Khanqah e Shamsiya Naqshbandiya

Khanqah e Shamsiya Naqshbandiya Religious centre

20/05/2026


     जब इंसान अल्लाह की राह में खर्च करने लगता है तो शैतान उसे फ़क़्र और ग़रीबी से डराता है, यानी उसके दिल में यह वहम डा...
19/05/2026



जब इंसान अल्लाह की राह में खर्च करने लगता है तो शैतान उसे फ़क़्र और ग़रीबी से डराता है, यानी उसके दिल में यह वहम डालता है कि ज़्यादा खर्च मत करो वरना मोहताज हो जाओगे, और वह बुरे कामों की तरफ़ उकसाता है।
जबकि अल्लाह तआला अपनी तरफ़ से मग़फ़िरत, बख्शिश और फ़ज़्ल-ओ-करम का वादा फ़रमाता है। और अल्लाह बहुत वुसअत वाला, सब कुछ जानने वाला है।

جب انسان اللہ کی راہ میں خرچ کرنے لگتا ہے تو شیطان اسے فقر و غربت سے ڈراتا ہے، یعنی یہ وسوسہ ڈالتا ہے کہ زیادہ خرچ نہ کرو ورنہ محتاج ہو جاؤ گے، اور وہ برے کاموں کی ترغیب دیتا ہے۔
جبکہ اللہ تعالیٰ اپنی طرف سے مغفرت، بخشش اور فضل و کرم کا وعدہ فرماتا ہے۔ اور اللہ بہت وسعت والا، سب کچھ جاننے والا ہے۔
Khanqah e Shamsiya Naqshbandiya

17/05/2026
16/05/2026
“اے ایمان والو! اللہ سے ڈرو اور سچوں کے ساتھ ہو جاؤ”خانقاہِ شمسیہ نقشبندیہ مجددیہ، سلیم پور شریف، راجے پور مشرقی چمپارن ...
16/05/2026

“اے ایمان والو! اللہ سے ڈرو اور سچوں کے ساتھ ہو جاؤ”

خانقاہِ شمسیہ نقشبندیہ مجددیہ، سلیم پور شریف، راجے پور مشرقی چمپارن (بہار) میں بتاریخ 15 مئی 2026 ء کو نہایت تزک و احتشام کے ساتھ “دسواں سالانہ عرسِ شمسی و فیضانِ اولیاء کانفرنس” کا انعقاد کیا گیا، جس میں دور دراز سے علمائے کرام، مشائخِ عظام، نعت خواں حضرات اور عاشقانِ اولیاء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس روح پرور پروگرام کی سرپرستی حضور لئیقِ ملت، پیرِ طریقت، رہبرِ راہِ شریعت حضرت علامہ مولانا لئیق احمد صاحب قبلہ،نقشبندی سجادہ نشین خانقاہِ حسن نصیریہ سلطان گنج، پٹنہ فرما رہے تھے، جبکہ صدارت حضور حبیبِ ملت، پیرِ طریقت، رہبرِ راہِ شریعت حضرت علامہ مولانا حبیب الرحمن خان نقشبندی مجددی، سجادہ نشین خانقاہِ شمسیہ نقشبندیہ سلیم پور شریف نے فرمائی۔

پروگرام کی قیادت حضرت علامہ مولانا غلام جیلانی، خطیب و امام مسجد خانقاہِ شمسیہ نقشبندیہ سلیم پور شریف نے کی، جبکہ نظامت کے فرائض حضرت مولانا رستم اقبال صاحب نے بحسن و خوبی انجام دیے۔

محفلِ پاک کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد منقبت، نعت خوانی اور علمائے کرام کی پُراثر تقاریر سے محفل کا ماحول روحانی رنگ میں ڈھل گیا۔ مداحِ رسول جناب توقیر رضا الہ آبادی نے بارگاہِ رسالت میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے، جبکہ خطابت کے میدان میں حضرت علامہ مولانا مفتی قاضی شمس الزماں خان صابری صاحب ناگپور نے ایمان افروز خطاب فرمایا
اپنے خطاب میں مفتی شمس الزماں صاحب نے
“اے ایمان والو! اللہ سے ڈرو اور سچوں کے ساتھ ہو جاؤ”
کے عنوان پر گفتگو کرتے ہوئے فرمایا کہ انسان کو ہر حال میں اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہنا چاہیے اور اللہ والوں کی صحبت اختیار کرنی چاہیے۔ انہوں نے اپنی گفتگو کے آخر میں فرمایا کہ صوفیائے کرام کا یہی پیغام ہے کہ انسان صرف نماز ہی میں نہیں بلکہ ہر حال میں ایسا رہے گویا وہ اللہ تعالیٰ کو دیکھ رہا ہے، اور اگر یہ مقام حاصل نہ ہو سکے تو کم از کم یہ یقین ضرور رہے کہ اللہ تعالیٰ اسے ہر وقت دیکھ رہا ہے۔

نعت خوانی میں حضرت مولانا ثاقب رضا نقشبندی سلطان گنج پٹنہ بہار، حضرت مولانا جمشید عالم، حضرت مولانا اعظم اقبال رامپوری اور دیگر نعت خواں حضرات نے اپنے مخصوص انداز میں سامعین کو محظوظ کیا ۔اسی طرح خطابت کی ذمہ داری حضرت علامہ مولانا اعظم رضا فریدی نے بھی بخوبی نبھائی۔

اس عظیم الشان کانفرنس میں شریک علمائے کرام میں نمایاں نام حضرت علامہ مولانا مفتی افضل حسین شمسی، حضرت علامہ مولانا امانت رضا صاحب قبلہ مان پور چھپرا بہار، مداح خیرالانام قاری کوثر جمال لکھنوی، حافظ و قاری صدام حسین صاحب، حافظ قاری خطیب جیلانی صاحب مان پور چھپرا بہار ، حافظ و قاری بلال صاحب سلیم پوری سمیت درجنوں علمائے اہلِ سنت شامل تھے۔

پروگرام کے اختتام پر حضرت حضور لئیق ملت صاحب نے تمام مہمانانِ گرامی، علمائے کرام، منتظمین اور عوام الناس کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور فرمایا کہ اخری تقریر مفتی صاحب کی ہوئی ہے ؛ اس کو اپنے ذہن میں رکھیں، اور اپنے دل میں اللہ کا ڈر رکھیں ، اور اللہ کو حاضر مانیں اور اللہ دیکھ رہا ہے جب یہ تصور رہے گا تو انسان ہر گناہ سے بچ جائے گا ، جب یہ خیال رہے گا کہ اللہ دیکھ رہا ہے تو کسی بھی مقام پہ آپ گناہ نہیں کر پائیں گے ۔

آخر میں حضور حبیبِ ملت حضرت علامہ مولانا حبیب الرحمن خان نقشبندی مجددی صاحب کی رقت آمیز دعا پر یہ عظیم الشان پروگرام اختتام پذیر ہوا۔

عرس شمسی کے موقع پر جاری تیاریوں کے  کچھ حسین اور دلکش مناظر
15/05/2026

عرس شمسی کے موقع پر جاری تیاریوں کے کچھ حسین اور دلکش مناظر

मानपुर छपरा, बिहार के अज़ीम बुज़ुर्ग, पीरे तरीक़त, रहबरे राहे शरीअत, शम्सुल औलिया, आरिफ बिल्लाहHazrat Syedna Shah Shamsu...
13/05/2026

मानपुर छपरा, बिहार के अज़ीम बुज़ुर्ग, पीरे तरीक़त, रहबरे राहे शरीअत, शम्सुल औलिया, आरिफ बिल्लाह
Hazrat Syedna Shah Shamsul Haq Khan Naqshbandi
अलैहिर्रहमा का 10वाँ अर्स-ए-शम्सी इंशाअल्लाह 15 मई यानि इसी जुमा मुबारक को
📍 Khanqah e Shamsiya Naqshbandiya
सलेमपुर शरीफ़, थाना – राजेपुर, ज़िला – पूरबी चंपारण, बिहार में आयोजित होगा।
तमाम अहबाब से ख़ास गुज़ारिश है कि ज़्यादा से ज़्यादा तादाद में शिरकत फ़रमा कर बुज़ुर्गाने दीन की फ़ैज़ व बरकात हासिल करें और सवाबे दारैन से मालामाल हों।

03/05/2026

ہر سال کی طرح اس سال بھی 15 مئی 2026 بروز جمعہ
عارف باللہ شمس الاولیاء حضرت شمس الحق خان نقشبندی مجددی علیہ الرحمہ کا
دسواں سالانہ عرسِ شمسی و فیضانِ اولیاء کانفرنس

📍خانقاہِ شمسیہ نقشبندیہ
سلیم پور شریف، تھانہ راجے پور، ضلع پوربی چمپارن، بہار میں ان شاء اللہ نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد کیا جائے گا۔

تمام احباب، عقیدت مندوں اور محبینِ کرام سے پُرخلوص گزارش ہے کہ اس بابرکت محفل میں شرکت فرما کر ثوابِ دارین حاصل کریں اور بزرگانِ دین کی برکتوں سے فیضیاب ہوں۔

हर साल की तरह इस साल भी ब-रोज़ जुमआ, 15 मई 2026 को
आरिफ बिल्लाह शम्सुल औलिया हज़रत शम्सुल हक़ ख़ान नक्शबंदी मुजद्दिदी अलैहि रहमा का
10वां सालाना उर्स-ए-शमसी व फैज़ान-ए-औलिया कॉन्फ्रेंस

📍 Khanqah e Shamsiya Naqshbandiya
खानकाह-ए-शम्सिया नक्शबंदिया
सलेमपुर शरीफ़, थाना राजेपुर, ज़िला पूर्वी चंपारण, बिहार में इनशाअल्लाह अकीदत व एहतराम के साथ मुनअकिद किया जाएगा।

तमाम अहबाब, अकीदतमंदों और मुहिब्बीन से पुरखुलूस गुज़ारिश है कि इस मुबारक महफिल में शिरकत फरमा कर सवाब-ए-दारैन हासिल करें और बुज़ुर्गान-ए-दीन की बरकतों से मालामाल हों।

Address

Khanqah E Shamsiya Naqshbandiya Salempur Shareef, P. O Salempur, P. S Rajepur, Purbi Champaran, Bihar
Motihari
845406

Telephone

+917761870584

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khanqah e Shamsiya Naqshbandiya posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share