15/08/2026
🇮🇳 یومِ آزادی — 15 اگست 🇮🇳
یومِ آزادی ہمارے لیے صرف خوشی منانے کا دن نہیں، بلکہ یہ اُن عظیم قربانیوں کو یاد کرنے کا دن بھی ہے جن کی وجہ سے ہمیں آزادی کی نعمت حاصل ہوئی۔ ہمیں اپنے اُن تمام بزرگوں اور مجاہدینِ آزادی کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے جنہوں نے ملک کی آزادی اور سلامتی کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔
آزادی ایک عظیم نعمت ہے، اور اس نعمت کی قدر کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ ایک اچھا شہری وہ ہے جو اپنے وطن سے محبت کرے، قانون کا احترام کرے، دوسروں کے حقوق کا خیال رکھے اور ملک کی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرے۔
ہمیں اپنے بچوں کو تعلیم، اخلاق، نظم و ضبط، اتحاد، بھائی چارہ اور انسانیت کا سبق دینا چاہیے، کیونکہ آج کے بچے ہی کل کے ہندوستان کا مستقبل ہیں۔
آئیے اس یومِ آزادی پر عہد کریں کہ ہم اپنے ملک میں امن، محبت، اتحاد اور بھائی چارے کو فروغ دیں گے اور اپنی محنت و صلاحیت کے ذریعے ملک کا نام روشن کریں گے۔
اللہ تعالیٰ ہمارے وطنِ عزیز کو امن، سلامتی، خوشحالی اور ترقی عطا فرمائے۔ آمین۔ 🤲🇮🇳
🇮🇳 تمام اہلِ وطن کو یومِ آزادی کی دلی مبارکباد! 🇮🇳
مکتب عائشہ شکراوہ