Jamiat Ahli hadith Unit Namchibal

Jamiat Ahli hadith Unit Namchibal Islamic Content

25/05/2026
18/04/2026

سنگ بنیاد مسجد خلفاء راشدین زیر نگران جمعیت اہلحدیث جموں و کشمیر

آج دلی مسرت ہے کہ اللہ نے آج ہمیں ایک اور توحید کا مرکز عطا کیا۔ ہمارے اسلاف کی مخلص کوششوں اور قربانیوں کا آج ہمیں ثمر ...
16/04/2026

آج دلی مسرت ہے کہ اللہ نے آج ہمیں ایک اور توحید کا مرکز عطا کیا۔ ہمارے اسلاف کی مخلص کوششوں اور قربانیوں کا آج ہمیں ثمر ملا۔ ہم ایک جماعت اور ایک جان بن کر اس کی خدمت کریں گے قدمہ، درہمہ، سخنے۔

صدر جمعیت اہلحدیث جموں و کشمیر کا فتح كدل کا دورہ.
مسجد خلفاء راشدین کی سلیب ڈالنے کی تقریب میں شرکت
میر سھیل حرمین //16اپریل 2026// جمعیت اہلحدیث جموں و کشمیر کے صدر محترم ڈاکٹر عبداللطیف الکندی صاحب نے حلقہ خانقاہ، فتح کدل کا اہم دورہ کیا، جہاں مسجد خلفاء راشدین کی تعمیر کے سلسلے میں پہلی سلیب ڈالنے کی تقریب منعقد ہونی تھی۔

صدر جمعیت کے ہمراہ جمعیت کے معزز ذمہ داران، نظماء کرام، اور علاقہ کی معزز شخصیات بھی موجود تھیں، اس موقع پر مقامی لوگوں کی اچھی تعداد نے شرکت کی اور مسجد کی تعمیر کے حوالے سے اپنے جذبۂ ایمانی کا اظہار کیا۔

صدر محترم ڈاکٹر عبداللطیف الکندی صاحب نے خانقاہ اور فتح کدل کے عوام کے اس حوصلہ افزا اور قابلِ تحسین اقدام کو سراہا اور ان کے لیے خصوصی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ مسجد کی تعمیر ایک عظیم دینی خدمت ہے، اور اس میں حصہ لینے والے تمام افراد یقیناً اجرِ عظیم کے مستحق ہیں۔

آخر میں ڈاکٹر عبداللطیف الکندی صاحب نے تمام مسلمانوں، خصوصاً اہلِ خیر سے اپیل کی کہ وہ اس مسجد کی تعمیر میں بھرپور تعاون کریں اور اس صدقۂ جاریہ میں اپنا حصہ ڈال کر اپنی آخرت سنواریں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس عظیم کام کو جلد از جلد پایۂ تکمیل تک پہنچائے اور اس میں حصہ لینے والوں کو بہترین اجر عطا فرمائے۔
Media Cell
Jamiat Ahlihadees JK


جاری کردہ:
جمعیت اہلحدیث جموں و کشمیر

04/04/2026

محترم مشتاق احمد ویری حفطہ اللہ کی جرت کو دیکھ کے آج شہید علامہ احسان الہی ظہیر کی یاد تازہ ہورہی ہیں-

Address

Srinagar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamiat Ahli hadith Unit Namchibal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share