07/08/2026
*مکتب امام زمانؑ، معارف علوم اسلامی خندہ کا تعلیمی و انتظامی معائنہ*
مورخہ 7 اگست 2026ء کو مدیرِ اعلیٰ معارف علوم اسلامی ادارہ آل جموں و کشمیر شیعہ ایسوسی ایشن کی ہمراہی میں ایک خصوصی ٹیم نے مکتب امام زمانؑ، معارف علوم اسلامی خندہ کا تفصیلی معائنہ کیا۔
معائنے کے دوران مکتب میں جاری تعلیمی سرگرمیوں، طلبہ کی حاضری، تدریسی معیار، نظم و ضبط اور انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر اساتذہ اور منتظمین سے ملاقات بھی ہوئی اور مکتب کی تعلیمی و تربیتی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانے کے حوالے سے ضروری رہنمائی فراہم کی گئی۔
یہ معائنہ اس عزم کا حصہ ہے کہ معارف علوم اسلامی کے زیرِ انتظام مکاتب میں دینی تعلیم کے معیار، طلبہ کی تربیت اور تعلیمی نظم و نسق کو مزید بہتر بنایا جائے۔
اللہ تعالیٰ تمام اساتذہ، منتظمین اور طلبہ کی کاوشوں کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے اور انہیں دین و مکتب کی خدمت میں مزید توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
#معارف علوم اسلامی ادارہ
آل جموں و کشمیر شیعہ ایسوسی ایشن
ؑ #خندہ