17/01/2026
انا للہ و انا الیہ راجعون
دل بے چین ہے… آنکھیں نم ہیں…
حضرت نانگا باجی صاحبؒ کے فرزندِ ارجمند
الحاج حضرت قبلہ سیدمحمدیعقوب کاظمی صاحبؒ مورخہ ۹ جنوری ۲۰۲۶ بروز جمعہ
اس دارالفناء کو ہمیشہ کے لیے الوداع کہہ کر دارالبقاء کی طرف روانہ ہو چکے ہیں۔
مرحوم کی زندگی سادگی، تقویٰ، عاجزی اور بزرگوں کی نسبت سے روشن تھی۔ حضرت کو روحانیت کےجہاں میں اعلی مقام حاصل تھا
ان کی مجالس میں روحانی سکون ملتا تھا، ان کا لہجہ نہایت شفیق تھا، اور ان کی دعا میں انتہا کا اثر تھا۔
یا اللہ!
اپنے اس نیک بندے کی روح کو ہم سب پر مہربان فرما اور ان کے درجات بلند فرما، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرما،
ان کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنا دے،
اور اہلِ خانہ، تمام متعلقین و مُحُبیں و معتقدین کو یہ ناقابلِ برداشت صدمہ سہنے کا حوصلہ عطا فرما۔
آمین۔