دعوت تبلیغ

دعوت تبلیغ پیج کا مقصد صرف یہ ہے کہ ہر اُمتی کے دل میں وہ درد پیدا ہو جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دل میں اُمت کے لیے تھا۔۔۔جزاک اللہ

31/01/2026

ابراهیم بن ادهم رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
"جو شخص اپنے پیٹ پر قابو پا لے، اس نے اپنے دین کو سنبھال لیا۔
جو شخص اپنی بھوک پر قابو پا لے، اس نے اچھے اخلاق کو اپنا لیا۔
اللہ کی نافرمانی بھوکے سے دور رہتی ہے، لیکن پیٹ بھرے (شبعان) کے قریب ہو جاتی ہے۔
زیادہ کھانا (شبع) دل کو مار دیتا ہے، اور اسی سے خوشی، ہنسی مذاق اور بےہودگی پیدا ہوتی ہے۔"

[جامع العلوم والحكم لابن رجب الحنبلي (رحمہ اللہ)، جلد 2، صفحہ 471]

30/01/2026

‎امام ابن قیم رحمہ اللہ نے فرمایا:

جو شخص اپنے دل کو تقدیر پر راضی رہنے سے بھر لے، اللہ اس کے سینے کو مالداری، امن اور قناعت سے بھر دے گا، اور اس کا دل خالی کر دے گا تاکہ وہ اللہ کی محبت، اس کی طرف رجوع اور اس پر توکل کے لیے فارغ ہو جائے۔

[مدارج السالکین (2/202)]

22/01/2026

‏ابن قیم رحمہ اللہ نے فرمایا:

بے شک صدقہ کا مختلف قسم کے مصیبتوں کو ٹالنے میں حیرت انگیز اثر ہے، چاہے وہ گنہگار سے ہو، ظالم سے ہو، یا حتیٰ کہ کافر سے بھی۔ اللہ تعالیٰ اس کے بدلے اس شخص سے کئی طرح کی بلائیں دور کر دیتا ہے۔ یہ بات لوگوں میں عام ہے، خواص اور عوام سب اسے جانتے ہیں، اور دنیا بھر کے لوگ اسے مانتے ہیں کیونکہ انہوں نے خود آزمایا ہے۔

کتاب: الوابل الصيب، صفحہ 31۔

16/01/2026

خیر و ہدایت پر خود چلنا
اور دوسروں کو اس کی دعوت دینا
آسان کہاں ہے؟
یہ توقع بھی بہر حال رکھنی چاہیے
کہ آگے سے ہار نہیں پہنائے جائیں گے،
فوراً آپ کی بات نہیں مانی جائیگی،
بلکہ برابر امکان ہے کہ بدترین رد عمل ہوگا،
آپ کو انتہائی سخت سننی پڑے گی،
انبیاء کی تاریخ یہی بتاتی ہے۔





15/01/2026





15/01/2026

يٰٓاَيُّهَا النَّاسُ اِنَّا خَلَقْنٰكُمْ مِّنْ ذَكَرٍ وَّاُنْثٰى وَجَعَلْنٰكُمْ شُعُوْبًا وَّقَبَاۗىِٕلَ لِتَعَارَفُوْا ۭ اِنَّ اَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللّٰهِ اَتْقٰىكُمْ ۭ اِنَّ اللّٰهَ عَلِيْمٌ خَبِيْرٌ؀ (سورۃ الحجرات: ۱۳)

’’اے لوگو! ہم نے تم کو ایک مرد اور ایک عورت سے پیدا کیا، اور تمہارے خاندان اور برادریاں بنادیں تاکہ ایک دوسرے کو پہچان سکو، بلاشبہ تم میں سے بڑا عزت دار وہ ہے جو تم میں سب سے بڑا پرہیزگار ہو، بے شک اللہ خوب جانتا، خوب خبر رکھتا ہے۔‘‘

Masha Allah Aalmi Markaz Nizamuddin
15/01/2026

Masha Allah Aalmi Markaz Nizamuddin

14/01/2026

Hazrat G Molana Saad Sb DB


11/01/2026

Molana Syed Bilal Hassan Nadvi DB

06/01/2026

‏امام ابن قیم الجوزیہ رحمہ اللہ نے فرمایا:

اپنے رب سے التجا کر اور سستی نہ کر، تو عنقریب کامیاب ہو جائے گا، اور اللہ کو اس کی مخلوق میں سے وہ زیادہ پسند ہیں جو اس سے سب سے زیادہ اور بہترین سوال کرتے ہیں، اور وہ دعا میں اصرار کرنے والوں کو پسند کرتا ہے، اور جب بھی بندہ اس سے سوال میں اصرار کرے تو وہ اسے پسند کرتا ہے، قریب کرتا ہے اور عطا کرتا ہے۔

حادی الأرواح إلى بلاد الأفراح: ص۱۰۳

05/01/2026

ایک طالبِ علم شیخ الاسلام حضرت مفتی محمد تقی عثمانی صاحب دام اقبالہ کی آواز اور انداز کی نقل کرتے ہوئے حضرت کو ایک واقعہ سنا رہا تھا۔ حضرت پوری توجہ، سنجیدگی اور تبسم کے ساتھ اس کی بات سن رہے تھے۔ یہ منظر اس بات کی خوبصورت مثال تھا کہ علم کے ساتھ ساتھ بڑوں کا ظرف، تحمل اور شفقت بھی کس قدر بلند ہوتی ہے۔۔



05/01/2026

Hazrat G

Address

Srinagar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when دعوت تبلیغ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share