01/12/2024
ذکرِ خیر ضیاء العارفین حضرت سید شاہ محمد ابوالعلا قادری فردوسی چشتی کاکوی قدسرہ۔
اسم گرامی: حضرت حکیم سید ابوالعلا قادری المعروف کمال قدس سرہ۔
نسب و تعلیم۔ آپ کا سلسلہ نسب حضرت امام مولا علی رضی اللہ عنہ سے 32 واسطوں سے جاملتا ہے۔(دیکھئے آثارِ کاکو) آپ کے اجداد نسل بعد نسلً قادری فردوسی چشتی مشرب مشائخ میں سے تھے۔
آپ کی ابتدائی تعلیم و تربیت اپنے والد محترم امام المتقین سید شاہ عبدالواحد قادری فردوسی کاکوی قدس سرہٗ سے خانقاہ میں ہوئی،عربی و فن طب کی تعلیم اپنے حقیقی نانا استاذ المشائخ حکیم شیخ واحد علی فردوسی مانڈیوی قدس سرہ سے حاصل کی اور اپ نے قطب زماں سید السادات سید شاہ عیسیٰ قادری امجھری قدس سرہٗ کی خدمت میں رہ کر تکمیل سلوک اور بیعت و خلافت حاصل کی۔
خلافت: آپ کو اپنے والد بزرگوار امام المتقین حضرت سید شاہ عبدالواحد قادری فردوسی قدس سرہٗ سے
کل سلاسل آبائی و خلفائ کہ اجازت و خلافت اور تمام اشغال و اعمال سے نوازے گئے۔اس کے علاوہ آپ کے اپنے بڑے بھائی حضرت سید شاہ علی اکبر قادری فردوسی قدس سرہ کے خلافت و جانشینی سے نوازے گئے اور خانقاہ کمالیہ کے چوتھے سجادہ نشین مقرر ہوئے۔اور اپ نے خاندانی رسم و رواج کے مطابق اپنے جد امجد سید الواصلین حضرت مخدوم سید شاہ محمد شاہ قادری فردوسی قدس سرہ کے عرس شریف کے علاوہ اپنے پیرو مرشد کہ حکم سے قطب القطاب حضرت مخدوم سید قیام الدین قادری الجیلانی قدس سرہ و عارف باللّہ حضرت مخدوم سید اسد اللہ قادری فردوسی قدس سرہ کے عرس پاک کو جاری کیا جو آج تک جاری و ساری ہے۔ اور آپ وہیں پیتی میں مدفن ہوئے۔
تصنیفات: آپ کی تصنیفات و تالیفات میں کیٔ کتابیں اور دیوان شامل ہیں مگر افسوس کے گھر کی دیوار منہدم ہونے کی وجہ سے ضائع ہو گئیں۔
خلفاء: اپنے بھانجے حضرت ڈاکٹر سید شاہ محمد ضمیر الدین قادری فردوسی قدس سرہ کو اپنا جانشین مقرر فرمایا۔ دیگر خلفاء کی معلومات فراہم نہ ہو سکی۔
وفات: 29جمادی الاولیٰ 1315ھ پچھتر برس کی عمر میں واصل بحق ہوۓ ۔مزار شریف میاں بگہ نزر تیواری بگہ کاکو شریف میں مرجع خلائق ہے۔
عرس مبارک 29 جمادی الاولی کو آپ کی خانقاہ میں ہر سال عقیدت و محبت سے منایا جاتا ہے ۔
دعا گو:- سید شاہ محمد ساجد امام قادری فردوسی عفی اللہ عنہ
سجادہ نشین خانقاہ کمالیہ کمالاباد کاکو شریف جہان آباد بہار۔