30/05/2026
بسم الله الرحمن الرحيم
*دعوتِ شرکت برائے اجلاسِ شورٰی*
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
محترم احباب و علماء کرام!
امید ہے کہ آپ بعافیت ہوں گے۔
جیسا کہ آپ بخوبی جانتے ہیں کہ *مرکز اہل حدیث نوح* کا دینی، تعلیمی اور دعوتی کام بحمد اللہ بہتر انداز میں جاری ہے، اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے متعدد شعبوں میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے؛ مثلاً *نمازیوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ، علاقے کے جید علماء و بہترین خطباء کے ذریعے خطباتِ جمعہ کا باقاعدہ انعقاد، مہمانانِ کرام کے لیے قیام و طعام کا مناسب انتظام، اور مکتب میں دینی تعلیم کے ساتھ عصری تعلیم کے ٹیوشن کا اہتمام وغیرہ۔*
اب مرکز کو مزید منظم اور مؤثر بنانے کے ساتھ ساتھ حفظِ قرآن کے ادارے کے قیام کے سلسلے میں بھی جلد عملی اقدامات کی کوشش جاری ہے۔ اس اہم منصوبے کے لائحۂ عمل کی تیاری میں ہمیں آپ کی قیمتی آراء، مفید مشوروں اور مخلصانہ رہنمائی کی ضرورت ہے۔
*لہٰذا 31 مئی 2026 بروز اتوار* *بوقت صبح 9:00* بجے آپ کو نہایت اخلاص و احترام کے ساتھ شورٰی میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے، تاکہ آپ کی علمی و فکری رہنمائی ہمارے لیے معاون اور ان شاء اللہ آپ کے لیے صدقۂ جاریہ ثابت ہو۔
*امیدِ واثق ہے کہ آپ ہماری اس دعوت کو قبول فرماتے ہوئے اپنی بابرکت شرکت سے نوازیں گے۔*
نوٹ: خصوصا علماء کرام و ائمہ حضرات جو اپنی گراں قدر خدمات میوات اور بیرون میوات انجام دے رہے ہیں ان سے درخواست ہے کہ وہ اپنے قیمتی وقت کی قربانی دے کر شکریہ کا موقع دیں ۔ اس وقت کا تعین ان علماء کی رعایت کرتے ہوئے کیا گیا ہے جو بیرون میوات امام ہیں تاکہ انہیں بھی اس موقع پر شرکت کرنے کا موقع مل سکے۔
والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
محمد صدیق بن حبیب اللہ سنابلی