Jamaat-E-Ahlesunnat J&K

Jamaat-E-Ahlesunnat   J&K Jamaat-E-AhleSunnat J&K is religious and welfare organization registered under Trust Act 1882.

Jamaat-e-Ahlesunnat J&K extends its heartfelt best wishes to all citizens of India on the auspicious occasion of Republi...
26/01/2026

Jamaat-e-Ahlesunnat J&K extends its heartfelt best wishes to all citizens of India on the auspicious occasion of Republic Day of India.This day reminds us of the values Institutionalized in our Constitution,justice,equality,
harmony and mutual respect.
May this democratic country continue to progress on the path of unity,peace and prosperity.
Every citizen of the Country must contribute positively to the welfare and integrity of the nation.
[Founder Jamaat-e-Ahlesunnat J&K, M***i Muhammad Manzoor Raza Naemi]

حرم شریف،مکتہ المکرمہ کی مشہور علمی اور روحانی شخصیت شیخ عمر بن حامد الجیلانی علیہ الرحمہ کے انتقال پر بانی جماعتِ اہلسن...
24/01/2026

حرم شریف،مکتہ المکرمہ کی مشہور علمی اور روحانی شخصیت شیخ عمر بن حامد الجیلانی علیہ الرحمہ کے انتقال پر بانی جماعتِ اہلسنّت جمّوں و کشمیر و جملہ رفقاء کرام تعزیتِ مسنونہ پیش کرتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ شیخِ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین

22/01/2026

ایک فکر انگیز گفتگو(خدا کا وجود اور سائنس).
سخن راں: مبلغِ جماعتِ اہلسنّت جمّوں و کشمیرمحترم و مکرم زبیر مقبول لون صاحب حفظہ اللہ تعالیٰ

18/01/2026

معراجِ مصطفیﷺ کے متعلق مختصر گفتگو ۔
سخن راں: مبلغِ جماعتِ اہلسنّت جمّوں و کشمیر محترم و مکرم زبیر مقبول صاحب حفظہ اللہ تعالیٰ

معراجِ مصطفیٰ ﷺ اسلام کا ایک عظیم الشان، قطعی اور معجزاتی واقعہ ہے جو اللہ تعالیٰ کی قدرتِ کاملہ اور رسولِ اکرم ﷺ کے اعل...
17/01/2026

معراجِ مصطفیٰ ﷺ اسلام کا ایک عظیم الشان، قطعی اور معجزاتی واقعہ ہے جو اللہ تعالیٰ کی قدرتِ کاملہ اور رسولِ اکرم ﷺ کے اعلیٰ مقام و مرتبہ پر روشن دلیل ہے۔ یہ واقعہ صرف جسمانی سفر نہیں بلکہ ایمان، یقین، اطاعت اور قربِ الٰہی کا عظیم درس ہے۔ قرآنِ کریم اس حقیقت کو واضح کرتا ہے کہ معراج برحق اور اہلِ ایمان کے لیے سرچشمۂ ہدایت ہے۔
معراجِ عالم کا پیغام یہ ہے کہ نماز مومن کی معراج ہے، تعلیمات مصطفوی ﷺ اپنانا نجات کا راستہ ہے اور شریعت و سنت سے وابستگی ہی امت کی فلاح و کامیابی کی ضمانت ہے۔
جماعتِ اہلِ سنّت جمّوں و کشمیر کے بانیِ محترم اس مبارک موقع پر امتِ مسلمہ کو یہ پیغام دیتے ہیں کہ ہم عقائدِ اسلام پر مضبوطی سے قائم رہیں، تحقیق و علم کے ساتھ دین کی خدمت کریں، فرقہ واریت سے بچیں اور سیرتِ رسول ﷺ کو اپنی انفرادی و اجتماعی زندگی کا محور بنائیں۔
اللہ تعالیٰ ہمیں معراجِ مصطفیٰ ﷺ کے پیغام کو سمجھنے، اپنانے اور آگے پہنچانے کی توفیق عطا فرمائے۔
آمین بجاہ سیدالمرسلین ﷺ
[ترجمان:جماعتِ اہلِ سنّت جمّوں و کشمیر]

14/01/2026

مبلغِ جماعتِ اہلسنّت جمّوں و کشمیر محترم و مکرم پیرزادہ زبیر صاحب حفظہ اللہ تعالیٰ
تصوف کے موضوع پر مختصر،جامع اور معیاری گفتگو فرماتے ہوئے ۔

13/01/2026

ضلع بارہمولہ کے نامور صوفی شاعر اور سچے عاشقِ رسول ﷺ مرحوم و مغفور حبہ لالؒ کے یومِ وفات کے موقع پر ان کے پُر تاثیر کلام کی روشنی میں مبلغِ جماعتِ اہلسنّت جمّوں و کشمیر محترم زبیر مقبول لون صاحب والدین کی عظمت و توقیر کو نہایت فصیح، بلیغ اور دل آویز انداز میں اجاگر فرما رہے ہیں۔
جماعت اہلسنّت جمّوں و کشمیر کے بانی محترم اور جملہ رفقاء کرام مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔
اللّہ پاک مرحوم حبیب اللہ صاحب حبہ لال کی کامل مغفرت فرمائے اور ہمارے مبلغِ محترم کو سلامت رکھے آمین ۔

03/01/2026

یومِ ولادت باسعادت امیر المؤمنین حضرت علی کرم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم کے سلسلے میں بانی جماعتِ اہلسنّت جمّوں و کشمیر حضرت مولانا مفتی محمّد منظور رضا نعیمی صاحب حفظہ اللہ تعالیٰ کا اظہارِ عقیدت ۔

01/01/2026

ردِ الحاد کے متعلق مبلغِ جماعت اہلسنّت جمّوں و کشمیر محترم زبیر مقبول صاحب حفظہ اللہ تعالیٰ کی مختصر گفتگو ملاحظہ فرمائیں ۔
نوٹ:یہ گفتگو حالیہ ڈبیٹ سے پہلے ریکاڈ کی گئی تھی ۔

27/12/2025

06 رجب المرجب
عرس مبارک حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رحمۃ اللہ علیہ کے موقع پر بانی جماعتِ اہلسنّت جمّوں و کشمیر حضرت مولانا مفتی محمّد منظور رضا نعیمی صاحب حفظہ اللہ تعالیٰ کا پیغام

ماہِ رجب المرّجب کی آمد پر،بانی جماعتِ اہلِ سنّت جمّوں و کشمیر حضرت مولانا مفتی محمّد منظور رضا نعیمی صاحب حفظہ اللہ تعا...
23/12/2025

ماہِ رجب المرّجب کی آمد پر،بانی
جماعتِ اہلِ سنّت جمّوں و کشمیر حضرت مولانا مفتی محمّد منظور رضا نعیمی صاحب حفظہ اللہ تعالیٰ کا پیغام۔
------------------------------------
ماہِ رجب کا شمار اشہرِ حُرُم میں ہوتا ہے۔
یہ حرمت و عظمت والا مہینہ ہے، جو ماہ شعبان اور ماہ رمضان المبارک کی روحانی تیاری کا دروازہ کھولتا ہے، لہٰذا اس میں ذکر و درود، تلاوتِ قرآن، نوافل اور اعمالِ صالحہ کی کثرت اختیار کرنا نہایت سعادت کی بات ہے۔
اسی بابرکت مہینے میں واقعہ معراجُ النبی ﷺ پیش آیا۔ 13 رجب کو امیرالمؤمنین شاہ ولایت سیّدنا علی المرتضیٰ کرّم اللہ وجہہ کی ولادت باسعادت ہوئی۔ نیز 6 رجب کو سلطانُ الہند، غریب نواز حضرت خواجہ معینُ الدین حسن چشتی اجمیری رحمۃ اللہ علیہ کا عرسِ مبارک منایا جاتا ہے، جنہوں نے ہندوستان میں محبت، اخوّت اور خدمتِ خلق کے ذریعے دینِ اسلام کی حقیقی روح کو عام فرمایا۔
آئیں اس مقدّس مہینے کی قدر کریں، اپنے باطن کی اصلاح کریں، امن و اخوّت کو فروغ دیں اور اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کو اپنی زندگی کا مقصد بنائیں۔
اللہ تعالیٰ ہمیں ماہِ رجبُ المرجب کی برکات سے بھرپور فیضیاب فرمائے۔
آمین۔
[ترجمان]

جماعتِ اہلسنّت جمّوں و کشمیر کے ساتھ منسلک معتمد دینی ادارہ المصطفیٰ اسلامک کالج، آرمپورہ کپواڑہ کا اسلامی کیلنڈر منظرِ ...
21/12/2025

جماعتِ اہلسنّت جمّوں و کشمیر کے ساتھ منسلک معتمد دینی ادارہ المصطفیٰ اسلامک کالج، آرمپورہ کپواڑہ کا اسلامی کیلنڈر منظرِ عام پر آچکا ہے۔ یہ کیلنڈر محض ایّام و تواریخ کا مجموعہ نہیں، بلکہ
اس کی نمایاں خصوصیات میں میقاتُ الصلواۃ کی ترتیب، قربانی کے فضائل و مسائلِ کی
جامع و مختصر وضاحت، ربیعُ الاوّل شریف کا روح پرور بیان اور اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان بریلوی رحمۃ اللہ علیہ کا بلیغ تعارف بھی شامل ہے۔
اہلِ ذوق حضرات سے گزارش ہے کہ اس کیلنڈر کے حصول(محض 30 روپے کی مناسب قیمت کے عوض) کے لیے کیلنڈر پر درج فون نمبرات پر رابطہ فرمائیں اور اس مفید تحفے سے مستفید ہوں۔
[ترجمان]

Address

Srinagar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamaat-E-Ahlesunnat J&K posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share