Jaam E Millat

Jaam E Millat Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Jaam E Millat, Religious organisation, begampur, Kanth.

[05/08, 8:59 AM] Nafeesi: Follow this link to join my WhatsApp group: https://chat.whatsapp.com/3zjs0guf7VMA5aof2gI089
[05/08, 8:59 AM] Nafeesi: https://www.youtube.com/user/waseemnafeesi
[05/08, 8:59 AM] Nafeesi:
#

01/11/2024

‏خیر یت نہیں پوچھتا, مگر خبر رکھتا ہے
سنا ہے وہ شخص مجھ پر نظر رکھتا ہے

03/09/2024

یہ ان مسلم لڑکیوں کے سناتنی ہندو عاشق ہیں جو انہیں مار رہے ہیں۔😭😭😭

نیچے دی گئی فہرست دیکھیں، فی الحال یہ سب اس دنیا سے جا چکے ہیں..!👇

مسلمان لڑکیوں کو پہلے سکولوں کالجوں اور بازاروں میں محبت کے جھوٹے جال میں پھنسایا گیا اور آخر کار ان کا غلط استعمال کر کے قتل کر دیا گیا۔👇

1. ثنا 17 سالہ قاتل کرن واقعہ کی جگہ رئیسنا ایم پی
2. شاہین 19 سالہ قاتل نکھل ایم پی

3. حنا بانو قاتل سچن گجرات
4- فرزانہ قاتل بٹو ہلدار ایم پی

5- شاہانہ قاتل راجندر سنگھ گورکھپور
6 - ترنم قاتل سمیت دہلی

7- روفی انصاری کا قاتل درگیش بریلی
8- حنا شیخ قاتل گورو تیواری میرٹھ

9- افسانہ قاتل آکاش میرٹھ
10- روبینہ قاتل سندیپ ایم پی

11- عشرت کا قاتل شیام دہلی
12- سلمیٰ کا قاتل روہت دہلی
13- تبسم کا قاتل شیامو کمار ہردوئی
14- عائشہ کا قاتل راجندر دہلی
15- زلیخا خان کا قاتل اوم پرکاش دہلی
16- عشرت کا قاتل پشپیندر تیواری لکھنؤ
17- نازی قاتل سندیپ اناؤ
18- روبینہ کا قاتل دنیش آریہ ہریانہ
19- گلشن قاتل راہول دہلی
20-ریشما بانو کا قاتل نتن پارٹنر مالوا ضلع میں رہتا ہے

21 روبینہ بانو قاتل شوہر بابولال گپتا ضلع ایودھیا ۔
22- سونی انصاری نے شوہر روشن رائے ضلع کشی نگر کا قتل کیا۔
23-ارجمند بانو کا قاتل ساتھی منیش جھارکھنڈ میں رہتا ہے۔
24- نعیمہ کا قاتل انشو کمار شاملی
25 - نازی قاتل ونیت دہلی
26- شیارا بانو قاتل کندن کمار بہار پورنیہ
27 - صاحبا کا قاتل جتیندر بھاٹی نوئیڈا اپ
28-ترنم خان عرف سیوانی خان کا قاتل سبھاس مدھیہ پردیش شاجاپور

29- سلمیٰ سلطان کا قاتل مکیش ساہو چھتیس گڑھ
30- مسکان خان کا قاتل دیپک علی گڑھ

31 - شیخ نظرین عمر 16 سال (نام بدلا ہوا) قاتل نکھل کنڈکٹر اعظم گڑھ
32-ثنا بی جے پی لیڈر کا قاتل امیت مہاراشٹر
33- رخسار قاتل وپال دہلی
34-فریدہ قاتل گریش بنگلور
35 -افسانہ کا قاتل سوربھ ہلدوانی
36-رخسانہ کا قاتل پردیپ بنگلور
37- شیبا کا قاتل ارون سینی ناناپارہ بہرائچ
38- کوثر بی قاتل اندرجیت ہریانہ
39- افسانہ کا قاتل ونود غازی آباد
40- سید سارہ قاتل گورو اندور

> بھگوا-محبّت-ٹریپ📌

*اے بنتِ حوا! کچھ تو آخرت کا خیال کرو،*

*ابھی بھی وقت ہے گناہوں سے سچی پکی توبہ کر لو اور اللہ ورسول جل جلالہ و صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی محبت سے اپنے سینے کو روشن کرلو*

09/08/2024

‏اس پوسٹ میں آپ کو انٹرنیٹ دنیا کی چند بہترین ویب سائٹس بتا رہا ہوں امید ہے آپ کے کچھ کام آ جائیں ۔

کافی محنت تلاش اور ذاتی تجربے استعمال کے بعد میں نے انٹرنیٹ سے کچھ اہم اور انتہائی کارآمد ویب سائٹس کو اکٹھا کیا ہے جو آپ سب کے لیے یقیناً کارآمد مفید انفارمیشن اور آسانی کا ذریعہ ثابت ہوں گے

1- ڈکشنری (Dictionary) (لغت و حوالا جات)

دنیا کی بہترین ڈکشنریوں کا مجموعہ٬ ہر لفظ کے معنی مختلف ڈکشنریوں سے ایک ہی جگہ دیکھے جاسکتے ہیں-

2- ہاؤ اسٹف ورکس (How Stuff Works) (معلومات و ٹیکنالوجی)

یعنی چیزیں کس طرح کام کرتی ہیں٬ انسانی دماغ سے لے کر موبائل٬ کار انجن سے لیکر سرچ انجن تک ہزاروں مضامین کا احاطہ کے لیے یہ ویب سائٹ انٹرنیٹ کی دنیا میں ایک بہترین مقام رکھتی ہے جو کہ عام لوگوں کے لیے ماہر اور پیشہ ور لوگوں کے علم کا ذریعہ رکھتی ہے- طلبہ اس سائٹ کو ضرور سرچ کریں-

3- نیشن ماسٹر (Nation Master) (جغرافیہ)

دنیا بھر کے تمام ممالک کی معلومات کے ساتھ٬ تعلیم٬ انڈسٹری٬ اکانومی٬ کرنسی اور ہر طرح کی تفصیلات (بدقسمتی سے پاکستان کے بارے میں معلومات اپ ڈیٹ نہیں٬ شاید اس کی وجہ پاکستان کے اپنے ادارہِ شماریات کی نااہلی ہے٬ البتہ دیگر ممالک کے بارے میں ہر طرح کی معلومات دیکھیں جا سکتی ہیں)

4-ایکس ای (XE) (معلومات کرنسی تبادلہ ریٹ)

دنیا کی پچاسی سے زائد ممالک کی کرنسی کا تبادلہ ریٹ باآسانی معلوم کیا جاسکتا ہے- دنیائے کرنسی کی سب سے پرانی اور بڑی ویب سائٹ جو کہ مختلف ممالک کی کرنٹ کے ساتھ تاریخی ریٹ کا بھی ریکارڈ رکھے ہوئے ہے-

5- اباؤٹ (About) (معلومات)

انٹرنیٹ پر معلومات تک رسائی تو بہت آسان ہے لیکن یہ معلوم کرنا کہ آیا یہ صحیح اور اپ ڈیٹ بھی ہے؟ کافی مشکل ہے اس ویب سائٹ نے اس مشکل کو کافی آسان بنا دیا ہے جہاں پر ہر مضمون پر مختصر اور صحیح معلومات اور روز مرہ زندگی کی چھوٹی چھوٹی ٹپس باآسانی مل سکتی ہیں-

6- آنسرز (Answers) (معلومات و حوالا جات)

آپ اگر کوئی سوال پوچھنا چاہیں تو مذکورہ ویب سائٹ سے اس کا جواب حاصل کر سکتے ہیں- لاکھوں پوچھے گئے سوالات کے جوابات اپنے اپنے مضامین میں با آسانی دیکھے جاسکتے ہیں- “ آپ کے مسائل اور ان کا حل “ کی بہترین ویب سائٹ-

7- پب میڈ (Pub Med) (صحت٬ میڈیکل)

سترہ ملین سے زائد ریسرچ پیپرز کا مفت اور قابل اعتبار طبی معلومات کا ذریعہ- میڈیکل فیلڈ سے وابستہ افراد کے لیے بہترین معلومات کا ذریعہ-

8- آسک فلاسفر (Ask Philosophers) (سوال و جواب)

آپ سوالات کیجیے٬ دنیا کے بہترین فلاسفر آپ کے سوال کا جواب دیں گے٬ ہر فیلڈ کے ماہر فلاسفرز کے جوابات مختلف کیٹیگری میں دیکھے جاسکتے ہیں-

9- ویدر (Weather) (موسم)

دنیا کے تمام بڑے شہروں کے موسم کا حال لائیو اور اپ ڈیٹ٬ بمعہ اگلے کئی دنوں کی پیشن گوئی کے ساتھ-

10- پوگو (Pogo) (کھیل- انٹرنیٹ)

فری انٹرنیٹ گیمز کی مشہور ویب سائٹ

11- ورڈ پریس (Word Press) (انٹرنیٹ فورم)

آسان اور تیز ترین پرسنل بلاگ ورڈ پریس پر بنائے جاسکتے ہیں-

12- 101 کک بکس (101 Cook Books) (فوڈز)

دنیائے فوڈز کی بہترین ویب سائٹ٬ صحت افزاﺀ کھانوں کی تیاری کی رہنمائی لیتے ہوئے-

13- کیوا (Kiva) (فنانس)

تیسری دنیا کے غریب لیکن ہنر مند افراد کے کاروبار میں مالی معاونت کی نیٹ ورکس کی ویب سائٹ- چاہے آپ ہندوستان میں رہتے ہوں یا افغانستان میں٬ اگر اپنے روزگار کے لیے مالی معاونت چاہتے ہیں تو کیوا آپ کی مدد کرسکتی ہے-

14- گیٹ نیٹ وائز (Get Net Wise) (انٹرنیٹ)

انٹرنیٹ کے مسائل اور وائرس وغیرہ کے تو مسائل سے تو ہر انٹرنیٹ یوزرز واقف ہیں ہی٬ گیٹ نیٹ وائز٬ انٹرنیٹ یوزرز کے لیے ان معلومات کا بہترین ذریعہ ہے کہ کیسے انٹرنیٹ کا محفوظ استعمال٬ بڑوں اور بچوں کے لیے کیا جاسکتا ہے- وائرس حملوں سے بچاؤ اور پرسنل معلومات کو کیسے محفوظ ممکن بنایا جاسکتا ہے-

15- دا فونٹ (Da Font) (انٹرنیٹ اور ویب)

سات ہزار سے زائد فونٹ اسٹائل میک اور پی سی یوزرز کے لیے- آرٹ اور ڈیزائنر کے لیے مفید ویب سائٹ-

31/07/2024

चरवाहे ने अपनी भेड़ों को उनके बाड़े में पहुँचा दिया
और सारे दरवाज़े बंद कर दिए।

जब भूखे भेड़िए आए तो उन्हें दरवाज़े बंद मिले।
जब उन्होंने देखा कि अंदर जाना मुमकिन नहीं,
तो भेड़ियों ने एक योजना बनाई
कि कैसे भेड़ों को बाड़े से निकाला जाए…

भेड़ियों ने चरवाहे के घर के सामने प्रदर्शन करने लगे,
भेड़ों की आज़ादी का नारा लगाने लगे…
भेड़िए प्रदर्शन करते हुए बाड़े के चारो तरफ घूमते रहे…

जब भेड़ों ने सुना कि भेड़िए उनकी आज़ादी
और उनके हक़ों के लिए प्रदर्शन कर रहे हैं,
तो भेड़, भेड़ियों से प्रभावित होते चले गए…
और भेड़ियों के हां में हां मिलाते हुए
भेड़ भी नारेबाजी करने लगे,
इसके बाद भेड़ों ने अपने सींगों से बाड़े की दीवारों
और दरवाज़ों को मारना शुरू किया,
जब तक कि दीवारें टूट न गईं
और दरवाज़े टूट गए,
लेकिन कई भेड़ की सिंग टूटी, कई घायल भी हुए…
लेकिन भेड़ बाड़े से आज़ाद हो गए…

भेड़ आजाद हवा में घूमते हुए इधर उधर भाग निकलीं
और भेड़िए उनके पीछे दौड़ने लगे,
और चरवाहा कभी उन्हें बुलाता
और कभी अपनी लाठी फेंककर
उन्हें रोकने की कोशिश करता
लेकिन ना बुलाने से कुछ हासिल हुआ ना लाठी से…

भेड़ियों ने भेड़ों को खुले मैदान में
बिना चरवाहे बेबस के पाया,
तो वह रात भेड़ों के लिए स्याह रात थी
और भेड़िए के लिए लज़ीज़ रात…

अगले दिन सुबह चरवाहा ने देखा
जहाँ भेड़ों ने अपनी आज़ादी पाई थी,
वहां सिर्फ़ टुकड़े-टुकड़े लाशें
और ख़ून से लथपथ हड्डियाँ पड़ीं हुई थीं…
*BhagwaLoveTrap*

30/07/2024

کافی ساتھیوں کا یہ سوال ہیں کہ مطالعہ تو کرتے ہیں پر کچھ یاد نہیں رہتا ! تو پھر مطالعہ کا فائدہ کیا ؟؟
جواب:-
شیخ سلمان العوده اپنی کتاب "زنزانہ میں لکھتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں نے اپنے شیخ سے شکایت کی کہ میں نے ایک کتاب پڑھی، لیکن مجھے اس میں سے کچھ یاد نہیں رہا!
چنانچہ انھوں نے مجھے ایک کھجور دی، اور فرمایا:
لو یہ چباؤ ! پھر مجھ سے پوچھا: کیا اب تم بڑے ہوگئے ؟ میں نے کہا: نہیں ! فرمایا لیکن یہ کھجور تمھارے جسم میں گھل مل گئی ، چنانچہ اسکا کچھ حصہ گوشت بنا کچھ بڑی، کچھ پیٹھ، کچھ کھال، کچھ بال کچھ ناخن اور مسام وغیرہ!!
تب میں نے جانا کہ جو کتاب بھی میں پڑھتا ہوں، وہ تقسیم ہوجاتی ہے۔ چنانچہ اس کا کچھ حصہ میری لغت مضبوط کرتا ہے، کچھ میرا علم بڑھاتا ہے، کچھ میرا اخلاق سنوارتا ہے ، کچھ میرے لکھنے بولنے کے اسلوب کو ترقی دیتا ہے، اگرچہ میں اسکو محسوس نہیں کر پاتا !!

20/07/2024
جب میں نے تیرے دوست کو دیکھا تیرے دشمن کے‌ساتھ‌ تو میں نے جان لیا کہ دونوں تیرے دشمن ہیں ان میں سے ایک کھلا دشمن ہے اور ...
16/07/2024

جب میں نے تیرے دوست کو دیکھا تیرے دشمن کے‌ساتھ‌ تو میں نے جان لیا کہ دونوں تیرے دشمن ہیں ان میں سے ایک کھلا دشمن ہے اور دوسرا چھپا ہوا دشمن ہے

11/07/2024

*🌷🍂 ایک حـقیقت قـلم کی زبانی🌷🍂*

آدمی عورت سے محبت کرتا ہے جبکہ عورت اپنی اولاد سے محبت کرتی ہے, اس بات کی مکمل سمجھ مجھے اس رات آئی, یہ کچھ سال قبل کی موسمِ بہار کی ایک رات تھی. میری شادی ہوئے چند سال ہو گئے تھے۔ اور بڑا بیٹا قریب ایک برس کا رہا ہوگا.

* اس رات کمرے میں تین لوگ تھے, میں, میرا بیٹا اور اس کی والدہ! تین میں سے دو لوگوں کو بخار تھا, مجھے کوئی ایک سو چار درجہ اور میرے بیٹے کو ایک سو ایک درجہ. اگرچہ میری حالت میرے بیٹے سے کہیں زیادہ خراب تھی۔ تاہم میں نے یہ محسوس کیا کہ جیسے کمرے میں صرف دو ہی لوگ ہیں, میرا بیٹا اور اسکی والدہ.*

بری طرح نظر انداز کیے جانے کے احساس نے میرے خیالات کو زیروزبر تو بہت کیا لیکن ادراک کے گھوڑے دوڑانے پر عقدہ یہی کھلا کہ عورت نام ہے اس ہستی کا کہ جب اسکو ممتا دیت کر دی جاتی ہے تو اس کو پھر اپنی اولادکے سوا کچھ دکھائی نہیں دیتا. حتیٰ کہ اپنا شوہر بھی اور خاص طورپر جب اسکی اولاد کسی مشکل میں ہو.اس نتیجہ کے ساتھ ہی ایک نتیجہ اور بھی نکالا میں نے اور وہ یہ کہ *اگر میرے بیٹے کے درد کا درمان اسکی کی والدہ کی آغوش ہے تو یقینا میرا علاج میری ماں کی آغوش ہو گی.*

*اس خیال کا آنا تھا کہ میں بستر سے اٹھا اور ماں جی کے کمرہ کی طرف چل پڑا. رات کے دو بجے تھے پر جونہی میں نے انکے کمرے کا دروازہ کھولا وہ فوراً اٹھ کر بیٹھ گئیں جیسے میرا ہی انتظار کر رہی ہوں. پھر کیا تھا, بالکل ایک سال کے بچے کی طرح گود میں لے لیا۔ اور توجہ اور محبت کی اتنی ہیوی ڈوز سے میری آغوش تھراپی کی کہ میں صبح تک بالکل بھلا چنگا ہو گیا.*

*پھر تو جیسے میں نے اصول ہی بنا لیا جب کبھی کسی چھوٹے بڑے مسئلے یا بیماری کا شکار ہوتا کسی حکیم یا ڈاکٹر کے پاس جانے کی بجائے سیدھا مرکزی ممتا شفا خانہ برائے توجہ اور علاج میں پہنچ جاتا.* وہاں پہنچ کر مُجھے کچھ بھی کہنے کی ضرورت نہ پڑتی۔ بس میری شکل دیکھ کر ہی مسئلہ کی سنگینی کا اندازہ لگا لیا جاتا. میڈیکل ایمرجنسی ڈیکلئر کر دی جاتی. مجھے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ماں جی ) کے ہی بستر پر لٹا دیا جاتا اور انکا ہی کمبل اوڑھا دیا جاتا, کسی کو یخنی کا حکم ہوتا تو کسی کو دودھ لانے کا, خاندانی معالج کی ہنگامی طلبی ہوتی, الغرض توجہ اور محبت کی اسی ہیوی ڈوز سے آغوش تھراپی ہوتی اور میں بیماری کی نوعیت کے حساب سے کبھی چند گھنٹوں اور کبھی چند پہروں میں روبہ صحت ہو کر ڈسچارج کر دیا جاتا.
یہ سلسلہ تقریباً تین ماہ قبل تک جاری رہا۔ وہ وسط نومبر کی ایک خنک شام تھی, جب میں فیکٹری سے گھر کیلئے روانہ ہونے لگا تو مجھے لگا کہ مکمل طور پر صحتمند نہیں ہوں, تبھی میں نے آغوش تھراپی کروانے کا فیصلہ کیا اور گھر جانے کی بجائے ماں جی کی خدمت میں حاضر ہو گیا, لیکن وہاں پہنچے پر اور ہی منظر دیکھنے کو ملا. ماں جی کی اپنی حالت کافی ناگفتہ بہ تھی پچھلے کئی روز سے چل رہیے پھیپھڑوں کے عارضہ کے باعث بخار اور درد کا دور چل رہا تھا۔

میں خود کو بھول کر انکی تیمارداری میں جت گیا, مختلف ادویات دیں, خوراک کے معروف ٹوٹکے آزمائے. مٹھی چاپی کی, مختصر یہ کہ کوئی دو گھنٹے کی آؤ بھگت کے بعد انکی طبیعت سنبھلی اور وہ سو گئیں. میں اٹھ کر گھر چلا آیا. ابھی گھر پہنچے آدھ گھنٹہ ہی بمشکل گذرا ہوگا کہ فون کی گھنٹی بجی, دیکھا تو چھوٹے بھائی کا نمبر تھا, سو طرح کے واہمے ایک پل میں آکر گزر گئے. جھٹ سے فون اٹھایا اور چھوٹتے ہی پوچھا, بھائی سب خیریت ہے نا, بھائی بولا سب خیریت ہے وہ اصل میں ماں جی پوچھ رہی ہیں کہ آپکی طبیعت ناساز تھی اب کیسی ہے……

........ اوہ میرے خدایا…

اس روزمیرے ذہن میں ماں کی تعریف مکمل ہو گئی تھی۔ ماں وہ ہستی ہے جو اولاد کو تکلیف میں دیکھ کر اپنا دکھ,اپنا آپ بھی بھول جاتی ہے.

*آج ماں جی کو رحمان کی رحمت میں گئے کچھ ماہ ہو گئے ہیں۔ آج مجھے پھر بخار ہوا ہے, آغوش تھراپی کی اشد ضرورت ہے۔ پر میرا مرکزی ممتا شفاخانہ برائے توجہ اور علاج ہمیشہ کیلئے بند ہو چکا ہے*

*والدین کی قدر کریں اس سے پہلے کہ وہ ہم سے جدا ہو جائیں*

*📚✍️

*जय फिलिस्तीन  एक नारे से लोक सभा में नया नियम जुड़ गया इसे कहते है बोलने की ताकत सभी  हिंदू वादी नारो पर रोक लग गई  सही...
05/07/2024

*जय फिलिस्तीन एक नारे से लोक सभा में नया नियम जुड़ गया इसे कहते है बोलने की ताकत सभी हिंदू वादी नारो पर रोक लग गई सही जगह वार किया था असद साहब ने। अल्लाह जिससे चाहे काम लेले।*। Aslam Khan Aimim

03/07/2024

_*ازدواجی "شکوہ اور جواب شکوہ"*_

کیوں زیاں کار بنوں سود فراموش رہوں
زن مریدی ہی کروں میں اور مدہوش رہوں

طعنے بیگم کے سنوں اور ہمہ تن گوش رہوں
ہم نوا میں کوئی بزدل ہوں کہ خاموش رہوں

جرات آموز مری تاب ِسخن ہے مجھکو
شکوہ اک زوجہ سے ! خاکم بدہن ہے مجھکو

تجھکو معلوم ہے لیتا تھا کوئی رشتہ ترا
سر پٹختے ہوئے پھرتا تھا کبھی اّبا ترا

کس قدر خوش تھا میں جس دن تیرا ڈولا نکلا
تیرا ڈولا تو مگر موت کا گولا نکلا

تو جو سوتی ہے تو سالن بھی پکاتا ہوں میں
ٹیپو روتا ہے تو فیڈر بھی بناتا ہوں میں

گڈی جاگے ہے تو جھولا بھی جھلاتا ہوں میں
پّپو اٹھ بیٹھے جو راتوں کو کھلاتا ہوں میں

پھر بھی مجھ سے یہ گلا ہے کہ وفادار نہیں
میں وفادار نہیں تو بھی تو دلدار نہیں

ھےبجا حلقہ ازواج میں مشہور ھوں میں
تیرا بیرا، تیرا دھوبی ، تیرا مزدور ھوں میں

زن مریدی کا شرف پاکے بھی رنجور ھوں میں
قصہ درد سناتا ھوں کہ مجبور ھوں میں

میری مخدومہ میرے غم کی حکایت سن لے
ناز بردار سے تھوڑی سی شکایت سن لے

زچہ بن بن کے بجٹ میرا گھٹایا تو نے
ھر نۓ سال نیا گل ھے کھلایا تو نے

رشتہ داروں نے تیرے ، جان میری کھائ ھے
فوج کی فوج میرے گھرمیں جو در آئی ھے

کوئ ماموں ، کوئ خالو ، کوئ بھائی ھے
بات کہنے کی نہیں تو بھی تو ھرجائی ھے

کیسے غربت میں ، میں پالوں تیرے غمخواروں کو
ان ممولوں کو سمبھالوں یا چڑی ماروں کو

میں وہ شوھر ھوں کہ خود آگ جلائی جس نے
لا کے بستر پہ تجھے چاۓ پلائ کس نے

تو ھی کہہ دے تیرا حسن نکھارا کس نے
اس بلیک آؤٹ سے مکھڑے کو سنوارا کس نے

کون تیرے لیۓ درزی سے غرارا لایا
واسطہ دے کے غریبی کا خدارا لایا

پھر بھی مجھ سے گِلا کہ کماتا کم ھوں
لے کے شاپنگ کے لیۓ تجھ کو، میں جاتا کم ھوں

نوجوانی میں تجھے عیش کراتا کم ھوں
اور پلازا میں تجھے فلم دکھاتا کم ھوں

کاش نوٹوُں سے حکومت میری جیبیں بھردے
مشکلیں شوھرِ مظلوم کی آسان کر دے

محفلِ شعرو سخن میں تو چمک جاتا ھوں میں
تیری سرکار میں پہنچوں تو دبک جاتا ھوں میں

تو جو بلغم بھی کھنگارے تو ٹھٹک جاتا ھوں میں
گھور کر دیکھے تو پیچھے کو سرک جاتا ھوں میں

پھر بھی مجھ سے یہ گلا ھےکہ وفادار نہیں
توھے بیکار تیرے پاس کوئ کار نہیں....

⭕بیوی کا جوابِ شکوہ⭕

تیری بیوی بھی صنم تجھ پہ نظر رکھتی ہے
چاہے میکے ہی میں ہو تیری خبر رکھتی ہے

اُسکی سینڈل بھی میاں اتنا اثر رکھتی ہے
پر نہیں طاقت پرواز مگر رکھتی ہے

شعر تھا فتنہ گر و سرکش و چالاک ترا
دل، جگر چیر گیا نالہء بیباک ترا

آئی آواز ٹھہر تیرا پتا کرتی ہوں
تُو ہے اَپ سیٹ میں ابھی تیری دوا کرتی ہوں

میں تجھے پہلے بھی اکثر یہ کہا کرتی ہوں
ارے کمبخت! بہت تیری حیا کرتی ہوں

اور تو ہےکہ بڑی نظمیں ہے پڑھتا پھرتا
اپنے یاروں میں بڑا اب ہے اکڑتا پھرتا

میں دکھاتی ہوں ابھی تجھ کو بھی نقشہ تیرا
نہ کوئی قوم ہے تیری نہ ہے شجرہ تیرا

بھائی تیرے ہیں سبھی مجھ کو تو غُنڈے لگتے
یہ ترے کان کڑاہی کے ہیں کُنڈے لگتے

اپنی شادی پہ عجب رسم چلائی کس نے؟
نہ کوئی بس نہ کوئی کار کرائی کس نے؟

آٹو رکشے ہی پہ بارات بُلائی کس نے ؟
منہ دکھائی کی رقم میری چرائی کس نے ؟

کچھ تو اب بول ارے! نظمیں سنانے والے
مولوی سے میرا حق ِمہر چھڑانے والے

صاف کہہ دے مجھے کس کس پہ ہے اب کے مرتا؟
رات کے پچھلے پہر کس کو ہے کالیں کرتا ؟

کس کے نمبر پہ ہے سو سو کا تُو بیلنس بھرتا ؟
چل بتا دے مجھے‘ اب کاہے کو تُو ہے ڈرتا

ورنہ ابّے کو ابھی اپنے بُلاتی میں ہوں
آج جوتے سےمزا تجھکو چکھاتی میں ہوں

اپنی تنخواہ فقط ماں کو تھمائی تُو نے
آج تک مجھکو کبھی سیر کرائی تُو نے؟

کوئی ساڑھی، کوئی پشواز دلائی تُو نے؟
ایک بھی رسم ِوفا مجھسے نبھائی تو نے؟

لطف مرنے میں ہے باقی نہ مزا جینے میں
کتنے ارمان تڑپتے ہیں مرے سینے میں

بھول ابّا سے ہوئی اور سزا مجھ کو ملی
ماں بھی جان گئی کیسی بلا مجھ کو ملی

میں نے چاہی تھی وفا اور جفا مجھ کو ملی
میری تقدیر ہی دراصل خفا مجھ کو ملی

میرے میکے سے جو مہمان کوئی آتا ہے
رنگ ترے چہرے کا اسی وقت بدل جاتا ہے

سامنے آنے سے اّبا کے تُو کتراتا ہے
کتنا سادہ ہے کہتا ہے کہ ”شرماتا ہے“

تُو ہوا جس کا مخالف وہ تری ساس نہیں؟
میری عزت کا ذرا بھی تجھے احساس نہیں !

ہڈی پسلی میں تری توڑ کے گھر جاؤں گی
ارے گنجے! ترا سر پھوڑ کے گھر جاؤں گی

سَرّیا گردن کا تری موڑ کے گھر جاؤں گی
سارے بچوں کو یہیں چھوڑ کے گھر جاؤں گی

یاد رکھنا ! میں کسی سے بھی نہیں ڈرتی ہوں
آخری بار خبردار تجھے کرتی ہوں...!

_* محمد غضنام طیبی

28/06/2024

*🌹طلاق مبارک* ..💓

*🌹میری ایک کلائنٹ کی آپ بیتی ہے۔ ۔*💓
ان کی اجازت سے مختصرا اس لیے بیان کر رہی ہوں کہ شاید کوئی لڑکی سنبھل جائے۔ 💎
والدین کی اکلوتی ذرا نازوں سے پلی، ابو شروع سے ہی کہتے تھے کہ ایسے لاڈ نہ کیا کرو اس سے کہ جو کل کو اس کے لیے پریشانی کا باعث بنیں لیکن امی اپنی ناک کے نیچے ساری ضدیں پوری کیا کرتیں اور ابو کو خبر نہ ہوتی۔۔۔ جس کام کو ابو منع کرتے امی خاموشی سے اجازت دے دیتیں اور میں کر لیتی۔ 💎
انٹر کے بعد شادی ہوگئی، بیس سال کی عمر میں۔ اچھا پڑھا لکھا رشتہ تھا کھاتا کماتا۔ ابو نے چھان بین کر کے بیاہ دیا۔ امی راضی نہیں تھیں کہ ابھی اور اچھے رشتے آئیں گے ذرا انتظار کریں خیر ابو نے خاندان کے بڑوں کو شامل کر کے امی کو منوا لیا اور پھر میری بھی رضا تھی کہ چلو لڑکا پیسے والا بھی یے اور ہینڈسم بھی ہے۔ 💎
میں چونکہ بہت نازوں میں پلی تھی تو برداشت بہت کم تھی۔ تربیت کسی قسم کی کچھ تھی نہیں۔ میں نے اپنے شوہر کی باتیں امی کو بتانی شروع کر دیں۔ ذرا ذرا سی باتیں شکایت کی صورت میں بتانے لگی امی چونکہ خود یہ کام کرتی رہی تھیں اس لیے مزے لے لے کر سنتیں اور پھر الٹے سیدھے مشورے دیتیں۔ دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہوگیا لیکن میرا یہی حال رہا۔ ایک دو بار میاں نے سختی کرنے کی کوشش کی تو میں بیماری کا ڈھونگ رچا کر میکے چلی گئی۔ ابو نے بہت سمجھایا سختی کی تو واپس آگئی لیکن عادت سے مجبور تھی سو وہ ہی سب کیا کہ غلطیاں کر کے سینہ چوڑا کر کے بدتمیزی کرنا اور اپنی غلطی نہ ماننا۔۔۔۔ میاں نے بھی پیار سے سمجھا کر ہر طرح کوشش کی کہ میں سدھر جاوں لیکن اس وقت مجھے یہ شخص دنیا کا سب سے برا آدمی لگتا تھا۔
ابو نے ڈانٹ کر پیار سے ، ہاتھ جوڑ کر ہر طرح سمجھایا کہ بیٹا اپنا گھر آباد رکھو ایسا نہ کرو۔۔۔۔ لیکن میری والدہ کی طرف سے ملنے والی ٹیوشن نے آخر کار وہ سیاہ دن دیکھا ہی دیا۔۔۔ کچھ دن سے شوہر سے ان بن چل رہی تھی۔ امی سے روز سبق لے رہی تھی میں۔ بس صبح ہی صبح ذرا سی بات کا میں نے پتنگڑ بنایا جیسا کہ میں اکثر کیا کرتی تھی اور دس سال کی بھڑاس میرے میاں کے منہ سے طلاق کے تین لفظوں کی صورت میں نکل گئی۔۔۔ 💎
میں نے کال کر کے ابو کو کہا کہ لڑائی ہو گئی ہے آکر لے جائیں اس وقت طلاق کا نہیں بتایا تھا کیوں کہ مجھے پتا تھا کہ ابو کے لیے یہ بہٹ بڑا صدمہ ہوگا۔۔۔ ابو گھر میں آتے ہی میرے میاں سے کہنے لگے کہ اس کی طرف سے مجھے معافی مانگنے دو بیٹا مجھے پتا ہے میری بیٹی کی غلطی ہے کیوں کہ ایسی لڑائیاں میں اکثر کرتی رہتی تھی۔۔۔۔۔💎 میرے میاں نے بہت تحمل سے ابو کو طلاق کا بتا دیا۔
ابو نے کہا کہ مجھے رکشہ کروا دو میں اسے گھر لے جاوں میرے شوہر نے کہا کہ نہیں آپ گاڑی میں جائیں۔ اصرار کر کے ابو سے معافی مانگ کر گاڑی ڈرائیور کے ساتھ ہمیں چھوڑنے کے لیے بھیج دی۔۔۔۔۔ ابو گاڑی میں بلکل خاموش رہے گھر میں آتے ہی امی سے کہا لو تمھاری بیٹی کو صلہ مل گیا ہے اس کے کیے کا، اب تمھیں بھی یہ انعام ملنا چاہیے اور امی کو اسی وقت طلاق دے دی۔۔۔۔ 💎
مجھے نہیں پتا کہ ابو نے غلط کیا یا صحیح لیکن ابو کی حالت ایسی تھی کہ مجھ سے دیکھا نہیں جا رہا تھا۔ 💎
تم دونوں ماں بیٹی کو طلاق مبارک، اب ساتھ بیٹھ کر عدت کرنا( ابو نے اس وقت باقاعدہ تالیاں بجا کر کہا۔۔۔ شاید وہ اس وقت شدید زہنی دباو میں تھے) ابو یہ کہہ کر باہر چلے گئے۔۔۔۔ پھر چار دن ہوگئے ابو واپس نہیں آئے۔۔۔ ہم ڈھونڈتے رہے کہاں کی عدت اور کیسی عدت بس ابو کو ہر جگہ ڈھونڈا۔۔۔۔ کہیں نہیں ملے۔۔۔۔۔۔ خاندان والوں کی باتیں الگ اور ابو کی گمشدگی الگ۔۔۔۔ مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا۔۔۔
پانچویں دن جمعے کی نماز کے وقت میرے موبائل پر تایا ذاد کی کال آئی کہ چچا مل گئے ہیں میں گھر لا رہا ہوں ان کو۔۔۔۔ میری کچھ سانس میں سانس آئی۔ ابو آئے تو۔۔۔۔۔ مگر ایدھی کی ایمبولینس میں کفن میں لپٹے ہوئے۔۔۔ پانچ دن ابو کہاں رہے نہیں معلوم بس ایدھی والوں کا کہنا تھا کہ یہ صاحب فٹھ پاتھ پر پڑے ملے تھے۔۔۔ نہ کوئی زخم نہ چوٹ کا نشان ابو کا دل بند ہونے سے ان کی موت ہوئی تھی۔۔۔۔💎
اور آپ کو پتا ہے فیض عالم کہ ان کا دل میں نے اور امی نے مل کر بند کیا ہے۔۔۔
اس چھتیس سالہ لڑکی کا یہ جملہ میرے دل پر گھونسے کی طرح لگا۔۔۔۔۔
پھر کہتی ہے کہ ابو نے ہمارے لیے گھر چھوڑا جو کہ وہ پہلے ہی امی کے نام کر چکے تھے۔۔۔ اوپر والا پورشن ہم نے کرائے پر اٹھا دیا، ابو کی پینشن بھی آتی ہے، کسی سے مانگنے کی ضرورت نہیں پڑی، سفید پوشی میں اچھے سے گزارا ہو رہا ہے۔ ددھیال والے ہم سے ملتے نہیں ہیں کہتے کہ تم دونوں ہمارے بھائی کی موت کا سبب ہو۔۔۔۔ میرے تین میں سے دو بڑے بچے اپنی مرضی سے اپنے باپ کے پاس جا چکے ہیں۔ باقاعدہ لڑ کر گئے ہیں۔ ملنے بھی نہیں آتے۔ چھوٹے والا ابھی تین سال کا ہے تو وہ میرے پاس ہے مگر مجھے پتا ہے کہ وہ بھی چلا جائے گا۔۔۔ 💎
امی ابھی تک ویسی ہی ہیں۔ ابو کو بہت کوستی ہیں۔۔۔ اب میری اور امی کے گھمسان کے معرکے ہوتے ہیں۔۔۔۔ میں کہتی ہوں کے اگر ابو نے آپ کو پہلے ہی طلاق دے دی ہوتی تو آج مجھے طلاق نہ ہوتی۔ 💎
کھانے پینے کو سب ملتا ہے، رہنے کو سر پر چھت ہے مگر اب سکون نہیں ہے۔۔۔ ابو کا چہرہ دماغ میں گھومتا رہتا ہے۔ اپنا شوہر بھی یاد آتا ہے۔ وہ برا نہیں تھا میری تربیت بری تھی۔۔۔ آپ سمجھ رہی ہوں گی کہ میں ساری غلطی امی کی کیوں بتا رہی ہوں۔ میں تو بالغ تھی سب دیکھ اور سمجھ رہی تھی آخر کیوں امی کی باتوں میں آگئی۔۔۔ آپ بتائیں جس لڑکی کی تربیت ہی ایسی ہوئی ہو۔۔۔ میں نے ساری زندگی امی کو نانی سے یہی باتیں کرتے دیکھا تھا۔ بس نانی یہ کہتی تھیں دیکھو کچھ بھی ہو طلاق مت لینا تو امی طلاق کی نوبت نہیں آنے دیتی تھیں کچھ ابو بھی چپ ہو جاتے تھے۔ ہر کسی کے صبر کا پیمانہ ایک نہیں ہوتا۔ میرے شوہر نیک فطرت کے تھے لیکن بس اس دن ان کا پیمانہ چھلک گیا۔ میں نے ان کو اس حد تک پریشان کیا۔۔۔ کہ آخر نوبت یہاں تک آگئی۔۔۔ 💎
امی یہی کہتی تھیں کہ تمھاری شادی ہی غلط شخص سے ہوئی ہے۔۔۔ بس یہ بات میرے ذہن میں بیٹھ گئی تھی۔ ان کی اچھائی بھی برائی ہی لگتی تھی۔ میں آپ کے پاس اس لیے آئی ہوں کہ اب مجھے نیند نہیں آتی میں چوبیس میں سے بمشکل دو گھنٹے سو پاتی ہوں۔۔۔ 💎
آپ بتائیں کیا ابو کی جان لے کر اور اپنا گھر تباہ کر کے مجھے نیند آنی چاہیے؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 💎
اپنی کلائنٹ کی اس آب بیتی کو آپ سب کے سامنے رکھنے کا بس ایک مقصد ہے کہ تربیت پر کام کریں۔۔۔۔۔ اور بہت ذیادہ کریں۔ عورت بطور ماں گیم چینجر بن سکتی ہے۔🌹
کون غلط ہے کون صحیح اس بحث میں جانے کی بجائے تربیت اولاد اور خود اپنا احتساب کریں۔ اولاد کے سامنے ہر وقت رونے مت روئیں۔ مظلوم بننے کی سوچ سے باہر آجائیں اور شادی شدہ بیٹیوں پر رحم کریں۔ ان کے کچن میں بیڈروم میں ان کے ذہن میں گھسنے کی کوشش نہ کریں۔۔۔۔۔ بیٹیوں کو بھڑکانے کی پالیسی ختم کر دیں۔ 💎
ماں کی بہت زیادہ مداخلت بیٹیوں کے گھر اجاڑنے کا ایک اہم سبب ہے۔ آپ نہایت سلجھی ہوئی باشعور خواتین ہیں اسی لیے مجھے امید ہے کہ کسی بھی قسم کے فیمنزم کا چشمہ لگائے بغیر اس تحریر کو پڑھ کر سبق حاصل کریں گی۔ 💎
وما علینا الاالبلاغ 💎

*🌹اچھی بات پڑھ ڪر یا سن کر عمل ڪرنے کی کوشش کیا کریں، ویسے اگر ساری زندگی بھی پـــڑھتے رہے یا سنتے رہے تو ڪچھ فائدہ نہیں ملنے والا جب تک اس پر عمـــــــل ڪرنے ڪی کوشش نہ کی جائے ۔!!!💎*
*خــوش رہیں، خــوشیاں بانٹیں ۔💎*

*نوٹ* اس پیغام کو دوسروں تک پہنچائیے تاکہ اللہ کسی کی زندگی کو آپ کے ذریعے بدل دے💎

🌹💖🔹🌹🔹💖🌹

18/06/2024

*ساس کی خدمت اور شریعت کا حکم۔۔۔!!!*
😇😇🤭🤭😇😇
ایک بیوی کے سوال کا حل۔۔
اس میں بھی عقل والوں کے لئے نشانیاں ہیں۔۔۔

شیخ محمد راوی سے ایک عورت نے سوال پوچھا،
کہ ان کے شوہر کی والدہ بیمار رہتی ہیں شوہر تقاضا کرتا ہے کہ میں ان کی ماں کی خدمت کروں،
لیکن مجھ سے یہ سب نہیں ہوتا، کیا مجھ پر شوہر کی ماں کی خدمت واجب ہے؟
شیخ نے جواب دیا۔۔۔
*نہیں!* تجھ پر شوہر کی ماں کی خدمت ہرگز واجب نہیں ہے.
البتہ تمہارے شوہر پر واجب ہے کہ وہ اپنی ماں کی خدمت کرے.۔۔

پھر شیخ نے تین حل پیش کئے
👈 پہلا حل: والدہ کو گھر لے کر آئیں، اور دن رات آپ کے شوہر اور اس کے بچے اپنی ماں اور دادی کی خدمت کریں۔ ان پر یہ واجب ہے ۔۔۔۔
*یاد رکھیں! آپ پر واجب نہیں ہے.*
👈 دوسرا حل: والدہ کو الگ گھر میں رکھیں، ان کی دیکھ بھال خدمت و خبر گیری کے لیے آپ کا شوہر وہاں جاتا رہے۔۔۔۔۔۔
اگر والدہ یہ تقاضا کرے کہ رات ان کے سرہانے گزارے۔۔۔۔۔۔۔۔ تو ماں کے پاس رات گزارنا ان پر واجب ہے،
یاد رکھیں آپ پر واجب نہیں ہے.
👈 *تیسرا حل :۔ قابل غور*
والدہ کی دیکھ بھال کے لئے ایک نرس رکھ لیں۔۔۔۔۔۔ اگر نرس کے لیے تنخواہ دینے میں حرج ہو تو گھر کے اخراجات کم کرکے نرس کی تنخواہ دیں، نرس کی موجودگی میں والدہ کے پاس آتے جاتے فتنے میں پڑنے کا خطرہ ہو تو نرس سے شادی کرنا واجب ہوگا،
اس طرح وہ تین نیکیوں کو جمع کرے گا۔۔۔
*دوسری شادی کا اجر،*
*ماں کی خدمت کا اجر*
*اور*
*فتنے سے بچنے کا اجر.۔۔۔*
یاد رکھیں!
آپ پر شوہر کے ماں کی خدمت واجب نہیں ہے،۔۔۔۔
لہذا آپ عزت کے ساتھ اپنے گھر رکی رہیں.

کچھ دیر سوچنے کے بعد عورت بولی،۔۔۔۔
۔۔۔۔
شیخ صاحب شوہر کی ماں بھی میری ماں جیسی ہے۔۔۔۔۔
واجب نہیں تو کیا ہوا مستحب ہی سہی
میں خود ان کی خدمت ضرور کروں گی.۔۔
🤭🤭🤭🤭🤭🤭

Address

Begampur
Kanth
244501

Telephone

+919927951233

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jaam E Millat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Jaam E Millat:

Share