Jamiat Ahli Hadees-JK

Call Directions Website Contact the place of worship

Jamiat Ahli Hadees-JK Jamiat Ahle Hadees is a religious organization which works for the betterment of the society in education, health and social welfare sector.
(1)

01/10/2026
               سرینگر میں جمعیت اہلحدیث جموں و کشمیر کا غیر معمولی اجلاس مختلف دعوتی، ملی، فلاحی اور تعلیمی امور پر ہوئی...
24/09/2026


سرینگر میں جمعیت اہلحدیث جموں و کشمیر کا غیر معمولی اجلاس مختلف دعوتی، ملی، فلاحی اور تعلیمی امور پر ہوئی سیر حاصل گفتگو
اراکین شوریٰ نے صدر جمعیت کے شبانہ روز کام کو سراہتے ہوئے ان کے ساتھ ا پنے تعاون اور اعتماد کو دہرایا
20ستمبر 2026/سرینگر / طے شدہ پروگرام کے تحت جمعیت اہلحدیث جموں وکشمیر کی مرکزی مجلس شوریٰ کا غیر معمولی اجلاس سرینگر میں سربراہ تنظیم ڈاکٹر عبداللطیف الکندی صاحب کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ریاست کے مختلف گوشوں اور خط لداخ سے تشریف آور منتخب اراکین شورای شامل ہوئے اور پورے دن مختلف دینی تعلیمی ، تنظیمی، فلاحی اور دعوتی معاملات پر اپنی آراءسے نواز تے رہے متعدد اراکین شوریٰ صدور اضلاع اور سرکردہ ذمہ داروں نے جمعیت کے تعلیمی ، دعوتی، تدریسی فلاحی اورر اصلاحی محاذوں پر ہورہے جاندار کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ماشاء اللہ ہم قائد محترم ڈاکٹر عبداللطیف الکندی صاحب کی علمی اور پروقار قیادت میں پوری لگن کے ساتھ اہداف کے حصول میں منہمک ہیں مقررین نے کہا جمعیت سے وابستہ ہر پیرو جوان پورے عزم و یقین اور کامل اعتماد کے ساتھ ان کے ساتھ ایستادہ ہے ہاوس نے انہیں ہر آن اپنا تعاون میسر رکھنے کا یقین دلاتے ہوئے دعائیں کیں کہ اللہ تعالیٰ دین مبین کی خدمت، جمعیت کے استحکام اور اس کے پروگراموں کی کامیابی کےلیے ڈاکٹر صاحب کی بے لوث، مسلسل، پر خلوص اور شبانہ روز کی کاوشوں کو قبول فرماکر انہیں ہر دو جہاں میں سرخ رو فرمائے دریں اثناء مجلس شوریٰ نے ٹرانس ورلڈمسلم یونیورسٹی کے قیام کو ملت کا عزیزاور دیرنہ ترین خواب قرار دیتے ہوئے اس نشانے کے حصول کیلئے کوششوں میں مزید سرعت لانے کی ضرورت پر زور دیا ہاوس نے اپنے سارے اسلاف کے بین بین بالخصوص جمعیت کے منصب صدارت پر آج تک فائز رہنے والی سبھی عالی وقار شخصیات کی خدمات اور ان کی قیادتوں میں حاصل شدہ کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے دعائیں کیں کہ اللہ تعالی انہیں اس کے بہترین اجر سے نوازے متعد د اراکین نے مختلف تنطیمی امور کے حوالے سے بصیرت افروز گفتگو کی اور جاندار تجاویز دیں انہوں نے کہا جس انداز میں ہم سب مل کر قران و سنت کے فروغ و پھیلاو کا کام کررہے ہیں اسی شوق وذوق، عزم و ہمت، یکسوئی، یکروئی اور وحدت فکر و عمل سے کام جاری رہے تو کوئی مشکل مشکل نہیں اور نہ کوئی عقدہ لاینحل ہے ڈاکٹر صاحب نے کہا کہ قران و سنت کی ترویج و اشاعت ہی جمعیت کا اصل پروگرام ہے اور اسی روشنی میں ہم بلا تمیز ساری انسانیت کی صلاح و فلاح کےلیے سرگرم عمل ہیں انہوں نے کہا کہ میں اپنے منصب کے تقاضوں کو جانتے ہوئے وعدہ بند ہوں کہ جمعیت کے آئین کی روشنی میں خود بھی کام کروں اور اس کے ہر چھوٹے بڑے رکن کو بھی اس کا مکلف بناؤں گا انہوں نے کہا کامیابیاں بہت سمیٹ لی ہیں اور آئندہ بھی باہم اتحاد، اعتماد اور محبت و مودت کے ساتھ اپنی صفوں کو مضبوط بناتے ہوئے مزید کامرانیوں کو مقدر بنا نے کےلیے ایک ساتھ جادہ پیما رہنا لازم بن جاتا ہے موصوف نے کہا کہ اصل کامیابی تو آخرت کی کا میابی ہی ہے اس لیے اعمال میں خلوص اور ہر کام میں للہہیت درکار ہے انہوں نے کہا کہ ملت کا اتحاد ہمیں جی جان سے زیادہ عزیز ہے اور اس کی بنیاد بھی وہی ہے جو قران و سنت نے فراہم کی ہے اس حوالے سے بھی الحمد للہ ہماری تاریخ روشن ہے ڈاکٹر صاحب نے متعدد مختلف موضوعات پر بھی گفتگو کی جو تاریخ کا حصہ بن گئی اس کے علاوہ کچھ سوشل میڈیا ئی کارستانیوں اور ریشہ دوانیوں پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے ہاوس نے کہا کہ اس حوالے سے ہم سب چوکنا اور ہشیار رہیں اور حسب سابق نظم و تنظیم کی ہدایات کی پاسداری کرتے رہیں کہا گیا ہمارا باہم اتحاد اور مقصد کے ساتھ کامل وابستگی ہی کامیابی کی دلیل ہے اور تنظیم کے ساتھ جڑے رہنے کے عمل سے ہی کوئی بھی حربہ ہمارے راستے میں حائل نہیں ہوسکتا دعائیہ کلمات کے ساتھ یادگار نشست مغرب کے قریب اختتام پذیر ہوئی۔

Address

Barbarshah Srinagar Kashmir
Srinagar
190001

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamiat Ahli Hadees-JK posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Jamiat Ahli Hadees-JK:

Shortcuts

Share