DARUL ULOOM Husainia Islampur

DARUL ULOOM Husainia Islampur DARUL ULOOM HUSAINIA ISLAMPUR MOTAMAD IDARAH HAI>ISKE BANI MOLANA MD IDRIS SB HAIN> AKHRI KHALIFA HAZRAT SHKL..HUSAIN AHMAD MADNI

حضرت مفتی عیسیٰ صاحب دامت برکاتہم العالیہ اور ان کے رفقاء کی مادر علمی دارالعلوم دیوبند میں حاضری کے موقعہ سے ضلع کشن گن...
07/12/2025

حضرت مفتی عیسیٰ صاحب دامت برکاتہم العالیہ اور ان کے رفقاء کی مادر علمی دارالعلوم دیوبند میں حاضری کے موقعہ سے ضلع کشن گنج ،اتر دیناجپور اور پور نیہ کے طلبہ نے پر زور استقبال کیا اور حضرت مفتی صاحب طلبہ کے درمیان قیمتی باتیں بیان فرمائی ۔۔

29/07/2025

Alhamdulillah Tahfeezul Qura'n ki bunyad rakhdi gayi
Plz like and share

05/04/2025
*کشن گنج کی روحانی فضا میں چند لمحے بزرگان سلف کے مزارات کی زیارت کا ایک وجد آفریں تأثر* ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جب...
05/04/2025

*کشن گنج کی روحانی فضا میں چند لمحے بزرگان سلف کے مزارات کی زیارت کا ایک وجد آفریں تأثر* ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جب دل کے در پر دنیا کی آوازیں ہلکی پڑنے لگیں، اور روح کی گوشہ نشینی میں ذکرِ الٰہی کی سرگوشیاں گونجنے لگیں، تو سمجھ لیجیے کہ سفرِ ظاہر، سفرِ باطن میں ڈھل چکا ہے۔ کچھ ایسی ہی روحانی کیفیت اُس وقت پیدا ہوئی، جب ہمیں سرزمینِ کشن گنج کی متبرک وادیوں میں بزرگانِ دین کے مزارات کی زیارت کا شرف حاصل ہوا۔ یہ صرف چند مقامات کا طواف نہ تھا، بلکہ نسبتوں کے قافلے میں سلوک و معرفت کی منازل کا طے ہونا تھا۔ آغاز اُس ہستی کے مزارِ مبارک سے ہوا، جنہوں نے عشقِ مدنی کی مشق اپنے وجود پر کی—حضرت مولانا ادریس صاحب نوکٹوی رحمۃ اللہ علیہ۔ حضرت کے روضۂ منورہ پر کھڑے ہوکر دل نے محسوس کیا، جیسے خاموشی بھی بولنے لگی ہو، اور ہر اینٹ میں فناء کی فریاد ہو۔ پھر قدم کانٹا ٹپو کی طرف بڑھے، جہاں حضرت مولانا اسرار الحق صاحب قاسمی نور اللہ مرقدہ کی تربت پر دل میں عزم و استقامت کی لو روشن ہوئی۔ حضرت کے صاحبزادے، ایم ایل اے جناب سعود ندوی صاحب سے ملاقات گویا ماضی کی جھلک حال کے آئینے میں دیکھنا تھی—سادگی، فہم، وقار۔ رشحاتِ فیض کی ایک اور جلوہ گاہ تھے حضرت صوفی عفیف صاحب خاموشی جن کی زبان، عاجزی جن کا زیور۔ ان کی ایک نگاہ میں وہ تاثیر تھی جو خطبوں میں بھی کم نصیب ہوتی ہے۔ آگے بڑھے تو حضرت مولانا جعفر حسین صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا آستانۂ عالیہ تھا ۔ علم و عرفان کا وہ چراغ، جس نے بیک وقت علم و عمل اور خدمت و اخلاص کو ہم آہنگ کیا۔ ان کے داماد مولانا ممتاز صاحب کا محبت بھرا استقبال آج بھی دل کو معطر کرتا ہے۔ پھر بہادر گنج کا دینی قلعہ، دارالعلوم بہادر گنج، جہاں حضرت مولانا انوار عالم صاحب سے گفتگو علم و حکمت کی خوشبو سے لبریز تھی۔ ہر جملہ جیسے ترتیبِ ملت کا دستور۔ پھر وہ لمحہ کہ جب حضرت مولانا ظاہر صاحب التاباری کی درویشانہ شخصیت سے شرفِ نیاز حاصل ہوا۔ ان کی نگاہِ پُرسوز نے دل کی زمین کو سیراب کر دیا۔ رشید پور التا باڑی میں حضرت قاری سالم انظر صاحب کی صحبت ملی نسبتِ منور حسینؒ کا فیضان، اور نظم و شوق کی مکمل تصویر۔ وہاں موجود علماءکے چہروں پر جو تروتازگی تھی، وہ علم کے گلشن کی بہار تھی۔ یہ سفر صرف مشاہدہ نہ تھا، بلکہ صحبتِ صالحین کا فیضان تھا۔
قافلے میں شامل ہر رفیق، ایک چلتا پھرتا مکتب تھا۔ حضرت مفتی عیسیٰ جامی صاحب قاسمی مہتمم دارالعلوم حسینیہ اسلام پور و جانشین حضرت مولانا ادریس صاحب نور اللہ مرقدہ کی متین شخصیت، ان کی گفتگو کا ہر جملہ گویا آئینۂ عرفان۔ مولانا معروف کرخی صاحب قاسمی مہتمم جامعۃ العارفات للبنات مدینہ باغ نوکٹہ، جن کی نگاہ میں تدبر، زبان میں شائستگی، اور دل میں اخلاص کا بحرِ بیکراں۔ حضرت کے ساتھ قدم قدم پر معرفت کے باب کھلتے گئے۔ حضرت مفتی سید حسین صاحب قاسمی شیخ الحدیث دارالعلوم سہا را بازار بردوان حضرت کی خاموشی میں علم کا سمندر موجزن، اور وقار میں ایسا سکون جیسے پرانے زمانے کا کوئی بزرگ سراپا بن کر ہمارے ساتھ چل رہا ہو۔ حضرت مولانا ابوذر غفاری صاحب قاسمی ناظم جامعۃ العارفات للبنات مدینہ باغ نوکٹہ، جن کی ترتیب و تہذیب، اور قاری ابو ہریرہ صاحب قاسمی ، جن کی خاموشی میں بیداری—ان حضرات کی موجودگی نے قافلے کو ایک مہذب روحانی جماعت کی صورت دے دی۔ اور اس سفر کا روحانی مرکز۔حضرت مفتی و قاضی فرخ ادریس صاحب قاسمی۔ حضرت کی پیشانی پر علم و نسبت کے سچے نقوش اور دل میں اک دردِ امت۔ ساتھ تھے حضرت مولانا ادریس صاحب نور اللہ مرقدہ کے وہ تین نونہال پوتے—حافظ صبغت اللہ، حافظ احمد اللہ، اور حافظ فضل اللہ۔ یہ وہ حضرات تھے جو صرف وارثِ نسب نہیں، وارثِ نسبۃ بھی ہیں۔ یہ قافلہ درحقیقت ایک روحانی روداد تھا، ایک خاموش تمثیل، ایک وجد آفریں سفر جس کے ہر لمحے نے دل کو سنوارا اور روح کو نکھارا۔
فقط والسلام
محمد اظہر صابری
(متعلم دارالعلوم دیوبند)۔

Address

Majid Nagar
Islampur
733202

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DARUL ULOOM Husainia Islampur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to DARUL ULOOM Husainia Islampur:

Share