07/02/2025
*****... #قرآن وہ کتاب ہے جو درس انقلاب ہے...*****
جو فکر کا چراغ ہے ....جو علم کا نصاب ہے
جو دیرگی ہے جہل میں مثالِ آفتاب ہے
#قرآن کا نظام ہی جہاں میں کامیاب ہے
#قرآن وہ کتاب ہے جو درسِ انقلاب ہے
سمجھ کہ گر کوئ پڑهے تو نور علىٰ نور ہے
بلا سمجھ کے بهی پڑهے تو باعث سرور ہے
کلامِ پاک سربسر ثواب ہی ثواب ہے
#قرآن وہ کتاب ہے جو درسِ انقلاب ہے
کلامِ رب دو جہاں سے اپنے منہ کو موڑنا
شعار دیں کو چوڑنا خدا کا حکم توڑنا
بہت بڑا گناہ ہے جو باعث عذاب ہے
#قرآن وہ کتاب ہے جو درس انقلاب ہے
ہے کس میں تاب اس کتاب سی کتاب لا سکے
ہے کس میں دم کہ ایک آیت ایسی جو بنا سکے
فصاحت عرب بهی اس کے آگے لا جواب ہے
#قرآن وہ کتاب ہے جو درس انقلاب ہے
کهی پہ سورة قلم کی نقحتیں ہے جلوہ گر
کہی پہ طورو نور ہے کہی پہ شمس اور قمر
یہ رشک آفتاب ہے یہ رشک ماہتاب ہے
#قرآن وہ کتاب ہے جو درس انقلاب ہے
یہ وہ کتاب ہے کہ جیسے بادبان نوح( علیہ لسلام) ہو
کوئ مریض قلب ہو کوئ مریض روح ہو
علاجِ شافعی ہر مرض کا اس میں دستیاب ہے
#قرآن وہ کتاب ہے جو درس انقلاب ہے
نہیں ہے یہ کتاب اسر قسم اٹهانے کیلئے
نہیں ہے یہ کتاب طاق میں سجانے کیلئے
ناقدری یہ کلامِ پاک اک سیاہ باب ہے
#قرآن وہ کتاب ہے جو درس انقلاب ہے
#قرآن کا نظام ہی جہاں میں کامیاب ہے