Sarkar E Patna Mission

Sarkar E Patna Mission Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Sarkar E Patna Mission, Religious organisation, NuruddinGanj, Patna.

Huzur Sarkar E Patna Hazrat Syedna Wa Shaykhna Wa Murshidna AlHajj Syed Shah Fida Hussain Baqi AlFaiyazi AlMunemi

Intekhab E Huzur Sarkar E Patna Hazrat Syedna Wa Shaykhna Wa Murshidna Syed Shah Munawwar Hussain Fidai AlBaqi AlFaiyazi AlMunemi

سید شاہ فدا حسین باقی الفیاضییار خود جلوہ نما تھا مجھے معلوم نہ تھاغنچہ و گل میں بسا تھا مجھے معلوم نہ تھاخود ہی گلشن بن...
11/02/2026

سید شاہ فدا حسین باقی الفیاضی

یار خود جلوہ نما تھا مجھے معلوم نہ تھا
غنچہ و گل میں بسا تھا مجھے معلوم نہ تھا

خود ہی گلشن بنا اور خود ہی بنا غنچہ و گل
خود ہی بلبل وہ بنا تھا مجھے معلوم نہ تھا

شکل احمد ہے حقیقت میں احد کی صورت
پردہ میم پڑا تھا مجھے معلوم نہ تھا

کہہ کے فی انفسکم اس نے بتایا مجھ کو
خانۂ دل میں چھپا تھا مجھے معلوم نہ تھا

فیض سے باقیؔ و فیاضؔ کے سمجھا ہے فداؔ
ورنہ یہ بھید چھپا تھا مجھے معلوم نہ تھا

25/01/2026

Qibla Janam

01/01/2026

ہم کو مٹانے والے خود مٹ گئے جناب
رہیے ذرا سنبھل کر آلِ نبیؐ ہیں ہم
سید محمد خرم حسین منوری الباقری الحسینی

08/12/2025

Qibla Huzoor Syedi Wa Sanadi Syedna Syed Shah Munawwar Hussain Fidai AlBaqi AlFaiyazi AlJafari AlHussaini Rahmatullah Alaih

١٠ واں عرس حضور محبوب الاولیاء نانا حضور و پیرو مرشد سیدی الشاہ منور حسین فدائی الباقی الجعفری الحسینی رحمۃُ اللہ علیہسن...
08/12/2025

١٠ واں عرس حضور محبوب الاولیاء نانا حضور و پیرو مرشد سیدی الشاہ منور حسین فدائی الباقی الجعفری الحسینی رحمۃُ اللہ علیہ

سنے کون قصہ درد دل میرا غم گسار چلا گیا
جسے آشناؤں کا پاس تھا وہ وفا شعار چلا گیا

وہی بزم ہے وہی دھوم ہے وہی عاشقوں کا ہجوم ہے
ہے کمی تو بس میرے چاند کی جو تہہ مزار چلا گیا

میری روح کے قریب رہنے والی وہ عظیم مبارک ہستی، جس نے اپنی بے پایاں محبت، شفقتِ بے مثل اور کرمِ خاص سے مجھے اپنی صحبتِ اعظمیٰ میں پروان چڑھنے کا شرف عطا فرمایا آج اُن کے وصال کو پورے دس برس بیت چکے ہیں۔ مگر دل گواہی دیتا ہے کہ اُن کے جدائی کے یہ سال دراصل غم کے وہ پُرنم اور جاں سوز باب ہیں جن کی تپش اور کسک عمرِ بھر کم نہیں ہو سکتی۔ یقیناً اُن کے جانے کا دکھ وہ دکھ ہے جو انسان کے وجود میں ایک دائمی خلش کی صورت ثبت ہو جاتا ہے، ایک ایسا غم جو وقت کے گزرنے سے مدہم نہیں پڑتا بلکہ یادوں کے چراغوں کے ساتھ اور بھی روشن ہوتا جاتا ہے۔ میرے پیر و مرشد، میرے نانا حضور، میری روحانی زندگی کا سرمایہ و اثاثہ، سیدی، جدّی، سندی و مرشدی حضرتِ اقدس سید شاہ منور حسین فدائی الباقی الجعفری الحسینیؒ صرف ایک فردِ واحد نہیں تھے بلکہ دریاؤں کی طرح وسیع سینہ رکھنے والی وہ کامل و کاملات میں سے ایک ہستی تھے جن کی نظر سے قلوب زندہ ہوتے تھے، جن کے کلمات سے سینے منور ہوتے تھے اور جن کی بارگاہ میں بیٹھنا خود ایک روحانی تربیت، ایک تزکیۂ نفس اور ایک مجاہدۂ باطن کا درجہ رکھتا تھا۔ ان کی مجلس میں ادب کی خوشبو، علم کا نور، معرفت کی حلاوت اور ولایت کی ہیبت یکجا دکھائی دیتی تھی۔ وہ اپنے وجود کے سکوت میں بھی ذکرِ الٰہی کی صدا رکھتے تھے، اور ان کی خاموشی بھی دعوتِ فکر دیتی تھی۔ اللہ رب العزت نے انہیں وہ مقام عطا فرمایا تھا جہاں صرف نسب نہیں، عمل بھی بولتا ہے؛ جہاں صرف گفتار نہیں، کردار بھی دلیل بنتا ہے؛ اور جہاں صرف ظاہری وابستگی نہیں، روحانی نسبت بھی اپنا اثبات کرتی ہے۔ آج جب دس برس کا عرصہ گزر چکا ہے، تو یوں محسوس ہوتا ہے کہ اُن کے جانے سے جو خلا پیدا ہوا تھا وہ خلا وقت نے پُر نہیں کیا بلکہ اور وسیع ہوتا گیا کیونکہ ایسی باصفا، باکمال اور صاحبِ نسبت ہستیاں صدیوں میں کبھی پیدا ہوتی ہیں۔ ان کی یاد میرے لیے آج بھی ایک سایۂ رحمت، ایک پناہ، ایک روشنی اور ایک ایسی روحانی قوت ہے جو دل کو استقامت، زبان کو صداقت اور قدموں کو ثبات عطا کرتی ہے۔ ان کا فیض، ان کی عنایت، ان کی دعا اور ان کا تربیتی لمس آج بھی میرے لیے مشعلِ راہ ہے۔

اللہ کریم ان کے مزارِ اقدس پر انوار کی بارشیں نازل فرمائے، اور ہمیں ہمیشہ اُن کے نقشِ قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭
نبیرہ حضور منور ملت
سید محمد خرم حسین منوری الباقری الحسینی

28/10/2025

نَانَا سے عقیدت، نَوَاسوں سے جلن
حَشْر میں کام نہ آئے گی عِبادَت اُن کی

Nana se Aqeedat, Nawaso se jalan

Hashr mein kaam na Aaegi ibadat unki

بسم اللہ الرحمٰن الرحیمموتِ عالم، موتِ عالمنہایت رنج و غم، افسوس و اندوہ اور دل سوز الم کے ساتھ یہ المناک اطلاع اعلامِ ا...
22/10/2025

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
موتِ عالم، موتِ عالم

نہایت رنج و غم، افسوس و اندوہ اور دل سوز الم کے ساتھ یہ المناک اطلاع اعلامِ اہلِ سنت اور اربابِ طریقت و معرفت کی خدمتِ بابرکت میں پیش کی جاتی ہے کہ برادرِ نسبتی و خلیفہ حضور منوّرِ ملت، حضرتِ علامہ سید شاہ منوّر حسین فدائی الباقی الفیاضی قدس سرہ، اور فرزندِ ارشدِ عارفِ باللہ، قدوۃُ الاولیاء حضرتِ علامہ سید شاہ غلام قادر اصدقی قدس سرہ (سابق سجادہ نشین خانقاہِ صوفیہ اصدقیہ)، حضرتِ علامہ سید شاہ شکیل اصدقی علیہ الرحمۃ والرضوان، سجادہ نشین خانقاہِ صوفیہ اصدقیہ، بمطابق ۲۱ اکتوبر ۲۰۲۵ء، بروز منگل، ہزاری باغ میں داعیِ اجل کو لبیک کہتے ہوئے اس دارِ فانی سے رخصت ہو کر دارِ بقا میں جا بسے۔ اِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ اُن کی رحلتِ پُرملال نہ صرف خانوادۂ صوفیہ اصدقیہ بلکہ برصغیر کے علمی و روحانی افق پر ایک عظیم خسارہ ہے۔ آپؒ نے عمرِ عزیز علم و عرفان کی اشاعت، اصلاحِ باطن، تربیتِ سالکین، اور خدمتِ دینِ مصطفوی ﷺ میں بسر کی۔ آپؒ کا قلب معرفتِ الٰہی سے منور، زبان حق و حکمت کی ترجمان، اور وجود سراپا خیر و برکت تھا۔ اُن کی مجالسِ ذکر و عرفان کا فیض تا قیامت اہلِ محبت کے دلوں میں روشنی بکھیرتا رہے گا۔ اللہ ربّ العزت اُن کی مغفرت فرمائے، قبر کو نور سے معمور کرے، انوارِ برزخ میں راحت و طمأنینہ عطا فرمائے، اور جنتُ الفردوس میں اعلیٰ و ارفع مقام سے نوازے۔ آمین بجاہِ سیدِ المرسلین ﷺ

10/10/2025

نواسۂ حضور منوّرِ ملت پر لگائے گئے جھوٹے الزامات کی حقیقت اب سب کے سامنے!

سید محمد خرم حسین منوری نے نہایت وقار اور وضاحت کے ساتھ فرمایا کہ انہوں نے کبھی مسندِ فیّاضیہ کے حصول کی نہ خواہش کی، نہ ہی اس کے لیے کوئی کوشش کی۔ بلکہ وہ تو ہمیشہ سے اس مسند کے وفادار، مخلص اور محبّ صادق رہے ہیں، ہیں، اور ان شاءاللہ ہمیشہ رہیں گے۔ ان کا تعلق منوّرِ ملت سید منوّر حسین فدائ سے کوئی دنیاوی یا وقتی وابستگی نہیں،
بلکہ ایک خونی و روحانی نسبت ہے
ایسی نسبت جسے نہ زمانہ مٹا سکتا ہے، نہ دشمنی کمزور کر سکتی ہے۔

The Truth Behind the False Allegations Against the Grandson of Hazrat Munawwar-e-Millat is Now Revealed! Syed Khurram Hussain Munawwari has clearly and gracefully stated that he never desired nor attempted to attain the Seat of Faiyazia (Masnad-e-Faiyazia).
Rather, he has always remained a loyal, sincere, and devoted follower of that sacred legacy and, God willing, shall forever remain so. His bond with Munawwar-e-Millat, Sayyed Munawwar Hussain Fidai,
is neither worldly nor circumstantial it is a bloodline and spiritual connection, a sacred lineage that no malice, envy, or time can ever erase.




















08/10/2025

نواسۂ حضور منورِ ملت پر لگائے گئے جھوٹے مقدمے کی حقیقت اب سب کے سامنے!
دیکھیے وہ دلائل اور ثبوت جو سچائی کو بے نقاب کرتے ہیں۔
یہ صرف ایک شخص کا نہیں، عقیدت و عزتِ اولادِ رسول ﷺ کا معاملہ ہے۔
حق ہمیشہ غالب آتا ہے! ✊🕊️

Watch the full truth behind the false case against the grandson of Huzoor Munawwar-e-Millat.
👉 Proofs, Facts & Reality — all revealed!



Sarkar E Patna Mission

17/07/2024

NABEERAH HUZUR SARKAR E PATNA HAZRAT SYED SHAH TALIB HUSSAIN MUNAWWARI KI DILKASH AWAAZ ME MANQABAT E IMAM HUSSAIN ALAIHISSALAM ❤️❤️



Address

NuruddinGanj
Patna
800008

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sarkar E Patna Mission posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share