Shia Of Kashmir 72

Shia Of Kashmir 72 Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Shia Of Kashmir 72, odina, Srinagar.

*We will share the Islamic videos and information such as Noha, Kashmiri Marsiya, Naat, Manqabat etc*

*Don't copy any content without permission otherwise you will hit copy right strike*

🌹 بسم اللہ الرحمٰن الرحیم 🌹✨ عیدِ شجاع، نورِ اوّل اور تاج پوشیِ امامِ زمانہ حضرت حجۃ اللہ المنتظرؑ مبارک ہو ✨آج کا دن اُ...
23/08/2026

🌹 بسم اللہ الرحمٰن الرحیم 🌹

✨ عیدِ شجاع، نورِ اوّل اور تاج پوشیِ امامِ زمانہ حضرت حجۃ اللہ المنتظرؑ مبارک ہو ✨

آج کا دن اُس عظیم نسبت کی یاد دلاتا ہے جب ولایت و امامت کا پرچم امامِ عصر و الزمان، حضرت امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ ف*جہ الشریف کے ہاتھوں میں ہے۔
یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ زمانہ چاہے کتنا ہی پُرآشوب کیوں نہ ہو، حق، عدل اور ولایت کا چراغ کبھی خاموش نہیں ہوتا۔

🌿 سلام ہو اُس حجتِ خدا پر،
جن کے ظہور سے زمین عدل و انصاف سے بھر جائے گی،
جن کے قیام سے مظلوموں کو آس ملے گی،
اور جن کی ولایت سے دلوں کو حقیقی نور نصیب ہوگا۔

شعر:

تاجِ ولایت آج سجا ہے امامؑ کا
روشن ہوا ہے پھر سے جہاں نامِ امامؑ کا
ہر دل میں ہو یقین، ہر لب پہ ہو درود
ہم پر رہے کرم سدا مولا امامؑ کا 🌹

یا رب! ہمیں امامِ زمانہؑ کی معرفت، محبت اور ولایت پر ثابت قدم رکھ،
ہمیں اُن کے ظہور کے سچے منتظرین میں شمار فرما،
اور جب وہ ظہور فرمائیں تو ہمیں اُن کے پرچم تلے خدمت اور نصرت کی توفیق عطا فرما۔

💚 عیدِ شجاع، نورِ اوّل و تاج پوشیِ امامِ زمانہؑ تمام محبانِ اہلِ بیتؑ کو بہت بہت مبارک ہو۔

یا فاطمہ زہراؑ مدد ❤️
یا صاحب الزمانؑ ادرکنی 🤲
عجّل اللہ تعال ف*ج

حسبنا اللہ و نعم الوکیل:“اللہ ہمیں کافی ہے، اور وہی بہترین کارساز (یا بہترین وکیل) ہے۔
22/08/2026

حسبنا اللہ و نعم الوکیل:
“اللہ ہمیں کافی ہے، اور وہی بہترین کارساز (یا بہترین وکیل) ہے۔

" امام زمانہؑ سے ملاقات کا ذریعہ "" حاج اسماعیل دولابی کہتے تھے ، کہ جس شخص کے نزدیک امام زمانہؑ کی غیبت و ظہور دونوں یک...
22/08/2026

" امام زمانہؑ سے ملاقات کا ذریعہ "
" حاج اسماعیل دولابی کہتے تھے ، کہ جس شخص کے نزدیک امام زمانہؑ کی غیبت و ظہور دونوں یکساں ہوں تو گویا اس نے ان سے ملاقات کا راستہ پایا ہے اور ایک شخص جو چاہتا ہے کہ امامِ زمانہؑ تشریف لائیں اور بُرے لوگوں کو پکڑ کر ظالموں سے انتقام لیں، ایسا شخص امامِ زمانہؑ کے دیدار سے بے خبر ہے جب بھی تم اپنے آپ کو امامِ زمانہؑ کے حوالے کر دو گے اور خُدا کی خاطر کام کرو تو تمام واقعات میں ان کو دیکھو گے اور جب تم نے اپنے آپ کو امامِ زمانہؑ کے حوالے کردیا ہے تو گویا اس وقت تم امامِ زمانہؑ سے ملاقات کیلئے آمادہ ہوئے ہو "

" حوالہ " آداب انتظار امامِ زمانہؑ "
" عرفہ کی نظر میں " صفحہ ٩٠ "

#الہیٰ_بحقِ_محمدؐ_و_آل_محمؑد 🙏
*ج♥️

🔰 *امام زمانہ (عجل اللّٰه ف*جہ الشریف) کیوں نہیں آتے؟* امام زمانہ (عجل اللّٰه تعالیٰ ف*جہ الشریف) کیوں نہیں آتے؟کیونکہ ہ...
22/08/2026

🔰 *امام زمانہ (عجل اللّٰه ف*جہ الشریف) کیوں نہیں آتے؟*

امام زمانہ (عجل اللّٰه تعالیٰ ف*جہ الشریف) کیوں نہیں آتے؟
کیونکہ ہم لوگ نہیں چاہتے کہ امام زمانہ عجل اللّٰه تعالیٰ ف*جہ الشریف آئیں اور ہم پر حکومت کریں۔
ہم خود نہیں چاہتے ہیں۔
ہم جھوٹ بولتے ہیں کہ ہم حجة ابن الحسن علیہ السّلام کی حکومت کے طلبگار ہیں۔
کیوں؟
کیونکہ ہماری شادیوں کی تقریبات سے ظاہر ہوتا ہے،
ہمارے جشن و محافل کے ماحول سے ظاہر ہوتا ہے،
ہماری عزاداری سے ظاہر ہوتا ہے،
ہمارے بازاروں کی حالت سے ظاہر ہوتا ہے،
ہماری یونیورسٹیوں کے فاسد ماحول سے ظاہر ہوتا ہے،
ہمارے دینی مدارس سے ظاہر ہوتا ہے،
ہمارے گلی کوچوں کی حالت سے ظاہر ہوتا ہے،
ہمارے پورے طرز زندگی سے ظاہر ہوتا ہےکہ ہم یوسف زہراء (سلام اللّٰه علیہا) کے طلبگار نہیں ہیں۔

یہی وجہ ہےکہ ہم خود نہیں چاہتےکہ امام زمانہ عجل اللّٰه تعالٰی ف*جہ الشریف ظہور فرمائیں۔ اس لئے کہ ہمارے اندر مہدی علیہ السّلام کی تڑپ نہیں ہے۔
*اَللّٰهُــمَ صَّــلِ عَــلَى مُحَمَّــدٍوََآلِ مُحَمَّــدٍوَّعَجِــل فَّرَجَهُــم*

🌸 *حجةالاسلام والمسلمین استاد مہدی دانشمند حفظہ اللّٰه*

*📜وصیت نامہ ابراہیم ہادی*🌹*"ایک فردِ واحد مسلمان ہونے کی حیثیت سے میں پوری ملت کو، خصوصاً ذمہ دارانِ امر کو یہ نصیحت کرت...
22/08/2026

*📜وصیت نامہ ابراہیم ہادی*🌹

*"ایک فردِ واحد مسلمان ہونے کی حیثیت سے میں پوری ملت کو، خصوصاً ذمہ دارانِ امر کو یہ نصیحت کرتا ہوں🤌🏻🌸*
*کہ آپ ہمیشہ اسلام اور قرآن کی راہ پر قائم رہیں*✌🏻✨
*اور کسی بھی مسئلے اور وضاحت میں اپنے مقصد اور جس سمت میں آپ ہیں اس سے منحرف (باغی) نہ ہوں"*🫶🏻🕊️

_سلام بر شہید گمنام ابراھیم ہادی_🕊️

`المرأة الصالحة لا يعدلها شيء... لأنهاعون على أمر الدنيا والآخرة...`🗒️"نیک میاں بیوی کا کوئی نعم البدل نہیں... کیونکہ وہ...
22/08/2026

`المرأة الصالحة لا يعدلها شيء... لأنهاعون على أمر الدنيا والآخرة...`

🗒️"نیک میاں بیوی کا کوئی نعم البدل نہیں... کیونکہ وہ دنیا اور آخرت دونوں کے معاملے میں بہترین مددگار ہوتی ہے..."💯🌸

*🌹سلام ہو ابراہیم پر!🕊️**ابراھیم ایک ایسا شہید جس نے صرف اپنی بہادری سے نہیں، بلکہ!!!**خلوص، عبادت، تقویٰ، فقر، سادگی، خ...
21/08/2026

*🌹سلام ہو ابراہیم پر!🕊️*

*ابراھیم ایک ایسا شہید جس نے صرف اپنی بہادری سے نہیں، بلکہ!!!*
*خلوص، عبادت، تقویٰ، فقر، سادگی، خدمت، وفا اور ایثار سے دلوں کو جیتا___💗🌸*

*وہ جوان جس کی زندگی کا مقصد صرف دشمن سے لڑنا نہیں، بلکہ!!!*
*نفسِ امارہ کو شکست دینا، دعا و عبادت سے قلب کو پاک کرنا اور دنیا کے فریب سے آزاد ہو کر اللہ کی رضا پانا تھا۔😇*

*ابراہیم ہادی کا ہر عمل یہ سکھاتا ہے:🌷*

*"شہادت صرف میدانِ جنگ میں نہیں، نفس کے خلاف جدوجہد بھی شہادت ہے۔"✨🕊️😌*

_سلام بر شہید گمنام ابراھیم ہادی🕊️_

*🌹گمنـــامی کی راہ🕊️🩵*

┄┅═════❁❁═════┅┄

⏰:‏‏ ظہور کے لئے دعا!🤲تمام بشریت کو ایک دعوت ہے کہ انسانی ناامیدی کے اس دور میں انسانیت کو نجات دہندہ سے آشنا کیا جائے ا...
21/08/2026

⏰:‏‏ ظہور کے لئے دعا!🤲

تمام بشریت کو ایک دعوت ہے کہ انسانی ناامیدی کے اس دور میں انسانیت کو نجات دہندہ سے آشنا کیا جائے اور ظلمتوں کی تاریک راتوں کو امام زمان عجل اللہ تعالیٰ ف*جہ الشریف کے ظہور سے صبح امید میں تبدیل کیا جائے۔

(آیت اللہ بہجت رح)

#الہیٰ_بحقِ_محمدؐ_و_آل_محمؑد 🙏
*ج♥️

  😢🙏آیت اللہ بہجت رح سے کسی نے کہا کے آپ کے کہنے پر ہم نے امامِ زمانہ عج سے باتیں کرنا شروع کر دی ہیں،کیا امام عج ہماری ...
21/08/2026

😢🙏

آیت اللہ بہجت رح سے کسی نے کہا کے آپ کے کہنے پر ہم نے امامِ زمانہ عج سے باتیں کرنا شروع کر دی ہیں،کیا امام عج ہماری با توں کو سنتے ہیں؟ آیت اللہ بہجت رح فرماتے ہیں یہ جو تم نے کہا میرے سننے سے پہلے امام عج نے سنا اور جو میں تمھیں جواب دوں گا تمھارے سننے سے پہلے امام عج سنیں گے.

آقا جان عج !🙏
کب تک آپؑ سے فاصــــــلے ۔۔۔ سے باتیں ہوں گی؟😔

🌹اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ🌹

`ایک نـوجـوان سـے پـوچھـا گیـا:`🛘*تـم نـے نمـاز کـی پابنـدی کیسے اختیـار کـی؟*🌼`اس نـے جـواب دیـا:`مجھے احسـاس ہـوا کـہ ...
21/08/2026

`ایک نـوجـوان سـے پـوچھـا گیـا:`🛘
*تـم نـے نمـاز کـی پابنـدی کیسے اختیـار کـی؟*🌼

`اس نـے جـواب دیـا:`
مجھے احسـاس ہـوا کـہ میـری مصیبت تـو ابـلیس سـے بھـی بـڑھ کـر ہـے!
ابـلیس نـے تـو صـرف آدم علیـہ السـلام کـو سجـدہ کـرنـے سـے انکار کیـا تھـا، اور اگـر میـں نماز چھـوڑ دوں تـو میـں اپنـے رب العـالمیـن کـو سجـدہ کـرنـے سـے انکار کـر رہـا ہـوں🖤

Address

Odina
Srinagar
193121

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shia Of Kashmir 72 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share