Shia Study Center Kashmir

Shia Study Center Kashmir This is a small initative from a Group of Students from Indian Kashmir for creating an atmosphere of Knowledge in common masses about Quran and Ahlubayt.

الحمدللہ، مرکزِ احیاء آثارِ برصغیر - ہندوستان کی طرف سے ایک اور کتاب طبع ہوکر آئی ہےنام کتاب: قاتلانِ حسین کی گرفتاریمصن...
09/02/2026

الحمدللہ، مرکزِ احیاء آثارِ برصغیر - ہندوستان کی طرف سے ایک اور کتاب طبع ہوکر آئی ہے

نام کتاب: قاتلانِ حسین کی گرفتاری

مصنف : علامہ سید محمد رضی زنگی پوریؒ
(وفات 1370ھ)

تحقیق : سید محسن حسینی کشمیری

مختصر تعارف : یہ کتاب عبدالشکور لکھنوی دیوبندی کی عبارات کو جدید اسلوب میں پیش کرنے والے مفتی محمد خلیل کے اس دعوے کے جواب میں لکھی گئی ہے کہ امام حسینؑ کے قاتل شیعہ تھے.

مصنف نے ثابت کیا ہے کہ یہ دعویٰ پہلے مولوی عبدالشکور لکھنوی دیوبندی نے پیش کیا تھا، جس کی شیعہ علماء نے بھرپور تردید کی.

علامہ زنگی پوریؒ نے اس موضوع کو دلائل اور تاریخی حوالوں کے ساتھ واضح انداز میں بیان کیا ہے اور کتاب کو پانچ حصوں میں تقسیم کیا ہے.

کتاب میں مندرجہ ذیل سوالات پر گفتگو کی گئی ہے:

١: شیعہ اور اہلِ سنت میں امامت اور خلافت کا بنیادی فرق کیا ہے؟

٢: ابتدائی دور میں “شیعہ” کا مفہوم کیا تھا؟

٣: امیرالمؤمنین علیؑ کی بیعت کی بنیاد کن اصولوں پرتھی ؟

٤:بعض تاریخی جرائم جیسے قتلِ حضرتِ عثمان، مدینہ میں واقعہ حرہ اور خانہ کعبہ کی بے حرمتی وغیرہ جیسے موضوعات کے ذمہ دار افراد کون ہیں اور اہل سنت علماء کا ان کے بارے میں کیا نظریہ ہے؟

٥: امام حسینؑ کی شہادت میں صحابہ اور تابعین کا کردار کیا رہا؟

خلاصہ یہ کہ یہ کتاب شیعوں کے خلاف پیھلائی جانے والی بعض غلط فہمیوں اور اعتراضات کا تاریخی وکلامی بنیادوں پر مضبوط اور مدلّل جواب ہونے کے ساتھ ساتھ اہل بیت علیہم السلام اور صحابہ کے حوالے سے علماء اہل سنت کی دورخی اور اہل بیت سے دوری کیوں؟ جیسےسے بعض حساس سوال بھی پوچھنا چاہتی ہے۔

حصول کتاب :
+919906116160 (Whatsapp)

ھدیہ : 400₹

26/01/2026
📚 Books Published byMaktab Al-Imam Al-Hasan Al-Mujtaba (Kashmir)📞 Contact (WhatsApp): +91 99061 16160
24/01/2026

📚 Books Published by
Maktab Al-Imam Al-Hasan Al-Mujtaba (Kashmir)
📞 Contact (WhatsApp): +91 99061 16160

23/01/2026

خطبۂ جمعہ کے دوران مولانا مسرور عباس انصاری حفظہُ اللہ نے کتاب “گمشدہ حقائق” (عربی: الصندوق الأسود) کے اہم، فکری اور بنیادی پہلوؤں پر نہایت جامع، مدلّل اور بصیرت افروز گفتگو فرمائی۔ اس خطاب نے سامعین کے اذہان کو جھنجھوڑا اور علمی و فکری شعور کو ایک نئی جہت عطا کی۔
✍️ مصنف: شیخ احمد سلمان تونسی
💰 قیمت: 400 روپے

مصنف: شیخ احمد سلمان تونسی واٹس ایپ 📞 رابطہ: 9906116160💰 قیمت: 400 روپے
23/01/2026

مصنف: شیخ احمد سلمان تونسی
واٹس ایپ 📞 رابطہ: 9906116160
💰 قیمت: 400 روپے

Imam Aliؑ ki wiladat ne bata diya ke haq hamesha qurbani aur insaaf ke sath paida hota hai..
02/01/2026

Imam Aliؑ ki wiladat ne bata diya ke haq hamesha qurbani aur insaaf ke sath paida hota hai..

عنقریب اس مرکز کے مکتوبات وادیٔ کشمیر  میں دستیاب ہو جائیں گے۔ یہ ہمارے اسلافِ علمائے کرام کے وہ قیمتی مکتوبات ہیں جنہیں...
26/12/2025

عنقریب اس مرکز کے مکتوبات وادیٔ کشمیر میں دستیاب ہو جائیں گے۔ یہ ہمارے اسلافِ علمائے کرام کے وہ قیمتی مکتوبات ہیں جنہیں انہوں نے ایسے نامساعد حالات میں طبع فرمایا جب نہ حالات سازگار تھے اور نہ ہی معاشی امکانات میسر تھے۔
اس کے باوجود انہوں نے ہر دور میں مخالفین کے اعتراضات کا علمی و تحقیقی انداز میں کتابوں کے ذریعے جواب دیا، بڑے بڑے فتنوں کا سدِّباب کیا اور مکتبۂ اہلِ بیتؑ کو سرخرو فرمایا۔
ان حضرات کی ان علمی و عملی قربانیوں کی قدر کرنا ہم سب پر فرضِ عین ہے۔ اللہ تعالیٰ ان تمام علمائے کرام، مؤلفین اور محققین پر رحمت نازل فرمائے اور ہمیں ان کے آثار کو زندہ و جاوید رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

🕊️رسول اللہ (صلی علیہ وآلہ) کی نماز  کے اختتام ہونے کی کیفیت ؟🕊️پاکستان کے اہل سنت محقق  حافظ زبیر علی زائی (المتوفی ۲۰۱...
08/08/2025

🕊️رسول اللہ (صلی علیہ وآلہ) کی نماز کے اختتام ہونے کی کیفیت ؟🕊️

پاکستان کے اہل سنت محقق حافظ زبیر علی زائی (المتوفی ۲۰۱۲ عیسوی) نے اپنے رسالہ میں نماز کے بعد اذکار کا ذکر کچھ اس طرح فرمایا ہے :

1. عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: “کُنَّا نَعْرِفُ انْقِضَاءَ صَلاَةِ النَّبِیِّ ﷺ بِالتَّکْبِیرِ” یعنی ہم نبی ﷺ کی نماز ختم ہونے کا پتہ تکبیر (اللہ اکبر) سے پہچان لیتے تھے۔

ایک روایت میں ہے: “مَا كُنَّا نَعْرِفُ انْقِضَاءَ صَلاَةِ رَسُولِ اللّٰہِ ﷺ إِلَّا بِالتَّکْبِیرِ” یعنی رسول اللہ ﷺ کی نماز ختم ہونے کا ہمیں علم محض بآواز بلند (اللہ اکبر) کہنے سے ہوتا۔

حاشیہ پر انہوں نے یوں لکھا :
امام ابو داود نے اس حدیث پر : باب التکبیر بعد الصلوٰۂ ۔ کا باب باندھا ہے لہذا ثابت ہوا کہ (فرض )نماز کے بعد امام اور مقتدیوں کو اونچی آواز سے اللہ اکبر کہنا چاہیے، یہی حکم منفرد کے لئے ہے، ان رفع الصوت بالذکر میں الذکر سے مراد التکبیر ہی ہے جیسا کہ حدیث بخاری وغیرہ سے ثابت ہے،

⛔️مختصر صحیح نماز نبوی - حافظ زبیر علی زائی // صفحہ ۲۷ // طبع توحید پبلیشریز بنگلور انڈیا

الحمدللہ اس امت میں صرف شیعہ امامیہ نماز کے اختتام میں تین بار تکبیر مع رفع الیدین بلند آواز میں ادا کرتے ہیں

26/06/2025

Maktaba Imam Al-Hasan Al-Mujtaba (as)
Shah Jahan Complex Madina Chowk Gow Kadal Sgr
Contact No.+91 96224 42837

Address

Dar Ul Hyder Gangoo
Pulwama
192301

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shia Study Center Kashmir posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share