01/12/2025
(عورت کا مسجد میں جا کر نماز پڑھنا؟)
حضرت عمرہ بنت عبدالرحمن انصاریہ فرماتی ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا
اگر حضور ﷺ (آج)کی عورتوں کو دیکھتے تو آپ ضرور مسجدوں میں آنے سے روکتے جس طرح بنی اسرائیل نے اپنی عورتوں کو روک دیا تھا بےشک ہم دیکھتے تھے کہ ہم حضور ﷺ کے ساتھ فجر پڑھتیں اپنی چادروں میں لپیٹ کر ،ہم جب واپس جاتیں تو ہم سے بعض ، بعض کے چہروں کو پہچان نہیں سکتی تھیں(مسند ابو یعلی الموصلی : 4476)