Masjid Usman bin affan Fazilpur

Masjid Usman bin affan Fazilpur اپیل تعاون براۓتعمیر مسجد عثمان بن عفان وتحفیظ القرآن فاضلپور شاہپور بگھو نی سمستی پور 7250777250

ان شاءاللہ آنے والا جمعہ
11/08/2026

ان شاءاللہ آنے والا جمعہ

05/08/2026
26/07/2026

*مسجد عثمان بن عفان و تحفیظ القرآن میں شعبہ حفظ بنام مدرسہ عثمان بن عفان کا افتتاح*

*تحریر*🖊️ حافظ شہنواز احمد سلفی

25 جولائی بروز سنیچر بعد نماز عصر تا عشاء مسجد عثمان بن عفان و تحفیظ القرآن میں شعبہ حفظ بنام مدرسہ عثمان بن عفان کا افتتاح بڑے ہی تزک و احتشام کے ساتھ کیا گیا اس افتتاحی تقریب و اجلاس عام کی صدارت فضیلۃ الشیخ عرفان مدنی حفظہ اللہ استاد دارالعلوم احمدیہ سلفیہ دربھنگہ نے کی نظامت کا فریضہ شیخ ابصار عالم سلفی نے اپنے منفرد انداز میں انجام دیا
پروگرام کی پہلی نشست کا آغاز بابو ایان عثمانی کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا اس نشست میں تین مقررین نے اپنے خطاب سے سامعین کے دلوں کو منور کیا جس میں پہلے خطیب کی حیثیت سے حافظ شہنواز احمد سلفی حفظہ اللہ نے مسلمانوں پر قرآن کے حقوق کے موضوع پر قرآن و حدیث اور اقوال سلف کی روشنی میں ایک دل سوز خطاب فرمایا شہنواز سلفی نے فرمایا کہ آج لوگ اپنی زندگی کے ہر زاویے میں اپنے حقوق کی ادائیگی کے تقاضوں کو پورا کرنا پسند کرتے ہیں لیکن قرآن کی حقوق کی بات کوئی نہیں کرتا لہذا انسان کی کا میابی اور نجات اسی میں ہے کہ وہ قرآن کی ان حقوق کی ادائیگی کرے جو ایک مسلمان ہونے کی حیثیت سے ان کے اوپر عائد ہوتی ہیں
بعدہ دارالعلوم احمدیہ سلفیہ دربھنگہ کے استاد حدیث فضیلۃ الشیخ صابر عادل سلفی مدنی حفظہ اللہ نے قرآن کے اثرات پر ایک مدلل خطاب کیا شیخ نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ اگر انسان قرآنی تعلیمات اور احکامات پر عمل کرتے ہوئے اپنی زندگی کے لیل ونہار گزارتا ہے تو قرآن کے معجزانہ اثرات سے انسان کی زندگی میں ایک انقلاب بر پا ہوجاتا ہے جس سے انسان درست شاہراہوں پر چلنے لگتا ہے شیخ صابر مدنی کے خطاب کے بعدایک نوجوان خطیب جو فی الوقت جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ میں اعلی تعلیم حاصل کر رہے ہیں فضیلۃ الشیخ شہنواز صادق تیمی مدنی حفظہ اللہ نے پہلے سیشن کے آخری خطیب کی حیثیت سے قرآن کی فضیلت اور عظمت پر ایک مؤثر خطاب فرمایا شیخ نے فرمایا کہ دنیا و آخرت کی فلاح قرآن پر عمل کرنے اور اس کو اپنی زندگی کا حصہ بنانے میں ہی پنہاں ہے ۔
پہلی نشست کے اختتام کے بعد دوسری نشست کا آغاز بعد نماز مغرب پورے جوش و خروش کے ساتھ ہوا اس نشست میں پہلے مقرر کی حیثیت سے فضیلۃ الدکتور شیخ علیم الدین یوسف مدنی حفظہ اللہ نے اپنے منفرد ناصحانہ انداز میں سامعین سے کلام کیا اور اپنی باتیں بڑے ہی خوبصورت لب و لہجہ کے ساتھ پیش کرتے ہوئے عقائد کی درستگی پر زور دیا اس کے بعد ملک عزیز کے مشہور و معروف عالم دین دار العلوم احمدیہ سلفیہ دربھنگہ کے سابق شیخ الحدیث استاد محترم فضیلۃ الشیخ محمد اشفاق سلفی مدنی حفظہ اللہ کا کلیدی خطاب ہوا جس میں شیخ محترم نے موجودہ حالات میں ہمارے معاشرے میں جو بے دینی پھیلی ہوئی ہے اور لوگ علم دین حاصل کرنے کے بجائے دنیوی علم کی طرف بھاگ رہے ہیں جس کے نتیجے میں آج لوگ شریعت کے بنیادی اصولوں سے بنیادی علم سے ناواقف ہوتے جارہے ہیں پر قرآن و سنت کی روشنی میں ایک مدلل خطاب فرمایا شیخ کا خطاب علامہ اقبال کے اس شعر کا مصداق تھا کہ
*دل سے جو بات نکلتی ہے اثر رکھتی ہے*
*پر نہیں طاقت پرواز مگر رکھتی ہے*
ہر لفظ جیسے دل کے دریچے کو منور کر رہا تھا شیخ نے علماء کی اہمیت ان کا مقام و مرتبہ اور ان کی ذمہ داریوں پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ آج لوگ اپنے علماء کی قدر نہیں کرتے ہیں جب کہ خیریت کا دعویٰ اور رحمت کی دعا نبی علیہ السلام نے انہیں کے لئے کی ہیں یہ ان کا مقام ہے اللہ نے انکے لئے بہت بڑا اجر رکھا ہے مزید فرمایا کہ اچھے تقوی گزار نیک و صالح علماء تیزی سے اٹھائے جا رہے ہیں اس لیے علماء کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس ہونا چاہیے کہ اللہ نے ان پر امر بالمعروف و نہی عن المنکر کا فریضہ انجام دینے کی بہت بڑی ذمہ داری ڈالی ہے شیخ کا خطاب انتہائی روح پرور تھا بصارت اور بصیرت کے دونوں دروازے کو کھولنے والا تھا۔شخ نے اولاد کی صحیح منہج پر تعلیم و تربیت کرنے پر بھی زور دیا تاکہ مستقبل میں بچے اپنے ایمان کا سودہ نہ کر سکیں ۔
اخیر میں صدارتی خطاب شیخ عرفان مدنی حفظہ اللہ نے مقام صحابہ کے موضوع پر کیا جس میں صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کا مقام کیا ہے اس پر روشنی ڈالتے ہوئے شاتمیں صحابہ پر زوردار رد بھی کیا ۔
پروگرام مجموعی طور پر بہت ہی مؤثر اور کامیاب رہا لوگوں کی تعداد بھی اچھی خاصی تھی اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں مسجد عثمان بن عفان و تحفیظ القرآن کے امام و خطیب و مدرسہ عثمان بن عفان کے استاد شیخ حافظ ریحان اشرف سلفی حفظہ اللہ کا بڑا اہم کردار رہا ان کی محنتیں قابل ستائش تھی ساتھ میں مسجد عثمان بن عفان کے سکریٹری و اس پروگرام کے روح رواں حافظ مشمل احمد صاحب جو انتہائی خلیق اور نرم دل اور بڑے مہمان نواز شخصیت کے مالک ہیں نے اس پروگرام کی کامیابی کے لئے بڑی محنتیں کیں اور پیش پیش رہنے والوں میں راشد انور ، سرفراز احمد ، سراج احمد ، اور ہمارے مشائخ کی خدمت میں دل وجان سے لگے رہنے والے عزیز دوست جناب اشرف الھدی صاحب جو نظر الھدی رحمہ اللہ کے فرزند ارجمند ہیں ، و جملہ معاونین جنہوں نے اس پروگرام کی کامیابی کے لیے اپنا وقت دیا مال دیا ان سب حضرات کو اللہ دنیا و آخرت کی کامیابی سے ہم کنار کرے جزاھم اللہ خیراً و احسن الجزاء فی الدنیا و الآخرۃ ۔
شیخ عرفان مدنی حفظہ اللہ کے دعاییہ کلمات پر اس روح پرور پروگرام کا اختتام ہوا۔

شرکت کی پرخلوص گذارش
18/07/2026

شرکت کی پرخلوص گذارش

Address

Masjid Usman Bin Affan Fazilpur Shahpur Baghauni Ward No10
Samastipur
848131

Telephone

+917250777250

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Masjid Usman bin affan Fazilpur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Masjid Usman bin affan Fazilpur:

Shortcuts

Share