04/06/2026
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
كُلُّ نَفْسٍ ذَائِقَةُ الْمَوْتِ(ہر جان نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے۔)
مسجد امام مہدی علیہ السلام، سید میرک شاہ کالونی حبک، گہرے رنج و غم کے ساتھ اپنے معزز مؤمن بھائی مرحوم محمد شفیع شیخ ولد غلام حیدر شیخ کے انتقال پر تعزیت و تسلیت پیش کرتی ہے۔
مرحوم ایک نیک سیرت، خوش اخلاق، ملنسار اور پابندِ صلوٰۃ شخصیت کے مالک تھے۔ انہوں نے اپنی زندگی اخلاص، محبت، حسنِ اخلاق اور دینی وابستگی کے ساتھ بسر کی۔ ان کی وفات اہلِ محلہ کے لیے ایک بڑا صدمہ ہے۔ خصوصاً اس حقیقت کے پیش نظر کہ ایک سال قبل ہی ان کے جوان بھائی بھی اس دنیا سے رخصت ہوئے تھے، یہ غم خاندان کے لیے نہایت جانکاہ ہے۔
ہم بارگاہِ الٰہی میں دعا گو ہیں کہ:پروردگار! مرحوم محمد شفیع شیخ کو اپنی وسیع رحمتوں کے سائے میں جگہ عطا فرما، ان کی لغزشوں سے درگزر فرما، ان کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنا، اور انہیں محمد و آلِ محمد علیہم السلام کے صدقے بلند درجات عطا فرما۔
ہم مرحوم کے تمام پسماندگان، عزیز و اقارب اور بالخصوص اہلِ خانہ کی خدمت میں دلی تعزیت پیش کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں اس عظیم صدمے پر صبرِ جمیل اور اجرِ عظیم عطا فرمائے۔
"جو اللہ کی راہ میں صبر کرتے ہیں، اللہ ان کے اجر کو بے حساب عطا فرماتا ہے.
منجانب:مسجد امام مہدی علیہ السلام سید میرک شاہ کالونی، حبک