Sharia Foundation

Sharia Foundation Sharia Foundation is an Islamic Educational Foundation

16/08/2015

Siddiqui Nadwi

اللہ کا بہت بڑا احسان ہے

اللہ کا احسان ہے کہ مسلکی تعصب رکھنے والوں کے پاس صرف زبان اور قلم ہے۔

پھر بھی اتنا آتنک مچائے رہتے ہیں۔

اگر خدا نہ خواستہ ان کے ہاتھوں میں ہتھیار ہوتے تو ۔۔۔۔۔

جیسا کہ ان کا عقیدہ ہے کہ ان کے علاوہ جنت میں جانے کا کسی کو حق نہیں ہے، اسی طرح ہتھیار ملنے کے بعد یقینا ان کا یہ عمل ہوتا کہ روئے زمیں پر زندہ رہنے کا بھی حق ان کے علاوہ کسی کو نہیں ہے۔

پھر تو یہ اپنے مخالف کے خلاف نہ زبان استعمال کرتے اور نہ قلم، سیدھے ہتھیار سے فیصلہ کر دیتے،

اختلاف ختم کرنے کا آسان طریقہ یہ ہوتا کہ مخالف کو ہی ختم کر دیتے۔

"نہ رہے بانس نہ بجے بانسری"

ہم جب بھی ان مسلکی تعصب رکھنے والوں کو آپس میں لڑتے دیکھتے ہیں تو اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اللہ نے ان لوگوں کو صرف زبان اور قلم ہی دیا ہے ہتھیار نہیں دیا۔

15/08/2015

@سمیع اللہ سعدی

اصول فقہ حنفی کی نئے طرز سے تدوین کی ضرورت (اہل علم کی خدمت میں طالبعلمانہ گزارش)

اصول فقہ کی تاریخ و مناہج پر لکھی گئی کتب میں عمومی طور پر یہ بات ملتی ہے کہ حنفی فقہ کے اصول ائمہ حنفیہ یعنی امام ابوحنیفہ و صاحبین سے براہ راست منقول نہیں ہیں ،بلکہ ان سے منقول فروعات میں غور و فکر کر کے ان کے پیش نظر اصول نکالے گئے ،واقعاتی طور پر اگرچہ یہ بات درست ہے ،کیونکہ ائمہ ثلاثہ کی اصول کی کوئی کتاب موجود نہیں ہے ،لیکن اس سے یہ سلبی نتیجہ بعض حضرات نے نکالا،کہ حنفی اصول فقہ کا سارا ذخیرہ"ظنی"ہے،جیسے امام شاہ ولی اللہ رحمہ اللہ نے بھی اس کی تصریح کی ہے،جس پر الکوثری صاحب نے شدید رد بھی کیا ہے ۔۔۔۔عرصہ سے دل میں یہ خواہش دبی ہوئی تھی کہ کوئی صاحب علم حنفی اصول فقہ کو درجہ ذیل خطوط پر نئے سرے سے مدون کرے :

۱۔امام محمد و امام ابویوسف کی تصانیف میں بکھری اصولی مباحث کو فنی ترتیب سے جمع کرے ۔

۲۔متقدمین اصولیین حنفیہ جیسے امام کرخی و جصاص خصوصا اور امام سرخسی کسی حد تک ،ان کی کتب میں اصول فقہ کے جو مباحث براہ راست روایت کے انداز میں ائمہ ثلاثہ سے مروی ہیں ،انہیں جمع کرے ۔

۳۔عیسی بن ابان جو امام محمد کے برہ راست شاگر د اور ان کی کتب کے راوی ہیں ،ان کی اصولی کتب جیسے اثبات القیاس،خبر الواحد،اجتہاد الرائے ،الحجج الکبیر ،الحجج الصغیر کے مخطوطات تلاش کر کے ان سے وہ اصولی مسائل لے ،جو براہ راست انہوں نے امام محمد سے روایت کیے ہیں ،

اس طرح سے حنفی اصول فقہ کی ایسی کتاب وجود میں آسکتی ہے ،جو براہ راست ائمہ ثلاثہ سے مروی ہوگی ۔یہ کام قبلہ طفیل ہاشمی صاحب اورمحترم عمار صاحب اپنے ایم فل کے طلباء سے یا استاد محترم مولنا محمد زاہد صاحب اپنے تخصص کے فضلاء سے کروا سکتے ہیں ،آخر الذکر نہ سہی ،پہلی دو باتوں پر تو با آسانی کام ہوسکتا ہے ۔

نوٹ۔ یہ داعیہ اس لیے تازہ ہوا کہ حال ہی میں اس کی ایک جھلک سامنے آئی ہے ،دار ابن حزم سے کتاب الاصل تیرہ جلدوں میں چھپی ہے ،اس کے محقق ایک ترکی عالم محمد بوینو کالن ہیں ،جنہوں نے پچیس سے زیادہ مخطوط کو سامنے رکھ کر یہ کام کیا ہے ،محقق مذکور نے ایک الگ جلد میں بہترین ضخیم مقدمہ بھی لکھا ہے ،جس میں ایک سو چالیس کے قریب صفحات میں "دراسۃ کتاب الاصل من الناحیۃ الاصولیۃ " کے عنوان سے کتاب الاصل سے اصولی مباحث کو اکٹھا کیا ہے ۔یہ باب خاصے کی چیز ہے ۔ اگر اسی طرز پر بقیہ کتب پر کام ہوجائے ،تو کیا بات ہے ۔۔۔۔

Address

Epton House
Mumbai
400009

Telephone

09320903349

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sharia Foundation posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share