All India Imam-Muazzin & Social Welfare Organization

All India Imam-Muazzin & Social Welfare Organization Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from All India Imam-Muazzin & Social Welfare Organization, 29, B Rabindra Sarani, 4th Floor, KOLKATA.

بین المذاہب ہم آہنگی موجودہ وقت کی اہم ترین ضرورت..   مولانا محمد شفیق قاسمی۲۰ ستمبر ۲۰۲۵ بروز سنیچر کو مغربی بنگال کے م...
24/09/2025

بین المذاہب ہم آہنگی موجودہ وقت کی اہم ترین ضرورت..
مولانا محمد شفیق قاسمی
۲۰ ستمبر ۲۰۲۵ بروز سنیچر کو مغربی بنگال کے مردم خیز ضلع اتر دیناج پور میں ایک عظیم الشان بین المذاہب کانفرنس کا انعقاد عمل میں آیا جس میں آل انڈیا امام مؤذن سوشل اینڈ ویلفیئر آرگنائزیشن مغربی بنگال کے صدر مولانا محمد شفیق قاسمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس طرح کا پروگرام موجودہ وقت کی اہم ترین ضرورتوں میں سے ہے۔ مذہبی آہنگی وہ چیز ہے کہ جس کے نتیجے میں کوئی قوم اور ملک ترقی کرتا ہے ، دنیا میں بسنے والے تمام انسان ایک ماں باپ کی اولاد ہے، ہمارا ایک دوسرے سے خونی رشتہ ہے، سب کے سب آدم و حوا کی اولاد ہے، اس ناطے ہر کسی کو ایک دوسرے کا احترام کرنا ضروری ہے، اور اپنی سوچ کو بلند رکھنا چاہیے اور دل بھی کشادہ رکھنا چاہیے تبھی ہم ایک دوسرے کی کمی بیشی کو قبول کر کے آگے بڑھ سکتے ہیں، ہمارے بزرگوں نے جس طرح ملک کو انگریزوں سے آزاد کروایا ہم لوگ بھی اگر مل کر رہیں گے تو ہمارا ملک ترقی کرے گا، اسلام کے پیغمبر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ جس کا پڑوسی بھوکا سوتا ہے اور وہ خود پیٹ بھر کر کھاتا ہے ایسا انسان مسلمان نہیں ظاہر ہے یہ اور اس طرح کے ہزاروں پیغام جو ہمارے نبی نے ہمیں دیا ہے ضرورت ہے کہ اس پر عمل کیا جائے، اپنے آس پڑوس میں بھی دیکھیں اگر کوئی ضرورت مند نظر آے تو اس کی مدد کرنا ہماری ذمہ داری ہے، دوسروں کی مدد کریں گے تب ہی خدا ہماری مدد کرے گا ،بغیر دوسروں کے کام آے اللہ سے مدد کی امید لگانا بیکار ہے ،مولانا نے غزہ پر ہورہے ظلم کے بارے میں کہا کہ بڑے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ آج غزہ اور فلسطین میں انسانیت کا استحصال ہو رہا ہے اور دنیا بے غیرتی کے ساتھ خاموش تماشہ دیکھ رہی ہے ہم یہ کہنا چاہتے ہیں کہ نتن یاہو انسانی تاریخ کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے اور جو اس کا سپورٹ کر رہا ہے وہ بھی اس سے کم نہیں ہے ،ہماری ذمہ داری ہے کہ ایسے وقت میں ہم جس درجہ میں بھی ہو غزہ کے لوگوں کی مدد کریں اور کے ظلم کے خلاف آواز بلند کریں ۔ان کے علاوہ بدھسٹ دھرم کے جناب ارون جوتی بھکو ،ہندو دھرم سے رام کرشنا مٹھ کے مہاراج اور سکھ دھرم کے لوگوں نے بھی مذہبی آہنگی پر اپنی اپنی باتیں رکھی ۔ اخیر میں پروگرام کے آرگنائزر جناب مولانا محفوظ عالم مظاہری نے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا ۔ سابق ڈی آئی جی جناب زاہد الرحمن ،جناب عابد حسین سابق ڈائریکٹر مدرسہ بورڈ مغربی بنگال ،الحاج شہود عالم جنرل سیکرٹری آل انڈیا ملی کونسل مغربی بنگال ،مولانا عبد الرزاق ،مولانا محمد نظام الدین قاسمی ،محمد سلمان ان کے علاوہ ضلع مالدہ، اتر دیناج پور اور قرب و جوار کے ہزاروں لوگوں نے پروگرام میں شرکت کی اور تمام لوگوں نے پروگرام کی اہمیت کو خوب خوب سراہا۔

24/09/2025
21/09/2025

মাওলনা আব্দুর রাজ্জাক কে অতিরিক্ত দায়িত্ব দক্ষিণ দিনাজপুর জেলার

15/08/2025

আজ ১৫ ই আগস্ট ২০২৫ শুক্রবার
৭৯তম স্বাধীনতা দিবস উদযাপনের কিছু বিশেষ মুহূর্ত।
ধর্ম আমাদের একে অপরের প্রতি রাগ ও বিদ্বেষ করতে শেখায় না।
আমরা ভারতবাসী, আমাদের ইমাম
সংগঠন (অল ইন্ডিয়া ইমাম মুয়াজ্জিন সোশ্যাল অ্যান্ড ওয়েলফেয়ার অর্গানাইজেশন) কলকাতা জেলার সম্পাদক জনাব মাওলানা নিজামুদ্দিন কাসমি এবং অল ইন্ডিয়া ইমাম মুয়াজ্জিন সোশ্যাল অ্যান্ড ওয়েলফেয়ার অর্গানাইজেশন রাজ্য সাধারণ সম্পাদক ও জেলা বীরভূ জেলার সাধারণ সম্পাদক মুফতী সিরাজুল ইসলাম, শ্রীমতী মাননীয়া মমতা বন্দ্যোপাধ্যায় মহাশয়ার আমন্ত্রণে ৭৯তম স্বাধীনতা দিবস উপলক্ষে সকল ধর্মীগুরুদের সাথে রেড রোডে কুচকাওয়াজে অংশগ্রহণ করেন ও সংগঠনের জোরালো প্রতিনিধিত্ব করেন এবং সমগ্র ভারতের মানুষকে ভ্রাতৃত্বের বার্তা দেন।

مذہب نہیں سکھاتا آپس میں بیر رکھنا
ہندی ہیں ہم وطن ہیں ہندوستان ہمارا
ماشاءاللہ آل انڈیا امام مؤذن سوشل اینڈ ویلفیئر آرگنائزیشن کلکتہ کے سکریٹری جناب مولانا نظام الدین قاسمی اور آل انڈیا امام مؤذن سوشل اینڈ ویلفیئر آرگنائزیشن ضلع بیربھوم کے جنرل سیکریٹری مولانا سراج الاسلام قاسمی صاحبان نے آزادی کی 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر محترمہ ممتا بنرجی کے دعوت پر ریڈ روڈ میں تمام مذہبی رہنماؤں کے ساتھ پریڈ میں شرکت کی اور آرگنائزیشن کی مضبوط نماءندگی فرمائی اور پورے بھارت کے لوگوں کو بھاءی چارے کا پیغام دیا

Address

29, B Rabindra Sarani, 4th Floor
Kolkata
700073

Telephone

9331873151

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when All India Imam-Muazzin & Social Welfare Organization posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share