Muslims Inspiration

Muslims Inspiration Masha Allah .�� Beshak Allah Aik Hai.. This page is Awesome .. اسلام محبت کا دین ھے

Eid Mubarak! Warmest wishes to every muslim around the globe.All of us can draw inspiration from the values of solidarit...
21/07/2021

Eid Mubarak!
Warmest wishes to every muslim around the globe.

All of us can draw inspiration from the values of solidarity, empathy and compassion that are celebrated during .

15/07/2021
23/03/2021

‏عورت کو جتنی آزادی ملنی چاہیے تھی وہ دین اسلام اسے دے چکا ہے اب مزید جو ڈرامہ کیا جا رہا ہے وہ آوارگی اور بے حیائی ھے!!

03/02/2021

Assalam O Alaikum

Good evening

15/07/2020

*موجودہ حالات کے اعتبار سے ایک اہم سوال اور اس کا جواب*
_________________________
*لوگ ڈون میں بعض لوگ قربانی کی جگہ صدقہ کی بات کرنے لگے ہیں*
_________________________
آجکل حکومت کی طرف سے ذبیحہ پر سختی کی جا رہی ہے اور جا بجا روک ٹوک کا ماحول ہے اسی طرح جانوروں کے لانے لے جانے میں بھی بڑی پریشانیاں ہیں
اگر عیدالاضحیٰ تک اسی طرح کا ماحول رہا تو عید الاضحی کا کیا حکم ہے ؟
کیا ایسی صورت میں قربانی کے بجائے اس کی قیمت صدقہ کی جاسکتی ہے ؟

*یہ بہت اہم سوال ہے*

*ملک کے نامور عالم دین حضرت مولانا مفتی محمد سلمان صاحب منصورپوری زیدت معالیہ نے*
اس سلسلے میں بڑی عمدہ وضاحت بیان کی ہے
_________________________
١٤ ذی القعدہ ١٤٤١ھ مطابق 6/7/2020

اس لیے اس کا جواب اچھی طرح ذہن نشین رکھنا چاہیے
نیز من وعن حضرت کے الفاظ نقل کرنے کی کوشش کی ہے
----------------------------------------
الجواب وباللہ التوفیق:

اسلام کی نظر میں قربانی ایک مستقل عبادت ہے اور اس عبادت میں اصل چیز روپیہ پیسہ خرچ کرنا نہیں ہے بلکہ اس عبادت کا منشاء اللہ کے نام پر متعینہ جانوروں کو ذبح کرنا اور خون بہانا ہے یہ اسلام کی ایک خصوصی عبادت ہے جو خصوصی وقت میں انجام دی جاتی ہے
اور ہر شخص پر واجب نہیں بلکہ فقط انہیں پر واجب ہے جو ایام قربانی میں بقدرِ نصاب مال کے مالک ہوں
قربانی کے تین دنوں کے اندر یہ عبادت انجام دی جاتی ہے ١٠ ۔ ١١ ۔ ١٢۔ ذی الحجہ
لہذا اس عبادت کے بدلے میں کوئی اور عمل کرنا وہ اس کا بدل نہیں ہوسکتا کہ آدمی یہ چاہے کہ صدقہ خیرات کر دے آج کل لوگ بیچارے بہت پریشان ہیں معاشی تنگی کا ماحول ہے لہذا جانور ذبح نہ کرکے اس کی قیمت صدقہ کر دی جائے

ٹھیک ہے لوگوں کی مدد کرنی چاہیے اچھی بات ہے مگر مدد اپنی جگہ اور عبادت اپنی جگہ
اس لیے خلاصہ یہ نکلا کہ جس پر قربانی واجب ہے شرعی اعتبار سے قربانی کرنے پر قادر ہو آیا مِ قربانی میں چاہے خود اپنے ہاتھ سے قربانی کرے اپنے زیر انتظام قربانی کرے یاکسی دوسرے سے بطور وکالت قربانی کرائے اپنے شہر میں یا دوسرے شہر میں اپنے صوبے میں یا دوسرے صوبے میں جو شخص بھی قربانی کرا سکے اس کو اولاً قربانی کرانے کا اہتمام کرنا واجب ہے اس کی قیمت صدقہ کرنے سے قربانی کا وجوب ذمہ سے ساقط نہیں ہوگا نہ تو ایام قربانی سے پہلے صدقہ کرنے سے ساقط ہو سکتا ہے اور نہ قربانی کے ایام کے درمیان صدقہ کرنے سے قربانی کا بدل ادا ہو سکتا ہے

البتہ اگر تمام تر کوششوں کے باوجود وقت پر قربانی نہیں ہو سکی وہ ایام گزر گئے جن ایام میں قربانی کی جاتی ہے تو اب اگر قربانی کا جانور خرید رکھا تھا تو وقت گزرنے کے بعد وہ جانور زندہ غریب کو صدقہ کرنا واجب ہے اپنے استعمال میں آدمی نہیں لا سکتا اور اگر جانور خریدا ہوا نہیں تھا اور قربانی کے ایام گزر گئے موقع نہیں ملا تو ایسی شکل میں ایک بکری یا بکرے کی قیمت صدقہ کرنا لازم ہوگا وقت گزرنے کے بعد
اور جیسا کہ ہم نے عرض کیا کہ وقت کے رہتے ہوئے یا وقت سے پہلے صدقہ کرنے سے قربانی کا ذمہ ساقط نہیں ہو سکتا
اس بات کو اچھی طرح ذہن نشین کر لینا چاہیے

فقط والسلام

نوٹ:- موجودہ حالات کے اعتبار سے اور بروقت رہنمائی سے فائدہ اٹھانے کے خاطر صدقۂ جاریہ سمجھتے ہوئے دوسروں تک اس مسئلے کوشئیر کرنے کی اجازت ہے
بغیر کسی حذف و ترمیم کے
----------------------------------------

نقلہ العبد --------فہیم احمد جامعی ----------سہارنپوری------

٢٢. ذی القعدہ ١٤٤١ھ

18/12/2019

*آج کے پرفتن دور میں ثابت قدم کیسے رہا جائے؟*
پرفتن دور میں ثابت قدمی کی چار باتیں​
چار باتوں پر عمل کرنے سے فتنوں سے نبردآزما ہوسکتے ہیں اور ایمان میں ثابت قدمی پیدا ہوگی.
(1) قرآن کریم : (اسے سمجھ کر پڑهنا اور عمل کرنا: (
دلیل اللہ تعالی کا قول ↩
(كذلك لنثبت به فؤادك) سورہ فرقان : 32
ترجمہ : اس طرح (آہستہ آہستہ) اس لئے اُتارا گیا کہ اس سے تمہارے دل کو قائم رکھیں۔
(2) سیرت کی کتابیں اور انبیاء کے قصے پڑهنا:
دلیل اللہ تعالی کا قول ↩
(وكلا نقص عليك من أنباء الرسل ما نثبت به فؤادك) سورہ ھود : 120
ترجمہ : اور ہم قدیم رسولوں کے واقعات آپ سے بیان کررہے ہیں کہ ان کے ذریعہ آپ کے دل کو مضبوط رکھیں۔
(3) علم پر عمل کرنا :
دلیل اللہ تعالی کا قول :↩
(ولو أنهم فعلوا ما يوعظون به لكان خيرا لهم وأشد تثبيتا)سورہ نساء : 66
ترجمہ : اور اگر یہ اس نصیحت پر کاربند ہوتے جو ان کو کی جاتی ہے تو ان کے حق میں بہتر اور (دین میں) زیادہ ثابت قدمی کا موجب ہوتا۔
(4) دعا : نبی صلی اللہ علیہ وسلم بکثرت یہ دعا پڑهتے تهے.↩
(يا مقلب القلوب ثبت قلبي على دينك)
ترجمہ : اے دلوں کو پھیرنے والے میرے دل کو اپنے دین پر ثابت رکھ۔
اسے ترمذی نے روایت کیا ہے

16/12/2019

*تھوڑا مزاحیہ اور تھوڑا سبق آموز* 🌹
👌تین نوجوان ملک سے باھر سفر پر جاتے ھیں اور وھاں ایک ایسی عمارت میں ٹھہرتے ھیں جو 75 منزلہ ھے.. ان کو 75 ویں منزل پر کمرہ ملتا ھے.. ان کو عمارت کی انتظامیہ باخبر کرتی ھے کہ یہاں کے نظام کے مطابق رات کے 10 بجے کے بعد لفٹ کے دروازے بند کر دیے جاتے ھیں لھذا ھر صورت آپ کوشش کیجیے کہ دس بجے سے پہلے آپ کی واپسی ممکن ھو کیونکہ اگر دروازے بند ھوجائیں تو کسی بھی کوشش کے باوجود لفٹ کھلوانا ممکن نہ ھوگا..
پہلے دن وہ تینوں سیر و سیاحت کے لیے نکلتے ھیں تو رات 10 بجے سے پہلے واپس لوٹ آتے ھیں مگر دوسرے دن وہ لیٹ ھوجاتے ھیں.. اب لفٹ کے دروازے بند ھو چکے تھے.. ان تینوں کو اب کوئی راہ نظر نہ آئی کہ کیسے اپنے کمرے تک پہنچا جائے جبکہ کمرہ 75 منزل پر ھے..
تینوں نے فیصلہ کیا کہ سیڑھیوں کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ تو نہیں ھے تو یھاں سے ھی جانا پڑے گا..
ان میں سے ایک نے کہا.. " میرے پاس ایک تجویز ھے.. یہ سیڑھیاں ایسے چڑھتے ھوئے ھم سب تھک جائیں گے.. ایسا کرتے ھیں کہ اس طویل راستے میں ھم باری باری ایک دوسرے کو قصے سناتے ھوئے چلتے ھیں.. 25 ویں منزل تک میں کچھ قصے سناوں گا اس کے بعد باقی 25 منزل تک دوسرا ساتھی قصے سنائے گا اور پھر آخری 25 منزل تیسرا ساتھی.. اس طرح ھمیں تھکاوٹ کا زیادہ احساس نہیں ھوگا اور راستہ بھی کٹ جائے گا.. "
اس پر تینوں متفق ھوگئے..
پہلے دوست نے کہا.. " میں تمہیں لطیفے اور مذاحیہ قصے سناتا ھوں جسے تم سب بہت انجوائے کروگے.. " اب تینوں ھنسی مذاق کرتے ھوئے چلتے رھے..
جب 25 ویں منزل آگئی تو دوسرے ساتھی نے کہا.. " اب میں تمہیں قصے سناتا ھوں مگر میرے قصے سنجیدہ اور حقیقی ھونگیں.. "
اب 25 ویں منزل تک وہ سنجیدہ اور حقیقی قصے سنتے سناتے ھوئے چلتے رھے.. جب 50 ویں منزل تک پہنچے تو تیسرے ساتھی نے کہا.. " اب میں تم لوگوں کو کچھ غمگین اور دکھ بھرے قصے سناتا ھوں.. " جس پر پھر سب متفق ھوگئے اور غم بھرے قصے سنتے ھوئے باقی منزلیں بھی طے کرتے رھے..
تینوں تھک کر جب دروازے تک پہنچے تو تیسرے ساتھی نے کہا.. " میری زندگی کا سب سے بڑا غم بھرا قصہ یہ ھے کہ ھم کمرے کی چابی نیچے استقبالیہ پر ھی چھوڑ آئے ھیں.. "
یہ سن کر تینوں پر غشی طاری ھوگئی..
اگر دیکھا جائے تو ھم لوگ بھی اپنی زندگی کے 25 سال ھنسی مذاق ' کھیل کود اور لہو و لعب میں گزار دیتے ھیں.. پھر باقی کے 25 سال شادی ' بچے ' رزق کی تلاش ' نوکری جیسی سنجیدہ زندگی میں پھنسے رھتے ھیں..
اور جب اپنی زندگی کے 50 سال مکمل کر چکے ھوتے ھیں تو زندگی کے باقی آخری سال بڑھاپے کی مشکلات ' بیماریوں ' ھوسپٹلز کے چکر ' بچوں کے غم اور ایسی ھی ھزار مصیبتوں کے ساتھ گزارتے ھیں.. یھاں تک کہ جب موت کے دروازے پر پہنچتے ھیں تو ھمیں یاد آتا ھے کہ "چابی" تو ھم ساتھ لانا ھی بھول گئے..
رب کی رضامندی کی چابی..
جس کے بغیر یہ سارا سفر ھی بےمعنی اور پچھتاوے بھرا ھوگا..
اس لیے اس سے پہلے کہ آپ موت کے دروازے تک پہنچیں ' اپنی چابی حاصل کرلیں.💖⚘⚘

16/12/2019

♻️Ⓜ️♻️

*🧕 جو بیوی شوہر کے لیے سجنا سنورنا بند کردے، اسے شوہر کے دیر سے گھر آنے پر شکایت نہیں ہونی چاہیے __!!*

کچھ دن پہلے یہ مختصر الفاظ فیس بک پر لکھ کر پوسٹ کیا تو خواتین بہنوں کی طرف سے تنقید کا ایک طوفان کھڑا ہوگیا ، یقین جانیں یہ بہنیں خود اپنے ہاتھوں سے شوہر کو دور کرتی ہیں، اس پوسٹ پر بہنوں نے ایسے بے تُکے دلائل دیۓ جن کا نا کوئی ہاتھ ہے نا پیر ہے، اکثر جو بہنیں کہتی تھیں کہ جمیل صاحب آپ بہت اچھا لکھتے ہیں، وہی بہنیں مجھے آج کہتی نظر آئی کہ آپ کا تو دماغ خراب ہوگیا ہے۔

اس موضوع پر اکثر خواتین کا کہنا تھا کہ گھر میں ہزار کام ہوتے ہیں، نوکرانی کی طرح پورا دن گھر میں لگی رہو ، گھر سنبھالو، بچے سنبھالو، ان سب کے بعد تیار ہونے کا وقت کہا ملتا ہے، اگر شوہر چاہتا ہے کہ بیبیاں بناؤ سنگار کریں تو نوکرانی لاکر رکھ دیں۔

ایک تو مجھے سمجھ نہیں آتا گھروں میں کونسی فیکٹریاں کاروبار چل رہے ہیں جو خواتین دس منٹس شوہر کے لئے نہیں نکال پاتی، مارننگ شوز ٹاپ پر جارہے ہیں، ٹائم نہیں تو یہ فضول پروگرامز TV پر کون دیکھتا ہے، ہر دوسرا ڈرامہ بہترین ریٹنگ کے ساتھ سر فہرست ہے، اگر خواتین کے پاس واقعی وقت نہیں تو یہ فضول واہیات بکواس پروگرامز ڈرامے جنات دیکھتے ہیں کیا ؟

ہر دوسری عورت کے پاس اینڈرایئڈ📱موبائل ہے، فیس بک، واٹس اپ، انسٹا گرام بھرے پڑے ہیں، پوچھو تو صحیح وقت نہیں تو ان سب کا کیا کرتے ہو؟ گویا دنیا بھر کا آڑ کباڑ کے لئے ہمارے پاس بے تحاشہ وقت ہے لیکن جو شوہر ہمارے لیۓ دنیا بھر کی خاک چھانتا ہے اسکے لیۓ دس منٹس ہمیں نہیں ملتے کہ گھر آنے والے ہیں خود کو تھوڑا سیٹ کرلوں۔
شادیوں میں اِن خواتین کو دیکھ لیں، دنیا جہاں کا سرخی پاؤڈر، کریم منہ پر لاد لیں گی، خود اپنا شوہر انہیں نہیں پہچان پاتا، گویا ہمارے سارے معاملات دنیا کے لیے ہیں، لیکن اپنے شوہر کے لیے کسی کے پاس وقت نہیں۔

میں یہ نہیں کہتا دلہن بن جایئں، لیکن خود کو تھوڑا مینٹین کریں، دس منٹس نکال کر ہلکا پُھلکا اپنی زینت پر لگایئں، یاد رکھیں نیک عورتوں کی صِفات میں سے ایک صِفت یہ بھی ہے کہ شوہر جب بیوی کو دیکھے تو اسکا دل خوش ہوجاۓ، یہ نیک عورت کی صِفت ہے۔

پُورا دن کا تھکا ہارا مرد گھر میں سکون کے لیے داخل ہوتا ہے، جب بیوی اسکے لیۓ سکون، آرام اور آنکھوں کی ٹھنڈک کا باعث بنے گی تو شوہر کے دل میں بیوی کے لیۓ بےتحاشہ عزت و قدر پیدا ہوگی، اور اگر بیوی بوسیدہ لباس، گرد الود چہرہ، بِکھرے بال، پیاز اور لہسن کی سمیل کے ساتھ ویلکم کرے گی تو میں دعوے سے کہتا ہوں شوہر آہستہ آہستہ تم سے دور ہوتا چلا جاۓ گا اور بیوی کی نسبت باہر، دوستوں، اور موبائل کو زیادہ وقت دینے لگے گا۔

ایسا نہیں کہ زیب و زینت کی زمہ داری صرف عورت پر عائد ہوتی ہے، زیب و زینت کے معاملات مردوں پر بھی ہیں اور مردوں کی زینت پر انشاءاللہ جلد لکھوں گا فی الحال ایک مخصوص موضوع "عورتوں کا شوہر کے لیۓ سجنا سنورنا" پر بات کی گئی ہے۔

دوستو...!!! چلتے، چلتے ہمیشہ کی طرح وہ ہی ایک آخری بات عرض کرتا چلوں کہ اگر کبھی کوئی ویڈیو، قول، واقعہ، کہانی یا تحریر وغیرہ اچھی لگا کرے تو مطالعہ کے بعد مزید تھوڑی سی زحمت فرما کر اپنے دوستوں اور عزیزوں سے بھی شئیر کر لیا کیجئے، یقین کیجئے کہ اس میں آپ کا بمشکل ایک لمحہ صرف ہوگا لیکن ہوسکتا ہے اس ایک لمحہ کی اٹھائی ہوئی تکلیف سے آپ کی شیئر کردہ تحریراور لوگوں کے لئے سبق آموز ثابت ہو ....!

💎💎💎💎

27/06/2019

اکرا ہ کی صو رت میں کلمہ کفر کہنا
سوال :۔ اگر کسی مسلما ن کو قتل کی د ھمکی د ے کر کلمہ کفر کہنے پر مجبو ر کیا جا ئے اور وہ ا پنی جا ن جا نے کے خوف سے کلمہ کفر ز با ن سے نکا ل دے جبکہ اس کا دل ایما ن پر مطمئن ہو تو کیا ایسا آد می کا فر شما ر ہو گا یا نہیں ؟
الجواب
حا لت ِاکراہ میں زبا ن سے کلمۂ کفر کہنے سے ایما ن پر کو ئی اثر نہیں پڑ تا بشر طیکہ دل ایما ن کے سا تھ مطمئن ہو ،البتہ اگر ایسا شخص کلمہ کفر کہنے سے ا نکا ر کر دے اور قتل کر دیا جا ئے تو شہا دت کا در جہ پا ئے گا ۔
لما قال العلامۃ الحصکفیؒ: وان اکرہ علی الکفر باللّٰہ تعالیٰ اَوْ سبّ النّبیﷺ بقطع اوقتل اخص لہٗ ان یظہر ما امر بہٖ علٰی لسانہ وقلبہ مطمئن بالایمان …ویوجر لوصبر لترکہ الاجراء المحرم۔ (الدرالمختارعلی صدر ردالمحتار:ج؍۶،ص؍۱۳۴،۱۳۵، کتاب الاکراہ)لماقال العلامۃ الشیخ وھبۃ الزحیلی:التصرف الحسی المر خص بالاکراہ ھو کا جراء کلمۃ الکفر علی اللسان مع اطمینان القلب بالایمان اوسَبَّ النّبیّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم اوالصلا ۃ الی الصلیب اوا تلاف مال المسلم فھٰذہ الامور لا تباح ولٰکن یر خص فعلھا عند الاکراہ التام وان امتنع المستکرہ عن فعلھاحتٰی قتل کان مثاباً ثواب الجہاد ۔(الفقہ الاسلامی وادلتُہٗ ج؍۵،ص؍ ۳۹۲المبحث الثالث اثر الا کراہ فی التصرفات)
ومثلہ فی الفتاوٰی الھندیۃ ج؍۵،ص؍۳۸،الباب الثانی فیما یحل للمکرہ
(فتاوی حقانیہ :ج؍۵،ص؍۵۴۳)

08/04/2019

BJP plans to declare India as a Hindu country. In order to pass this bill, they need a majority of 2 / 3rd or 67 percent in the Lok Sabha and the same bill should pass through at least 15 state assemblies. Now the NDA needs 35 more MPs in the Lok Sabha and the need for 80 more MPs in the Rajya Sabha will be 2/3. If Muslims continue to vote or continue to split voting or do not vote, then India will be declared a Hindu country and Muslims will lose the right to vote like China, France, Burma etc.
The only way to prevent this is that the BJP gives the release of another powerful candidate from any other party by releasing him by voting. But all Muslims of all ages should join the United States, decide who to vote for defeating BJP. Those who sell your votes, you actually do; Azan, mosque and
Madrasas are divided and sold. Just about splitting votes So the next elections are not just elections, it is the subject of our independence for the survival of Muslims and the practice of other minorities and religions.
Pass this message to all Muslims and other minorities. If we are failing to defeat the BJP, then we need to be ready to live like slaves in China and other countries.
Every Muslim, keep awake, think and study this prayer properly and pray to Allah.
Allah gives us the ability to understand and unite.

Amin

Please forward it to everyone so that he can reach every Muslim in India and explain to your family members and friends for the sake of Allah.

Regards .....

Nissar Ahmed (IPS Retired)

Address

Gorakhpur
273403

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Muslims Inspiration posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Muslims Inspiration:

Share