03/08/2026
بسم اللہ الرحمن الرحیم
🌹 جامع مسجد اویس قرنی، سہڑی چوہانہ کے قرض کی ادائیگی کے لیے خصوصی اپیل 🌹
الحمدللہ! اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم، آپ حضرات کی دعاؤں اور تعاون سے جامع مسجد اویس قرنی، سہڑی چوہانہ کا لنٹر کامیابی کے ساتھ مکمل ہو چکا ہے۔ اللہ تعالیٰ تمام معاونین کو بہترین جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین۔
تاہم لنٹر کی تکمیل کے بعد مسجد پر ₹2,50,000 سے زائد قرضہ باقی ہے، جس کی ادائیگی جلد از جلد کرنا ضروری ہے۔
لہٰذا تمام اہلِ خیر، مخیر حضرات اور اللہ کے گھر سے محبت رکھنے والے بھائیوں سے نہایت ادب و اخلاص کے ساتھ گزارش ہے کہ اس قرض کی ادائیگی میں بڑھ چڑھ کر اپنا حصہ ڈالیں۔ چاہے تعاون کم ہو یا زیادہ، اللہ تعالیٰ کے ہاں ہر اخلاص سے دیا گیا صدقہ بے حد قیمتی ہے۔
آج آپ کا معمولی سا تعاون بھی مسجد کا قرض اتارنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
"جو شخص اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے مسجد بنائے، اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں گھر بناتا ہے۔"
آئیے! ہم سب مل کر اللہ کے گھر کو قرض سے آزاد کرنے میں اپنا حصہ ادا کریں اور اس عظیم صدقۂ جاریہ کے مستحق بنیں۔
اللہ تعالیٰ تمام معاونین کے مال و جان، اولاد اور رزق میں برکت عطا فرمائے، ان کی ہر جائز دعا قبول فرمائے اور اس خدمت کو ان کے لیے دنیا و آخرت کی کامیابی کا ذریعہ بنائے۔ آمین یا رب العالمین۔
Jamia Masjid Owais Qarni seri chowana
Ac no.0313040100012890
IFSC code; JAKA0LASANA
Peer Baba Syed Attar shah Badshah RA Hamid Nabbaz DP of jkrettf punch fans