Safa Baitul Maal - Karimnagar

Safa Baitul Maal - Karimnagar Help for Poor People Work for Only ALLAH

Hafiz Hakeem Sahab - 9247339373
Hafiz Khaleel Sahab - 9440852758
Hafiz Ismail Sahab - 9700711787

Safa Baitul Maal Trust India Br Karimnagar TS Helping Hands
23/08/2026

Safa Baitul Maal Trust India
Br Karimnagar TS
Helping Hands

Safa Baitul Maal Trust India Br Karimnagar TS *Flag Hosting Program*15th August 26 Independence Day celebration.*صفا بیت...
20/08/2026

Safa Baitul Maal Trust India
Br Karimnagar TS
*Flag Hosting Program*
15th August 26
Independence Day celebration.*صفا بیت المال ٹرسٹ شاخ کریم نگرپر پرچم ہندکشائی*

حافظ محمد اسماعیل کی اطلاع کے بموجب دفترصفا شاخ کریم نگر پر80ویں یوم آزادی ہند کےموقع پربدست جناب مولانا محمد کاظم الحسنی صاحب(صدر صفا بیت المال شاخ کریم نگر) پرچم ہند کی کشائی عمل میں آئی اس موقع مولانا خواجہ فرقان قاسمی صاحب نے حاضرین و محبین صفا سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ اس ہندوستان کی آزادی کاجشن منانے کے حقیقی حقدار مسلمان ہیں تقریباًدو سو سال قبل مسلمانوں نے آزادی ہند کی ابتداء کی۔ آزادی ہند کی ابتداء بھی مسلمانوں کی قربانی سے اور انتہا بھی مسلمانوں کے جذبہ آزادی سے ہو تی ہے۔ ہمارے آباء و اجداد،اور علماء واسلاف نے اس ملک کی آزادی کے لئے قید وبند کی سزائیں برداشت کیں اوراپنے لہو کا آخری قطرہ بھی بطور نذرانہ پیش کیا،نیز مولانا محمد حیدر اسعدی صاحب نے حاضرین سے کہا کہ ہم اس ملک کے قوانین کی پابندی کرتے ہوے اپنے حقوق کے تحفظ وحصول کی کوشش کرتےرہیں۔اور اس ملک کی ترقی کے شعبوں محکمہ پولیس، محکمہ ملٹری میں اپنی نسلوں کو شامل کر یں ۔۔مولانا مجیب قاسمی صاحب نے حاضرین سے کہا کہ یہ آزادئ ہند ایسے ہی نہیں مل گئی بلکہ اسکے پیچھے لاکھوں مسلمانوں کی قربانیاں ہیں۔آج جو تفرقہ بازی کی جارہی ہے یہ اسلاف کے ان خوابوں کے خلاف ہے جن خوابوں کو آنکھوں میں سجا کر انہوں نے اس ملک کے لئے قربانی دی ہے۔۔نیز مولانا محمد کاظم الحسنی صاحب(صدر صفاشاخ کریم نگر )نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ اگر ہم نے اپنے اسلاف کا تذکرہ چھوڑ دیا تو کل کوئی انکی قربانیوں کو یاد کرنے والا بھی نہ ہوگا آج فرقہ پرست لوگ آزادی ہند کی تاریخ سے مسلمانوں کی قربانیوں کو مٹانے کی ناپاک کوشش کر رہے ہیں ۔ہمیں اپنی تاریخ سے اپنی اولاد اورنئی نسل کو واقف کراناضروری ہے۔یہ ہندوستان کی تہذیب گنگا جمنی تہذیب ہے یہاں سب ملکر رہتے ہیں اور یہاں ہم سب کوہر کام ملکر کرنا ہوگا،اور ایک دوسرے کا لحاظ کرنا ہوگا،آزادی تو ہم کو80سال قبل ملی لیکن اسکے لئے ہمارے مسلم وغیر مسلم بھائیوں نے ملکر پچھلے دو سو سالوں سے جد وجہد کی اور مستقل کرتے رہے تب جاکر ہم کو یہ آزادی ملی ہے۔یہ ملک کی آزادی کسی خاص مذہب وقوم کی جاگیر نہیں ہے بلکہ اس پر ملک کے تمام باشندوں کامساوی حق ہے مسلمان ہمیشہ اس ملک میں امن وامان چاہتے ہیں اس ملک میں فرقہ پرستی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ہمیں انگریزوں نے اس ملک کی آزادی کوطشت میں سجا کر نہیں دیابلکہ اس کے لئے علمائے ہند نے بہت سی قربانیاں دی ہیں تب جاکر یہ ملک ہندوستان آزاد ہوا۔۔۔ آخیر میں حافظ عبدالحکیم خان صاحب(نائب صدر صفاشاخ کریم نگر )نے ملک میں امن وامان کے لئے دعا کی۔ پروگرام کے اختتام پر حافظ مرزا خلیل اللہ بیگ صاحب نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔ اس پرچم کشائی کے موقع پر حافظ محمد خورشید خان صاحب،حافظ اظہر الدین صاحب، حافظ احمد صاحب، محمد عرفان، سیدافسر، سید ظہیر،
جناب وسیع الدین صاحب،جناب ڈاکٹر یونس صاحب،جناب ضمیر صاحب، جناب خواجہ صاحب، کے علاوہ اہلیان محلہ گودام گڈہ و تمام اراکین صفا شاخ کریم نگرموجود تھے۔

Safa Baitul Maal Trust India Br Karimnagar TS Helping Hands
20/08/2026

Safa Baitul Maal Trust India
Br Karimnagar TS
Helping Hands

13/08/2026
Safa Baitul Maal Trust Br karimnagar T.S Distributed Monthly Pensions to Widows Handicaps Orphans and poor people's  Tot...
05/08/2026

Safa Baitul Maal Trust
Br karimnagar T.S
Distributed Monthly Pensions to Widows Handicaps Orphans
and poor people's
Total Rs48000/-
Month of August 26*صفابیت المال ٹرسٹ شاخ کریم نگر* کی جانب سے بیوہ خواتین،معذورین،غربا،یتامیٰ میں ماہانہ وظائف کی تقسیم-

مولانا محمد کاظم الحسنی صاحب (صدر صفاشاخ کریم نگر) کی اطلاع کے بموجب صفا بیت المال شاخ کریم نگر کی جانب سے ہر ماہ شہرکے مختلف محلہ جات کی بیوہ خواتین، معذورین،غربا،یتامیٰ میں پابندی سے وظائف تقسیم کئے جاتے ہیں اسی طرح آج 5/اگسٹ 2026 کو صبح11بجے دفتر صفا پربدست حافظ محمد حکیم خان صاحب (نائب صدر صفا شاخ کریم نگر) مستحق افراد میں ماہانہ وظیفہ تقسیم کیاگیاجملہ 48,000 روپئے وظائف تقسیم کئے گئے۔ ۔اس تقسیم وظائف کے موقع پر مفتی محمد صادق حسین قاسمی صاحب، مولانا محمد حیدر اسعدی صاحب ،حافظ مرزا خلیل اللہ بیگ صاحب،حافظ محمد اسماعیل صاحب، حافظ اظہر الدین صاحب، کے علاوہ دیگر ارا کین صفا شاخ کریم نگر موجود تھے۔
*اپیل* ۔صفابیت المال ٹرسٹ کو ان رفاہی وفلاحی خدمات کے انجام دینے کے لئے ہرماہ تقریباًڈھائی لاکھ سے زائد روپیوں کاخرچ درکار ہے جوشہر کے اہل خیر حضرات کے تعاون سے مکمل ہوتے ہیں۔لہٰذاصدر صفا نے اہل خیرحضرات سے اپیل کی ہے کہ ان رفاہی وفلاحی خدمات کی انجام دہی اورادارہ کے استحکام کے لئے اپنی **زکوٰۃ، صدقات، عطیات، کے ذریعہ اور اپنےگھر میں موجودبے ضرورت اسکراپ*
کے ذریعہ زیادہ سے زیادہ اس ادارہ کا تعاون فرمائیں۔
*جزاکم اللہ خیراً*
۔۔تعاون کے لئے رابطہ:۔9063487952/3

Safa Baitul Maal Trust India Br Karimnagar TS Self EmployedFree Tailoring Centre's is running successfully.1. Ashok naga...
25/07/2026

Safa Baitul Maal Trust India
Br Karimnagar TS
Self Employed
Free Tailoring Centre's
is running successfully.
1. Ashok nagar
2. Sawran Street

Safa Baitul Maal Trust India Br Karimnagar TS
04/07/2026

Safa Baitul Maal Trust India
Br Karimnagar TS

Safa Baitul Maal Trust Br karimnagar T.S Distributed Monthly Pensions to Widows Handicaps Orphans and poor people's  Tot...
04/06/2026

Safa Baitul Maal Trust
Br karimnagar T.S
Distributed Monthly Pensions to Widows Handicaps Orphans
and poor people's
Total Rs48000/-
Month of June 26*صفابیت المال ٹرسٹ شاخ کریم نگر* کی جانب سے بیوہ خواتین،معذورین،غربا،یتامیٰ میں ماہانہ وظائف کی تقسیم-

مولانا محمد کاظم الحسنی صاحب (صدر صفاشاخ کریم نگر) کی اطلاع کے بموجب صفا بیت المال شاخ کریم نگر کی جانب سے ہر ماہ شہرکے مختلف محلہ جات کی بیوہ خواتین، معذورین،غربا،یتامیٰ میں پابندی سے وظائف تقسیم کئے جاتے ہیں اسی طرح آج 4/جون 2026 کو صبح11بجے دفتر صفا پربدست حافظ محمد حکیم خان صاحب (نائب صدر صفا شاخ کریم نگر) مستحق افراد میں ماہانہ وظیفہ تقسیم کیاگیاجملہ 48,000 روپئے وظائف تقسیم کئے گئے۔اس موقع پر مولانا محمد حیدر اسعدی صاحب نے وظیفہ یافتگان سے خطاب کرتے ہوے فرمایا کہ ہم نمازوں کا اہتمام کریں اور اپنے معمولات میں ذکر اللہ کی کثرت کرتے رہیں اس سے ہماری زندگی خوشحال ہوگی اور ہمارے گھروں میں برکت ہو گی۔اس تقسیم وظائف کے موقع پرحافظ محمد اسماعیل صاحب، حافظ اظہر الدین صاحب، کے علاوہ دیگر ارا کین صفا شاخ کریم نگر موجود تھے۔
*اپیل* ۔صفابیت المال ٹرسٹ کو ان رفاہی وفلاحی خدمات کے انجام دینے کے لئے ہرماہ تقریباًڈھائی لاکھ سے زائد روپیوں کاخرچ درکار ہے جوشہر کے اہل خیر حضرات کے تعاون سے مکمل ہوتے ہیں۔لہٰذاصدر صفا نے اہل خیرحضرات سے اپیل کی ہے کہ ان رفاہی وفلاحی خدمات کی انجام دہی اورادارہ کے استحکام کے لئے اپنی **زکوٰۃ، صدقات، عطیات، کے ذریعہ اور اپنےگھر میں موجودبے ضرورت اسکراپ*
کے ذریعہ زیادہ سے زیادہ اس ادارہ کا تعاون فرمائیں۔
*جزاکم اللہ خیراً*
۔۔تعاون کے لئے رابطہ:۔9063487952/3

*Safa Baitul Maal Trust. Karimnagar Branch Distributes meat to the backward areas of the city and its surroundings on th...
31/05/2026

*Safa Baitul Maal Trust. Karimnagar Branch Distributes meat to the backward areas of the city and its surroundings on the occasion of Eid-ul-Adha*

Like every year, this year also, on the occasion of Eid-ul-Adha, Safa Baitul Maal Trust Branch Karimnagar distributed the meat of sacrifice to more than five hundred poor families in the backward areas of the city and the backward villages around the city So that the poor peoples also join in the joy of Eid. On this occasion, Moulana Mohammad Kazim Al-Husani Sahab (President Safa Branch Karimnagar) and Hafiz Abdul Hakeem Khan Sahab (Vice President Safa Branch Karimnagar )and other members of Safa Baitul Maal Trust branch Karimnagar were also present.*صفا بیت المال ٹرسٹ۔شاخ کریم نگر کی جانب سے عید الاضحیٰ کے موقع پر شہر واطراف کے پسماندہ علاقوں میں گوشت کی تقسیم*

صفا بیت المال ٹرسٹ شاخ کریم نگر کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی عید الاضحیٰ کے موقع پر پندرہ بڑے جانوروں کی قربانی کی گئی اور اراکین صفا بیت المال شاخ کریم نگر نے شہرکے پسماندہ علاقوں میں اوراطراف شہر کے پسماندہ دیہاتوں( گنڈلہ پلی-وچنور- کنڈاپور - ہنما جی پلی -شملا کنڈا پلی۔ رام چندرا پور - ورکول - گاگلا پور - وڈلور - بیگم پیٹ - لکشمی پور - میلا رام - گنڈا رام - کے پانچ سو سے زائد غریب گھرانوں میں قربانی کا گوشت تقسیم کیا۔ تا کہ غریب عوام بھی عید کی خوشی میں شامل ہوں ۔ اس موقع پر مولانامحمد کاظم الحسنی صاحب (صدر صفا شاخ کریم نگر ) و حافظ عبد الحکیم خان صاحب ( نائب صدر صفا شاخ کریم نگر ) مفتی محمد صادق حسین قاسمی صاحب، مولانا محمد حیدر اسعدی صاحب،مولانا محمد خواجہ فرقان قاسمی صاحب حافظ مرزا خلیل اللہ بیگ صاحب،حافظ محمداسماعیل صاحب، حافظ احمد صاحب، محمد عرفان، حافظ اظہر الدین صاحب، سیدافسر، سید ظہیر، وسیع الدین صاحب، حافظ عمران،محمد یاسر کےعلاوہ دیگر اراکین صفا شاخ کریم نگر بھی موجود تھے۔

Address

Office At Godamgadda, Beside Masjid Kousar
Karimnagar
505001

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Safa Baitul Maal - Karimnagar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Safa Baitul Maal - Karimnagar:

Shortcuts

Share

Category