Darul Uloom Islamia Haqania Soibugh Budgam

Darul Uloom Islamia Haqania Soibugh Budgam مرکز اہل السنت، دارالعلوم اسلامیہ حقانیہ، سویہ بگ، بڈگام۔
مرکزی اداره حقانی میموریل ٹرسٹ جموں و کشمیر

17/08/2026

Moulana Bilal sahib About Haqani Haqani Memoral Trust J&K

14/08/2026
14/08/2026

استقبالِ ماہِ ربیع الاول شریف ﷺ🫀

الحمدللہ! آج مغرب کے بعد ماہِ ربیع الاول شریف کا نہایت محبت، عقیدت، ادب و احترام کے ساتھ استقبال کیا گیا۔ اس بابرکت موقع پر دارالعلوم حقانیہ کے اساتذہ و طلبہ نے آقائے کریم، رحمتِ عالم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی بارگاہِ اقدس میں درود و سلام پیش کیا، نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پڑھی اور ذکر و اذکار کے ذریعے اس مبارک مہینے کا آغاز کیا۔

اللہ تعالیٰ اس ماہِ مبارک کو ہمارے لیے خیر و برکت، رحمت و مغفرت اور عشقِ رسول ﷺ میں اضافے کا ذریعہ بنائے۔ آمین یا رب العالمین۔

14/08/2026

استقبالِ ماہِ ربیع الاول شریف ﷺ💖

الحمدللہ! آج مغرب کے بعد ماہِ ربیع الاول شریف کا نہایت محبت، عقیدت، ادب و احترام کے ساتھ استقبال کیا گیا۔ اس بابرکت موقع پر دارالعلوم حقانیہ کے اساتذہ و طلبہ نے آقائے کریم، رحمتِ عالم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی بارگاہِ اقدس میں درود و سلام پیش کیا، نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پڑھی اور ذکر و اذکار کے ذریعے اس مبارک مہینے کا آغاز کیا۔

اللہ تعالیٰ اس ماہِ مبارک کو ہمارے لیے خیر و برکت، رحمت و مغفرت اور عشقِ رسول ﷺ میں اضافے کا ذریعہ بنائے۔ آمین یا رب العالمین۔
سید ثاقب گیلانی
خادم دارالعلوم حقانیہ

12/08/2026

🎙️✨ Soulful Naat | Kalam-e-Haqani Sahib
A beautiful presentation by a students of Darul Uloom islamia Haqani, Soibugh, Budgam.
A voice filled with love, devotion, and adab — presenting Kalam-e-Haqani Sahib in praise of the Beloved Prophet ﷺ. ❤️🌙

🌹 الحمدللہ! ایک اور عظیم سعادت — تکمیلِ حفظِ قرآنِ کریم 🌹الحمدللہ رب العالمین! آج ہمارے ادارے کے ایک اور ہونہار طالب علم...
12/08/2026

🌹 الحمدللہ! ایک اور عظیم سعادت — تکمیلِ حفظِ قرآنِ کریم 🌹

الحمدللہ رب العالمین! آج ہمارے ادارے کے ایک اور ہونہار طالب علم حافظ ایان ڈار، چاڈورہ، بڈگام نے حفظِ قرآنِ کریم مکمل کرنے کی عظیم سعادت حاصل کی۔ ہم دل کی گہرائیوں سے انہیں، ان کے والدین اور اساتذۂ کرام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کا حفظ شرفِ قبولیت عطا فرمائے، انہیں قرآنِ کریم کا سچا عامل و خادم بنائے اور قرآن کو ان کے لیے دنیا و آخرت کی کامیابی کا ذریعہ بنائے۔ آمین یا رب العالمین۔ 🤲

✨ الحمدللہ! اس کے ساتھ اس سال ہمارے ادارے میں حفظِ قرآنِ کریم مکمل کرنے والے سات حفاظِ کرام کا یہ مبارک بیچ بھی مکمل ہوگیا:

حافظ ناصر خان — لداخ
حافظ ناصر ڈار — کھاگ
حافظ ہلال زرگر — لداخ
حافظ رفاقت علی اعوان — کپواڑہ
حافظ محسن ڈار — چاڈورہ
حافظ ثاقب ڈار — چاڈورہ
حافظ ایان ڈار — چاڈورہ، بڈگام

🌿 یہ صرف سات حفاظِ کرام کی تکمیلِ حفظ نہیں، بلکہ ایک مسلسل علمی، دینی، تربیتی اور اصلاحی جدوجہد کی روشن کامیابی ہے۔ ان حفاظِ کرام کی تکمیلِ حفظ اس بات کی گواہی ہے کہ جب اخلاص، محنت، مسلسل نگرانی، اساتذۂ کرام کی توجہ اور طلبہ کی محنت یکجا ہوتی ہے تو اللہ تعالیٰ کامیابی کے دروازے کھول دیتا ہے۔

الحمدللہ! حقانی میموریل ٹرسٹ ہر سال اپنے مرکزی ادارے دارالعلوم حقانیہ، سویہ بگ کے ذریعے قرآنِ کریم کے حفاظ، دینی علوم کے طلبہ اور باکردار نسل کی تیاری کے لیے مسلسل جدوجہد کر رہا ہے۔ یہاں مقصد صرف بچوں کو حافظِ قرآن بنانا نہیں، بلکہ انہیں قرآن و سنت سے وابستہ، بااخلاق، باعلم اور معاشرے کے لیے مفید انسان بنانا ہے۔

🌹 دارالعلوم حقانیہ کی نمایاں خصوصیت اس کا جامع تعلیمی نظام ہے۔ یہاں طلبہ کو دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم بھی بارہویں جماعت تک دی جاتی ہے، تاکہ وہ دین کی بنیادوں سے مضبوطی کے ساتھ ساتھ جدید تعلیمی میدان میں بھی آگے بڑھ سکیں۔ جو طلبہ مزید اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا شوق اور صلاحیت رکھتے ہوں، ادارہ اپنی استطاعت کے مطابق ان کے لیے آگے بڑھنے کے اسباب اور ذرائع بھی فراہم کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

خصوصاً ایسے غریب، یتیم، نادار اور مستحق بچوں کے لیے یہ ادارہ امید کی ایک کرن ہے جو تعلیم حاصل کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں، مگر مالی وسائل نہ ہونے کی وجہ سے اپنی تعلیم جاری رکھنے سے محروم رہ جاتے ہیں۔ حقانی میموریل ٹرسٹ ایسے بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے اپنی بساط کے مطابق سہارا فراہم کرتا ہے۔

📖 اگر آپ کے علاقے یا آس پاس کوئی ایسا بچہ موجود ہے جو پڑھنے کا شوق رکھتا ہو، مگر غربت یا وسائل کی کمی کے باعث تعلیم حاصل نہ کر پا رہا ہو، تو اسے دارالعلوم حقانیہ، سویہ بگ تک ضرور پہنچائیں۔

آئیے! اپنے بچوں کو دینی و عصری تعلیم سے آراستہ کریں اور مستحق بچوں کے لیے علم و تربیت کے دروازے کھولنے میں حقانی میموریل ٹرسٹ کا ساتھ دیں۔

🌿 الحمدللہ! آج کے یہ سات حفاظ صرف ہماری خوشی نہیں، بلکہ قرآن سے وابستہ ایک روشن مستقبل کی امید ہیں۔ اللہ تعالیٰ اس ادارے کی دینی و علمی خدمات کو قبول فرمائے، اسے دن بدن ترقی عطا فرمائے اور یہاں سے علم و عمل کے چراغ ہمیشہ روشن فرماتا رہے۔ آمین۔

:
سید ثاقب گیلانی
خادمِ دارالعلوم حقانیہ

20/07/2026

Darul Uloom Haqania ke ek honhar talib-e-ilm ne Ala Hazrat Imam Ahmad Raza Khan (Rahmatullah Alaih) ke kalam se bohat hi khoobsurat Naat-e-Rasool ﷺ pesh ki. Allah Ta'ala hamare talaba ko deen ki khidmat, ishq-e-Rasool ﷺ aur ilm-e-nafi' se nawaze. Ameen.

دارالعلوم حقانیہ سویہ بگ  کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد  رکھنے کے سلسلے میں وہاں ایک شاندار تقریب منعقد ہوئی جس میں مقتدر عل...
19/07/2026

دارالعلوم حقانیہ سویہ بگ کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھنے کے سلسلے میں وہاں ایک شاندار تقریب منعقد ہوئی جس میں مقتدر علماء بشمول مولانا انجنئیر عمر عطاری، ، پیر سید ثاقب گیلانی مولانا بلال احمد ، مولانا سمیع اللہ نے تعلیم کی اہمیت کی وضاحت کی۔دارالعلوم حقانیہ کے طلبا نے تلاوت کلام پاک اور نعت مقدس پیش کئے جب کہ ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری نے شرکاء کا اظہار تشکر کیا۔بعد میں ٹرسٹ کے سرپرست اعلیٰ سید حمید اللہ حقانی نے نعرہ تکبیر کی گونج کے بیچ سنگ بنیاد رکھنے کی رسم انجام دی

Address

SOIBUGH BUDGAM
Srinagar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Darul Uloom Islamia Haqania Soibugh Budgam posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share