M Taimi

M Taimi Islamic video quran hadith

جامعہ اسماء بنت ابی بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے وسیع وعریض گراؤنڈ میں سالانہ انعامی مقابلہ کی ایک شاندار جھلک آپ کی...
30/12/2024

جامعہ اسماء بنت ابی بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے وسیع وعریض گراؤنڈ میں سالانہ انعامی مقابلہ کی ایک شاندار جھلک آپ کی نظر ۔
آپ تمام حضرات گرامی قدر سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ آپ ان طالبات کے روشن مستقبلہ کی کامیابی وکامرانی کی دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ جملہ تلمیذات کو ہر میدان میں ہر قسم کی فوز و فلاح سے سرفراز فرمائے ۔آمین

13/12/2024

سورہ یوسف کی دو ابتدائی آیات حسنہ کا ترجمہ و تفسیر

13/12/2024
12/12/2024
22/11/2024

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
دعائے صحت یابی کی درخواست
میری اخت کبیرہ صاحبہ قریہ فلسرا دلکولہ مغربی بنگال کی طبیعت چند دنوں سے کافی ناساز چل رہی ہے اسی درمیان ڈاکٹر کے پاس لے جانے کے بعد علاج و معالجہ ہوا تو پتہ چلا کہ اس مریضہ کا علاج کشنگج و پورنیہ میں نہیں بلکہ اسے کسی بڑے شہر کے بڑے ہاسپٹل میں ایڈمٹ کرا کے کرنا ہے جبکہ اس مریضہ کے گھریلو حالت کافی خستہ حالی کا شکار ہے پھر بھی ہم اپنے ہی بھائی و بھاتیچے سب ملکر ہمت و حوصلہ جٹائ ہیں اور غالباً کل ہی بروز ہفتہ Chittaranjan hospital کلکتہ کیلئے روانہ ہونگے ان شاءاللہ ۔
اسلئے آپ تمام دوست و احباب فیس بُک سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ آپ سبھی حضرات ان کی صحت یابی و شفا یابی کیلئے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ موصوفہ کو شفا عاجلہ لازمہ و مستمرہ عطا فرمائے اور راستے کی صعوبات سے محفوظ رکھے اور صحیح سالم کلکتہ ہاسپٹل رسائی کرے آمین

21/11/2024

کٹیہار میں شیخ عبد الغفار سلفی صاحب کی توہین : معاملہ کی اصل حقیقت

حال ہی میں کٹیہار کے بھرناتھی جلسہ میں ملک کے معروف خطیب فضیلت الشیخ ڈاکٹر عبد الغفار سلفی صاحب کے ساتھ مدرسہ بھرناتھی کے رکن رکین و سرپنج نجم الحق اور دیگر اراکین کا جو معاملہ ہوا ہے ۔ جس کو لے کر پچھلے کئی دنوں سے فیس بک ، یوٹیوب میں غلط تھمنل بناکر یا دیگر سوشل سائٹس میں گرما گرمی بحث جاری ہے اور یہ کہا جا رہا ہے کہ کٹیہار واسی نے علما کی توہین کی ہے ۔ لیکن نفس مسئلہ کو سمجھے بنا جو لوگ بھی اس سلسلے میں کچھ تحریر کر رہے ہیں انہیں اس کی حقیقت جاننی چاہیے ،تب ہی کچھ لکھنا چاہیے۔
حقیقت مسئلہ :
مدرسہ کمیٹی بھرناتھی کٹیہار نے چار مہینے پہلے ہی شیخ سے جلسے کی تاریخ لی اور اس حساب سے اشتہار بھی چھاپا گیا اور لوگوں میں اسے عام کر دیا ، جلسہ سے ٹھیک دو تین دن پہلے اس کے ایک کرتا دھرتا کے ذریعے تار آیا کہ شیخ جلسے میں شرکت نہیں کر سکتے ، یہ تو ٹینشن والی بات تھی سو جلسہ کمیٹی نے گزارش کی کہ عوام میں تشہیر کر دیا گیا ہے کہ آپ تشریف لا رہے ہیں لیکن آپ کا انکار کمیٹی کو جھوٹا بنا دے رہا ہے اس لیے آپ ضرور آئیں۔ شیخ جمعہ کے دن تشریف لائے ، خطبہ جمعہ بھی فرمایا اور اسی میں اشارہ کیا کہ مجھے 8 بجے سے 10 بجے تک وقت دیا جائے ،لیکن کمیٹی نے انکار کیا کہ آپ ہمارے مین ( اصل و مرکزی) مقرر ہیں ، آپ کے بعد لوگ جلسہ گاہ سے بالکل خالی ہو جائیں گے ، اس لیے آپ کا وقت 10 سے بارہ بجے تک رہے گا(, تاکہ دس بجے سے پہلے پہل کچھ چندہ وصول کر لیا جائے )۔ پھر ہوا یوں کہ کمیٹی کے انکار کے باوجود بھی شیخ بنا کسی کو کہے اسٹیج پر براجمان ہو گئے اور ڈائز پر موجود بنگلہ مقرر کو اپنی بات ختم کرنے کو کہی تو وہ بات ختم کر دیے ۔ شیخ عبد الغفار سلفی صاحب بنا ناظم جلسہ کی دعوت اسٹیج دیے ،تقریر شروع کر دی ۔ جب کمیٹی و ناظم جلسہ کو پتہ چلا تو دوڑے دوڑے آئے اور کچھ باتیں ہوئیں ، پھر اسٹیج چھوڑ دیے بعد میں پھر آئے ، اس بیچ کچھ منٹ بیان بھی ہوا اور نو بجے سے پہلے پہلے ہی اسٹیج یہ کہتے ہوئے چھوڑنا چاہا کہ میرا وقت ہو گیا ہے ، میں سرکاری ٹیچر ہوں ، فنگر لگانا پڑتا ہے ،مجھے نکلنا ہے ۔ السلام ۔ اسی بیچ تب کمیٹی و سکریٹری نے کہا کہ جب لوگ آپ کی باتیں سننا چاہتے ہیں تو کچھ دیر اور تقریر کر دیں جب تک دوسرے مقررین بھی اسٹیج پر آجائیں لیکن آپ نے انکار کر دیا اور گرما گرمی بحث ہو گئی، پھر وہاں سے بحفاظت آپ کو روانہ کر دیا گیا۔ "

یہی اصل حقیقت تھی جسے غلط طریقے سے یوٹیوب چینل والے ویڈیو کاٹ کر پیش کر رہے ہیں کہ کٹیہار والے علما کی توہین کیے ، اسے برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ فلاں ڈھکا۔!!!
ہم سب یہ جان رہے ہیں کہ سیمانچل کے بیشتر مدارس عوامی چندے سے رواں دواں ہیں اور اس کا سب بڑا ذریعہ جلسہ ہی ہے ( جلسہ کے مقاصد و انعقاد کے اغراض یا اصلاحی جلسے یہ سب اس سے مستثنیٰ ہیں) اور اس میں دو تین مقررین چندہ وصولی کے لیے ہوتے ہیں اور ایک مین مقرر ہوتے ہیں جس کی وجہ سے بھیڑ بھی جمع ہوتی ہے ۔ ساؤتھ انڈیا کی طرح یہاں بہت زیادہ خوشحال و فارغ البال اور مالدار لوگ نہیں بستے کہ مہینے مہینے مدرسے کے اخراجات خود برداشت کریں بلکہ یہاں متوسط اور اس سے نیچے طبقے کے لوگ ہوتے ہیں جو کسی طرح اپنا ، اپنے بال بچوں کا پیٹ پالنے کے ساتھ کچھ وقت مدرسہ کو دیتے ہیں اور اپنی کچھ کمائی بھی لگاتے ہیں ۔ اصل جلسہ چندہ ہی کے لیے ہوتا ہے لیکن اس بہانے کچھ غریب بچے تعلیم یافتہ تو ہو جاتے ہیں ۔
اب جلسے میں مین مقرر شیخ عبد الغفار سلفی صاحب ہیں اور یہ سویرے تقریر کر لیں تو لوگ چلے جائیں گے چندہ نہیں ہوگا کمیٹی کو کافی نقصان برداشت کرنا پڑے گا ۔ کمیٹی کی مجبوری سمجھیں ،آپ کے پاس مجبوری ہے کہ سرکاری ٹیچر ہے ، فنگر لگانا ہے ، لیکن یہ بات یاد رہے کہ سرکاری میں ایک مہینے ڈیوٹی کرکے تیس سے چالیس ہزار تنخواہ ملتی ہے لیکن آپ دو گھنٹے کا 30000 سے 40000 ہزار لیتے ہیں تو آپ کو تیس چالیس ہزار دینے والے کو ترجیح دینی پڑے گی ، ورنہ نخرے زیادہ کریں گے یا آپ کا نقصان ہو رہا ہے ،تو مت آئیں ۔
اسی طرح شیخ صاحب کٹیہار میں کوئی نیا نہیں آرہے ہیں کہ ان کے ساتھ بد تمیزی لوگ کریں گے ، بہت عزت کرتے ہیں لوگ ۔ متعلقہ جلسے میں ناظم جلسہ اور دیگر لوگوں نے سب کو روکا بھی ہے ۔ لیکن شیخ کا الزام ہے کہ کسی نے نہیں روکا۔

اسی طرح شیخ کا یہ کہنا کہ مجھے ڈرانے دھمکانے کے لیے پولیس بلائی گئی تھی ، تو آپ کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ سیمانچل میں جو جلسے ہوتے ہیں ، یہاں تھانہ پربھاری کو بھی بلایا جاتا ہے اور اسٹیج پر بھی لایا جاتا ہے جسے آپ نے سمجھ لیا کہ میرے خلاف بلایا گیا ہے ۔
ہم ایک طرف اپنے آپ کو علماء کی صف میں کھڑے کرتے ہیں ، دوسری طرف علماء کی صفات سے بالکل عاری و خالی ہیں ۔ کمیٹی کے ساتھ بد تمیزی کرتے ہیں ، دوسروں کو نیچ سمجھتے ہیں ، ہاتھی کے دانت دکھانے کے اور کھانے کو اور والی بات ہو جاتی ہے ۔

آپ کو لگتا ہے کہ مدرسہ کمیٹی ایک خطیر رقم لگا کر ایک جلسہ کرائے ، علماء و مقررین کو بلائے اور اس میں علما کی توہین کرے ۔ ایسا نہیں ہے کہ لوگ نادان ہیں ، علما کی توقیر نہیں جانتے ۔ یہاں بھی بڑے بڑے علما بستے ہیں ۔
ایک تو خطیر رقوم مقررین لیتے ہیں ، نخرے الگ ، تو ہم اگر اتنا ہی مخلص ہیں تو کیوں اتنے پیسے لیتے ہیں ؟ کبھی اپنا محاسبہ کیے؟ کمیٹی کی غلطیاں نظر آجاتی ہیں لیکن اپنی نہیں ، ان مقررین کو یہ بھی سمجھنا چاہیے کہ آپ کی شہرت کا پچاس فیصد مدار سیمانچل کے بیشتر جلسے میں آپ کو مدعو کرنا ہی ہے ۔
حقیقت یہ ہے کہ کمیٹی کی بھی مجبوریاں ہیں ، علما کی بھی ۔ دونوں کو ہر ایک کا خیال رکھنا ضروری ہے ، خطبا کو بھی جلسے کے مقاصد سمجھنے ہیں۔ دونوں کو ملنساری و خاکساری سے کام لینا ہے اور تقریر کے بعد بھاؤ تاؤ سے بھی بچیں اور اس سے بھی کہ میں پیسہ نہیں لوں گا میرے ڈرائیور کو دے دیں ،( جو مقررین کی سب سے بڑی کمزوری ہے) ہم اگر کچھ کم ہی لیں گے تو ہو سکتا ہے کہ اس پیسے سے چند غریب بچے کی پرورش ہو جائے ۔
میں کٹیہار واسیوں سے بھی یہ کہنا چاہوں گا کہ اجلاس کا مقصد ہی جب چندہ وصول کرنا ہے تو علمی شخصیات کو دعوت دینا کا کوئی مطلب نہیں بنتا ۔ بہت سے علما ہیں خود آپ کے علاقے انہیں مدعو کریں تو آپ کے مقاصد پورے ہو جائیں گے ، اتنی بڑی بڑی شخصیات کو مدعو کرکے اور ایک خطیر رقم ان پر خرچ کرکے پچھلے بیس سالوں سے کیا اصلاح ہوئی ہے ؟ کتنے لوگ سدھرے ہیں ، آج تک تو اسلام کے ارکان خمسہ سے بھی صحیح سے واقف نہ ہو پائے ہیں تو پھر کیا ضرورت ہے اس طرح پیسے لوٹانے کا ۔ اسی طرح اجلاس کے طریقہ کار کو بدلیں ، مرد و زن کے اختلاط کو ختم کریں ، میلے پر پابندی لگائیں اور بڑے مقررین کو بلاکر ان پر پیسے خرچ کرنے سے بچیں ، اتنے پیسے سے اساتذہ کی تنخواہ میں اضافہ کریں جو سال بھر آپ کے بچوں کی تعلیم و تربیت کرتے ہیں ۔ ہمیں خود اپنی قوم پر افسوس ہوتا ہے کہ لاک ڈاؤن میں اپنے مدرسہ و مسجد سے علما کو بھگا دیے اور آج گویے ، پیشہ ور مقررین، فلمی ایکٹر کے پیچھے لاکھوں خرچ کر رہے ہیں ۔ ہمیں خود بھی اپنے عمل کے معیار کو بدلنا ہوگااور اس حساب سے چلنا ہوگا ۔

صادق جمیل تیمی

21/11/2024

محاسن اسلام پر علمی و دینی سیمینار بوڑہیان

09/11/2024

سبق آموز ویڈیو
اس سے عبرت حاصل کریں اور اپنی زندگی میں تبدیلیاں لائیں تاکہ آخرت کی حیات خوشگوار اور پاکیزہ بن جائے ،اللہ جل جلالہ ہمیں اسکی توفیق عطا فرمائے آمین ۔اور ڈھونگی و بے لگام اور کبوتر بازی والی زندگی سے محفوظ رکھے ۔آمین

08/11/2024

جمعہ کا دن سید الایام

Address

Katihar
Katihar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when M Taimi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share