Labbaik YA ALI A/S

Labbaik YA ALI  A/S Assalamo Alaikum! This page is related to Imam Ali (A/S), we share hadith, tafseer, article, and poetries related to Imam Ali
(A.S)

29/07/2023

ھمارے کروڑوں درود وسلام ھو مولاحسینؑ پر
جو کربلا میں شہید ھونے والے اپنے احباب اور اصحاب کو تسبیح کے دانوں کی طرح چنتا رھا 😭
سلام اس شہید پر جو ایک دن میں ضعیف ھو گیا تھا 😭

29/07/2023

Sab Ujad Jayega Zahra Ka Maka'n Aasr Ke Baad ...

Hoga Shabeer Ke Kheme Mee Dhua Aasr Ke Baad ...

Subhe Aashor Too Dey Di Ali Akber ( as ) Nee Ajan ....

Kon Dega Bhala Magrib Ki Aazan Aasr Kee Baad ..

😭😭😭😭😭😭😭😭

29/07/2023

‏گلے یوں عونؑ و محمدؑ ملے تھے مقتل میں
کہ معجزوں کے گلے جیسے معجزات ملے

ہزار صدیاں بھی کچھ فاصلہ بنا نہ سکیں
کہ نام عونؑ و محمدؑ کے ساتھ ساتھ ملے

💔😭💔‎ #پسرانِ_زینبؑ_عونؑ_و_محمدؑ

29/07/2023

"دیکھا نہ ہوگا اس طرح حُسن و جمال #ریت پر“
”گُلشنِ #فاطمہ س کے تھے سارے #گلاب ریت پر“

”جتنے سوال عشق نے #آلِ رسول ﷺ سے کیے“
” ایک سے بڑھ کے اک دیا سب نے #جواب ریت پر“

” میں کیا لُٹاٸیے ۔ ۔ عشق میں کیا بچاٸیے “
”آلَ ع #نبیﷺ نے لکھ دیا۔۔۔۔۔ سارا نصاب ریت پر “

” ِ ع نبی ﷺ کا کام تھا آلِ نبی ﷺ ہی کرگٸے “
” کوٸی نہ لکھ سکا ادیب ۔۔۔۔۔۔ ایسی #کِتاب ریت پر“

ُسین ع

18/07/2023

‏وہ چاند بھلا کیسے مبارک ہو...😥😥
جس ماہ میں اُجڑا مُحمدؐ کا گھرانہ🏴🚩

محرم الحرام کا آغاز ہونے ہی والا ہے......شیعان علی علیہ السلام ہوں یا پھر سنی ہوں..... سب پر ہی اس کا احترام فرض ہے.....اہل بیت علیہ السلام سے محبت کا تقاضہ ہے کہ..........اس ماہ کا نہ صرف احترام کیا جائے بلکہ کربلا کہ حقیقی واقعات اور ان کے پس منظر کا سوچ تھی اسکو جانا جائیں بلکہ عمل بھی کیا جائے....کیونکہ حسین علیہ السلام نہ تو شیعہ کے ہیں نہ ہی سنی کے یہ تو پوری امت کے ہیں....

24/02/2023

🌹آپ تمام کی خدمت میں ولادت باسعادت حضرت باب الحوائج, سقاء سکینہ, محافظِ اہل حرم, علمبردار لشکر امام حسین (ع), فرزند فاتح خیبر و خندق, قمر بنی ہاشم, ابن ساقی کوثر, ابن حامل اللواء الحمد, فداکار امام حسین (ع), عبد الصالح, حضرت اباالفضل عباس علیہ السلام کی مبارک باد پیش کرتا ہوں🌹

🌹مختصر سوانح حیات حضرت باب الحوائج اباالفضل عباس علیہ السلام🌹
🌹نام حضرت عباس علیہ السلام
🌹وجہ شہرت امام زادہ شہید کربلا واقعہ کربلا میں علمدار امام حسین (ع)
🌹کنیت ابو الفضل ابو القاسم
🌹القاب قمر بنی ہاشم باب الحوائج علمدار سقاء طیار شہید عبد صالح
🌹والد گرامی حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام
🌹والدہ گرامی حضرت ام البنین سلام اللہ علیہا
🌹تاریخ ولادت 4 شعبان سنہ26 ہجری
🌹جائے ولادت مدینہ منورہ
🌹تاریخ شہادت 10 محرم الحرام سنہ61 ہجری
🌹مدت حیات 34 سال
🌹سکوت مدینہ و کوفہ
🌹اولاد فضل و عبیدالله
🌹شریک حیات لبابہ دختر عبیدالله بن عباس
🌹جائے دفن کربلائے معلیٰ (عراق)
🌹حضرت عباس علمدار علیہ السلام امام علی علیہ السلام کے بیٹے تھے۔ آپ کی والدہ کا نام ام البنین علیہ السلام تھا جن کا تعلق عرب کے ایک بہادر قبیلے سے تھا۔ حضرت عباس علیہ السلام اپنی بہادری اور شیر دلی کی وجہ سے بہت مشہور ہوئے۔ اپنے بھائی امام حسین علیہ السلام کے ساتھ ان کی وفاداری واقعہ کربلا کے بعد ایک ضرب
المثل بن گئی۔ وہ شہنشاہِ وفا کے طور پر مشہور ہیں۔
حضرت عباس علیہ السلام چار شعبان المعظم 26ھ کو پیدا ہوئے۔ انھوں نے اس وقت تک آنکھ نہیں کھولی جب تک ان کے بھائی امام حسین علیہ السلام نے انھیں اپنے ہاتھوں میں نہیں لیا۔ بچپن ہی سے انھیں امام حسین علیہ السلام کے ساتھ بہت محبت تھی۔ حضرت علی علیہ السلام نے اس عظیم الشان بچے کا نام عباسؑ رکھا۔ جنگ صفین حضرت علی علیہ السلام اور شام کے گورنر معاویہ بن ابی سفیان کے درمیان مئی۔جولائی 657 ء میں ہوئی۔ اس جنگ میں حضرت عباس علیہ السلام نے حضرت علی علیہ السلام کا لباس پہنا اور بالکل اپنے والد علی علیہ السلام کے طرح زبردست جنگ کی حتیٰ کہ لوگوں نے ان کو علیؑ ہی سمجھا۔ جب علی علیہ السلام بھی میدان میں داخل ہوئے تو لوگ ششدر رہ گئے ۔ اس موقع پر علی علیہ السلام نے اپنے بیٹے عباس کا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ یہ عباسؑ ھیں اور یہ بنو ھاشم کے چاند ھیں۔ اسی وجہ سے حضرت عباس علیہ السلام کو قمرِ بنی ھاشم ؑ کہا جاتا ھے۔
واقعہ کربلا کے وقت حضرت عباس علیہ السلام کی عمر تقریباً 33 سال کی تھی۔ امام حسین علیہ السلام نے آپ کو لشکر حق کا علمبردار قراردیا۔ امام حسین علیہ السلام کے ساتھیوں کی تعداد 72 یازیادہ سے زیادہ سو افراد پر مشتمل تھی اور لشکر یزیدی کی تعداد تیس ہزارسے زیادہ تھی مگر حضرت عباس علیہ السلام کی ہیبت و دہشت لشکر ابن زياد پر چھائی ہوئی تھی ۔ کربلامیں کئی ایسے مواقع آئے جب عباس علیہ السلام جنگ کا رخ بدل سکتے تھے لیکن امام وقت نے انھیں لڑنے کی اجازت نہیں دی کیونکہ اس جنگ کا مقصد دنیاوی لحاظ سے جیتنا نہیں تھا۔ امام جعفر صادق علیہ السلام حضرت ابوالفضل العباس ع کی عظمت و جلالت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کرتے تھے : ”چچا عباس ع کامل بصیرت کے حامل تھے وہ بڑے ہی مدبر و دور اندیش تھے انہوں نے حق کی راہ میں بھائی کا ساتھ دیا اور جہاد میں مشغول رہے یہاں تک کہ درجۂ شہادت پرفائز ہوگئے آپ نےبڑ اہی کامیاب امتحان دیا اور بہترین عنوان سے اپناحق ادا کر گئے“ ۔
10 محرم کو امام حسین علیہ السلام نےان کو پیاسے بچوں خصوصاً اپنی چار سالہ بیٹی سکینہ بنت الحسین کے لئے پانی لانے کا حکم دیا مگر ان کو صرف نیزہ اور علم ساتھ رکھنے کا حکم دیا۔ اس کوشش میں انھوں نے اپنے دونوں ھاتھ کٹوا دیئے اور شہادت پائی۔ اس دوران ان کو پانی پینے کا بھی موقع ملا مگر تین دن کے بھوکے پیاسے شیر نے گوارا نہیں کیا کہ وہ تو پانی پی لیں اور خاندا نِ رسالت پیاسا رہے۔ شہادت کے بعد جیسے باقی شہداء کے ساتھ سلوک ھوا ویسے ہی حضرت ابوالفضل العباسؑ کے ساتھ ہوا۔ ان کا سر کاٹ کر نیزہ پر لگایا گیا اور جسمِ مبارک کو گھوڑوں کے سموں سے پامال کیا گیا۔ ان کا روضہ اقدس عراق کے شہر کربلا میں ہے جہاں پہلے ان کا جسم دفن کیا گیا اور بعد میں شام سے واپس لا کر ان کا سر دفنایا گیا۔ دریائے فرات جو ان کے روضے سے کچھ فاصلے پر تھا اب ان کی قبر مبارک کے اردگرد چکر لگاتا ہے۔

فقط والسلام
التماس دعا
🌹از طرف سید فیصل حسین فیداي 🌹

24/02/2023

(3شعبان المعظم ⁦آمد مولا حسینؑ❤️🌻)
نواسۓ رسول ﷺ سردارِ جنت سلطانِ کربلا، پِسَرِ ثاقیِٕ کوثر و خیبر شِکَن ع ، شہزدئِ کونین س کے دل کی ٹھنڈک، قمرِ بنی ہاشم ع کے آقا و مولا ع ننھی شہزادی سکینہ س کے بابا ع شہزادی زینب س کا مان کربلا کے سردار ہمارے آقا و مولا امام حسین ع ابنِ مولا علی ع کا ظہورِ پُرنور تمام مومنین کو مبارک ❤️
علیؑ کے نور العین ، زہراؑ کے دل کے چین کی
خوشیاں مناؤ مومنوں ولادت ہے مولا حسینؑ کی
❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️

سب مُحِبین کو بہت بہت مبارک ہو جشن کریم کربلا 💕💞🥰😘💓❤️😍

آج مدینے والے سید اپنے گھروں کا سامان باندھ رھے ہیںمحمل تیار ہو رہے ہیں, غازی مولا ع فہرست بنا رھے ہیںمدینہ ویران ہونے ک...
20/02/2023

آج مدینے والے سید اپنے گھروں کا سامان باندھ رھے ہیں
محمل تیار ہو رہے ہیں, غازی مولا ع فہرست بنا رھے ہیں
مدینہ ویران ہونے کو ھے ___😭😭😭😭😭😭

تمام مسلمانوں کو ۱۳ رَجَبُ المُرَجَّب اَمِیرُ المُومِنِین امام المسلمین مَولائے کائنات ، تاجدار  شجاعت مَولٰی مُشکل کُشا...
04/02/2023

تمام مسلمانوں کو ۱۳ رَجَبُ المُرَجَّب اَمِیرُ المُومِنِین امام المسلمین مَولائے کائنات ، تاجدار شجاعت مَولٰی مُشکل کُشا، شیرِ خُدا، اِمامُ الَاولِیاء، بابُ العِلم، خَیبر شِکَن، دامادِ رسوُلﷺ، شوہرِ بَتُول، خَلِیفَةُ المُسلِمِین، شہنشاہِ وِلایت، ابُوتُراب، اِمامِ المَشارِقِ وَالمَغارِب سَیِّدُنا علِی بِن ابِی طالِب کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجہَهُ الکَرِیم کی مُقدس و مُتَبَرِّک ولادتِ با سعادت بُہت بُہت مُبارک ہو۔۔۔

30/11/2022

اسلام علیک یا نواسیٔ رسولؐ
اسلام علیک یا بنتِ علیؐ
اسلام علیک یا جگر گوشۂ بتولؑ
اسلام علیک یا لاڈلی بہن حسنؑ
اسلام علیک یا سکونِ حسینؑ
اسلام علیک یا مرشد زادیٔ عباسؑ
اسلام علیک یا بہن کلثومؑ و رقیہؑ
اسلام علیک یا جانِ علی اکبرؑ
اسلام علیک یا ماںؑ عونؑ و محمدؑ
اسلام علیک یا زوجہؑ عبداللّٰہؑ ابنِ جعفر طیارؑ
اسلام علیک یا جانِ اہلبیتؑ
اسلام علیک یا شریکتہ الحسینؑ
اسلام علیک یا عقیلہ بنو ہاشم
اسلام علیک یا بنتِ علیؑ و فاطمہؑ

”ظہورِ بی بی زینب الکبریٰؑ بنتِ علی ابنِ ابی طالب علیہ السّلام"

تمام مؤمنات کو بہت بہت مبارک ہو۔۔۔

28/09/2022

Address

Patna

Telephone

+918083452604

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Labbaik YA ALI A/S posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share