22/03/2026
Eid Mubarak – Khushiyon, Rehmat aur Barkaton Bhara Din
🌙 عید مبارک 🌙
آج کے اس پرمسرت اور بابرکت دن عیدالفطر کے موقع پر ہم نے یہ یادگار تصویر اپنے نہایت محترم، مشفق اور بزرگ ہستی شہزادۂ شیرِ ملت حضرت علامہ مولانا مولانا اعجاز احمد کشمیری صاحب قبلہ خطیب و امام ہانڈی والی مسجد ونائب صدر جمعیت علمائے اہلسنت ممبئی کے ساتھ لی ہے، جو ہمارے لیے باعثِ سعادت اور فخر ہے۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس مبارک دن کی برکتوں سے ہم سب کو مالا مال فرمائے، ہماری عبادات کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے، ہمارے گناہوں کو معاف فرمائے اور ہمیں نیکی کے راستے پر قائم رکھے۔
یا اللہ!
ہمارے اساتذہ، بزرگانِ دین اور تمام احباب کو صحت و عافیت عطا فرما، ان کے علم و عمر میں برکت دے، ان کے فیوض و برکات کو جاری رکھ، اور ہمیں بھی ان کی صحبتوں سے ہمیشہ مستفید ہونے کی توفیق عطا فرما۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کے گھروں کو خوشیوں سے بھر دے، کاروبار میں برکت عطا فرمائے، اولاد کو نیک اور صالح بنائے، مرحومین کی مغفرت فرمائے اور ہمیں بار بار مدینہ منورہ کی حاضری نصیب فرمائے۔
✨ آپ سب کو دل کی گہرائیوں سے عید مبارک ✨
تقبل اللہ منا و منکم صالح الاعمال
— آپ کا خیر خواہ خادم اہلسنت محمد گلزار قادری ممبئی