17/01/2026
امام حرم ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس حفظہ اللہ ورعاہ کی ہندوستان آمد کی تجویز منظور
26رجب 1447ھ 16جنوری 2026ء
بروز جمعرات حضرت امیر الہند مولانا سید ارشد مدنی زید مجدہ کی جانب سے جمعیت علماء متحدہ پنجاب کے ذمہ داران کی ایک خصوصی میٹنگ دفتر جمعیت علماء ہند آئی ٹی او دہلی میں طلب کی گئی ۔ جس میں علاقہ میوات سے تعلق رکھنے والے اضلاع ضلع نوح، فریدآباد، پلول وغیرہ سے جمعیت علماء کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔
*اس موقع پر حضرت امیر الہند حفظہ اللہ ورعاہ وعافاہ نے نہایت ہی مسرت افزا اور دل نواز خبر سنائی ، جس سے حاضرینِ مجلس کے چہروں پر خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ حضرت نے فرمایا کہ حرم کعبہ کے جلیل القدر امام ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس حفظہ اللہ ورعاہ عنقریب ہندوستان کے دورے پر تشریف لا رہے ہیں اور اس سلسلے میں ملک کے تین مقامات پر پروگرام منعقد کیے جائیں گے ۔ ایک دیوبند میں، دوسرا بنگلور میں۔* اور تیسرا علاقہ میوات میں ۔ ان شاء اللہ