Mahmud Raza Shamsi Official

Mahmud Raza Shamsi Official اسلامی باتیں، اقوالِ زریں، خوبصورت اسلامی اور تاریخی، پوسٹ کے لئے میرے پیج کو Like and Follow کریں

05/09/2024


25/08/2024

ایک مرتبہ کا واقعہ ہے کہ سید الانبیاء نبی اکرم صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم طواف فرما رہے تھے. ایک اعرابی کو اپنے آگے طواف کرتے ہوئے پایا جس کی زبان پر "یاکریم یاکریم" کی صدا تھی۔ حضور اکرم صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم نے بھی پیچھے سے یاکریم پڑھنا شروع کر دیا۔ وہ اعرابی رُکن یمانی کی طرف جاتا تو پڑھتا یاکریم، سرکار دوعالم صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم بھی پیچھے سے پڑھتے یاکریم۔ وہ اعرابی جس سمت بھی رخ کرتا اور پڑھتا یاکریم، سرکار دو عالم صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم بھی اس کی آواز سے آواز ملاتےہوئے یاکریم پڑھتے ... !

اعرابی نے تاجدار کائنات صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم علیہ وسلم کی طرف دیکھا اور کہا کہ :
" اے روشن چہرے والے ! اے حسین قد والے ! اللہ کی قسم اگر آپ کا چہرہ اتنا روشن اور عمدہ قد نہ ہوتا تو آپ کی شکایت اپنے محبوب نبی کریم صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ضرور کرتا کہ آپ میرا مذاق اڑاتے ہیں ... "

سید دو عالم صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم مسکرائے اور فرمایا کہ :
" کیا آپ اپنے نبی کو پہچانتے ہیں ...؟ "

عرض کیا :
" نہیں ... "

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ :
" پھر آپ ایمان کیسے لائے ...؟ "

عرض کیا :
" بِن دیکھے ان کی نبوت و رسالت کو تسلیم کیا، مانا اور بغیر ملاقات کے میں نے انکی رسالت کی تصدیق کی ... "

آپ صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :
" مبارک ہو، میں دنیا میں آپ کا نبی ہوں اور آخرت میں آپ کی شفاعت کروں گا ... "

وہ حضور علیہ السلام کے قدموں میں گرا اور بوسے دینے لگا۔

آپ نے فرمایا :
" میرے ساتھ وہ معاملہ نہ کیجئے جو عجمی لوگ اپنے بادشاہوں کے ساتھ کرتے ہیں، اللہ نے مجھے متکبر وجابر بنا کر نہیں بھیجا، بلکہ اللہ نے مجھے بشیر و نذیر بنا کر بھیجا ہے "

مکرم قارئین کرام راوی کہتے ہیں کہ اتنے میں جبریل علیہ السلام آئےاور عرض کیا کہ :
" اللہ جل جلالہ نے آپ کو سلام فرمایا ہے اور فرماتا ہے کہ اس اعرابی کو بتا دیں کہ ہم اسکا حساب لیں گے ..."

اعرابی نے کہا :
" یا رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم ...! کیا اللہ میرا حساب لے گا ...؟ "

فرمایا :
" ہاں، اگر وہ چاہے تو حساب لے گا ... "

عرض کیا کہ :
" اگر وہ میرا حساب لے گا تو میں اسکا حساب لونگا ... "

آپ نے فرمایا کہ :
" آپ کس بات پر اللہ سے حساب لیں گے ...؟ "

اس نے کہا کہ :
" اگر وہ میرے گناہوں کا حساب لے گا تو میں اسکی بخشش کا حساب لونگا۔ میرے گناہ زیادہ ہیں کہ اسکی بخشش ...؟ اگر اس نے میری نافرنیوں کا حساب لیا تو میں اسکی معافی کا حساب لونگا۔ اگر اس نے میرے بخل کا امتحان لیا تو میں اس کے فضل و کرم کا حساب لونگا ... "

حضور اکرم سید عالم صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم یہ سب سماعت کرنے کے بعد اتنا روئے کہ ریش مبارک آنسوؤں سے تر ہو گئی۔ پھر جبریل علیہ السلام آئے اور عرض کیا :
" اے اللہ کے رسول ( صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم) اللہ سلام کہتا ہے اور فرماتا ہے کہ رونا کم کریں۔ آپ کے رونے نے فرشتوں کو تسبیح و تحلیل بھلا دی ہے۔ اپنے امتی کو کہیں نہ وہ ہمارا حساب لے نہ ہم اسکا حساب لیں گے اور اس کو خوشخبری سنا دیں یہ جنت میں آپ کا ساتھی ہوگا ... "

(کتاب مسند احمد بن حنبل)

کیا عقل نے سمجھا ہے کیا عشق نے جانا ہے ۔
ان خاک نشینوں کی ٹھوکر میں زمانہ ہے۔۔۔۔
Copy

سائنسں دانوں کہنا ھے کہ لوہا اس زمین اور نظام شمسی کا حصہ نہیں ھے۔ کیونکہ لوھے کے پیدا ہونے کے لئے ایک خاص درجہ حرارت کی...
24/07/2024

سائنسں دانوں کہنا ھے کہ لوہا
اس زمین اور نظام شمسی کا حصہ نہیں ھے۔
کیونکہ لوھے کے پیدا ہونے کے لئے ایک خاص درجہ حرارت کی ضرورت ھوتی ھے جو ہمارے نظام شمسی کے اندر بھی موجود نہیں۔ لوہا صرف سوپر نووا supernova کی صورت میں ھی بن سکتا ھے۔ یعنی جب کوئی سورج سے کئی گنا بڑا ستارہ پھٹ جائے اور اس کے اندر سے پھیلنے والا مادہ جب شہاب ثاقب meteorite کی شکل اختیار کرکے کسی سیارے پر گر جائے جیسا کے ھماری زمین کے ساتھ ھوا۔
سائنسدان کہتے ہیں کہ ھماری زمین پر بھی لوھا اسی طرح آیا۔ اربوں سالوں پہلے اسی طرح شہاب ثاقب meteorites اس دھرتی پر گرے تھے جن کے اندر لوھا موجود تھا۔

اللہ سبحان وتعالی نے یہی بات قرآن میں بیان فرمائی ہے، 1400 سال پہلے اس بات کا وجود تک بھی نہیں تھا کہ لوھا کیسے اور کہاں سے آیا؟
قرآن کی 57 ویں سورة کا نام الحدید ھے جس کا مطلب لوھا ھے۔ لوھے کے نام پر پوری صورت موجود ھے اور اسی سورة کی آیت میں اللہ فرماتا ھے کہ:

"اور ہم نے لوھے کو اتارا، اس میں سخت قوت اور لوگوں کے لئے فائدے ہیں۔”
(سورة الحدید، آیت نمبر 25)
قرآن میں موجود یہ سائنسی حقائق اس بات کی دلیل ھے کہ یہ رب کا سچا کلام ھے۔ جو اس آخری پیغمبر حضور ﷺ پر نازل ھوا جو اُمی کہلاتے ہیں ۔

سورہ حدید آیت 4

﴿۴﴾ وھی ھے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دن میں پیدا کیا پھر عرش پر جا ٹھہرا۔ جو چیز زمین میں داخل ھوتی اور جو اس سے نکلتی ھے اور جو آسمان سے اُترتی اور جو اس کی طرف چڑھتی ھے سب اس کو معلوم ھے۔ اور تم جہاں کہیں ھو وہ تمہارے ساتھ ھے۔ اور جو کچھ تم کرتے ھو خدا اس کو دیکھ رھا ھے۔
اس سے بھی زیادہ حیران کر دینے والی بات یہ ھے کہ لوہا زمین کے بالکل درمیان میں ھے۔ اور لوھے کی بدولت مقناطیسی لہریں زمین کے گرد پیدا ہوتی ہیں جس سے زمین پر سورج کی الٹرا ریز اثر انداز نہیں ہو سکتی اور یہ وائرلیس کمیونیکیشن میں بھی مدد فراہم کرتی ھے۔

اب حیران کرنے والی بات یہ ھے کہ قرآن میں 114 سورتیں ہیں اور سورہ الحدید کا نمبر 57 ھے یعنی سورت حدید عین قرآن کے بیچ میں ھے۔ اور لوہا اسی طرح زمین کے درمیان ھے۔ یعنی اللہ نے اس سورہ کی ترتیب بھی اسی حساب سے رکھی جو کہ ایک معجزے سے کم نہیں۔

یہ بات حقیقت ھے کہ لوھے کہ بنا زمین پر زندگی تقریبا نا ممکن تھی۔ لوھا ہیموگلبن کی صورت میں ھمارے خون میں موجود ھے۔ جو کہ خون میں آکسیجن کو پورے جسم پہنچانے کام کرتا ھے۔

عربی زبان کے ٢٨ حروف ہیں اور ھر حرف سے کوئی عدد منسوب ھے.حروف کو مختلف ترتیب سے لکھا جاتا ھے.
سب سے زیادہ عام طریقہ درج ذیل ھے۔

ا ب ج د ہ و ز ح ط
1 2 3 4 5 6 7 8 9
ی ک ل م ن س ع ف ص
10 20 30 40 50 60 70 80 90
ق ر ش ت ث خ ذ ض ظ
100 200 300 400 500 600 700 800 900
غ
1000

ا کے لئے 1 ب کے لئے 2 کا عدد ھے ج کے لئے 3 اور د کے لئے 4

اسی طرح الحدید میں ا ل ح د ی د الفاظ ہیں۔

اسکے ابجد الفاظ درج زیل ہیں۔
1 + 30 + 8 + 4 + 10 + 4 = 57

الحدید سورت کا نمبر بھی 57 ھے۔

اب آتے ہیں لفظ حدید کی طرف۔ حرف حدید میں چار الفاظ ہیں ح د ی د۔ اسکا ابجد نمبر ھے۔
8+ 4 + 10 + 4 = 26

اب آپ سوچیں گے کہ اب 26 کیا چیز ھے؟؟؟

جی جناب یہ لوھے کا ایٹومک نمبر ھے۔
Atomic number of iron is 26

سورہ حدید میں رکوع کی تعداد 4 ھے جبکہ آئرن کے آئسوٹوپس کی تعداد بھی 4 ھے۔

ھماری زمین میں سب سے زیادہ لوھا زمین کی سب سے اندرونی تہہ (inner core) میں پایا جاتا ہے. Inner core 80% لوہے اور 20% نکِل پر مشتمل ھے. زمین کی اس تہہ یعنی inner core کی پیمائش(موٹائی) 2475 کلومیٹر ھے۔ جبکہ سورہ حدید میں حروف کی تعداد بھی 2475 بنتی ھے.

سورہ حدید قران مجید کی 57 ویں سورت ھے جبکہ سائنسدانوں کے مطابق inner core کا درجہ حرارت بھی 5700 کیلون یعنی5427 ڈگری سنٹی گریڈ ھے. جبکہ آئرن کے ایک آئسوٹوپ کا ماس نمبر بھی 57 ھے.

ایک ستارا کا ایندھن ہائیڈروجن گیس ہوتی ھے اور گریوٹی کی وجہ سے ستارا کے رکز میں فیوزن ری ایکشن شروع ھوتا ھے اور ہائیڈروجن ایٹم دوسرے ایٹم سے ملکر ہیلیئم بناتی ھے جب کسی ستارا کہ تمام ہائیڈروجن ختم ھو جاتی ھے تو اس کا ایندھن ہیلیئم ھوتا ھے اور ہیلیئم کے آئیٹم فیوزن ری ایکشن سے نائیٹروجن اور پھر آکسیجن بناتے پھر اور آخر میں لوھا بنتا ھے جب کسی ستارا میں لوھا پیدا ھونا شروع ھو جائے تو وہ ستارا مر جاتا ھے اور بلاسٹ کر کے لوھا کائنات میں چھوڑ دیتا ھے۔
زمین پر موجود لوھا کس مرے ہوئے ستارے سے آیا۔ جس کو قرآن نے 1400 سال سے بھی پہلے بیان کر دیا۔

اسلام اور قرآن کی حقانیت جدید سائنس دن بدن عیاں کر رھی ھے مگر پھر بھی ھم اللہ کو راضی کرنے کے بجائے دنیا کے پیچھے پڑے ہیں۔
بیشک قرآن حکیم ایک زندہ و جاوید معجزہ ھے۔

31/01/2024
الحمد لله الله تعالیٰ نے مجھے اپنے فضل و کرم سے 14/01/2024 بمطابق ٢ رجب المرجب کو مجھے ایک پیارا سا چاند سا بیٹا عنایت ف...
28/01/2024

الحمد لله
الله تعالیٰ نے مجھے اپنے فضل و کرم سے 14/01/2024 بمطابق ٢ رجب المرجب کو مجھے ایک پیارا سا چاند سا بیٹا عنایت فرمایا ثم الحمد لله
آپ لوگوں سے درخواست ہے کہ میرے بیٹے کے لئے دعائے خیر فرمائیں

Youm e Siddiqui e Akbar رضی اللہ تعالیٰ عن22 Jamadi ul akhir Apne Ilaqe ki Masjid o Madaris aur Gharo Mein Mehfil e Bazm...
05/01/2024

Youm e Siddiqui e Akbar رضی اللہ تعالیٰ عن
22 Jamadi ul akhir

Apne Ilaqe ki Masjid o Madaris aur Gharo Mein Mehfil e Bazm o Niyaz Ka Aehtemam Kijye.

कल का प्रोग्राम इन्शा अल्लाह मेरे यूट्यूब चैनल पर लाइव चलाया जाएगा। मेरे चैनल को सब्सक्राइब कर लिजिए लिंक ⇩⇩⇩https://you...
21/12/2023

कल का प्रोग्राम इन्शा अल्लाह मेरे यूट्यूब चैनल पर लाइव चलाया जाएगा।
मेरे चैनल को सब्सक्राइब कर लिजिए
लिंक ⇩⇩⇩

https://youtube.com/?si=IXF_v5TYRfL-FQc6

06/12/2023
06/12/2023
06/12/2023

Address

Katihar
Katihar

Telephone

+917004724561

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mahmud Raza Shamsi Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Mahmud Raza Shamsi Official:

Share