Gulama-NE-Rasool SAW ORG

Gulama-NE-Rasool SAW ORG Spreading the message of the holy Prophet S.a.w (peace be upon him)
Roshni Sab Ke liye

Kaynat ka sabse pyara naam Mohammad SAW
23/06/2023

Kaynat ka sabse pyara naam Mohammad SAW

حج اسلام کا بنیادی رکن ہے یہ ہر اس شخص پر زندگی میں ایک مرتبہ فرض ہے جو صاحب استطاعت ہو۔ حج، اسلام کی بنیادی تعلیمات میں...
17/06/2023

حج اسلام کا بنیادی رکن ہے یہ ہر اس شخص پر زندگی میں ایک مرتبہ فرض ہے جو صاحب استطاعت ہو۔ حج، اسلام کی بنیادی تعلیمات میں سے ایک ایسا رکن ہے جو اجتماعیت اور اتحاد و یگانگت کا آئینہ دار ہے۔ قرآن کریم میں حج کی فرضیت کے حوالے سے اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا:
’’اور اللہ کے لیے لوگوں پر اس گھر کا حج فرض ہے جو بھی اس تک پہنچنے کی استطاعت رکھتا ہو‘‘۔

آل عمران: 97

حج کرنے والے کے لئے جنت ہے۔ حجاج کرام خدا کے مہمان ہوتے ہیں اور ان کی دعا قبولیت سے سرفراز ہوتی ہے۔ یہ نفوس ہر قسم کی برائی کا خاتمہ کرنے کا عہد کرتے ہوئے نیکیوں کے حصول کی جانب ایک نئے سفر کا آغاز کرتے ہیں۔ اگر کوئی شخص زندگی میں استطاعت کے باوجود حج نہ کرے تو وہ رب کائنات کی رحمتوں سے نہ صرف محروم ہوجاتا ہے بلکہ ہدایت کے راستے بھی اس کے لئے مسدود ہوجاتے ہیں۔

کتب احادیث میں سے ایسی کثیر روایات ہیں جن میں حج کی اہمیت و فضیلت بیان کی گئی ہے۔ ان میں سے چند ایک روایات ذیل میں درج کی جارہی ہیں:

(1) حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا گیا کہ کونسا عمل سب سے زیادہ فضیلت والا ہے؟
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لانا‘‘

عرض کی گئی: پھر کونسا ہے؟ فرمایا کہ اللہ کی راہ میں جہاد کرنا‘‘

’’عرض کی گئی کہ پھر کونسا ہے؟ فرمایا کہ حج جو برائیوں سے پاک ہو۔‘‘

بخاري، الصحیح، 1:18 ، رقم:27

(2) حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا:
’’جو رضائے الٰہی کے لیے حج کرے جس میں نہ کوئی بیہودہ بات ہو اور نہ کسی گناہ کا ارتکاب۔ وہ ایسے لوٹے گا جیسے اس کی ماں نے ابھی جنا ہو۔‘‘

مسلم، الصحیح، 2: 983 ، رقم: 1350

(3) حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت فرماتے ہیں کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
’’ایک عمرہ سے دوسرے عمرہ تک کا درمیانی عرصہ گناہوں کا کفارہ ہے، اور حج مبرور (مقبول) کا بدلہ جنت ہی ہے۔‘‘

بخاري، الصحیح، 2: 929، رقم: 1683
(مفتی عبدالقیوم خاں ہزاروی)

24/07/2021

Namaz ki Ahmiyat

18/12/2020

In a spiritual mode

23/11/2020

کس نیک عمل کی قبولیت یقینی ہے؟

18/11/2020
22/09/2020

Bayan ho jis zaban se martaba Siddique Akbar R.A ka

15/09/2020

قدسی کھڑے ہیں حیران ہو کے، کہ سدرہ سے آگے بشر جارہا ہے!
نعت خواں: محمد قاسم حسان قادری

14/09/2020

Namaze janaza joote utar kar padhe ya nahi..

یاد رہے کہ ہماری زندگی کا اصلی مقصد    اللہ  تعالیٰ کی عبادت کرنا ہے،جیسا کہ ارشادِ باری تعالیٰ ہے: ’’ وَ مَا خَلَقْتُ ا...
12/09/2020

یاد رہے کہ ہماری زندگی کا اصلی مقصد اللہ تعالیٰ کی عبادت کرنا ہے،جیسا کہ ارشادِ باری تعالیٰ ہے:
’’ وَ مَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَ الْاِنْسَ اِلَّا لِیَعْبُدُوْنِ ( الذاریات : ۵۶ )"
"اور میں نے جِنّ اور آدمی اتنے ہی لئے بنائے کہ میری بندگی کریں" ۔
جب ہماری پیدائش کا اصل مقصد اللہ تعالیٰ کی عبادت ہے اور ہم شریعت کے احکام سے آزاد بھی نہیں ہیں اور ہمیں قیامت کے دن اپنے ہر عمل کا حساب بھی بہر صورت دینا ہے تو اللہ تعالیٰ کی عبادت سے غافل ہو کر دنیا کے کام دھندوں میں ہی مصروف رہنا کہاں کی دانشمندی ہے۔

Address

Kolkata

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gulama-NE-Rasool SAW ORG posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share