نوكر هے امام حسين كا

نوكر هے امام حسين كا Official Page

17/07/2025

پاسپورٹ کی کوئی قیمت نہیں ہوتی جب تک دو ملکيں اس پر مہر نہیں لگائے
اسطرح جنت کی پاسپورٹ کی کوئی قیمت نہیں ہوتی جب تک اس پہ بھی دو مہر نہیں لگے
1.مہر بیعت علی علیہ السلام۔۔۔۔2مہر آنسو جو مصیبت امام حسین علیہ السلام پر بہایا گیا ہو۔

15/11/2024

السلام عليك يا أم الحسن والحسين.


#فاطمة


#ياحسين


#الكفيل





#اكسبلور


15/11/2024

‎ اس 9 سال کی بچی پر ظلم کیا گیا۔۔ صرف ایک آئینی ترمیم کی خاطر۔۔ کس قدر بہادر لوگ ہیں جو مل کر ایک بچی پر ظلم کرتے رہے💔
میری 9 سالہ بیٹی کو گھٹنے سے پکڑ کر گھسیٹتے ہوئے کمرے سے باہر لائے ہیں، 11 ماہ کے بیٹے کو بیڈ سے نیچے گرایا اور پھر مجھے گھسیٹتے ہوئے تھرڈ فلور سے سیڑھیوں کے راستے ننگے سر ننگے پاؤں نیچے لائے ہیں-
‏9 سالہ بچی اور 11 ماہ کے بیٹے کو الگ کمرے میں قید کردیا اور مجھے دوسرے کمرے میں لے گئے- اور پھر مجھے گالیاں نکالی اور تشدد کیا
ایم این اے حاجی امتیاز کی بھابھی کی گفتگومنڈی بہاؤالدین سےتعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے ایم این اے ہیں جن کو پاکستان بھر میں دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ 1 لاکھ سے زیادہ ووٹوں کی لیڈ سے جیتے تھے ✌🏻
‏‎‏ ́el

السلام علیکم۔اپ سب سے التجا ہے کہ اس پر غور کریں شکریہ ہم کربلا کا واقعہ سن کر پھوٹ پھوٹ کر روتے لیکن یہ واقعہ تو ہمارے ...
29/07/2024

السلام علیکم۔اپ سب سے التجا ہے کہ اس پر غور کریں شکریہ ہم کربلا کا واقعہ سن کر پھوٹ پھوٹ کر روتے لیکن یہ واقعہ تو ہمارے سامنے ہو رہا ہے خدا کے لیے اپ لوگ دیکھیں ذرا قدم اٹھایا ہم سب اپ کے ساتھ ہے
اپ سب جانتے ہیں کہ پارہ چنار پر ظلم ہو رہا ہے کئی دن سے جس کے خلاف ہمیں اواز اٹھانی چاہیے اج اس زمین پر کل کربلا کا واقعہ ہو رہا ہے ہم کب تک صبر کریں گے کب تک ہم پر یہ ظلم ہوتا رہے گا اج اگر ہم نہیں بولیں گے تو کل کو یہ واقعہ ہمارے ساتھ بھی پیش ہو سکتا ہے ابھی سے ہمیں چاہیے کہ اس کے خلاف قدم اٹھائے ہم سب کو چاہیے اپنے حصے کا حق ادا کرے ہمارے جوانوں کے سر دھڑ سے الگ کیے جا رہے ہیں اور ہم خاموش کھڑے ہیں کیا یہ شیعوں کا تعلیم ہے کیا یہ انسانیت ہے؟ طالبان سارے اس پر ویڈیو لگا کر ہمیں ڈرانا چاہتے ہیں لیکن یہ بات سن لیں کہ ہم نے پہلے بھی یزید کو شکست دیا ہے اب بھی یزید کو شکست دیں گے انشاءاللہ ہم قدم اٹھائیں گے تو یزید کو اس صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے یزیدیوں پہ لعنت بے شمار
نعرہ حیدری: یا علی
لبیک یا حسین
لبیک یا مہندی

*💞السّلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*💞                                                                                   ...
17/05/2024

*💞السّلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*💞 سلام صبح بخیر مولا امام زمان عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف۔۔۔۔ السّلام علیک یا ابا الصالح المہدی صاحب العصر والزمان عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف من آل محمد علیہم السلام۔۔۔۔ ادرکنی یا مولا، ادرکنی یا مولا۔۔۔۔ مُحبت کے لفظ پر کبھی غور کیا ہے، کبھی محبت کے تمام حروف پر ذرہ توجہ تو کریں۔۔۔۔
*م،،، کا مطلب ہے “محرم”*
*ح،،، کا مطلب ہے “حلال”*
*ب،،، کا مطلب ہے “برکت”*
*اور ت،،، کا مطلب “تحفظ”*
جب اِنسان اپنے محرم رِشتے سے مُحبت کرتا ہے، تو وہ مُحبت اس کے لئے حلال ہوتی ہے، اور اس رشتے میں برکت اور تحفظ ہوتا ہے۔۔۔۔ ہمارے نزدیک تو مُحبت کا مطلب یہ ہے، لوگ کہتے ہیں، مُحبت میں سب کچھ جائز ہے، لیکن وہ غلط کہتے ہیں مُحبت میں صِرف “پاکیزگی” جائز ہے، ‏نکاح ہی حقیقت ہے، نکاح لازم ہے، اس سے پہلے کے قائم کردہ تعلقات فقط فریب، جس رشتے سے اللہ تعالیٰ نے منع کر دیا، وہ جائز ہی نہیں بات ہی ختم، جب اس کی بتائی گئی حدود پار کریں گے، تو رسوا ہوں گے یاد رکھیے گا۔۔۔۔
خوش نصیب ہے، وہ عورت جس پر ایک مرد پابندی لگاتا ہو، کیونکہ اکثر وہ باغ اجڑ جاتے ہیں، جنکا کوئی مالی نہیں ہوتا۔۔۔۔
اور میرے خیال میں وہ عورتیں یقیناً لا وارث ہوتی ہیں، جو ٹک ٹاک پر ناچ گانا کرتی ہیں، کیونکہ جب تک باپ اور بھائی زندہ ہوں، وہ اپنی عورتوں کو اس بے حیائی کی اجازت نہیں دیتے۔۔۔۔
دوستی کیسے شخص سے کرنی چاہیئے۔۔۔۔
امام حسن عليہ السلام فرماتے ہیں۔۔۔۔
يا بُنَيَّ لا تُؤاخِ أَحَداً حَتّى تَعْرِفَ مَوارِدَهُ وَ مَصادِرَهُ فَإذا اسْتَنْبَطْتَ الخُبْرَةَ وَ رَضِيتَ العِشْرَةَ فَآخِهِ عَلى إقالَةِ العَثْرَةِ وَالمُواساةِ فِى العُسْرَةِ۔۔۔۔
میرے بیٹے،،، کسی سے اس وقت تک دوستی نہ کرنا، جب تک کہ تم کو معلوم نہ ہو جائے کہ وہ کیسا ہے، اور کیا کرتا ہے، اور جب تک تم اسے اچھی طرح سے جان نہ لو، اور جب تم اس کے طور طریقہ سے راضی ہو جاؤ، تو اسے اپنا دوست بناؤ، اس کی لغزشوں و کوتاہیوں کو اس سے بر طرف کرو، اور پریشانی اور دشواریوں میں اس کا ساتھ دو۔۔۔۔
مختصر وضاحت۔۔۔۔
ہر انسان کو زندگی میں ایک اچھے، معتبر، نیک اور خوش اخلاق دوست کی ضرورت ہوتی ہے۔۔۔۔
کیا ہم بغیر جانچ پڑتال کیئے کسی کو بھی اپنا دوست بنا سکتے ہیں؟ ہرگز نہیں۔۔۔۔
ایک دوست صحبت کا اثر ہماری زندگی، ہمارے اخلاق، کردار، صحبت اور ہمارے پورے وجود پر براہ راست ہوتا ہے۔۔۔۔
لہٰذا ہر عقلمند اور دیندار انسان پر ضروری ہے، کہ وہ دوست بنانے سے پہلے اس کو اچھی طرح پرکھے، اس کے بارے میں پوری طرح مطمئن ہونے کے بعد ہی دوستی کرے۔۔۔۔
تحف العقول، ص، 233۔۔۔۔
نامحرم، نامحرم ہی رہتا ہے، چاہے وہ نعت خواں ہو، قاری ہو، پیر ہو، اس نے عمامہ پہنا ہو، داڑھی رکھی ہو، دیور ہو جیٹھ ہو، یا پھر آپ اللہ تعالیٰ کا ولی ہو۔۔۔۔
اچھی نیت سے تعلقات حلال نہیں ہو جاتے ہیں، عورت کا اعلیٰ اخلاق یہ ہے، کہ نا محرم سے برے اخلاق سے پش آئے، برا اخلاق یعنی نا محرم سے سختی سے پیش آئے، حرام تعلقات سے نکلنا اگر مشکل لگے، تو خود سے کچھ سوال کریں، کہ میرے لیے سب سے ذیادہ اہم کون ہے، اللہ تعالیٰ یا نامحرم۔۔۔۔
میری زندگی کا کیا مقصد ہے، کو راضی کرنا یا نامحرم کو میں نے اپنے دن بھر کی روداد کس کو سنانی ہے، اللہ تعالیٰ کو یا نامحرم کو مرنے کے بعد اللہ تعالیٰ کو کیا جواب دیں گے، کہ ایک نامحرم کے لئے اللہ تعالیٰ کو ناراض کرتے رہے اور خدا کے کے احکامات پر عمل نہیں کیا، خود سے یہ سوال کریں، اور پھر اپنی اصلاح کریں۔۔۔۔
یہ ایک سچی کہانی ہے۔۔۔۔
ایک شخص جو دست خدا بن گیا۔۔۔۔
جہنم سے فرار۔۔۔۔
ایک شخص کہتا ہے، کہ میں امریکہ میں Louisiana میں Baton rouge شہر میں پیدا ہوا، ملک کی اقتصادی ترقی میں ہمارے شہر کابہت اہم کردار ہے، اور اس شہر میں ملک کا سب سے زیادہ کاری گر طبقہ رہتا ہے۔۔۔۔
جتنے بھی امیر لوگ تھے وہ اس اقتصاد کے ذریعے اور امیر ہوتے جا رہے تھے۔۔۔۔ شہر کے کونے کونے سے خوبصورتی ٹپکتی تھی، لیکن نچلے طبقے کے لوگ اتنے ہی غریب ہوتے جا رہے تھے۔۔۔۔
اور ہاں میں۔۔۔۔
میں اس شہر کے بلکہ شاید دنیا کے سب سے غریب اور پست علاقے میں پیدا ہوا تھا۔۔۔۔
ہمارے سکولوں اور یونیورسٹیوں میں اتحاد، عدالت اور اعتماد کی باتیں ہوتیں، یہ ایسا جملہ تھا، جو بچپن سے، ہر سکول کا ہر بچہ یاد کر لیتا تھا، کہ ہم اتحاد کے ساتھ، ایک عدالت بھرے معاشرے میں اعتماد اور یقین کے ساتھ زندگی گزارکر اپنے مستقبل کو بنائیں گے۔۔۔۔
لیکن میرے خیال میں یہ سب کچھ فضول سی بکواس تھی، جس علاقے میں میں نے اس دُنیا میں قدم رکھا، وہاں عدالت اور مستقبل جیسی کوئی چیزیں نظر نہیں آتی تھیں۔۔۔۔
ہمارے لئے کوئی ملک اور کسی حکومت کا وجود نہ تھا، کہ جس پر ہم اعتماد کر سکیں، ہمیں صرف ۔۔ اور صرف۔۔۔۔ ایک چیز کا علم تھا، جو ہم نے سیکھی تھی۔۔۔۔
جنگ کرنا۔۔۔۔
زندہ رہنے کے لئے صرف جنگ کرنا۔۔۔۔
جی،،، میں ایک ایسے علاقے میں پیدا ہوا کہ وہاں نشہ اور بندوق کی اسمگلنگ ہوتی تھی۔۔۔۔
اور وہ علاقہ قاتلوں، چوروں اور فاحشہ عورتوں سے بھرا ہوا تھا، ایک ایسا علاقہ جہاں ہر روز جنگ ہوتی، چوری، قتل، rape، کچھ بھی عجیب نہ تھا۔۔۔۔
میں، میں ایک جہنم میں پیدا ہوا تھا، اور یہ جہنم، پہلے دن سے میرے ساتھ تھی۔۔۔۔
میں ایک فاحشہ کا بیٹا تھا، جو کہ ۲۴، گھنٹے شراب کے نشے میں دھت رہتی تھی۔۔۔۔
اپنے سے چھوٹے بہن اور بھائی کو بھی مجھے ہی سنبھالنا ہوتا تھا۔۔۔۔
اور ہمارے باپ کا علم نہ تھا۔۔۔۔
جی ہاں۔۔۔۔
میں ایک واقعی جہنم میں پیدا ہوا تھا۔۔۔۔
انتخاب کرنے کی طاقت ہمارے اختیار میں ہے۔۔۔۔
جو اس دنیا میں سخی تھا، آخرت میں بھی ایسا ہی رہے گا اتناکہ عالم برزخ میں بھی وہ دوسروں کو فائدہ پہنچاتا رہے گا، آپ نے سنا ہوگا، کہ ایک مؤمن بھی شفاعت کرتا ہے، مگر کون سا مومن۔۔۔۔؟ ایک مومن جو ایمان اور عمل صالح کے ساتھ ساتھ سخی اور راہ خدا میں صدقات بھی بجا لاتا تھا، وہ شفاعت کرے گا، لیکن اس شخص کا کیا ہوگا، جو اپنی دولت کے ساتھ چپکا رہا اور کروڑوں اور اربوں بینکوں میں جمع کروائے۔۔۔۔؟ اسے شفاعت سے کیا لینا دینا۔۔۔۔؟ اس نے اپنے لئے اژدھا کے انڈے بنالئے ہیں، اس نے خود جنت کے دروازے بند کر رکھے ہیں، وہ انہیں دوسروں کے لئے کیسے کھول سکتا ہے۔۔۔۔؟
حقیقی دوست کو پہچاننے کے دو راستے۔۔۔۔
قال الامام الصادق علیه السلام۔۔۔۔
إخْتَبِرُوا إخْوانَكُمْ بِخَصْلَتَينِ: فَإنْ كانَتا فيهِمْ وَإلاّ فَأعْزُبْ ثُمَّ اَعْزُبْ ثُمَّ أعْزُبْ: ألْمُحافَظَةُ عَلَى الصَّلَواتِ فى مَواقيتِها وَالبِرُّ بِالإخْوانِ فِى العُسْرِ وَاليُسْرِ۔۔۔۔
امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا۔۔۔۔
اپنے بھائیوں کو دو صفتوں سے پہچانو۔ اگر وہ دو صفتیں ان میں پائی جاتی ہوں تو ان سے دوستی کو آگے بڑھاؤ ورنہ ان سے دور رہو، دور رہو، دور رہو اور وہ دو صفتیں یہ ہیں۔۔۔۔
1۔ وہ نماز اول وقت کے پابند ہوں۔۔۔۔
2۔ وہ سختی و تنگدستی اور آسائش و فراوانی رزق میں اپنے دینی بھائیوں سے اچھا برتاؤ کرتے ہوں۔۔۔۔
وسائل الشیعہ، ج، 8، ص، 503۔۔۔۔
اے بہت جلدی راضی ہو جانے والے، میں بہت دیر سے آیا ہوں۔۔۔۔
اے رحیم پروردگار،،، میرا دل کیوں اتنا سخت ہے، جو تجھ جیسے مہربان خدا کے لئے نہیں تڑپتا ہے۔۔۔۔
اے کریم پروردگار، میرے حال پر رحم فرما، میں نے سب کچھ بگاڑ دیا ہے، اب اگر تو میری مدد نہیں فرمائے گا تو میں رسوا ہو جاؤں گا۔۔۔۔
شبِ جمعہ ہو یا کوئی اور شب ہو، شبِ توبہ و استغفار، شبِ دعا و مناجات، شبِ شہداء، شبِ اطاعت و بندگی، شبِ امام زمانہ عج و شبِ زیارت ابا عبداللہ الحسین علیہ السلام ہے۔۔۔۔
التماسِ دعا برائے استقامت بر راہِ خدا۔۔۔۔
،،،،یا مھدی عج جان،،،،
اے حسن مجسم۔۔۔۔🌹
خوبصورتی کہاں ہے، جبکہ آپ عج کا چہرہ غائب ہے۔۔۔۔
اے جان زندگی۔۔۔۔🌹
آپ عج کی موجودگی کے بغیر یہ زندگی اداس ہے۔۔۔۔
اے میرے سردار۔۔۔۔🌹
میرے دل میں سوائے آپ عج کے ظہور کے کوئی آرزو نہیں۔۔۔۔
،،،اے میرے کریم اللہ،،،
ابابیل کو بھیج کر خانہ کعبہ کی حفاظت کرنے والے۔۔۔۔
فرشتوں کو ننگی تلواریں دے کر بدر کے میدان میں اتارنے والے۔۔۔۔
حضرت موسیٰ علیہ السلام کو فرعون کے دربار میں پالنے والے۔۔۔۔
حضرت یوسف علیہ السلام کو کنویں سے نکالنے والے۔۔۔۔
حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو زندہ آسمان پر اٹھانے والے۔۔۔۔
حضرت ابرہیم علیہ السلام کو آگ کے الاؤ سے بچانے والے۔۔۔۔
حضرت یونس علیہ السلام مچھلی کے پیٹ سے نکالنے والے۔۔۔۔ حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ کو خاتم النبیین اور رحمت اللعالمین بنا کر بھیجنے والے۔۔۔۔
اے رب العالمین، اے رب العالمین، اے رب العالمین،
فلسطین کے مسلمانوں اور مجاہدوں کی مدد فرما۔۔۔۔
اے اللہ عزوجل،،، تیرے لشکر بہت سارے ہیں اپنے کسی لشکر کو بھیج کر مظلوم فلسطینیوں کی حفاظت فرما۔۔۔۔
آمین یارب العالمین بحق محمد و آل محمد علیہم السلام۔۔۔۔
اپنے اردگرد اچھے اعمال کے خوبصورت چراغ جلاتے چلیں، تاکہ موت کے راستوں سے گزرتے وقت۔۔۔۔
آپ کو تاریکی کا احساس نہ ہو۔۔۔۔
اللہ آپ سب کو ڈھیر ساری خیر, عافیت اور سلامتی عطا فرمائے۔۔۔۔
آپ پر آپ کی امیدوں سے بڑھ کر رحمتوں کی برسات فرمائے۔۔۔۔
وہ جوعیب دیکھ کربھی نفرت نہیں کرتا، وہ جوخطاؤں پر بھی پکڑ نہیں کرتا، وہ جو نافرمانیوں پربھی دعائیں رد نہیں کرتا،
وہ جس کا ہونا تنہائی میں بھی کافی ہے،
وہ جوبندے کی سسکیوں کابھی ساتھی ہے،
وہ جسکی محبت کے آگے ہر محبت ناقص ہے،
وہ جسے منانے کے لئے ایک ندامت کا آنسو کافی ہے،
وہ جوہمیشہ سےباقی ہے، وہ جو گناہوں کے باوجود بھی ہمیں سب کچھ عطا کرتا ہے،
وہی اللہ ہے،
وہی سچی محبت کرنے والا ہے۔۔۔۔ اے ربَ ذوالجلال ہماری خطائیں بخش دے، توبہ قبول فرما، علم نافع عطا کر، صحت کاملہ و عاجلہ عطا کر، اولاد صالح، رزق حلال، مقام عبدیت، عشق مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عطا فرما، ہم سب پر رحم فرما، یا رحیم ہم سب کو کفر، شرک، شیطان، منافقت، ظالموں کے ظلم و حاسدوں کے حسد، شریروں کے شر سے محفوظ فرما، اور اپنی پناہ میں رکھ، اور ہمیں اپنے والدین کے لئے صدقہ جاریہ بنا دے، اللہ تبارک و تعالیٰ ہم سب کی جان، مال، ایمان، آبرو، روزی، رزق، علم، عمل، گھر، کاروبار، دسترخوان، اولاد، زندگی، خوشیوں، عبادات، تقویٰ، اخلاص، اخلاق، سادگی، عاجزی، انکساری، اور عمر، میں برکتیں، رحمتیں، وسعتیں، رفعتیں، اور عروج و بلندیاں عطا فرمائے، اے میرے پروردگار،،، ہمارے ہر دن کو بابرکت دن بنا، اور ہم سب کو اپنی رحمتوں کے دروازے سے ڈھیروں خوشیاں عطا فرما، کشادہ رزق، دراز عمر، اچھی صحت، کامل ایمان، اور اپنی عافیت والی بندگی عطا فرما، ہمارے امام عج کے ظہور میں تعجیل فرما، اور ہمیں ان کے بہترین اعوان وانصار میں شمار فرما، آمین یا ربّ العالمین بحق محمد و آل محمد علیہم السلام۔۔۔۔

💠حدیث روز💠*💎حقیقی دوست کو پہچاننے کے دو راستے*قال الامام الصادق علیه السلام:*إخْتَبِرُوا إخْوانَكُمْ بِخَصْلَتَينِ: فَإن...
04/05/2024

💠حدیث روز💠

*💎حقیقی دوست کو پہچاننے کے دو راستے*

قال الامام الصادق علیه السلام:

*إخْتَبِرُوا إخْوانَكُمْ بِخَصْلَتَينِ: فَإنْ كانَتا فيهِمْ وَإلاّ فَأعْزُبْ ثُمَّ اَعْزُبْ ثُمَّ أعْزُبْ: ألْمُحافَظَةُ عَلَى الصَّلَواتِ فى مَواقيتِها وَالبِرُّ بِالإخْوانِ فِى العُسْرِ وَاليُسْرِ*

امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا:

اپنے بھائیوں کو دو صفتوں سے پہچانو۔ اگر وہ دو صفتیں ان میں پائی جاتی ہوں تو ان سے دوستی کو آگے بڑھاؤ ورنہ ان سے دور رہو، دور رہو، دور رہو۔ اور وہ دو صفتیں یہ ہیں:

1۔ وہ نماز اول وقت کے پابند ہوں

2۔ وہ سختی و تنگدستی اور آسائش و فراوانی (رزق) میں اپنے (دینی) بھائیوں سے اچھا برتاؤ کرتے ہوں۔

*📚وسائل الشیعہ، ج 8، ص 503*

20/01/2024

عربی میں دوستی کے 13 درجے ہیں۔ لوگ زیادہ تر 'دوست' لیول 5 یا اس سے نیچے کے ہوتے ہیں۔

دوستی کے درجات یہ ہیں:
1. زمیل
کوئی ایسا شخص جس سے آپ صرف ملاقات کی حد تک واقف ہوں۔

2. جلیس
کوئی ایسا شخص جس کے ساتھ آپ کچھ وقت بغیر کسی پریشانی کے گزار سکیں۔

3. سمیر
ایسا شخص جس کے ساتھ بات چیت کرنے میں آپ کو کوئی دقت نہ ہو۔
(یہ وہ مقام ہے جہاں سے معاملات سنجیدہ ہونا شروع ہوتے ہیں)

4. ندیم
پینے پلانے والا ایک ساتھی (صرف چائے) جسے آپ فرصت کے لمحوں میں یاد کر سکیں۔

5. صاحب
کوئی ایسا شخص جو آپ کی خیریت کے لیے فکرمند ہو۔ (اب ہم دوستی کے حقیقی مقام کی طرف بڑھ رہے ہیں)

6. رفیق
کوئی ایسا شخص جس پر آپ انحصار کر سکیں۔ آپ شاید ان کے ساتھ اپنی چھٹیاں بھی گزارنا چاہیں

7. صدیق
ایک سچا دوست، کوئی ایسا شخص جو آپ سے کسی مطلب برآری کے لیے دوستی نہیں کرتا۔ بلکہ اس سے آپ کے تعلقات کی بنیاد بےلوث اور اخلاص پر مبنی ہو

8. خلیل
ایک قریبی دوست، کوئی ایسا شخص جس کی موجودگی آپ کو خوش کر دے۔

9. انیس-
کوئی ایسا شخص جس کی موجودگی میں آپ راحت محسوس کریں

10 نجی -
قابل بھروسہ/اعتماد
کوئی ایسا شخص جس پر آپ کو گہرا اعتماد ہو۔

11. صفی-
آپ کا بہترین دوست، کوئی ایسا شخص جسے آپ دوسرے دوستوں پر فوقیت دیتے ہیں۔

12. قرین
کوئی ایسا شخص جو آپ سے الگ نہ ہو اور نہ صرف آپ جانتے ہوں کہ وہ کیسا سوچتا ہے بلکہ وہ بھی آپ کے خیالات سے واقف ہو آپ دونوں ایک دوسرے کے مزاج آشنا ہوں ۔
13۔ حبیب
یہ دوستی کی اعلیٰ ترین شکل ہے جس میں دوستی کے باقی سب اوصاف کے ساتھ دوست محبوب کے مرتبه پر فائز ہوتا ہے۔ يعنی . . . "وہ انسان جس سے بس محبت ہی محبت ہو"

20/01/2024

سوره کہف" کی انیسویں آیت کا ایک لفظ ہے
"وَلْیَتَلَطَّفْ"
یہ تھوڑا بڑا کر کے لکھا ہوتا ہے ،
کیونکہ یہاں قرآن پاک کا درمیان آ جاتا ہے، کہتے ہیں یہ لفظ پورے قرآن کا خلاصہ ہے، اور اس کا ترجمہ ہے "نرمی سے بات کرنا"
جب الله نے موسیٰ علیہ السلام کو فرعون کے پاس بھیجا ، تو بھی یہی کہا کہ تم اس سے نرمی سے بات کرنا شاید وہ مان جاۓ .
کون مان جاۓ ؟؟ وہ انسان جس سے زیادہ متکبر اور گھمنڈ والا شخص دنیا میں اور کوئی نہیں آیا زندگی کتنی بدل جاۓ اگر ہم اس بات کو مان جائیں کہ نرمی سے بات کرنے کا مطلب بے وقوفی اور کمزوری نہیں بلکہ عاجزی اور اعلی ظرفی ہے ♥

20/01/2024

*ترقی کی راہیں مشکلات کے زیرِ سایہ ہی پروان چڑھتی ہیں*

اگر کوئی شخص سمجھوتہ نہیں کر سکتا تو وہ ہر روز نیا کام نئے راستے نئے خواب لے کر چلے گا اور زندگی اسی سفر میں تمام کر بیٹھے گا

ایک خاص وقت پر جب آپ اپنی پوری کوشش کر لیں لیکن کوئی حل نظر نہ آئے کوئی راستہ دکھائی نہ دے تب رائے فرار اختیار کرنا چاہیے پیچھے ہٹ جانے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ ہار تسلیم کر چکے ہیں بلکہ نئے عزم کے ساتھ سفر کا آغاز کرنے کے لیے کچھ دیر کا پڑاؤ ضروری ہے

امام حسین (ع) کی قبر کی مٹی میں ہر بیماری کے لیے شفا ہے اور وہ سب سے بڑی دوا ہے۔ فرمان امام جعفر الصادق (ع)🌹🥺
26/11/2023

امام حسین (ع) کی قبر کی مٹی میں ہر بیماری کے لیے شفا ہے اور وہ سب سے بڑی دوا ہے۔ فرمان امام جعفر الصادق (ع)🌹🥺

Ya Fatima Salamullah Alaiha💔 new noha for Bibi Zahra (sa) by Mesum Abbas. Go listen to it now!

امام حسین (ع) کی قبر کی مٹی میں ہر بیماری کے لیے شفا ہے اور وہ سب سے بڑی دوا ہے۔ فرمان امام جعفر الصادق (ع)🌹🥺           ...
26/11/2023

امام حسین (ع) کی قبر کی مٹی میں ہر بیماری کے لیے شفا ہے اور وہ سب سے بڑی دوا ہے۔ فرمان امام جعفر الصادق (ع)🌹🥺

photography

Address

Kargil
194103

Telephone

+919149977158

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when نوكر هے امام حسين كا posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to نوكر هے امام حسين كا:

Share