18/08/2026
The Leader of the Youth of Paradise, Sayyiduna Imam Abu Muhammad Hasan Mujtaba (Radi Allahu Anhu) was born on 15th Ramadan al-Mubarak 3 Hijri. His blessed name is Hasan, Kunyah (i.e. patronymic appellation) is Abu Muhammad and his titles are Taqee, Sayyid, Sibt-e-Rasoolullah and Sibt-e-Akbar. He became the 5th Caliph of Muslims after His Blessed Father Sayyiduna Mawli Ali (Radi Allahu Anhu). 40,000 people took pledge on his hands with their lives but to avoid the bloodshed of Muslims, He (Radi Allahu Anhu) left the Caliphate for Sayyiduna Ameer Mu’awiyyah (Radi Allahu Anhu) on 15th Jumada al-Awwal 41 Hijri after 6 months of Caliphate. The Blessed Imam (Radi Allahu Anhu) passed away on 28th or 29th of Safar al-Muzaffar -OR- 4th or 5th Rabi’ al-Awwal 50 Hijri in Madinah Munawwarah at the age of 47. His funeral Salah was led by Sayyiduna Sa’eed bin Al-Aas (Radi Allahu Anhu) and was buried near the tomb of her respected mother Sayyidah Fatimah Zahra (Radi Allahu Anha) in Jannat-ul-Baqi’.
امام ہمام، امام عرش مقام، سید شباب اہل جنت، حضرت سیدنا امام ابو محمد حسن مجتبی رضی الله تعالی عنہ کی ولادت باسعادت ۱۵ رمضان المبارک ۳ ہجری میں ہوئی۔ آپ رضی الله تعالی عنہ کا مبارک نام حسن، کنیت ابو محمد اور القاب تقی، سید، سبط رسول الله اور سبط اکبر ہے۔ آپ کو ریحانۃ الرسول (یعنی رسول خدا کے پھول) بھی کہتے ہیں۔ اپنے والد ماجد، خلیفہ چہارم سیدنا علی المرتضٰی مولی مشکل کُشا رضی الله تعالی عنہ کی شہادت کے بعد آپ خلیفہ ہوئے اور تقریباً چھ ماہ خلافت کی۔ چالیس ہزار سے زیادہ لوگوں نے موت پر آپ سے بیعت کی لیکن آپ نے مسلمانوں میں خونریزی دفع کرنے کے لیے ۱۵ جمادی اولیٰ ٤۱ھ کو حضرت سیدنا امیر معاویہ رضی الله تعالی عنہ کے حق میں خلافت سے دست برداری فرما لی۔ آپ نے ۲۸ یا ۲۹ صفر المظفر یا پھر ٤ یا ۵ ربیع الاول ۵۰ھ کو مدینہ المنورہ زادھا الله شرفا و تعظیما میں اس دار ناپائیدار سے رحلت فرمائی۔ بوقت شہادت حضرت سیدنا امام حسن مجتبی رضی الله تعالی عنہ کی عمر شریف ٤۷ سال تھی۔ نماز جنازہ حضرت سیدنا سعید بن العاص رضی الله تعالی عنہ نے پڑھائی اور آپ رضی الله تعالی عنہ کو جنت البقیع میں اپنی والدۂ ماجدہ سیدہ طیبہ طاہرہ حضرت فاطمہ زہراء رضی الله تعالی عنہا کے پہلو میں دفنایا گیا۔