Darut Tahqiqat International

Darut Tahqiqat International Islamic Research organisation

احمد رضا کی شمع فروزاں ہے آج بھی۔ (رضی الله عنه وقدس الله سرہ العزیز)
09/08/2026

احمد رضا کی شمع فروزاں ہے آج بھی۔ (رضی الله عنه وقدس الله سرہ العزیز)

اعلی حضرت، امام اھلسنت الشاہ امام احمد رضا خان قادری، ماتریدی (قدس اللہ سرہ العزیز)
07/08/2026

اعلی حضرت، امام اھلسنت الشاہ امام احمد رضا خان قادری، ماتریدی (قدس اللہ سرہ العزیز)

سیرت داتا کی روشنی میں آستانوں کی اصلاحمحمد تحسین المصطفےٰ الحنفی القادریاس روئے زمین پر بہت سے وجود آئے، بہت سے بس رہے ...
05/08/2026

سیرت داتا کی روشنی میں آستانوں کی اصلاح
محمد تحسین المصطفےٰ الحنفی القادری

اس روئے زمین پر بہت سے وجود آئے، بہت سے بس رہے ہیں ، اور بہت سے آنے والے ہیں ، آنے اور جانے کا یہ سفر جاری رہنا ہے تاوقتیکہ صورِ اسرافیل پھونکا جائے گا اور روز جزا و حساب شروع ہو جائے گا ، انسانوں کے مابین وجود تو کئی آتے ہیں لیکن! یادگار اور تابندہ ہونا چند ایک کے حصے میں ہی آتا ہے ، جو اپنی زندگی کو غفلت سے نہیں بلکہ عمل سے سجاتے ہیں ، وہ سانسوں کی قدر و اہمیت سے آگاہ ہوتے ہیں لہذا وہ ان کو یوں گزارتے ہیں کہ پھر یہ ڈوری تو کٹ جاتی ہے پر کارآمد زندگی کی وجہ سے ان کا ذکر اور ان کی یاد سینوں میں بس جاتی ہے،

دین اسلام میں بھی ایسے افراد موجود ہیں جنہوں نے مختلف جہات میں دینی و معاشرتی خوبصورتی کو بڑھایا اور آج زبانیں ان کے ذکر سے تر بتر ہیں ، علمی و فکری اور تجدیدی کارناموں کے ان موجدین کی فہرست جب بھی بنائی جائے گی تو ایک نام کبھی بھی حذف نہیں ہو سکتا بلکہ!!! یہ نام تو سبب ہوگا کہ جہاں اسے شامل کر دیا وہاں برکتوں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا وہ مبارک نام پنجاب کی مشہور علمی اور
نیک پرہیزگار شخصیت " الشیخ السید علی بن عثمان ہجویری داتا گنج بخش رحمۃ اللّٰہ علیہ " کا ہے جن کو خراج عقیدت پیش کرنے والوں نے یوں یاد کیا:

سید ہجویر مخدوم امم
مرقد او پیر سنجر را حرم
وہ ہجویر کے بادشاہ ہیں ، امت کے مخدوم ہیں اور امت ان کی خادم
ان کی تربت اطہر سنجر کے پیر ( خواجہ غریب نواز ) کیلئے حرم کی سی حیثیت رکھتی ہے

خاک پنجاب از دم او زندہ گشت
صبح ما از مہر او تابندہ گشت

پنجاب کی دھرتی انہی کے دم اور برکت سے زندہ ہے
تا صبح قیامت ان ہی کی وجہ سے یہ زمین پنجاب روشن رہے گی

حضرت سیدنا داتا علی ہجویری رحمۃ اللّٰہ علیہ آپ کے ذکر کا یوں آپ کے محبین میں بس جانا اور اس شان کمال پر پہنچ جانا کہ ولایت کے بڑے بڑے ستارے آپ کو چاند جانے آپ کے حلقہ محبت میں جمع ہوں ، معرفت کا سمندر سینوں میں بسائے جب آپ کے سامنے آئیں تو آپ ہی کو بحر بےکناں جانیں اور خود کو اس سے جاری ایک دریا ، اس کی مرکزی وجہ آپ کا بارگاہ خدا و مصطفےٰ عزوجل و صلی اللّٰہ علیہ وسلم کا قرب حاصل کر لینا ہے جو آپ کو اپنے مرشد کریم کی دعاؤں ، عبادات و پاسداری شریعت اور اعلیٰ نفیس طریقے سے زندگی گزارنے پر نصیب ہوا ، آپ کی سیرت کو پڑھنے والا جان لے گا کہ آپ آسمان ہدایت کے درخشندہ ستاروں میں سے ایک ہیں بلکہ ہادی اور مہدی دونوں کمال آپ کو حاصل ہیں اور ہادی بھی ہیں تو ایسے شان والے ہادی ہیں کہ کڑوڑوں لوگوں کی ہدایت کا سہرا آپ کے سر سجتا ہے۔

آپ نے اپنی تبلیغ سے افغانستان کے علاقے غزنی سے لے کر شہر لاہور تک کے لوگوں کے کردار ستھرے کر دیئے، خلق خدا کو اعلیٰ زندگی گزارنے کے قرینے بتلائے ، جہاں جب جیسے موقع ملا آپ ایک مبلغ بن گئے اور آپ نے تربیتی و اصلاحی انداز اپنا کر لوگوں کو عقیدہ و عمل کی اہمیت سے آشنا کیا اور انہیں دونوں جہات پر مضبوط کیا ، یہ سلسلہ رشد و ہدایت آپ کی زندگی میں تو تھا لیکن!!! ان کی حیات مبارکہ آج معاشرے کے عام فرد سے لے کر خواص تک سب کیلئے ہدایت کا سبب بن سکتی ہے ، آپ کی تعلیمات کو فروغ دیا جائے ، ازبر کر لیا جائے اور عمل کیا جائے تو ایک گھر سے لے اہل سنت کے حلقہ علماء و مشائخ اور آستانوں پر جاری تمام غلط اشیاء کا قلع قمع کیا جا سکتا ہے ، آپ کی سیرت سجادہ نشینوں کیلئے اسوہ کاملہ ہے ذیل میں چند واقعات سے اس حقیقت کو سمجھیئے اور دعا کیجیئے ہمارے آستانوں کے سجادہ نشین بھی داتا گنج بخش کے جاری میکدے سے جام محبت و تربیت وصول کر سکیں

1) سیدنا داتا علی ہجویری رحمۃ اللّٰہ علیہ جب خراسان کے سفر پر گامزن تھے تو ایک جگہ پڑاؤ کیا جہاں چند نوجوان تھے انہوں نے کرخ اور ہتک آمیز لہجے سے آپ کے ساتھ کلام کیا ، آپ ان کے مہمان بنے لیکن انہوں نے خشک غذا اور پھلوں کے چھلکے آپ کو دیئے اور خود انواع و اقسام کے کھانے کھاتے رہے پھر انہوں نے خربوزے کھا کر اس کے چھلکے آپ کی طرف پھینکے جس پر آپ نے کمال صبر و برداشت کا مظاہرہ کیا اور صرف اتنے الفاظ زبان سے نکالے : یا اللّٰہ!!! اگر میں تیرے محبوبوں کا لباس پہننے والوں میں سے نہ ہوتا تو ضرور ان سے کنارہ کش ہو جاتا۔
( فیضان داتا علی ہجویری ، صفحہ :3 ، مطبوعہ: مکتبۃالمدینہ )

احباب محبت دیکھیئے!!! ایک اللّٰہ کا ولی چونکہ محبت الٰہی کا متلاشی ہوتا ہے لہذا مصائب و آلام پر صبر کرنا اس کیلئے لازم ہے ، آج ہمارے آستانوں پر ہر قسم کی سہولیات میسر ہیں اور شاید ماضی کے بادشاہوں کو وہ سہولیات اور ایسے خالص خدمت گار میسر نہ ہوں جیسے آج کسی خانوادے کے نونہال کو عطا ہو جاتے ہیں لیکن!!! پھر بھی اگر کبھی کسی وجہ سے ان پر ہلکی سی گرم و سرد ہوا کا گزر ہو جائے ، کسی مرید سے کسی معاملے میں کچھ غفلت ہو جائے ، کوئی محب ان کی چاہت سے تھوڑا سا ہٹ کر معاملہ سرانجام دے دے تو ان کا طیش و غضب اس شدت سے ہوتا ہے کہ یوں لگتا ہے جسم میں آگ دہک رہی ہے جس کا ابال زبان سے باہر آ رہا ہے ، کئی آستانوں پر تو واضح دشنام طرازی اور گالیوں سے یہ سجادے اپنی تربیت کا معاملہ عیاں کروا رہے ہوتے ہیں اور چھوٹے بڑے کی تمیز کو بھول کر کسی غرور و نخوت میں مبتلا ہوتے ہیں ، احساس کیا ہے ؟ تمیز و حسن سلوک کسے کہتے ہیں ؟ ان سوالوں کا جواب گویا یہ جانتے ہی نہیں سوائے بدتہذیبی اور بدکلامی کے ان کے دامن میں اور کچھ نہیں ہوتا جبکہ!!! رب ذوالجلال کا محبوب تو وہی ہے جو ہر آفت و پریشانی میں بھی اس کا شکر بجا لائے ، جو حق و قدرت رکھنے کے باوجود شدید سے شدید ناروا سلوک پر بھی بندگان خدا کو معاف کرنے کا حوصلہ رکھتا ہو اور یقیناً یہ وہ خصلت ہے جو کسی کے بھی دل کو تسخیر کر سکتی ہے جو مخلوق خدا کو قریب لے آتی ہے اور پھر ان کی تربیت کرنا نہایت آسان ہو جاتی ہے۔

2) لاہور تشریف لاتے ہی آپ نے اپنی قیام گاہ بیرون گھاٹی دروازہ کے پاس ہی ایک مسجد کا سنگ بنیاد رکھا اور نہ صرف مالی طور پر مدد فرمائی بلکہ اس کی تعمیر میں آپ نے خود مزدوروں کی ط

فضول لوگوں کے فضول کاموں سے پریشان مت ہوں۔ اور خود کو اُن کاہلوں سے دور رکھیں۔ لا تصحب الکسلان فی حالاتهکم صالح بفساد آخ...
31/07/2026

فضول لوگوں کے فضول کاموں سے پریشان مت ہوں۔ اور خود کو اُن کاہلوں سے دور رکھیں۔

لا تصحب الکسلان فی حالاته
کم صالح بفساد آخر یفـسد

(کسی بھی لمحے، سست اور فضول شخص کی صحبت اختیار نہ کریں، کتنے اچھے لوگ، بروں کی وجہ سے برے ہو گئے)

ایک اہم پیغام، تمام اہل سنت کے نام۔ آپ جس بھی شعبے میں اپنی خدمات انجام دے سکتے ہیں، ہم سے رابطہ کریں۔ قلمکار۔۔۔۔، مال د...
28/07/2026

ایک اہم پیغام، تمام اہل سنت کے نام۔
آپ جس بھی شعبے میں اپنی خدمات انجام دے سکتے ہیں، ہم سے رابطہ کریں۔
قلمکار۔۔۔۔، مال دار۔۔۔۔۔، ڈیزائنر، ایڈیٹر۔۔۔۔۔،

شائع کردہ:
سوشل میڈیا ٹیم۔

    پیغام_حق
27/07/2026


پیغام_حق

25/07/2026




شیخ العلماء، تلمیذِ ملِک المدرسین، حضرت مفتی فضل الرحمن بندیالوی، خیر آبادی، اشرفی (زید شرفہ)
23/07/2026

شیخ العلماء، تلمیذِ ملِک المدرسین، حضرت مفتی فضل الرحمن بندیالوی، خیر آبادی، اشرفی (زید شرفہ)

Address

Sambhal
244303

Telephone

+918868869786

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Darut Tahqiqat International posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share