Quran aur Hadees ki Baatein

Quran aur Hadees ki Baatein The sayings of Quran and Hadees

یہ آپ کا آخری گھر ہے، کسی بھی وقت تیار رہیں۔
31/08/2023

یہ آپ کا آخری گھر ہے، کسی بھی وقت تیار رہیں۔

31/08/2023

نیک ساتھی جیسی خوبصورت کوئی چیز نہیں، ہمارے رشتے جنت تک قائم رہیں💞🫶

31/08/2023

اللہ پر آپ کے توکل کی وجہ سے آپ کی زندگی میں کچھ معجزات رونما ہو سکتے ہیں۔ جب آپ کو سمجھ نہ آئے کہ کیا کرنا ہے تو بس اللہ پر بھروسہ رکھیں کہ وہ آپ کے لیے بہتر کرے گا۔ آپ کا توکل کبھی ضائع نہیں ہوگا۔ آپ ہمیشہ جیتیں گے اگر آپ اپنے توکل کو مضبوط رکھیں گے۔

صحیح مسلم
10/08/2023

صحیح مسلم

22/07/2023

۔ نمازوں کا بیان ، یہ اسلام کے ارکان میں سے ایک ہے

مالک بن انس نے ابو سہیل سے، اور انھوں نے اپنے والد سے روایت کی ، انھوں نے حضرت طلحہ بن عبیداللہ میں سے سنا، وہ کہہ رہے تھے کہ رسول اللہ ﷺ کے پاس اہل نجد میں سے ایک آدمی آیا، اس کے بال پراگندہ تھے، ہم اس کی ہلکی سی آواز سن رہے تھے لیکن جو کچھ وہ کہہ رہا تھا ہم اس کو سمجھ نہیں رہے تھے حتی کہ وہ رسول اللہ ﷺ کے قریب آ گیا، وہ آپ سے اسلام کے بارے میں پوچھ رہا تھا، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ” دن اور رات میں پانچ نمازیں (فرض) ہیں۔“ اس نے پوچھا: کیا ان کے علاوہ (اور نمازیں) بھی میرے ذمے ہیں؟ آپ نے فرمایا: ”نہیں، الا یہ کہ تم نفلی نماز پڑھو اور ماہ رمضان کے روزے ہیں۔“ اس نے پوچھا: کیا میرے ذمے اس کے علاوہ بھی (روزے) ہیں؟ فرمایا: نہیں، الا یہ کہ تم نفلی روزے رکھو ۔ “ پھر رسول اللہ ﷺ نے اسے زکاۃ کے بارے میں بتایا تو اس نے سوال کیا: کیا میرے ذمے اس کے سوا بھی کچھ ہے؟ آپ نے جواب دیا: نہیں، سوائے اس کے کہ تم اپنی مرضی سے (نفلی صدقہ ) دو ۔ “ ( حضرت طلحہ نے) کہا: پھر وہ آدمی واپس ہوا تو کہہ رہا تھا: اللہ کی قسم! میں نہ اس پر کوئی اضافہ کروں گا اور نہ اس میں کوئی کمی کروں گا۔ اس پر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ” یہ فلاح پا گیا اگر اس نے سچ کر دکھایا۔“

22/07/2023

حضرت ابو ایوب ابو رضي الله عنه نے حدیث سنائی کہ رسول اللہ ﷺ ایک سفر میں تھے جب ایک اعرابی (دیہاتی) آپ کے سامنے آ کھڑا ہوا، اس نے آپ کی اونٹنی کی مہار یا نکیل پکڑ لی، پھر کہا: اے اللہ کے رسول! (یا اے ما محمد ! مجھے وہ بات بتائیے جو مجھے جنت کے قریب اور آگ سے دور کر دے۔ ابو ایوب نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ رک گئے ، پھر اپنے ساتھیوں پر نظر دوڑائی، پھر فرمایا: ” اس کو توفیق ملی یا ہدایت ملی پھر بدوی سے پوچھا: ” تم نے کیا بات کی؟“ اس نے اپنی بات دہرائی تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا: تم اللہ تعالی کی بندگی کرو، اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ، نماز قائم کرو، زکاۃ ادا کرو اور صلہ رحمی کرو۔ (اب) اونٹنی کو چھوڑ دو۔“

22/07/2023

رسول اللّٰه ﷺ نے فرمایا: ” تم میں سے کوئی شخص (اس وقت تک) مومن نہیں ہو سکتا جب تک میں اس کے لیے اس کی اولاد، اس کے والد اور تمام انسانوں سے بڑھ کر محبوب نہ ہوں۔"

22/07/2023

اسلام کا سب سے افضل کام کون سا ہے
ایک ادمی نے رسول اللّٰه ﷺ سے پوچھا کون سا اسلام بہتر ہے اپ نے جواب دیا " تم لوگوں کو کھانا کھلاؤ ہر کسی کو خواہ تم اسے جانتے ہو یا نہیں جانتے سلام کہو!!!!!

22/07/2023

ایک آدمی نَبِی ﷺ سے پوچھا مسلمانوں میں سے بہتر کون ہے" اپ نے فرمایا "جس کی زبان اور ہاتھ سے دیگر مسلمان محفوظ رہیں !!!!!

05/07/2023

136881 حضرت انس بن مالک ڈینا سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبی ﷺ سے قیامت کے متعلق پوچھا کہ وہ کب آئے گی؟ آپ نے فرمایا: تو نے اس کے لیے کیا تیار کیا ہے؟“ اس نے کہا: کچھ بھی نہیں ، صرف اتنی بات ہے کہ میں اللہ اور اس کے رسول سے محبت کرتا ہوں۔ آپ نے فرمایا: ” تو قیامت کے دن اسی کے ساتھ ہو گا جس سے تو محبت رکھتا ہے۔ حضرت انس ﷺ کا بیان ہے کہ ہم کسی بات سے اتنا خوش نہ ہوئے جس قدر نبی سلام کے اس ارشاد گرامی سے خوش ہوئے : ”جس کو تو محبوب رکھتا ہے قیامت کے دن اسی کے ساتھ ہو گا۔“

Address

Kosiara Complex
Daltonganj
822101

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Quran aur Hadees ki Baatein posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share