Real Islam Dars e Quran

Real Islam Dars e Quran Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Real Islam Dars e Quran, Religious organisation, Jhansi.

Assalamualaikum es kaam ko agay badane kei liye ap apna taoon kar saktey hei
17/05/2025

Assalamualaikum es kaam ko agay badane kei liye ap apna taoon kar saktey hei

17/05/2025

اب میں باقاعدہ اپنے ترجمے کی ابتدا کرنے جا رہا ہوں ،الله اسمیں میری مدد فرمائیں آمین .یاد رہے کہ میں ایک ایک لفظ الله نےجو نازل فرمایا ہے اور جسے ہم روزانہ قرآن میں پڑھتے ہیں انکا ترجمہ کروں گا ،چونکہ یہ کتاب عربی میں ہے اس لیے تحت لفظ ترجمے میں جملہ عجیب سا نظر آئے گا جب تک ان الفاظوں کی ترتیب اردو زبان کے تحت نہ کر دی جاۓ .اس لیے میں اس کا ترجمہ لکھوں گا پھر اردو میں انکو ترتیب سے لکھوں گا ،میں ہر ہر لفظ کا ترجمہ اردو اور انگریزی میں لکھوں گا جو عربی کی مستند لغت سے معلوم کرنے کے بعد لکھے گئے ہیں جہاں ضرورت ہوئی گرامر سے مثال دوں گا اور اپنے ترجمے کو عقلی دلیل سے سمجھانے کی کوشش کروں گا جس کی دعوت (افلا تعقلون) تم عقل سے کام کیوں نہیں لیتے کی الله نے ہمیں اپنی کتاب میں بار بار ہدایت کی ہے

یہ سورت بقرہ کی 285-286 آیات ہیں اسمیں الله کا ایک بیان ہے پھر ہم سب کے لیے ایک دعا ہے جو ہمیں ہر کام کو شروع کرنے سے پہلے ضرور مانگنی چائیے

آمَنَ الرَّسُولُ بِمَا أُنزِلَ إِلَيْهِ مِنْ رَبِّهِ وَالْمُؤْمِنُونَ كُلٌّ آمَنَ بِاللَّهِ وَمَلاَئِكَتِهِ وَكُتُبِهِ وَرُسُلِهِ لاَ نُفَرِّقُ بَيْنَ أَحَدٍ مِنْ رُسُلِهِ وَقَالُوا سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا غُفْرَانَكَ رَبَّنَا وَإِلَيْكَ الْمَصِيرُ (البقرة: 285).

اعتماد کرو اس پیغام پر ساتھ جو کچھ بھیجا گیا ہے اسمیں موجود ہے رب کی طرفسے اور یقین کرنے والے ہو جاؤ ،مکمل ہم آہنگ رہو اللہ اور اسکی قوتوں کے ساتھ اور جو کچھ لکھ دیا گیا ہے اس پیغام میں ،نہ امتیازی سلوک کرو ان کے درمیان کوئی ایک بھی اسکے اس پیغام میں ،اور کہو ہم نے سن لیا اور ہم اسپر عمل پیرا ہونگے آپ ہماری حفاظت فرمائیں اے ہمارے رب اور آپ ہی پر منحصر ہیں نتائج

اب رواں ترجمہ ==مکمل اعتماد کرو اس پیغام پر اور جو کچھ اسمیں موجود ہے جو بھیجا گیا ہے اسمیں رب کی طرفسے اس پر کامل یقین رکھنے والے ہو جاؤ الله کے ساتھ اور اسکی قوتوں کے ساتھ ہم آہنگ ہو جاؤ جو قانون کی صورت میں درج کر دیا گیا ہے اس پیغام میں اور کوئی امتیازی سلوک نہ کرو ان پیغامات کے درمیان ذرا سا بھی پھر اپنے آپ سے کہو کہ سن لیا اور عمل پیرا ہونگے ہم اے ہمارے رب آپ ہمارا تحفظ فرمائیں کہ ہمارے اعمالوں کے نتائج تو آپ ہی کی جانب سے ہوں گے

امن = ا م ن have confidence اعتماد کرنا ،corroborate ہم آہنگ ہونا

رسول =ر س ل پیغام \پیغمبر

مومنون =believer یقین رکھنے والے

کتبه =inscribed ،recorded درج کیا ہوا

نفرق =ف ر ق divide،separate،discrete،جدا کرنا ،امتیازی سلوک کرنا

غفرانک =غ ف ر protect ،تحفظ دینا

مصیر =ص ی ر outcome ،result نتائج

لاَ يُكَلِّفُ اللَّهُ نَفْسًا إِلاَّ وُسْعَهَا لَهَا مَا كَسَبَتْ وَعَلَيْهَا مَا اكْتَسَبَتْ رَبَّنَا لاَ تُؤَاخِذْنَا إِنْ نَسِينَا أَوْ أَخْطَأْنَا رَبَّنَا وَلاَ تَحْمِلْ عَلَيْنَا إِصْرًا كَمَا حَمَلْتَهُ عَلَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِنَا رَبَّنَا وَلاَ تُحَمِّلْنَا مَا لاَ طَاقَةَ لَنَا بِهِ وَاعْفُ عَنَّا وَاغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا أَنْتَ مَوْلاَنَا فَانصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَافِرِينَ (البقرة: 286).

لفظی ترجمہ –نہیں ٹہراتے ہیں ذمے دار الله کسی بھی فرد کو علاوه اسمیں جتنی صلاحیت ہو وہ جو حاصل کرتا ہے وہی اسکا حصول ہوتا ہے ،اے ہمارے رب نہ محروم کرنا ہمیں یہ کہ ہم بھول جائیں یا غلطی کر بیٹھیں اے ہمارے رب نہ ذمہ داری ڈالیں ہم پر ایک ایسے عزم کی جس طرح اپنے ذمہ داری ڈالی ہم سے قبل لوگوں پر ،اے ہمارے رب ہم پر کوئی ایسی ذمہ داری نہ ڈالیں جس کی ہمارے میں صلاحیت نہ ہو ،ہم سے عذ ر کریں ،ہمارا تحفظ فرمائیں اور ہم پر شفقت کریں آپ ہی تو ناظم ہیں پس ہماری مدد فرمائیں ان لوگوں کے مقابلے میں جو آپ کے اصولوں کا انکار کر رہیں ہیں

رواں ترجمہ — الله کسی بھی فرد کو ذمہ دار نہیں ٹھہراتے علاوہ اس کے کہ اسمیں جتنی صلاحیت ہو جو وہ کوشش کرتا وہی اسکا محاصل ہوتا ہے ،اے ہمارے رب ہماری کوتاہی یا ہماری لاپرواہی کے سبب ہمیں اپنی نعمتوں سے محروم نہ فرمانا ہم پر کسی ایک ایسے عزم کی ذمہ داری نہ ڈالنا جیسی کہ آپ نے ڈالی ہم سے قبل لوگوں پر اے ہمارے رب ہم پر کوئی ایسی ذمہ داری نہ ڈالیں جسے پورا کرنے کی ہم میں صلاحیت نہ ہو ہماری لاپرواہی اور کوتاہی کو درگزر کرنا ہمارا تحفظ کرنا اور ہم پر شفقت کرنا کیونکہ سارے اختیارات تو آپ ہی کے پاس ہیں پھر ہماری مدد فرمانا ان لوگوں کے مقابلے میں جنہوں نے آپکے اصولوں کو پس پشت ڈال رکھا ہے

ک ل ف = یکلف assign ،entrust ذمہ دار ٹہرانا

نفسا = ن ف س individual ،فرد

وسعھا = accommodate،to have capacity صلاحیت ہونا

کسبت =acquire ،obtain حاصل کرنا

اکتسبت =acquisition ،حصول

تواخذ نا =ا خ ذ deprive ،محروم کرنا

ا صرا =ا ص ر contract ،commitment covenant عہد ،عزم

حمل =responsibility ،carry load بوجھ ،ذمہ داری

وعف =excuse در گزر ،

مولنا =و ل ی administrator،director ،ناظم ،صاحب اختیار

کہ جی ہاں آپ کو بڑی حیرت ہوگی کہ میں نے رسول کا ترجمہ پیغمبر سے پیغام کیوں کر دیا ہے .رسول کا معنی پیغام lane lexicon اورپیغمبر دونوں ہیں یہ تو ہمیں متن سے پتا لگ جاۓ گا کہاں کون سے معنے لینے ہیں آپ چاہیں تو میں چیک کرسکتے ہیں قرآن میں بہت سے مقامات پر رسول کے معنے پیغام کے ہیں جن کی میں نشان دہی کرتا رہوں گا

رسول کا مادہ ر س ل ہے اسی سے ایک لفظ ارسال بنتا ہے ،آپ دل پر ہاتھ رکھ کر اپنے آپ سے پوچھیں کہ ارسال کس کو کہا جاتا ہے خط یا پارسل کو یا پھر کسی انسان کو بھیجنے کے لیے ہم لفظ ارسال استمال کرتے ہیں ہاں رسول کا ترجمہ پیغمبر ضرور ہوگا جب یہ لفظ بعث کے بعد آے کیونکہ انسان کو مبعوث کیا جاتا ہے نہ کہ لفافے یا ڈبے میں رکھ کر ارسال کیا جاتا ہے .امن امر کا صیغہ ہے جس میں حکم دیا جا رہا ہے نہ کہ ماضی کا جیسا کے عام ترجموں میں اس کو ترجمہ کیا گیا ہے جب یہ آیت سب سے پہلے محمد ص پر نازل ہوی تو انہوں نے اس کو کیسے سمجھا ہوگا وہ تو خود پیغمبر تھے وہ اپنے اوپر کیسے ایمان لائیں گے اس لیے یہاں محمد ص کواور ہم سب کو پیغام پر یقین رکھنے کو کہا جا رہا ہے اور عمل درآمد کی تلقین کی جا رہی ہے پھر دوسری آیت میں ہمیں ایک دعا سکھائی جا رہی کہ الله سے التجا کرو درگزر کرنے کی اگر ہم سے کہیں غلطی یا کوتاہی سرزد ہوجاۓ تو وہ ہمیں اپنے نظر کرم سے معاف کر دیں کیونکہ تمام اختیارات تو انہی کے پاس ہیں سبحان الله

وسلام

Share this:

17/05/2025

Hi everyone! 🌟 You can support me by sending Stars - they help me earn money to keep making content you love.

Whenever you see the Stars icon, you can send me Stars!

09/05/2025

Assalamualaikum ap sabhi bhai-behno ko
Ab nayi post Dali jayengi inshaallah

Address

Jhansi
284001

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Real Islam Dars e Quran posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share