07/05/2021
السلام علیکم و رحمتہ اللہ وبرکاتہ
انجمنِ حفاظِ مہدویہ چنچل گوڑہ کی جانب سے حافظ حضرت داؤد میاں صاحب ؒ کی مسجد میں چاند رات سے نمازِ تراویح میں چار حفاظِ کرام کی جانب سے روزانہ قرآن مجید سنانے کی سعادت حاصل کی جا رہی تھی. 4 مئ 2021 بروز منگل اس کی تکمیل انجام پائی. اسی خوشی میں چاروں حفاظ کرام
جناب حافظ سید یوسف منیب صاحب
جناب حافظ سید محمد خوندمیری صاحب
جناب حافظ صارم مہدی خان صاحب
جناب حافظ محمد خضر علی خان صاحب
کی شال پوشی و گل پوشی انجمنِ حفاظ کے نائب صدر جناب حافظ سید عبدالقادر اعظم نے کی.
تنظیمِ مہدویہ اور ماہنامہ نورِ ولایت کے سرپرست اعلیٰ حضرت مقصود علی خان صاحب سحر نے چاروں حفاظِ کرام بشمول جناب حافظ سید عبدالعزیز صاحب احسن کی گل پوشی و شال پوشی کی.
تنظیمِ مہدویہ کے صدر شعلہ بیان مقرر حضرت محمد نعمت اللہ خان صاحب صوفی نے چاروں حفاظ کرام کی گل پوشی و شال پوشی کرکے میٹھائی پیش کی.
جناب سید نجيب صاحب، اعجاز علی خان صاحب، محمد علی خان صاحب کے علاوہ مصلّیانِ مسجد کی کثیر تعداد نے گل پوشی کرکے میٹھائی پیش کی.
جناب سید عبدالعزیز صاحب احسن نے حضرت مقصود علی خان صاحب سحر کی گل پوشی کرکے میٹھائی پیش کی.
اس تقریب کے چند یاد گار تصاویر پیش خدمت ہیں.