27/08/2026
مشہور مبلغ ، کالم نگار ، مصنف اور جمعیت اہل حدیث تحصیل سوپور کے ناظم تبلیغ محترم عمران بن رشید حفظہ اللّٰہ کچھ روز قبل ایک سڑک حادثے میں زخمی ہوئے ہیں ۔ اور قریب قریب ایک ہفتے سے زیر بستر ہیں۔ ۔موصول شدہ اطلاعات کے مطابق موصوف اپنے علاقے سیر جاگیر میں موٹر سائیکل پر سوار کہیں جارہے تھے جب اچانک ایک تیز رفتار ٹریکٹر نے انہیں ٹکر ماری جس میں وہ شدید زخمی ہوئے ۔ وہاں موجود مقامی لوگوں نے انہیں فوری طور سوپور سرکاری اسپتال پہنچایا جہاں کچھ ضروری ٹیسٹس کرانے کے بعد ان کا علاج شروع کر دیا گیا ۔اللہ تعالیٰ موصوف کو جلد از جلد شفایاب فرمائے آمین