Jamaat-e-Islami Hind, Dist Nizamabad

Jamaat-e-Islami Hind, Dist Nizamabad Founded on 26 April 1948

Mission
The Jamaat-e-Islami Hind (JIH) regards Islam as the authentic way of life revealed by the Creator of the universe; for al

بسم اللہ الرحمن الرحیمجماعت اسلامی ہند نظام آباد کا صحافتی اعلامیہنظام آباد:(پریس نوٹ)جماعت اسلامی ہند نظام آباد کے جاری...
16/11/2023

بسم اللہ الرحمن الرحیم

جماعت اسلامی ہند نظام آباد کا صحافتی اعلامیہ

نظام آباد:(پریس نوٹ)جماعت اسلامی ہند نظام آباد کے جاری کردہ صحافتی اعلامیہ کے بموجب اسمبلی انتخابات2023ء؁ کے سلسلہ میں امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ ڈاکٹر خالد مبشرالظفر کی زیر نگرانی چند دن قبل ارکان جماعت کی ایک اہم ترین نشست منعقد ہوئی جس میں مشاورت کے بعد یہ طئے پایا کہ امت مسلمہ کی سیاسی رہنمائی کی غرض سے ارکان جماعت پر مشتمل ایک سیاسی کمیٹی تشکیل دی گئی جس کے ذمہ یہ کام طئے ہوا کہ شہر نظام آباد سے فسطائی طاقتوں کو کامیاب ہونے سے باز رکھنے کے علاوہ رائے دہی کے فیصد میں اضافہ کیاجائے اور شہر نظام آباد کے مسلمانوں کو درپیش مسائل سے متعلق مقامی منشور تیار کرکے اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے والے مختلف امیدواروں سے تبادلہ خیال کیاجائے۔چنانچہ اس سلسلہ میں 15/نومبر2023ء؁ بروز چہارشنبہ بمقام ابواللیث ہال،مرکز جماعت اسلامی ہند متصل مسجد رضا بیگ احمدی بازار نظام آباد پر دوپہر میں کانگریس پارٹی کے امیدوار جناب محمدشبیر علی اور شام کے اوقات میں بی آر ایس پارٹی کے امیدوار جناب بیگالہ گنیش گپتا ان کے رفقاء کے ہمراہ اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں مذکورہ بالا اہم ترین نکات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور یہ واضح کیاگیا کہ یہ اجلاس کسی بھی امیدوار کی حمایت اور مخالفت پر مشتمل نہیں ہے۔ الحمدللہ دونوں امیدواروں سے خوشگوار انداز سے گفتگو ہوئی اور دونوں ہی امیدواروں نے جماعت اسلامی ہند کے منشور پر سنجیدگی سے غور و فکر کرتے ہوئے کامیابی کے بعد اسے عملی جامہ پہنانے کے عزم کااظہار کیا۔ واضح رہے کہ نظام آباد کی سیاسی کمیٹی زمینی سطح پر بغور جائزہ کرکے ایک جامع رپورٹ حلقہ کو روانہ کرے گی۔ حلقہ کے ذمہ داران کی جانب سے یہ فیصلہ کیاجائے گاکہ حلقہ اسمبلی نظام آباد اربن کے انتخابات میں کس امیدوار کی تائید وحمایت کرتے ہوئے عوام کی رائے عامہ کو ہموار کیاجاسکے۔

منجانب: جماعت اسلامی ہند، نظام آباداربن

Political committee of Jamaat-e-Islami handed over & discussed Local Manifesto with Mr Ganesh Bigala MLA BRS MLA candida...
16/11/2023

Political committee of Jamaat-e-Islami handed over & discussed Local Manifesto with Mr Ganesh Bigala MLA BRS MLA candidate on his visit to office.

Political committee of Jamaat-e-Islami handed over & discussed Local Manifesto with Mr Mohammad Ali Shabbir INC MLA cand...
15/11/2023

Political committee of Jamaat-e-Islami handed over & discussed Local Manifesto with Mr Mohammad Ali Shabbir INC MLA candidate on his visit to office.

14/07/2023
جماعت اسلامی ھند شہر نظام آباد کی جانب سے مرکزی سطح پر 25ویں طاق رات کا پروگرام مسجد اقصی مالاپلی نظام آباد  میں  منعقد ...
17/04/2023

جماعت اسلامی ھند شہر نظام آباد کی جانب سے مرکزی سطح پر 25ویں طاق رات کا پروگرام مسجد اقصی مالاپلی نظام آباد میں منعقد ہوا ہےالحمد اللہ۔۔ڈاکٹر اسلام الدین مجاہد صاحب اسلامی اسکالر خطا ب کرتے ہوئے۔۔۔شرکاء کی کثیر تعداد میں شریک تھیں۔۔۔۔

اسلام علیکم رحمتہ اللہ برکاتہپروگرام کا آغاز انشاء اللہ 10.30 بجے شب شروع ہوگا  آپ تمام حضرات سے پابندی وقت کے ساتھ شرکت...
16/04/2023

اسلام علیکم رحمتہ اللہ برکاتہ
پروگرام کا آغاز انشاء اللہ 10.30 بجے شب شروع ہوگا آپ تمام حضرات سے پابندی وقت کے ساتھ شرکت کی گزارش کی جاتی ہے۔
ناظم ضلع جماعت اسلامی ھند نظام آباد اربن

09/04/2023

*17 رمضان (9 اپریل) کو مسجد رضا بیگ پر جنگ بدر کا پروجیکٹر کے زریعہ پروگرام*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖

⚡حق و باطل کی کشمکش پر مبنی سب سے پہلا معرکہ *جنگ بدر* پر ایک معلوماتی لکچر ، *مسجد رضابیگ, احمدی بازار* پر منعقد ہوگا انشاء اللہ

⚡ اس لکچر کو *محترم مولانا جاوید احمد بیگ عمری صاحب* امام و خطیب مسجد رضا بیگ بہ زریعہ پروجیکٹر دیں گے

⚡یہ لکچر، 17رمضان (9اپریل) بروز اتوار،بعد نماز تراویح، *ٹھیک 10.30بجے* منعقد ہوگا۔

⚡آپ تمام احباب سے اس معلوماتی پروگرام میں معہ دوست احباب شرکت کی خواہش کی جاتی ہے۔

*نوٹ*: شرکت کی خواہشمند خواتین کے لئے علحیدہ نظم کیا جارہا ہے

*منجانب: شعبہ اسلامی معاشرہ، جماعت اسلامی، احمدی بازار*

اسلام علیکم رحمتہ اللہ برکاتہ۔آپ تمام حضرات سے اس خصوصی پروگرام میں شرکت کی گزارش کی جاےی ہے۔جزاک اللہ
02/04/2023

اسلام علیکم رحمتہ اللہ برکاتہ۔
آپ تمام حضرات سے اس خصوصی پروگرام میں شرکت کی گزارش کی جاےی ہے۔جزاک اللہ

Address

Ahmedi Bazaar
Nizamabad
503001

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamaat-e-Islami Hind, Dist Nizamabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share