندوارہ، اوڑی، کپواڑہ، جموں، راجوری وغیرہ میں عربی زبان کے ذریعے قرآن سکھانے کے چھوٹے چھوٹے معاہد چلارہے ہیں۔ جو بحمد اللہ اپنی منزل کی طرف بحسن و خوبی رواں ہیں۔

ادارے کا ہدف:
اس ادرے کا اہم ترین ہدف ہے زندگی کو قرآن و سنت کی ڈگر پر استوار کرنا، اور ایسا تب ہی ممکن ہے کہ جب ایک انسان قرآن و سنت ۔جسکی زبان عربی ہے۔ کو سمجھنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔ اسلئے ادارے کا قریب ترین اور اہم ترین ہدف یہ ہے کہ ادارے کے کل وقتی نظام کو شروع کر کے ایک عظیم ترین اسلامی یونیورسٹی کے قیام کو منزل مانتے ہوئے تعلیم اور تعمیری مراحل کو ہمہ تن متوجہ ہو کر پایۂ تکمیل تک پہنچایا جائے نیز میقات نامہ میں یہ بھی داخل ہے کہ اگلے دس سال میں شہر کے تمام علاقہ جات میں عربی و اسلامی معاہد قائم ہوں۔ اسکے ساتھ ساتھ معہد کا اہم ترین ہدف ہے اتحاد ملت کی راہیں ہموار کرنا تاکہ دوستانہ ماحول میں ملت کی تربیت کی جائے اور ملت کو دشمنانہ چالوں سے محفوظ رکھا جائے۔
ادارے کے فارغ طلباء:
۱۷ طلباء پر مشتمل پہلا بیچ۲۰۰۰م/میں فارغ کیاگیا اس سلسلے میں ادارے نے ۲۴مارچ ۲۰۰۰م/میں ایک پُر وقار تقریب کا اہتمام کیا اور طلباء کو فراغت کی سندات عطا کی گئیں ۔اس موقعے پر علمائے ندوہ حضرت مولانا نذرالحفیظ استاد الادب اور حضرت مولانا خالد ندوی استادالحدیث بطور مہمان خصوصی موجود تھے۔ ادارے کا یہ فارغ گروپ ادارہ کا ایک قابل فخر سرمایہ ہے جو ہر طرح سے ہمارا ابتدائی نصاب پڑھانے پر قادر ہے۔ اس کے بعد طلباء و طالبات کے کئی گروپ فارغ ہوگئے جو بحمد اللہ اس وقت شہر سرینگر کے اہم علاقوں میں انفرادی طور پر درس و تدریس کے عمل میں مصروف ہیں۔
ادرے کے مصارف:
ادارے کے جملہ مصارف میں اس وقت اہم ترین مصرف علاقہ رنگل میں زیر تعمیر ایک مرکزیعمارت جو تقریباً ۸ لیکچر تھیڑوں ایک کانفرنس ہال ایک لائبریری ایک لنگویج لبارٹری اور دفتری ضرورت کے ۸ کمروں پر مشتمل عمارت کی تعمیر ہے جس پر تقریباً ایک کروڑ روپے لاگت آنے کا اندازہ ہے۔ اس کے علاوہ سالانہ ۱۸ لاکھ روپے تعلیمی ضرورتوں کی تکمیل اور مہماں خانے کی ضرورتوں کو پورا کرنے اور غریب طلباء و اساتذہ کا مشاہرہ ہے۔
ادارے کے ذرائع آمدن:
معہد چونکہ بنیادی طور پر ایک خیراتی ادارہ ہے ۔ اور ہمارا ایمان ہے کہ تعلیم چاہے امیرکو دی جائے یا غریب کو، اسکے عوض کسی طرح کی فیس و صول کرنا انسان کو اسکے بنیادی اور پیدائشی حق سے محروم رکھنے کے مترادف ہے۔ لہذٰا ہمارا تمام تردارومدار چندہ Donation، صدقات ، خیرات ، زکوٰۃ اور وقف وغیرہ پر ہے۔ اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے یہ مصارف اہل خیر کے تعاون سے ہی پورا ہونے کی توقع ہے۔
ادارے کا نصاب تعلیم:
ادارے کا نصاب تعلیم ہر اعتبار سے منفرد طرز پر ہوگا تاہم دنیا کی اہم ترین جامعات ۔جامعہ ازھر،جامعہ اسلامیہ ، مدینہ منورہ ،جامعہ امّ القری مکہ مکرمہ، دارالعلوم دیوبند، ندوۃ العلماء لکھنؤ، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، جامعہ ملیہ دہلی، جامعہ عثمانیہ حیدر آباد، اسلامی یونیورسٹی کشمیر اور کشمیر یونیورسٹی وغیرہ کے نصاب ہائے تعلیم سے بھی استفادہ کیا جاتا ہے، اور تعلیمی نصاب کی تعیین و تجدید کے لئے ایک تعلیمی مشاورتی بورڑ کی تشکیل کی تجویز زیر غور ہے۔
تحقیقات اسلامی و تصنیفات:
ادارہ نے تحقیقات و تصنیفات کا ایک عظیم منصوبہ در دست لیا ہے اور تاایں دم تقریباً دو درجن ۔عربی، اردو، انگیریزی۔ تصنیفات شائع کرچکا ہے۔ اس میں عربی کے ذریعے قرآن سکھانے کا وہ سلسلہ وار تعلیمی نصاب بھی شامل ہے کہ جو آج تک ۵ جلدوں میں شائع ہوگیا ہے اور جس میں علاقائی ضرورتوں کاخیال رکھا گیا ہے۔ یہ نصاب ہمارے ادارے کے علاوہ چند انگلش میڈیم و اسلامی ماڈل سکولوں میں بھی رائج ہوگیا ہے۔
ادارے کا سرمایہ:
اس وقت ادارہ کے پاس علاقہ رنگل میں ایک نہایت ہی خوبصورت مقام پر تقریباً ساڑھے دس کنال رقبہ اراضی ہے جس پر ایک عدد عارضی جھونپڑی Hut تعمیر کی گئی تھی جس میں ایک عدد لیکچر ہال ایک مطبخ اور ایک اسٹور بھی تھا۔(مگر چند ماہ پہلے نذر آتش ہوگئی)۔ علاوہ ازیں رنگل میں ہی ادارے کے ایک معزز ممبر کے وقف کردہ دو کنال رقبہ اراضی غیر مقبوضہ موجود ہیں۔ ادارے کے پاس معہد کے ابتدائی مرکز مسجد سید صاحب صورہ کے ملحق ایک عدد عمارت کرایہ پر موجود ہے۔ جس میں جزوقتی تعلیم کے لیے چار کمرے اور ایک دار المطالعہ موجود ہے۔
شعبہ دعوت و تبلیغ:
ادارہ مکمل طور پر علمی مشاغل اور مصروفیات کا محور ہے دین اسلام کی اشاعت اس مقصد کے حصول کے لئے ادارہ نے صورہ کی مرکزی مسجد سید جعفر صاحب کو دعوت و تبلیغ کا مرکز بنایا ہے جہاں خطبات جمعہ کے علاوہ مختلف اجتماعات میں اہل اسلام کو دین کی طرف راغب کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ شہر سرینگر اور مضافات کی تقریباً ۲۵ مساجد میں منظم و ماہوار اور سالانہ خطبات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

       #2026
11/03/2026

#2026

إعلان العطلة الشتوية ١٤٤٧ھAbdur Rahman War Muhammad Ibrahim
08/12/2025

إعلان العطلة الشتوية ١٤٤٧ھ
Abdur Rahman War Muhammad Ibrahim

New Addmission 2024
03/05/2024

New Addmission 2024

إعلان عطلة الشتاء لعام ١٤٤٥ه‍/٢٤-٢٠٢٣م
20/12/2023

إعلان عطلة الشتاء لعام ١٤٤٥ه‍/٢٤-٢٠٢٣م

10/08/2023

بالعلم فهَيَّا نتعلم
الثانوية
Abdur Rahman War Muhammad Ibrahim M***i feroz shah

ميقات رمضان 1444/ 2023  2023Abdur Rahman War
22/03/2023

ميقات رمضان 1444/ 2023
2023
Abdur Rahman War

07/02/2023

الأستاذ الدكتور عبد الرحمن وار حفظه الله تعالى ألقى هذه الكلمات الوجيزة قبل بداية العام الدراسي اليوم.

Address

Institute Of Arabic And Islamic Studies
Srinagar
190020

Opening Hours

Monday 6am - 1pm
Tuesday 6am - 1pm
Wednesday 6am - 1pm
Thursday 6am - 1pm
Saturday 6am - 1pm
Sunday 6am - 1pm

Telephone

+916006813523

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Institute of Arabic & Islamic Studies Soura Srinagar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Institute of Arabic & Islamic Studies Soura Srinagar:

Share