مولانا صغیر احمد نظامی

مولانا صغیر احمد نظامی islamic knowledge

آپ سبھی حضرات کو یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ آپ کے محبوب ادارہ مدرسہ عربیہ انوارالاسلام مہوا بسم اللہ خاں بلرام پور یوپی میں ...
30/03/2025

آپ سبھی حضرات کو یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ آپ کے محبوب ادارہ مدرسہ عربیہ انوارالاسلام مہوا بسم اللہ خاں بلرام پور یوپی میں شعبۂ حفظ وناظرہ اور عربی وفارسی میں 10 شوال المکرم سے داخلے شروع ہوجاںٔیں گے۔ الحمد للہ اس ادارہ میں بچوں کی سہولیات کے لئے ہر چیز فراہم کی جاتی ہے۔ ٹھنڈی میں گرم کپڑے، لحاف، گرم پانی، کپڑے اور مفت علاج وغیرہ ساتھ ہی ساتھ ہندی و انگلش کی تعلیم کا بہترین نظم رکھا گیا ہے۔ آپ حضرات سے درخواست ہے کہ اپنے بچوں کا داخلہ کرائیں تاکہ ہم ان کے مستقبل کو کارآمد بنا سکیں ۔۔
فقط والسلام

20/01/2025

آج بتاریخ 19 جنوری 2025 بمطابق 18 رجب المرجب 1446 ہجری، حضرت مولانا مصلح الدین صاحب قاسمی مدظلہ، استاذِ دارالعلوم دیوبند، ازہرِ ہند، کی مدرسہ عربیہ انوار الاسلام مہوا، بسم اللہ خان، ضلع بلرام پور تشریف آوری ہوئی۔

حضرت کی آمد کے موقع پر مدرسے کے مہتمم حضرت مولانا صغیر احمد نظامی صاحب، ڈاکٹر محمد فاروق صاحب، جنرل سیکرٹری محمد اسلم عرف ببو بھائی پپو بھائی، اساتذہ کرام اور طلبہ نے محبت و عقیدت کے ساتھ والہانہ اور پرتپاک استقبال کیا۔

حضرت نے اساتذہ اور طلبہ کو نہایت قیمتی اور مؤثر نصیحتوں سے نوازا، جو یقیناً ان کے لیے مشعلِ راہ ثابت ہوں گی۔ اس کے علاوہ، مدرسے کی قدیم عمارت کی جاری تعمیرات کے لیے خصوصی دعا بھی فرمائی، جو ان شاء اللہ جلد پایہ تکمیل تک پہنچے گی۔

اللہ تعالیٰ حضرت والا کا سایہ تادیر ہمارے سروں پر قائم و دائم رکھے اور ان کے علم و فیض سے ملتِ اسلامیہ کو مزید مستفید فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔

16/01/2025

مدرسہ انوار الاسلام مہوا بسم اللہ خاں اترولہ ضلع بلرام پور
میں مدرسہ ھذا کے مہتمم جناب حضرت مولانا صغیر احمد نظامی دامت برکاتہم العالیہ کی سرپرستی میں اور مولانا فضل الرحمن دامت برکاتہم کی صدارت میں طلبہ کا سالانہ اجلاس منعقد ہوا۔ جس طلبہ عظام نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
اللہ تعالیٰ بچوں کے والدین کو آخرت میں اجر عظیم عطاء فرماے
اور مدرسہ کو دن دوگنی رات چوگنی ترقی عطاء فرماے آمین ثم آمین یارب العالمین
ابن صغیر احمد نظامی

02/01/2025

مدرسہ انوار الاسلام مہوا بسم اللہ میں دو طلباء کی تکمیلِ حفظ قرآن، حضرت مولانا ڈاکٹر اسجد ندوی کی آمد پر شاندار تقریب کا انعقاد

مہوا بسم اللہ، 2 جنوری 2025 (یکم رجب المرجب)
مدرسہ انوار الاسلام مہوا بسم اللہ میں آج ایک شاندار تقریب کا انعقاد ہوا، جس میں دو ہونہار طلباء نے حفظ قرآن کریم مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔ اس مبارک موقع پر مدرسہ امدادیہ مراد آباد کے شیخ الحدیث و مہتمم، حضرت مولانا ڈاکٹر اسجد صاحب ندوی قاسمی، نے خصوصی شرکت فرمائی اور ایک پُرمغز خطاب کیا۔

تقریب کے آغاز میں مدرسے کے مہتمم مولانا صغیر احمد صاحب نظامی اور اساتذہ کرام نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔ مولانا ڈاکٹر اسجد ندوی نے اپنے خطاب میں حفظ قرآن کریم کی اہمیت اور اس کی حفاظت پر زور دیا۔ انہوں نے فرمایا کہ حفظ قرآن کریم ایک عظیم اعزاز ہے، لیکن اس نعمت کی حفاظت اور تلاوت کا تسلسل ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک حافظ قرآن کے لیے ضروری ہے کہ وہ قرآن کی تعلیمات کو اپنی زندگی کا حصہ بنائے اور اپنے اعمال کو قرآن کے مطابق ڈھالے۔ مولانا نے گناہوں سے بچنے اور قرآن کریم کی روشنی میں زندگی گزارنے کی تلقین کی۔

تقریب کے دوران طلباء اور حاضرین نے مہمانِ خصوصی کے خطاب کو نہایت دلچسپی سے سنا۔ آخر میں مولانا ڈاکٹر اسجد ندوی نے مدرسے کے اساتذہ، طلباء اور والدین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو قرآن کریم کے ساتھ مضبوط تعلق قائم رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔

والد محترم مدرسہ اسلامیہ بیت العلوم بنکے گاؤں کے جلسہ دستار بندی میں
02/01/2025

والد محترم مدرسہ اسلامیہ بیت العلوم بنکے گاؤں کے جلسہ دستار بندی میں

20/12/2024

مدرسہ عربیہ انوار الاسلام مہوا بسم اللہ خاں میں تقریب تکمیل حفظ قرآن کا انعقاد

ضلع بلرام پور میں قائم مشرقی یوپی کی قدیم دینی درسگاہ مدرسہ عربیہ انوار الاسلام مہوا بسم اللہ خاں میں آج بتاریخ 19 دسمبر2024 کو ( ماشاءاللہ ) 3 بچوں نے حفظ قرآن پاک مکمل کیا
(1) محمد ہاشم سلمہ
استاذ محترم جناب حافظ نورالدین صاحب -
(2) محمد مرشد سلمہ
استاذ محترم جناب حافظ نورالدین صاحب
(3) محمد اسعد سلمہ
استاذ محترم جناب مولانا محمد اسلم صاحب ندوی
اس موقع پر مدرسے کے تمام اساتذہ وطلبہ اور اراکین کمیٹی نے شرکت کی، مہتمم مولانا صغیر احمد صاحب نظامی دامت برکاتہم العالیہ نے حفظ قرآن مکمل کرنے پر طلبہ، ان کے اساتذہ، والدین اور سرپرستوں کو مبارکباد پیش کی
اللہ تعالیٰ ان بچوں کو قرآن مجید پر عمل کرنے کی توفیق مرحمت فرمائے اور آخرت میں اجرء عظیم عطاء فرمائے آمین ثم امین یارب العالمین

20/12/2024
عالمی شہرت یافتہ مشہور شاعر و نعت خواں جناب قاری تابش ریحان صاحب کی مدرسہ انوار الاسلام، مہوا بسم اللہ خاں میں تشریف آور...
07/12/2024

عالمی شہرت یافتہ مشہور شاعر و نعت خواں جناب قاری تابش ریحان صاحب کی مدرسہ انوار الاسلام، مہوا بسم اللہ خاں میں تشریف آوری کے موقع پر مدرسہ کے مہتمم حضرت مولانا صغیر احمد نظامی صاحب نے اپنی دیرینہ محبت اور خلوص کا اظہار کیا۔ مدرسہ کے طلبہ اور اساتذہ کرام نے بھی مہمان محترم کا بھرپور محبت اور عقیدت سے استقبال کیا۔

مہمان محترم نے طلبہ کی دل جوئی کرتے ہوئے حمد و نعت کے خوبصورت اشعار پیش کیے، جنہیں طلبہ نے بڑی دلچسپی اور دل جمعی سے سنا۔ موصوف شاعر نے طلبہ کی موجودگی اور دل جمعی سے سننے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور طالب علمی کے زمانے کو غنیمت سمجھنے سے متعلق چند قیمتی نصیحتیں بھی فرمائیں۔ انہوں نے طلبہ سے دعا کی درخواست بھی کی۔

اللہ تعالیٰ مہمان محترم کو مزید ترقیات اور کامیابیوں سے نوازے۔ آمین ثم آمین یا رب العالمین۔

اس موقع پر مہتمم صاحب کے ساتھ حضرت مولانا فضل الرحمان صاحب قاسمی صدر مدرس مدرسہ ہٰذا مولانا غلام مصطفیٰ صاحب قاسمی، مفتی مصعب احمد صاحب قاسمی، حافظ محمد طلحہ خان بلرام پوری اور دیگر اساتذہ بھی موجود رہے۔

مولانا محب الرحمٰن  صاحب قاسمی اور مفتی  محمد سلمان قاسمی  بلرامپور ی کی مدرسہ عربیہ انوار الاسلام آمد19 نومبر 2024 کو م...
20/11/2024

مولانا محب الرحمٰن صاحب قاسمی اور مفتی محمد سلمان قاسمی بلرامپور ی کی مدرسہ عربیہ انوار الاسلام آمد
19 نومبر 2024 کو مدرسہ عربیہ تجوید القرآن، رکساں کلاں، سنت کبیر نگر کے ناظم مولانا محب الرحمٰن قاسمی اور امام جامع مسجد مفتی سلمان قاسمی صاحب نے مدرسہ عربیہ انوار الاسلام، مہوا بسم اللہ خاں کا دورہ کیا۔

اس موقع پر مہمانانِ گرامی کی مدرسہ کے مہتمم حضرت مولانا صغیر احمد نظامی صاحب سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران مدارس کے نصاب تعلیم اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس ملاقات کے دوران دینی خدمات کو سراہتے ہوئے مہمانوں نے مولانا صغیر احمد نظامی صاحب کو ایک خوبصورت تہنیتی کارڈ پیش کیا، جس میں ان کے علمی اور تعلیمی خدمات کا اعتراف کیا گیا۔

مدرسہ انوار الاسلام کے ماحول اور انتظامی امور کی تعریف کرتے ہوئے مہمانان نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور دعا کی کہ یہ ادارہ مزید ترقی کرے اور قوم و ملت کی بہتر رہنمائی کا ذریعہ بنے۔

آج بتاریخ 15 نومبر 2024 بمطابق 12 جمادی الاولی 1446 ہجری، حضرت مولانا محمد عرفان صاحب قاسمی بہرائچی، مبلغ ازہر ہند، دارا...
16/11/2024

آج بتاریخ 15 نومبر 2024 بمطابق 12 جمادی الاولی 1446 ہجری، حضرت مولانا محمد عرفان صاحب قاسمی بہرائچی، مبلغ ازہر ہند، دارالعلوم دیوبند کی مدرسہ عربیہ انوار الاسلام مہوا، بسم اللہ خان، ضلع بلرام پور میں تشریف آوری ہوئی۔

حضرت کی آمد پر مدرسہ عربیہ انوار الاسلام مہوا کے مہتمم حضرت مولانا صغیر احمد نظامی صاحب، اساتذہ کرام اور طلبہ نے والہانہ اور پرتپاک استقبال کیا۔ آنجناب نے اساتذہ اور طلبہ کو نہایت مؤثر نصیحتیں فرمائیں۔

اللہ تعالیٰ حضرت والا کا سایہ ہمارے سروں پر تادیر قائم و دائم رکھے۔ آمین، ثم آمین، یا رب العالمین۔

Address

Mumbai
400043

Telephone

+917039746063

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when مولانا صغیر احمد نظامی posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share